Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَیَّانَ : (کب) کسی شے کا وقت دریافت کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے اور یہ قریب قریب ’’متٰی‘‘ کے ہم معنی ہے۔ قرآن پاک میں ہے : (اَیَّانَ مُرسَاھَا) (۷۹:۴۲) کہ اس (قیامت) کا وقوع کب ہوگا۔ (وَ مَا یَشۡعُرُوۡنَ ۙ اَیَّانَ یُبۡعَثُوۡنَ ) (۱۶:۲۱) ان کو بھی یہ معلوم نہیں کہ کب اٹھائے جائیں گے۔ (اَیَّانَ یَوۡمُ الدِّیۡنِ ) (۵۱:۱۲) کہ جزا کا دن کب ہوگا۔ لفظ اَیَّانَ دراصل اَمیٌّ سے مشتق ہے اور بعض کے نزدیک اس کی اصل اَیُّ اَوَانٍ ہے جس کے معنی ہیں ’’کون سا وقت‘‘ الف کو حذف کر کے واو کو یاء اور پھر اسے یاء میں ادغام کرکے اَیَّانَ بنا لیا گیا ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
اَيَّانَ سورة الأعراف(7) 187
اَيَّانَ سورة النحل(16) 21
اَيَّانَ سورة النمل(27) 65
اَيَّانَ سورة الذاريات(51) 12
اَيَّانَ سورة القيامة(75) 6
اَيَّانَ سورة النازعات(79) 42