Blog
Books
Search Hadith

ان چیزوں کا بیان جن کا کھانا حلال اور جن کا کھانا حرام ہے

بَابُ مَا يَحِلُّ أَكْلُهُ وَمَا يَحْرُمُ

45 Hadiths Found
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ درندوں میں سے کچلی والے جانور کھانا حرام ہے ۔‘‘ رواہ مسلم ۔

Haidth Number: 4104
ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے درندوں میں سے کچلی والے ہر جانور اور پرندوں میں سے پنجے (سے شکار کرنے) والے ہر پرندے (کے کھانے) سے منع فرمایا ہے ۔ رواہ مسلم ۔

Haidth Number: 4105
ابو ثعلبہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے پالتو گدھوں کا گوشت حرام قرار دیا ہے ۔ متفق علیہ ۔

Haidth Number: 4106
جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے خیبر کے روز پالتو گدھوں کے گوشت سے منع فرمایا اور گھوڑوں کے گوشت کی اجازت فرمائی ۔ متفق علیہ ۔

Haidth Number: 4107
ابوقتادہ ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک جنگلی گدھا دیکھا اور اسے شکار کر لیا ، نبی ﷺ نے فرمایا :’’ کیا تمہارے پاس اس کے گوشت میں سے کچھ باقی ہے ؟‘‘ انہوں نے عرض کیا : ہمارے پاس اس کی ٹانگ ہے ، آپ ﷺ نے اس سے وہ ٹانگ لے کر اسے تناول فرمایا ۔ متفق علیہ ۔

Haidth Number: 4108
انس ؓ بیان کرتے ہیں ، ہم نے مرالظہران کے پاس ایک خرگوش کو دوڑایا ، میں اسے پکڑ کر ابوطلحہ ؓ کے پاس لے آیا ، انہوں نے اسے ذبح کیا اور اس کا کولہا اور اس کی دونوں رانیں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں بھیجیں تو آپ نے انہیں قبول فرمایا ۔ متفق علیہ ۔

Haidth Number: 4109
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ نہ میں گوہ کھاتا ہوں اور نہ اسے حرام قرار دیتا ہوں ۔‘‘ متفق علیہ ۔

Haidth Number: 4110
ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ خالد بن ولید ؓ نے انہیں بتایا کہ وہ رسول اللہ ﷺ کی معیت میں میمونہ ؓ کے پاس گئے اور وہ خالد بن ولید کی اور ابن عباس کی خالہ ہیں ، انہوں نے ان کے ہاں بھنا ہوا سانڈا پایا ، میمونہ ؓ نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں وہ پیش کیا تو رسول اللہ ﷺ نے سانڈے سے اپنا ہاتھ پیچھے ہٹا لیا تو خالد ؓ نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! کیا سانڈا حرام ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ نہیں ، لیکن یہ میری قوم کے علاقے میں پایا نہیں جاتا اس لیے میں طبعی طور پر اسے ناپسند کرتا ہوں ۔‘‘ خالد ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے اسے اپنے قریب کر لیا اور کھا لیا جبکہ رسول اللہ ﷺ میری طرف دیکھ رہے تھے ۔ متفق علیہ ۔

Haidth Number: 4111
ابوموسی ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو مرغ کا گوشت کھاتے ہوئے دیکھا ۔ متفق علیہ ۔

Haidth Number: 4112
ابن ابی اوفی ؓ بیان کرتے ہیں ، ہم نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ، سات غزوات میں شرکت کی ، ہم آپ کے ساتھ ٹڈیاں کھایا کرتے تھے ۔ متفق علیہ ۔

Haidth Number: 4113
جابر ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے غزوۂ جیش الخبط میں شرکت کی ، ابوعبیدہ ؓ ہمارے امیر مقرر کیے گئے ، ہم شدید بھوک کا شکار ہو گئے تو سمندر نے ایک بہت بڑی مردہ مچھلی باہر پھینکی ، ہم نے اس جیسی مچھلی کبھی نہیں دیکھی تھی اور اسے عنبر کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ، ہم نے اسے نصف ماہ تک کھایا ۔ ابوعبیدہ ؓ نے اس کی ہڈیوں میں سے ایک ہڈی پکڑی اور اونٹ سوار اس کے نیچے سے گزر گیا ، جب ہم واپس گئے تو ہم نے نبی ﷺ سے ذکر کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اللہ نے تمہاری طرف جو رزق نکالا ہے اسے کھاؤ اور اگر تمہارے پاس اس میں سے کچھ ہے تو ہمیں بھی کھلاؤ ۔‘‘ راوی بیان کرتے ہیں ، ہم نے اس میں سے کچھ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں بھیجا تو آپ نے اسے تناول فرمایا ۔ متفق علیہ ۔

