Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْقَسْوَۃُ کے معنی سنگ دل ہونے کے ہیں یہ اصل میں حَجَرٌ قَاسٍ سے ہے جس کے معنی سخت پتھر کے ہیں۔ اَلْمُقَاسَاۃُ: سختی جھیلنا۔ قرآن پاک میں ہے: (ثُمَّ قَسَتۡ قُلُوۡبُکُمۡ ) (۲:۷۴) پھر … تمہارے دل سخت ہوگئے۔ (فَوَیۡلٌ لِّلۡقٰسِیَۃِ قُلُوۡبُہُمۡ مِّنۡ ذِکۡرِ اللّٰہِ) (۳۹:۲۲) پس ان پر افسوس ہے جن کے دل خدا کی یاد سے سخت ہو رہے ہیں۔ (وَّ الۡقَاسِیَۃِ قُلُوۡبُہُمۡ ) (۲۲:۵۳) اور جن کے دل سخت ہیں۔ (وَ جَعَلۡنَا قُلُوۡبَہُمۡ قٰسِیَۃً) (۵:۱۳) اور ان کے دلوں کو سخت کردیا۔ ایک قرأت میں قَسِیَّۃً ہے(1) یعنی ان کے دل خالص نہیں ہیں یہ دِرَھْمٌ قَسِیٌّ سے مشتق ہے۔ جس کے معنی کھوٹے درہم کے ہیں جس میں (سکہ کی) ملاوت ملاوٹ کی وجہ سے صلابت پائی جائے۔ شاعر نے کہا ہے(2) (البسیط) (۳۵۴) صَاحَ القَسِیَّاتُ فِیْ اَیْدِیْ الصَّیَارِیْفِ کھوتے درہم صرافوں کے ہاتھ میں آواز دیتے ہیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
فَقَسَتْ سورة الحديد(57) 16
قَسَتْ سورة البقرة(2) 74
قَسَتْ سورة الأنعام(6) 43
قَسْوَةً سورة البقرة(2) 74
قٰسِـيَةً سورة المائدة(5) 13
لِّــلْقٰسِيَةِ سورة الزمر(39) 22
وَّالْقَاسِيَةِ سورة الحج(22) 53