Blog
Books
Search Quran
Lughaat

لَحِقْتُہُ وَلَحِقْتُ بِہ کے معنی کسی کو پالینے کے ہیں۔قرآن پاک میں ہے: (بِالَّذِیۡنَ لَمۡ یَلۡحَقُوۡا بِہِمۡ مِّنۡ خَلۡفِہِمۡ) (۳۔۱۷۰) اور جو لوگ ان کے پیچھے رہ گئے۔ (اور شہید ہوکر) ان میں شامل نہ ہوسکے۔ (وَّ اٰخَرِیۡنَ مِنۡہُمۡ لَمَّا یَلۡحَقُوۡا بِہِمۡ) (۶۲۔۳) اور ان میں سے دوسرے لوگوں کی طرف بھی (ان کو بھیجا ہے) جو ابھی ان مسلمانوں سے نہیں ملے محاورہ ہے:اَلْحَقْتُ بِہ کَذَا:میں نے اسے اس سے ملادیا۔بعض نے کہا ہے کہ اَلْحَقَہٗ بمعنی لَحِقَہٗ ہے اور دعائے قنوت میں (1) (۱۰۶) (اِنَّ عَذَابَکَ بِالْکُفَّارِ مُلْحِقٌ میں بھی ملحق اسی معنی پر محمول ہے بعض نے کہا ہے کی اَلْحَقْتُ بِہ کَذَا سے ماخوذ ہے۔لیکن عذاب کی ہولناکی بیان کرنے کے لئے اسے مُلْحِقٌ (ملنے والا) کہہ دیا ہے اور کنایۃَ مُلْحَقٌ اسے بھی کہتے ہیں جسے کسی خاندان نے اپنے سے وابستہ کرلیا ہو اور وہ نسباً ان سے نہ ہو۔

Words
Words Surah_No Verse_No
اَلْحَــقْتُمْ سورة سبأ(34) 27
اَلْحَـقْنَا سورة الطور(52) 21
وَّاَلْـحِقْنِيْ سورة الشعراء(26) 83
وَّاَلْحِقْنِيْ سورة يوسف(12) 101
يَلْحَقُوْا سورة آل عمران(3) 170
يَلْحَقُوْا سورة الجمعة(62) 3