Haidth Number: 4114
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب تم میں سے کسی کے برتن میں مکھی گر جائے تو وہ اس کو اچھی طرح پانی میں غوطہ دے کر باہر پھینکے ، کیونکہ اس کے دو میں سے ایک پر میں شفاء جبکہ دوسرے میں بیماری ہے ۔‘‘ رواہ البخاری ۔

Haidth Number: 4115
میمونہ ؓ سے روایت ہے کہ ایک چوہیا گھی میں گر کر مر گئی ، رسول اللہ ﷺ سے اس کے متعلق مسئلہ دریافت کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اس کو اور اس کے آس پاس کے گھی کو پھینک دو اور بقیہ (گھی) کھا لو ۔‘‘ رواہ البخاری ۔

Haidth Number: 4116
ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ سانپوں کو قتل کرو اور خاص کر دو لکیروں والے اور دم کٹے سانپ کو قتل کرو ، کیونکہ وہ دونوں بینائی ختم کر دیتے ہیں ، اور حمل گرا دیتے ہیں ۔‘‘ عبداللہ ؓ نے فرمایا : اس اثنا میں کہ میں ایک سانپ کو مارنے کے لیے اس کے پیچھے دوڑا تو ابولبانہ ؓ نے مجھے آواز دی : اسے مت مارو میں نے کہا رسول اللہ ﷺ نے سانپوں کو مارنے کا حکم فرمایا ہے ، انہوں نے کہا : آپ ﷺ نے اس کے بعد گھروں میں رہنے والوں کو مارنے سے منع فرما دیا تھا ۔ کیونکہ وہ ان (گھروں) کو آباد رکھنے والے ہیں ۔ متفق علیہ ۔

Haidth Number: 4117

وَعَن أبي السَّائِب قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ فَبَيْنَمَا نحنُ جلوسٌ إِذ سمعنَا تَحت سَرِيره فَنَظَرْنَا فَإِذَا فِيهِ حَيَّةٌ فَوَثَبْتُ لِأَقْتُلَهَا وَأَبُو سَعِيدٍ يُصَلِّي فَأَشَارَ إِلَيَّ أَنِ اجْلِسْ فَجَلَسْتُ فَلَمَّا انْصَرَفَ أَشَارَ إِلَى بَيْتٍ فِي الدَّارِ فَقَالَ: أَتَرَى هَذَا البيتَ؟ فَقلت: نعم فَقَالَ: كَانَ فِيهِ فَتًى مِنَّا حَدِيثُ عَهْدٍ بِعُرْسٍ قَالَ: فَخَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْخَنْدَقِ فَكَانَ ذَلِكَ الْفَتَى يَسْتَأْذِنُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَنْصَافِ النَّهَارِ فَيَرْجِعُ إِلَى أَهْلِهِ فَاسْتَأْذَنَهُ يَوْمًا فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خُذْ عَلَيْكَ سِلَاحَكَ فَإِنِّي أَخْشَى عَلَيْكَ قُرَيْظَةَ» . فَأَخَذَ الرَّجُلُ سِلَاحَهُ ثُمَّ رَجَعَ فَإِذَا امْرَأَتُهُ بَيْنَ الْبَابَيْنِ قَائِمَةٌ فَأَهْوَى إِلَيْهَا بِالرُّمْحِ لِيَطْعَنَهَا بِهِ وَأَصَابَتْهُ غَيْرَةٌ فَقَالَتْ لَهُ: اكْفُفْ عَلَيْكَ رُمْحَكَ وَادْخُلِ الْبَيْتَ حَتَّى تَنْظُرَ مَا الَّذِي أَخْرَجَنِي فَدَخَلَ فَإِذَا بِحَيَّةٍ عَظِيمَةٍ مُنْطَوِيَةٍ عَلَى الْفِرَاشِ فَأَهْوَى إِلَيْهَا بِالرُّمْحِ فَانْتَظَمَهَا بِهِ ثُمَّ خَرَجَ فَرَكَزَهُ فِي الدَّارِ فَاضْطَرَبَتْ عَلَيْهِ فَمَا يُدْرَى أَيُّهُمَا كَانَ أَسْرَعَ مَوْتًا: الْحَيَّةُ أَمِ الْفَتَى؟ قَالَ: فَجِئْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَذَكَرْنَا ذَلِكَ لَهُ وَقُلْنَا: ادْعُ اللَّهَ يُحْيِيهِ لَنَا فَقَالَ: «اسْتَغْفِرُوا لِصَاحِبِكُمْ» ثُمَّ قَالَ: «إِنَّ لِهَذِهِ الْبُيُوتِ عَوَامِرَ فَإِذَا رأيتُم مِنْهَا شَيْئا فحرِّجوا عَلَيْهَا ثَلَاثًا فإنْ ذَهَبَ وَإِلَّا فَاقْتُلُوهُ فَإِنَّهُ كَافِرٌ» . وَقَالَ لَهُمْ: «اذْهَبُوا فَادْفِنُوا صَاحِبَكُمْ» وَفِي رِوَايَةٍ قَالَ: «إِنَّ بالمدينةِ جِنَّاً قد أَسْلمُوا فَإِذا رأيتُم مِنْهُم شَيْئًا فَآذِنُوهُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فَإِنْ بَدَا لَكُمْ بَعْدَ ذَلِكَ فَاقْتُلُوهُ فَإِنَّمَا هُوَ شَيْطَانٌ» . رَوَاهُ مُسلم

