Blog
Books
Search Hadith

{وَقُلْ رَبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ…} کی تفسیر

10 Hadiths Found
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مکہ میں تھے، پھر آپ کو ہجرت کا حکم ہوا اور اللہ تعالی نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر یہ حکم نازل فرمایا: {وَقُلْ رَبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَاَخْرِجْنِیْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَاجْعَل لِّیْ مِن لَّدُنْکَ سُلْطَانًا نَصِیْرًا}… اور کہہ اے میرے رب! داخل کر مجھے سچا داخل کرنا اور نکال مجھے سچا نکالنا اور میرے لیے اپنی طرف سے ایسا غلبہ بنا جو مددگار ہو۔

Haidth Number: 8657

۔ (۱۱۰۱۶)۔ (وَعَنْہٗاَیْضًا) قَالَ: لَمَّا مَرِضَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مَرَضَہُ الَّذِی تُوُفِّیَ فِیہِ، أَتَاہُ بِلَالٌ یُؤْذِنُہُ بِالصَّلَاۃِ، فَقَالَ بَعْدَ مَرَّتَیْنِ: ((یَا بِلَالُ! قَدْ بَلَّغْتَ فَمَنْ شَائَ فَلْیُصَلِّ وَمَنْ شَائَ فَلْیَدَعْ۔)) فَرَجَعَ إِلَیْہِ بِلَالٌ فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! بِأَبِی أَنْتَ وَأُمِّی، مَنْ یُصَلِّی بِالنَّاسِ؟ قَالَ: ((مُرْ أَبَا بَکْرٍ فَلْیُصَلِّ بِالنَّاسِ۔)) فَلَمَّا أَنْ تَقَدَّمَ أَبُو بَکْرٍ رُفِعَتْ عَنْ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم السُّتُورُ، قَالَ: فَنَظَرْنَا إِلَیْہِ کَأَنَّہُ وَرَقَۃٌ بَیْضَائُ عَلَیْہِ خَمِیصَۃٌ، فَذَہَبَ أَبُو بَکْرٍ یَتَأَخَّرُ وَظَنَّ أَنَّہُ یُرِیدُ الْخُرُوجَ إِلَی الصَّلَاۃِ، فَأَشَارَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم إِلَی أَبِی بَکْرٍ أَنْ یَقُومَ فَیُصَلِّیَ، فَصَلَّی أَبُو بَکْرٍ بِالنَّاسِ فَمَا رَأَیْنَاہُ بَعْدُ۔ (مسند احمد: ۱۳۱۲۴)

سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جب مرض الموت میں مبتلا تھے، سیدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو نماز کی اطلاع دینے آئے، ان کی طرف سے دوسری مرتبہ اطلاع کے بعد آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اے بلال! تم نے اپنی ذمہ داری پوری کر دی، جو نماز پڑھنا چاہے گا، پڑھ لے گا اور جو چاہے گا وہ چھوڑ دے گا۔ پھر سیدنا بلال ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ آپ کی طرف واپس آئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول ! میرے ماں باپ آپ پر نثار ہوں، لوگوں کو نماز کون پڑھائے ؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں۔ جب سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نماز پڑھانے کے لیے آگے بڑھے تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے سے پردے ہٹا دئیے گئے، ہم نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف دیکھا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا چہرۂ انور سفید کاغذ کی مانند (انتہائی سفید، چمک دار) تھا، اور آپ پر ایک سیاہ دھاری دار چادر تھی، سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے سمجھا کہ شاید آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نماز کے لیے تشریف لانا چاہتے ہیں، وہ پیچھے ہٹنے لگے تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو اشارہ کیا کہ وہ کھڑے رہیں اور نماز پڑھائیں، چنانچہ سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے لوگوں کو نماز پڑھائی، ہم اس کے بعد آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا دیدار نہیں کر سکے۔

