Blog
Books
Search Hadith

برتنوں اور دیگر چیزوں کو ڈھانپنے وغیرہ کا بیان

89 Hadiths Found
اور مسلم میں ہے کہ حضرت عمر ؓ نے (شام کے شہر) جابیہ کے مقام پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے دو یا تین یا چار انگلیوں کے بقدر ریشم پہننے کی اجازت دی ہے ۔ رواہ مسلم ۔

Haidth Number: 4324
اسماء بنت ابی بکر ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے طیالسی کسروانی جبہ نکالا جس کے گریبان اور دونوں چاکوں پر دیباج (ریشم) کاٹکڑا لگا ہوا تھا ، انہوں نے فرمایا : یہ رسول اللہ ﷺ کا جبہ تھا جو کہ عائشہ ؓ کے پاس تھا ، نبی ﷺ اسے زیب تن فرمایا کرتے تھے ، ہم مریضوں کے لیے اسے دھوتے ہیں اور اس کے (پانی کے) ساتھ شفا حاصل کرتے ہیں ۔ رواہ مسلم ۔

Haidth Number: 4325
انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے زبیر اور عبدالرحمن بن عوف ؓ کو خارش کی وجہ سے ریشم پہننے کی رخصت عنایت فرمائی تھی ۔ اور مسلم کی روایت میں ہے ، انس ؓ نے کہا : انہوں نے جوؤں کی شکایت کی تو آپ ﷺ نے انہیں ریشمی قمیص پہننے کی اجازت عنایت فرمائی ۔ متفق علیہ ۔

Haidth Number: 4326
عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے مجھے زرد رنگ کے دو کپڑے پہنے ہوئے دیکھا تو فرمایا :’’ یہ کفار کے کپڑوں میں سے ہیں ، تم انہیں مت پہنا کرو ۔‘‘ ایک دوسری روایت میں ہے ، میں نے عرض کیا ، میں انہیں دھو ڈالوں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ نہیں ، بلکہ انہیں جلا ڈالو ۔‘‘ رواہ مسلم ۔ اور ہم عائشہ ؓ سے مروی حدیث :’’ ایک روز نبی ﷺ باہر تشریف لائے .....‘‘ باب مناقب اھل بیت النبی ﷺ میں ذکر کریں گے ۔

Haidth Number: 4327
ام سلمہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ ﷺ کو لباس میں قمیص سب سے زیادہ پسند تھی ۔ حسن ، رواہ الترمذی و ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4328
اسماء بنت یزید ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ ﷺ کی قمیص کے آستین کلائی اور ہاتھ کے درمیانے جوڑ تک تھے ۔ ترمذی ، ابوداؤد ، اور امام ترمذی نے فرمایا : یہ حدیث غریب ہے ۔ اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 4329
ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، جب رسول اللہ ﷺ قمیص زیب تن فرماتے تو آپ ﷺ آغاز دائیں طرف سے فرماتے تھے ۔ اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 4330
ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا :’’ مومن کا ازار اس کی نصف پنڈلی تک ہونا چاہیے ، اور اگر وہ نصف پنڈلی اور ٹخنوں کے درمیان ہو تو بھی اس پر کوئی گناہ نہیں ، اور جو اس سے نیچے ہو تو وہ آگ میں (لے جاتا) ہے ۔‘‘ آپ ﷺ نے یہ تین بار فرمایا ۔’’ اللہ روزِ قیامت اس شخص کی طرف (نظر رحمت سے) نہیں دیکھے گا جو تکبر کے طور پر اپنا ازار گھسیٹتا ہے ۔‘‘ اسنادہ صحیح ، رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ ۔

Haidth Number: 4331
سالم اپنے والد سے ، وہ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ کپڑے کا لٹکانا تہبند ، قمیص اور عمامے میں ہے ۔ جو شخص ان میں سے کچھ بھی ازراہِ تکبر لٹکاتا ہے تو اللہ روزِ قیامت اس کی طرف (نظر رحمت سے) نہیں دیکھے گا ۔‘‘ صحیح ، رواہ ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ ۔

Haidth Number: 4332
ابو کبشہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کی ٹوپیاں سروں کے ساتھ لگی ہوئیں تھیں (یعنی اوپر اٹھی ہوئی نہیں تھیں) ۔ ترمذی ، اور انہوں نے فرمایا : یہ حدیث منکر ہے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 4333
ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ جب آپ ﷺ نے ازار کا تذکرہ فرمایا تو انہوں نے اس وقت رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! عورت کے لیے تہبند میں کیا حکم ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ وہ ایک بالشت نیچے لٹکائے ۔‘‘ انہوں نے عرض کیا : تب تو اس کے پاؤں ننگے ہونے کا امکان ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ ایک ہاتھ ، اور اس سے زیادہ نہیں ۔‘‘ صحیح ، رواہ املک و ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ ۔

