اَلْحَظُّ کے معنیٰ معین حصہ کے ہیں کہا جاتا ہے کہ حَظِظَ وَاَحَظَّ فَھُوَ مَحْظُوظٌ۔ حَظٌّ کی جمع اَحَاظٍ وَاَحُظُّ آتی ہے قرآن پاک میں ہے: (فَنَسُوۡا حَظًّا مِّمَّا ذُکِّرُوۡا بِہٖ ) (۵:۱۴) مگر انہوں نے بھی اس نصیحت کا جو ان کو کی گئی تھی ایک حصہ فراموش کردیا۔ (لِلذَّکَرِ مِثۡلُ حَظِّ الۡاُنۡثَیَیۡنِ ) (۴:۱۱) کہ ایک لڑکے کا حصہ دو لڑکیوں کے برابر ہے۔