Haidth Number: 11016

۔ (۱۱۰۱۷)۔ (وَعَنْہٗاَیْضًا) قَالَ: لَمَّا کَانَ یَوْمُ الِاثْنَیْنِ کَشَفَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سِتْرَ الْحُجْرَۃِ، فَرَأٰی أَبَا بَکْرٍ وَہُوَ یُصَلِّی بِالنَّاسِ، قَالَ: فَنَظَرْتُ إِلٰی وَجْہِہِ کَأَنَّہُ وَرَقَۃُ مُصْحَفٍ وَہُوَ یَتَبَسَّمُ، قَالَ: وَکِدْنَا أَنْ نُفْتَتَنَ فِی صَلَاتِنَا فَرَحًا لِرُؤْیَۃِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَأَرَادَ أَبُو بَکْرٍ أَنْ یَنْکُصَ، فَأَشَارَ إِلَیْہِ أَنْ کَمَا أَنْتَ، ثُمَّ أَرْخَی السِّتْرَ فَقُبِضَ مِنْیَوْمِہِ ذٰلِکَ، فَقَامَ عُمَرُ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم لَمْ یَمُتْ وَلٰکِنَّ رَبَّہُ أَرْسَلَ إِلَیْہِ کَمَا أَرْسَلَ إِلٰی مُوسَی، فَمَکَثَ عَنْ قَوْمِہِ أَرْبَعِینَ لَیْلَۃً، وَاللّٰہِ! إِنِّی لَأَرْجُو أَنْ یَعِیشَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَتّٰییَقْطَعَ أَیْدِیَ رِجَالٍ مِنَ الْمُنَافِقِینَ وَأَلْسِنَتَہُمْ، یَزْعُمُونَ أَوْ قَالَ: یَقُولُونَ، إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قَدْ مَاتَ۔ (مسند احمد: ۱۳۰۵۹)

سیدنا انس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ سوموار کا دن تھا، ایک روایت میں ہے کہ میں نے سوموار کے دن آخری مرتبہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا دیدار کیا، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے حجرے کا پردہ ہٹا کر دیکھا تو سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے، میں نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے چہرہ انور کو دیکھا، وہ قرآنی ورق کی مانند انتہائی حسین تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مسکرا رہے تھے، ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے دیکھنے کی خوشی میں نماز کے اندر ہی فرط مسرت سے فتنہ میں مبتلا ہونے کے قریب ہو گئے، مراد یہ ہے کہ آپ کو صحت یاب دیکھ کر ہمیں اس قدر خوشی ہوئی کہ قریب تھا کہ ہم نماز توڑ بیٹھتے، سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے پیچھے ہٹنے کا ارادہ کیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اشارہ سے فرمایا کہ نماز تم ہی پڑھاؤ، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پردہ نیچے گرا دیا اور اسی دن آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی روح پرواز کر گئی۔ سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کھڑے ہو کر کہنے لگے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا انتقال نہیں ہوا، بلکہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے رب نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم پر وہی کیفیت طاری کی ہے، جیسے موسیٰ علیہ السلام چالیس راتیں اپنی قوم سے الگ تھلگ رہے تھے۔ اللہ کی قسم ! مجھے توقع ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم منافقین کے ہاتھ اور زبانیں کاٹنے تک زندہ رہیں گے، وہ تو کہہ رہے ہیں کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا انتقال ہو گیا ہے۔

Haidth Number: 11017
سیدہ ام فضل بنت حارث ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے گھر میں ایک کپڑے میں لپٹ کر ہمیں مغرب کی نماز پڑھائی اور سورۂ مرسلات کی تلاوت کی، اس کے بعد کوئی نماز نہیں پڑھی، حتی کہ فوت ہو گئے۔

Haidth Number: 11018
سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ اس ذات کی قسم جس کے نام کی قسم اُٹھائی جاتی ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سب سے آخری ملاقات سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی ہوئی تھی، ہم روزانہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی تیمارداری کیا کرتی تھیں اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بار بار دریافت فرماتے کہ علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ آئے ہیں؟ سیدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کہتی ہیں: میرا خیال ہے کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے انہیں کسی کام کے لیے بھیجا ہوا تھا، چنانچہ وہ تشریف لے آئے، میں سمجھی کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو ان سے کوئی کام ہے، ہم کمرے سے نکل کر دروازے کے قریب بیٹھ گئیں۔ میں سب سے زیادہ کمرے کے دروازے کے قریب تھی، سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے اوپر جھک سے گئے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کے ساتھ راز داری کے ساتھ سر گوشی سی کرنے لگے اور اسی دن اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا انتقال ہو گیا، اس طرح رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سب سے آخری ملاقات علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی تھی۔