Haidth Number: 4334
ترمذی اور نسائی کی ابن عمر ؓ سے مروی روایت میں ہے ۔ ام سلمہ ؓ نے عرض کیا : تب تو ان کے پاؤں نظر آئیں گے ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ وہ ایک ہاتھ (ازار) لٹکا لیں اور اس سے زیادہ نہیں ۔ اسنادہ صحیح ، رواہ الترمذی و النسائی ۔

Haidth Number: 4335
معاویہ بن قرہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا : میں مزینہ قبیلہ کے ایک قافلے کے ساتھ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا ، انہوں نے آپ کی بیعت کی ، درآنحالیکہ آپ ﷺ کے بٹن کھلے ہوئے تھے ، میں نے آپ کی قمیص کے گریبان میں اپنا ہاتھ داخل کیا تو میں نے مہر نبوت کو چھوا ۔ اسنادہ صحیح ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4336
سمرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ سفید لباس پہنا کرو کیونکہ وہ زیادہ پاکیزہ اور زیادہ طیب ہے اور اپنے مُردوں کو اسی میں کفناؤ ۔‘‘ حسن ، رواہ احمد و الترمذی و النسائی و ابن ماجہ ۔

Haidth Number: 4337
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، جب رسول اللہ ﷺ عمامہ باندھتے تو اپنے عمامے کا شملہ اپنے کندھوں کے درمیان لٹکا لیتے ۔ ترمذی ، اور انہوں نے فرمایا : یہ حدیث حسن غریب ہے ۔ حسن ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 4338
عبدالرحمن بن عوف ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے میرے سر پر دستار باندھی ۔ آپ ﷺ نے اس کے ایک کنارے کو آگے کی طرف اور دوسرے کنارے کو پیچھے کی طرف لٹکا دیا ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4339
رکانہ ؓ ، نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ ہمارے اور مشرکین کے درمیان جو فرق ہے وہ ٹوپیوں پر عمامے باندھنا ہے ۔‘‘ ترمذی ، اور انہوں نے فرمایا : یہ حدیث غریب ہے اور اس کی اسناد درست نہیں ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 4340
ابوموسی اشعری ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ سونا اور ریشم میری امت کی خواتین کے لیے حلال کیا گیا ہے اور اس کے مردوں پر حرام کیا گیا ہے ۔‘‘ ترمذی ، نسائی ، اور امام ترمذی نے فرمایا : یہ حدیث حسن صحیح ہے ۔ صحیح ، رواہ الترمذی و النسائی ۔

Haidth Number: 4341
ابوسعید خدری ؓ بیان کرتے ہیں ، جب رسول اللہ ﷺ نیا کپڑا زیب تن فرماتے تو اس کا نام لیتے مثلاً عمامہ ، یا قمیص یا چادر ، پھر فرماتے :’’ اے اللہ ! تیرے لیے حمد ہے جیسا کہ تو نے مجھے یہ پہنایا ، میں تجھ سے اس کی اچھائی کا اور جس خیر و برکت کے لیے اسے بنایا گیا ہے ، اس کا سوال کرتا ہوں ۔ اور میں اس کے شر سے اور جس کے لیے یہ بنایا گیا ہے ، اس سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی و ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4342
معاذ بن انس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص کھانا کھا کر یہ دعا پڑھتا ہے :’’ ہر قسم کی حمد اللہ کے لیے ہے جس نے مجھے یہ کھانا کھلایا اور میرے تصرف و قوت کے بغیر اسے مجھے عطا فرمایا ۔‘‘ اس کے سابقہ گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں ۔‘‘ اور ابوداؤد نے یہ اضافہ نقل کیا ہے :’’ جو شخص لباس پہن کر یہ دعا پڑھتا ہے :’’ ہر قسم کی حمد اللہ کے لیے ہے جس نے مجھے یہ پہنایا اور میرے تصرف و قوت کے بغیر اسے مجھے عطا فرمایا ۔‘‘ تو اس شخص کے سابقہ گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں ۔‘‘ حسن ، رواہ الترمذی و ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4343
عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا :’’ عائشہ ! اگر تم میرا ساتھ چاہتی ہو تو پھر تمہیں سوار کے زادِ راہ جتنی دنیا کافی ہونی چاہیے ۔ تم مال داروں کی ہم نشینی سے بچو ، اور کسی کپڑے کو پرانا و بوسیدہ مت خیال کرو حتی کہ تم اسے پیوند نہ لگا لو ۔‘‘ اسے امام ترمذی نے روایت کیا ہے اور فرمایا : یہ حدیث غریب ہے ۔ ہم اسے صالح بن حسان کی حدیث کے حوالے سے جانتے ہیں ۔ اور محمد بن اسماعیل (امام بخاری ؒ) نے فرمایا : صالح بن حسان منکر الحدیث ہے ۔ اسنادہ ضعیف جذا ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 4344
ابوامامہ ایاس بن ثعلبہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ سنو ! سنو ! سادہ لباس ایمان کا حصہ ہے ، سادہ لباس ایمان کا حصہ ہے ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4345
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص دنیا میں لباسِ شہرت پہنتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے روزِ قیامت لباسِ مذلت پہنائے گا ۔‘‘ حسن ، رواہ احمد و ابوداؤد و ابن ماجہ ۔

