اَلْھُبُوْطُ (ض) کے معنی کسی چیز کے قہراً یعنی بے اختیاری کی حالت میں نیچے اتر آنا کے ہیں۔ جیساکہ پتھر بلندی سے نیچے گر پڑتا ہے اور اَلْھَبُوْط (بفتح الہاء) صیغہ صفت ہے یعنی نیچے گرنے والی چیز۔ ھَبَطَ : (فعل لازم اور متعدی دونوں طرح استعمال ہوتا ہے جیسے ھَبَطْتُ اَنَا: میں نیچے اتر پڑا وَھَبَطْتُّ غَیْرِیْ دوسرے کو نیچے اتار دیا۔ قرآن میں ہے: (وَ اِنَّ مِنۡہَا لَمَا یَہۡبِطُ مِنۡ خَشۡیَۃِ اللّٰہِ) (۲:۷۴) اور بعض پتھر ایسے بھی (ہوتے ہیں) جو اﷲ کے ڈر سے گرپڑتے ہیں۔ اور جب لفظ ھَبوط انسان کے لیے بولا جاتا ہے تو اس میں استخفاف اور حقارت کا پہلو پایا جاتا ہے بخلاف لفظ اِنْزَالٌ (الافعال) کے کہ اسے اﷲ تعالیٰ نے بہت سے موقعوں پر باشرف چیزوں کے لیے استعمال کیا ہے جیسے ملائکہ، قرآن، بارش وعیرہ اور جہاں کہیں کسی چیز کے حقیر ہونے پر تنبیہ مقصو دہے۔ وہاں لفظ ھُبُوْط استعمال کیا ہے۔ چنانچہ فرمایا: (وَ قُلۡنَا اہۡبِطُوۡا بَعۡضُکُمۡ لِبَعۡضٍ عَدُوٌّ) (۲:۳۶) اور ہم نے حکم دیا کہ تم (سب اتر جاؤ تم ایک کے دشمن ایک۔) (فَاہۡبِطۡ مِنۡہَا فَمَا یَکُوۡنُ لَکَ اَنۡ تَتَکَبَّرَ فِیۡہَا) (۷:۱۳) تو بہشت سے نیچے اتر کیونکہ تیری ہستی نہیں کہ تو بہشت میں رہ کر شیخی مارے۔ (اِہۡبِطُوۡا مِصۡرًا فَاِنَّ لَکُمۡ مَّا سَاَلۡتُمۡ ) (۲:۶۱) (اچھا تو) کسی شہر میں اتر پڑو۔ کہ جو مانگتے ہو (وہاں) تم کو ملے گا۔ یہاں یہ نہ سمجھنا چاہیے کہ فَاشنَّ لَکُمْ مَّا سَأَلْتُمْ سے ان کا شرف ظاہر ہوتا ہے۔ کیونکہ اس کے مابعد کی آیت: (وَ ضُرِبَتۡ عَلَیۡہِمُ الذِّلَّۃُ وَ الۡمَسۡکَنَۃُ ٭ وَ بَآءُوۡ بِغَضَبٍ مِّنَ اللّٰہِ) (۲:۶۱) اور ان پر ذلت اور محتاجی لیس دی گئی اور وہ خدا کے غضب میں آگئے۔ اس وہم کو دور کرنے کے لیے کافی ہے۔ (قُلۡنَا اہۡبِطُوۡا مِنۡہَا جَمِیۡعًا) (۲:۳۸) ہم نے حکم دیا کہ تم سب (کے سب) یہاں سے اتر جاؤ۔ محاورہ ہے۔ ھَبَطَ الْمَرْضُ لَحْمَ الْعَلِیْلِ: بیماری نے اس کے گوشت کو کم کردیا یعنی (لاغر کردیا) اور اَلْھَبِیْطُ: اونٹ وغیرہ کو کہتے ہیں۔ جو غذا کے ناقص اور مالک کی بے اعتنائی کی وجہ سے لاغر ہوجائے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
اهْبِطَا | سورة طه(20) | 123 |
اهْبِطُوْا | سورة الأعراف(7) | 24 |
اهْبِطْ | سورة هود(11) | 48 |
اِھْبِطُوْا | سورة البقرة(2) | 61 |
اھْبِطُوْا | سورة البقرة(2) | 36 |
اھْبِطُوْا | سورة البقرة(2) | 38 |
فَاهْبِطْ | سورة الأعراف(7) | 13 |
يَهْبِطُ | سورة البقرة(2) | 74 |