ابوسائب ؓ بیان کرتے ہیں ، ہم ابوسعید خدری ؓ کے پاس گئے ، ہم ان کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اس اثنا میں ہم نے ان کی چارپائی کے نیچے کوئی آہٹ سنی ، ہم نے دیکھا کہ وہ سانپ تھا ، میں اسے قتل کرنے کے لیے جلدی سے اٹھا جبکہ ابوسعید ؓ نماز پڑھ رہے تھے ، انہوں نے مجھے اشارہ کیا کہ میں بیٹھ جاؤں ، میں بیٹھ گیا ، جب وہ فارغ ہوئے تو انہوں نے گھر میں ایک کمرے کی طرف اشارہ کیا اور فرمایا : یہ کمرہ دیکھ رہے ہو ؟ میں نے کہا : جی ہاں ، انہوں نے فرمایا : اس کمرے میں ہمارا ایک نوبیاہتا نوجوان تھا ، انہوں نے فرمایا ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ خندق کی طرف نکلے ، وہ نوجوان نصف النہار کے وقت رسول اللہ ﷺ سے اجازت حاصل کر کے اپنی اہلیہ کے پاس آ جایا کرتا تھا ، چنانچہ ایک روز اس نے آپ ﷺ سے اجازت طلب کی تو رسول اللہ ﷺ نے اسے فرمایا :’’ اپنا اسلحہ ساتھ لے جاؤ کیونکہ مجھے تمہارے متعلق بنو قریظہ کا خطرہ ہے ۔‘‘ اس نے اپنا اسلحہ لیا اور اپنے گھر کی طرف چل دیا (جب وہ گھر کے قریب پہنچا تو) اس نے دیکھا کہ اس کی اہلیہ دروازے پر ہے ، اس نے غیرت میں آ کر اس کی طرف نیزہ بڑھایا تاکہ وہ اسے مارے ، اس نے اسے کہا اپنا نیزہ روکیں اور کمرے میں جا کر دیکھیں کہ وہ کون سی چیز ہے جس نے مجھے باہر نکلنے پر مجبور کیا ہے ، وہ داخل ہوا تو اس نے ایک بہت بڑے اژدھے کو کنڈل مارے زمین پر دیکھا تو اس نے نیزہ اس میں گھونپ دیا ، پھر وہ باہر آ گیا اور اسے گھر میں گاڑ دیا سانپ اس (نیزے) پر تڑپنے لگا ، معلوم نہیں ہو سکا کہ ان دونوں میں سے پہلے کون مرا ، سانپ یا وہ نوجوان ؟ راوی بیان کرتے ہیں ، ہم رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ سے اس کا تذکرہ کیا اور ہم نے عرض کیا ، اللہ سے دعا فرمائیں کہ وہ اسے ہمارے لیے زندہ فرما دے ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اپنے ساتھی کے لیے مغفرت طلب کرو ۔‘‘ پھر فرمایا :’’ ان گھروں کے کچھ مکین ہیں ، جب تم اس طرح کی کوئی چیز دیکھو تو اسے تین بار گھر سے نکلنے پر مجبور کرو اگر وہ چلا جائے (تو ٹھیک) ورنہ اسے مار دو ، کیونکہ وہ کافر ہے ۔‘‘ اور آپ ﷺ نے فرمایا :’’ مدینہ میں جِن ہیں ، جو اسلام قبول کر چکے ہیں ، جب تم ان میں سے کوئی چیز دیکھو تو اسے تین روز خبردار کرو ، پھر اگر اس کے بعد بھی ظاہر ہو تو اسے قتل کر دو ، کیونکہ وہ تو شیطان ہے ۔‘‘ رواہ مسلم ۔