Haidth Number: 4346
ابن عمر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص کسی قوم سے مشابہت اختیار کرتا ہے وہ انہی میں سے ہے ۔‘‘ حسن ، رواہ احمد و ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4347
سوید بن وہب ، نبی ﷺ کے اصحاب کی اولاد میں سے کسی آدمی سے روایت کرتے ہیں ، وہ آدمی اپنے والد سے ، انہوں نے کہا ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جس شخص نے طاقت کے باوجود اور ایک روایت کے مطابق تواضع کے طور پر خوبصورت لباس پہننا ترک کر دیا ، اللہ اسے عزت و کرامت کا جوڑا پہنائے گا ، اور جس شخص نے اللہ کی رضا کی خاطر (اپنے مرتبہ و معیار سے کم مرتبہ عورت سے) شادی کی تو اللہ اسے بادشاہت کا تاج پہنائے گا ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4348
امام ترمذی نے ان سے معاذ بن انس ؓ کی سند سے حدیث لباس روایت کی ہے ۔ اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 4349
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : بے شک اللہ پسند فرماتا ہے کہ اس بندے پر اس کی نعمت کا اثر دکھائی دے ۔‘‘ صحیح ، رواہ الترمذی ۔

Haidth Number: 4350
جابر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ ہمارے ہاں ملاقات کے لیے تشریف لائے تو آپ نے ایک پراگندہ بالوں والا شخص دیکھا اور فرمایا :’’ کیا یہ شخص ایسی کوئی چیز نہیں پاتا جس کے ساتھ وہ اپنے سر کے بال درست کر لیتا ؟‘‘ اور آپ نے ایک شخص کو میلے کپڑے پہنے ہوئے دیکھا تو فرمایا :’’ کیا یہ شخص ایسی کوئی چیز نہیں پاتا جس کے ذریعے وہ اپنا لباس دھو لیتا ؟‘‘ اسنادہ صحیح ، رواہ احمد و النسائی ۔

Haidth Number: 4351
ابو الاحوص اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا : میں رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا میں نے غیر معیاری کپڑے پہنے ہوئے تھے ، آپ ﷺ نے مجھ سے پوچھا :’’ کیا تمہارے پاس مال ہے ؟‘‘ میں نے عرض کیا : جی ہاں ! آپ ﷺ نے فرمایا :’’ مال کی کون سی نوع تمہارے پاس ہے ؟‘‘ میں نے عرض کیا : اونٹ ، گائے ، بکری ، گھوڑے اور غلام ہر قسم کا مال اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا کر رکھا ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ جب اللہ نے تمہیں مال دے رکھا ہے تو پھر اللہ کی نعمت اور اس کی عزت و کرامت کا اثر تم پر ظاہر ہونا چاہیے ۔‘‘ اسے احمد اور نسائی نے روایت کیا ہے اور شرح السنہ میں مصابیح کے الفاظ ہیں ۔ صحیح ، رواہ احمد و النسائی و فی شرح السنہ ۔

Haidth Number: 4352
عبداللہ بن عمرو ؓ بیان کرتے ہیں ، ایک آدمی گزرا اس نے سرخ جوڑا پہنا ہوا تھا ، اس نے نبی ﷺ کو سلام کیا تو آپ نے اس کے سلام کا جواب نہ دیا ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی و ابوداؤد ۔

Haidth Number: 4353