اَلرَّعْیُ: اصل میں حیوان یعنی جاندار چیز کی حفاظت کو کہتے ہیں۔ خواہ عذا کے ذریعہ ہو جو اس کی زندگی کی حافظ ہے۔ یا اس سے دشمن کو دفع کرنے کے ذریعہ ہوا اور رَعَیْتُہُ کے معنیٰ کسی کی نگرانی کرنے کے ہیں اور اَرْعَیْتُہٗ کے معنیٰ ہیں میں نے اس کے سامنے چارا ڈالا اور رَعْیٌ چارہ یا گھاس کو کہتے ہیں مَرعیْ (ظرف) چراگاہ۔ قرآن پاک میں ہے: (کُلُوۡا وَ ارۡعَوۡا اَنۡعَامَکُمۡ) (۲۰:۵۴) تم بھی کھاؤ اور اپنے چارپاؤں کو بھی کھلاؤ۔ (اَخۡرَجَ مِنۡہَا مَآءَہَا وَ مَرۡعٰہَا ) (۳۱:۷۹) اس میں سے اس کا پانی اور چارہ نکالا۔ (وَ الَّذِیۡۤ اَخۡرَجَ الۡمَرۡعٰی ) (۸۷:۴) اور جس نے (خوش نما) چارہ (زمین سے) نکالا۔ رَعْیٌ اور رِعَائٌ کا لفظ عام طور پر حفاظت اور حسنِ انتظام کے معنیٰ میں استعمال ہوتا ہے۔ چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (فَمَا رَعَوۡہَا حَقَّ رِعَایَتِہَا) (۵۷:۲۷) لیکن جیسے اس کی نگہداشت کرنا چاہئے تھی انہوں نے نہ کی۔ اور ہر وہ آدمی جو دوسروں کا محافظ اور منتظم ہو اسے رَاعِیٌّ کہا جاتا ہے۔ حدیث میں ہے۔(1) (۱۵۷) (کُلُّکُمْ رَاعٍ وَکُلُّکُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِیَّتِہٖ) تم میں سے ہر شخص راعی ہے اور ہر ایک سے اس کی رعیت کے متعلق سوال ہوگا شاعر نے کہا ہے۔(2) (السریع) (۱۸۶) وَلَا اَرْمَرعِی فِی الاقْوَامِ کالراعِی اور محکوم قومیں حاکم قوموں کے برابر نہیں ہوسکتیں۔ اور رَاعِیٌّ کی جمع رِعَائٌ وَرُعَاۃ آتی ہے۔ اَلمُرْاعَاۃُ: کسی کام کے انجام پر غور کرنا اور دیکھنا کہ اس سے کیا صادر ہوتا ہے کہا جاتا ہے: رَاعَیتُ النَّجُومَ: میں نے ستاروں کے غروب ہونے پر نگاہ رکھی قرآن پاک میں ہے: (لَا تَقُوۡلُوۡا رَاعِنَا وَ قُوۡلُوا انۡظُرۡنَا) (۲:۱۰۴) (مسلمانو! پیغمبر سے) رَاعِنَا کہہ کر مت خطاب کیا کرو بلکہ اُنظُرنَا کہا کرو۔ کہا جاتا ہے: اَرْعَیْتُہٗ سَمْعِیْ: میں نے اس کی بات پر کان لگایا یعنی غور سے اس کی بات کو سنا۔ اسی طرح محاورہ ہے: اَرْعِنِیْ سَمْعَکَ: میری بات سنیے۔ اور اَرْعِ عَلٰی کَذَا۔ کے معنیٰ کسی پر رحم کھانے کے او راس کی حفاظت کرنے کے ہیں۔
Words | Surah_No | Verse_No |
الرِّعَاۗءُ | سورة القصص(28) | 23 |
الْمَرْعٰى | سورة الأعلى(87) | 4 |
رَعَوْهَا | سورة الحديد(57) | 27 |
رِعَايَــتِهَا | سورة الحديد(57) | 27 |
رٰعُوْنَ | سورة المؤمنون(23) | 8 |
رٰعُوْنَ | سورة المعارج(70) | 32 |
وَارْعَوْا | سورة طه(20) | 54 |
وَمَرْعٰىهَا | سورة النازعات(79) | 31 |