Haidth Number: 4118
ام شریک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے گرگٹ مارنے کا حکم فرمایا ، اور فرمایا :’’ وہ ابراہیم ؑ کے لیے جلائی گئی آگ بھڑکانے کے لیے پھونکیں مارتا تھا ۔‘‘ متفق علیہ ۔

Haidth Number: 4119
سعد بن ابی وقاص ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے گرگٹ کو مارنے کا حکم فرمایا اور اس کا نام فویسق رکھا ۔ رواہ مسلم ۔

Haidth Number: 4120
ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس شخص نے پہلی ضرب میں گرگٹ مار دیا تو اس کے لیے سو نیکی لکھ دی جاتی ہے ، اور دوسری چوٹ میں مارنے والے کے لیے اس سے کم اور تیسری میں اس سے کم (نیکی لکھی جاتی ہے) ۔‘‘ رواہ مسلم ۔

Haidth Number: 4121
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ چیونٹی نے کسی نبی ؑ کو کاٹ لیا تو انہوں نے چیونٹیوں کے مسکن کو جلا دینے کا حکم فرمایا تو اسے جلا دیا گیا ، اللہ تعالیٰ نے اس کی طرف وحی فرمائی کہ آپ کو ایک چیونٹی نے کاٹا تھا اور آپ نے ایک ایسی جماعت کو جلا دیا جو تسبیح کرتی تھی ۔ متفق علیہ ۔

Haidth Number: 4122
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب چوہیا گھی میں گر جائے ، اگر وہ جامد ہو تو اس (چوہیا) کو اور اس کے آس پاس والے گھی کو نکال کر پھینک دو ، اور اگر وہ گھی مائع حالت میں ہو تو پھر اس کے قریب نہ جاؤ ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد و ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4123
اور امام دارمی نے اسے ابن عباس ؓ سے روایت کیا ہے ۔ صحیح ، رواہ الدارمی ۔

Haidth Number: 4124
سفینہ ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سرخاب کا گوشت کھایا ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4125
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے گندگی کھانے والے جانور کے کھانے اور اس کے دودھ (پینے) سے منع فرمایا ہے ۔ ترمذی ۔ اور ابوداؤد کی روایت میں ہے : آپ ﷺ نے غلاظت کھانے والے جانور کی سواری سے منع فرمایا ہے ۔ حسن ، رواہ الترمذی و ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4126
عبدالرحمن بن شبل ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے سانڈے کے گوشت کو کھانے سے منع فرمایا ہے ۔ اسنادہ حسن ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4127
Haidth Number: 4128
جابر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے خیبر کے روز پالتو گدھوں اور خچروں کے گوشت سے ، کچلی والے درندوں اور پنجے سے شکار کرنے والے پرندوں کے گوشت سے منع فرمایا ہے ۔ ترمذی ، اور انہوں نے فرمایا : یہ حدیث غریب ہے ۔ صحیح ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 4129
خالد بن ولید ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے گھوڑوں ، خچروں اور گدھوں کے گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد و النسائی ۔

Haidth Number: 4130
خالد بن ولید ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے غزوہ خیبر میں نبی ﷺ کے ساتھ شرکت کی ، یہود (آپ ﷺ کی خدمت میں) آئے اور انہوں نے شکایت کی کہ لوگوں نے ان کے پھل دار درختوں سے پھل اتارنے میں بہت جلدی کی ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ سن لو ! ذمیوں سے ناحق مال لینا حلال نہیں ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4131
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ہمارے لیے دو مردہ چیزیں اور دو خون حلال کئے گئے ہیں ، دو مردار مچھلی اور ٹڈی ہے ، جبکہ دو خون جگر اور تلی ہیں ۔‘‘ ضعیف ، رواہ احمد و ابن ماجہ و الدارقطنی ۔

Haidth Number: 4132
ابو زبیر ؒ ، جابر ؓ سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس چیز کو سمندر باہر (ساحل کی طرف) پھینک دے اور اس سے پانی اتر جائے تو اسے کھاؤ ، اور جو اس میں مر جائے اور سطح سمندر پر تیرنے لگے تو اسے مت کھاؤ ۔‘‘ ابوداؤد ، ابن ماجہ ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ ۔ امام محی السنہ ؒ نے فرمایا : اکثر کا یہ مؤقف ہے کہ یہ روایت جابر ؓ پر موقوف ہے ۔

Haidth Number: 4133