Haidth Number: 11019
عبدالرحمن بن عبداللہ بن کعب اپنی والدہ سیدہ ام مبشر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے بیان کرتے ہیں، وہ کہتی ہیں:میں رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے مرض الموت کے دنوں میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہاں گئی، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی اپنے بارے میں کیا رائے ہے؟ یعنی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے خیال میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی بیماری کا سبب کیا ہے؟ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: مجھے اور تو کسی چیز پر شک نہیں، البتہ جو کھانا میں نے خیبر میں کھایا تھا، ( یہ اس کا اثر معلوم ہوتا ہے۔) ام مبشر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کا بیٹا( مبشر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ) بھی اس کھانے میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ تھا اور اسی زہریلے کھانے کے سبب سے اس کا انتقال ہو گیا تھا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس کے علاوہ تو مجھے کسی اور چیز پر شک نہیں، اب میری شہ رگ کے کٹنے کا یعنی زندگی کا آخری وقت آچکا ہے۔

Haidth Number: 11020
سیدنا عبداللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں اس بات کی تو نو بار قسمیں اُٹھاؤں کہ اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم شہید ہوئے ہیں، مجھے یہ بات اس سے زیادہ محبوب ہے کہ میں ایک قسم اُٹھا کر یوں کہوں کہ آپ شہید نہیں ہوئے، اللہ تعالیٰ نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کونبی اور شہید بنایا ہے، حدیث کے ایک راوی اعمش کہتے ہیں:جب میں نے اس بات کا ذکر اپنے شیخ ابراہیم تیمی سے کیا تو انہوں نے کہا کہ علماء کا خیال ہے کہ یہودیوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو اور سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو زہر دیا تھا۔

Haidth Number: 11021
ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ سیدنا ابو سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی آنکھیںیعنی نظر اوپر کو اٹھ چکی تھیں۔ (دراصل ان کی وفات ہو رہی تھییا ہو چکی تھی اور آنکھیں کھلی تھیں)، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تشریف لے آئے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کی آنکھوں کو بند کیا اور فرمایا: جب روح قبض کی جاتی ہے تو نظر اس کا پیچھا کر تی ہے۔ یہ سن کر ان کے گھر والے رونے لگے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم اپنے حق میں صرف خیر و بھلائی کی ہی دعا کرو، تم جو کچھ بھی کہتے ہو فرشتے اس پر آمین کہتے ہیں۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے خود یوں دعا کی: اَللّٰہُمَّ اغْفِرْ لِأَبِی سَلَمَۃَ وَارْفَعْ دَرَجَتَہُ فِی الْمَہْدِیِّینَ، وَاخْلُفْہُ فِی عَقِبِہِ فِی الْغَابِرِینَ، وَاغْفِرْ لَنَا وَلَہُ یَا رَبَّ الْعَالَمِینَ، اللَّہُمَّ افْسَحْ فِی قَبْرِہِ وَنَوِّرْ لَہُ فِیہِ (یا اللہ! ابو سلمہ کی مغفرت فرما اور ہدایتیا فتہ لوگوں میں ان کے درجات بلند فرمااور ان کے بعد باقی رہ جانے والوں میں تو اس کا خلیفہ بن جا اور اے رب العالمین! تو اس کی اور ہماری مغفرت فرما، یا اللہ! اس کی قبر کو کشادہ کر اور اسے اس کے لیے روشن فرما۔)

Haidth Number: 11933
سیدناعباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں ایک رات نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں تھا کہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: کیا تم آسمان پر کوئی تارا دیکھ رہے ہو؟ میں نے کہا: جی ہاں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم کیا دیکھ رہے ہو؟ میں نے کہا: میں ثریا تارے دیکھ رہا ہوں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تمہاری نسل میں سے ثریا ستاروں کی تعداد کے بقدر دو آدمی ہر ایک فتنہ کے زمانہ میں اس امت پر حکم رانی کریں گے1۔

Haidth Number: 12465
Haidth Number: 12466