Blog
Books
Search Hadith

{لَا یَحِلُّ لَکَ النِّسَائُ مِنْ بَعْدُ…} کی تفسیر

11 Hadiths Found
۔ زیاد انصاری سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا ابی بن کعب ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: اگر بالفرض نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی تمام بیویاں فوت ہوجاتیں تو کیا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لئے پھر بھی نکاح کرنا حلال نہ تھا؟ انھوں نے کہا: آپ پر نکاح کرنا حرام کب ہوا ہے؟ میں نے کہا : اللہ تعالی کے اس فرمان سے { لَا یَحِلُّ لَکَ النِّسَائُ مِنْ بَعْدُ}۔ انھوں نے کہا: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لئے ایک قسم کی عورتیں حلال تھیں۔

Haidth Number: 8717
۔ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی وفات سے پہلے آپ کے لئے مزید عورتوں سے نکاح کرنا حلال کردیا گیا تھا۔

Haidth Number: 8718

۔ (۱۱۲۶۸)۔ عَنْ یَعْلَی بْنِ مُرَّۃَ قَالَ: لَقَدْ رَأَیْتُ مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ثَلَاثًا، مَا رَآہَا أَحَدٌ قَبْلِی وَلَا یَرَاہَا أَحَدٌ بَعْدِی، لَقَدْ خَرَجْتُ مَعَہُ فِی سَفَرٍ حَتّٰی إِذَا کُنَّا بِبَعْضِ الطَّرِیقِ مَرَرْنَا بِامْرَأَۃٍ جَالِسَۃٍ مَعَہَا صَبِیٌّ لَہَا، فَقَالَتْ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! ہٰذَا صَبِیٌّ أَصَابَہُ بَلَائٌ، وَأَصَابَنَا مِنْہُ بَلَائٌ، یُؤْخَذُ فِی الْیَوْمِ، مَا أَدْرِی کَمْ مَرَّۃً، قَالَ: ((نَاوِلِینِیہِ۔)) فَرَفَعَتْہُ إِلَیْہِ فَجَعَلتْہُ بَیْنَہُ وَبَیْنَ وَاسِطَۃِ الرَّحْلِ، ثُمَّ فَغَرَ فَاہُ فَنَفَثَ فِیہِ ثَلَاثًا وَقَالَ: ((بِسْمِ اللّٰہِ أَنَا عَبْدُ اللّٰہِ اخْسَأْ عَدُوَّ اللّٰہِ۔)) ثُمَّ نَاوَلَہَا إِیَّاہُ فَقَالَ: ((الْقَیْنَا فِی الرَّجْعَۃِ فِی ہٰذَا الْمَکَانِ فَأَخْبِرِینَا مَا فَعَلَ۔)) قَالَ: فَذَہَبْنَا وَرَجَعْنَا فَوَجَدْنَاہَا فِی ذٰلِکَ الْمَکَانِ مَعَہَا شِیَاہٌ ثَلَاثٌ، فَقَالَ: ((مَا فَعَلَ صَبِیُّکِ؟)) فَقَالَتْ: وَالَّذِی بَعَثَکَ بِالْحَقِّ، مَا حَسَسْنَا مِنْہُ شَیْئًا حَتَّی السَّاعَۃِ فَاجْتَرِرْ ہٰذِہِ الْغَنَمَ، قَالَ: ((انْزِلْ فَخُذْ مِنْہَا وَاحِدَۃً وَرُدَّ الْبَقِیَّۃَ وَفِیْ رِوَایَۃٍ فَاَھْدَتْ اِلَیْہِ کَبْشَیْنِ وَشَیْئٍ مِنق اَخِطٍ وَشَیْئٍ مِنَ السَّمَلِ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم خُذِ الْاَقِطَ وَالسَّمَنَ وَاَحَدَ الْکَبْشَیْنِ وَرُدَّ عَلَیْھَا الْاٰخَرَ)) قَالَ: وَخَرَجْتُ ذَاتَ یَوْمٍ إِلَی الْجَبَّانَۃِ حَتّٰی إِذَا بَرَزْنَا، قَالَ: ((انْظُرْ وَیْحَکَ ہَلْ تَرٰی مِنْ شَیْئٍیُوَارِینِی؟)) قُلْتُ: مَا أَرٰی شَیْئًایُوَارِیکَ إِلَّا شَجَرَۃً مَا أُرَاہَا تُوَارِیکَ، قَالَ: ((فَمَا بِقُرْبِہَا؟)) قُلْتُ: شَجَرَۃٌ مِثْلُہَا أَوْ قَرِیبٌ مِنْہَا، قَالَ: ((فَاذْہَبْ إِلَیْہِمَا فَقُلْ: إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَأْمُرُکُمَا أَنْ تَجْتَمِعَا بِإِذْنِ اللّٰہِ)) قَالَ: فَاجْتَمَعَتَا فَبَرَزَ لِحَاجَتِہِ ثُمَّ رَجَعَ فَقَالَ: ((اذْہَبْ إِلَیْہِمَا فَقُلْ: لَہُمَا إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَأْمُرُکُمَا أَنْ تَرْجِعَ کُلُّ وَاحِدَۃٍ مِنْکُمَا إِلٰی مَکَانِہَا)) فَرَجَعَتْ، قَالَ: وَکُنْتُ عِنْدَہُ جَالِسًا ذَاتَ یَوْمٍ إِذْ جَائَہُ جَمَلٌ یُخَبِّبُ حَتّٰی صَوَّبَ بِجِرَانِہِ بَیْنَیَدَیْہِ ثُمَّ ذَرَفَتْ عَیْنَاہُ، فَقَالَ: ((وَیْحَکَ انْظُرْ لِمَنْ ہٰذَا الْجَمَلُ إِنَّ لَہُ لَشَأْنًا)) قَالَ: فَخَرَجْتُ أَلْتَمِسُ صَاحِبَہُ فَوَجَدْتُہُ لِرَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ فَدَعَوْتُہُ إِلَیْہِ، فَقَالَ: ((مَا شَأْنُ جَمَلِکَ ہٰذَا؟)) فَقَالَ: وَمَا شَأْنُہُ، قَالَ: لَا أَدْرِی وَاللّٰہِ! مَا شَأْنُہُ عَمِلْنَا عَلَیْہِ وَنَضَحْنَا عَلَیْہِ حَتّٰی عَجَزَ عَنْ السِّقَایَۃِ فَأْتَمَرْنَا الْبَارِحَۃَ أَنْ نَنْحَرَہُ وَنُقَسِّمَ لَحْمَہُ، قَالَ: ((فَلَا تَفْعَلْ ہَبْہُ لِی أَوْ بِعْنِیہِ)) فَقَالَ: بَلْ ہُوَ لَکَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ، قَالَ: فَوَسَمَہُ بِسِمَۃِ الصَّدَقَۃِ ثُمَّ بَعَثَ بِہِ۔ (مسند احمد: ۱۷۶۹۰)

سیدنایعلی بن مرہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی تین ایسی باتیں ملاحظہ کی ہیں، جن کو نہ تو مجھ سے پہلے کسی نے دیکھا اور نہ میرے بعد ہی کوئی ان کا ملاحظہ کر سکے گا، ایک دفعہ میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ساتھ سفر میں تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم دوران سفر راستہ پر بیٹھی ہوئی ایک عورت کے پاس سے گزرے، اس کے پاس اس کا ایک (چھوٹا سا) بچہ تھا۔ اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس بچے کو جنات چمٹے ہوئے ہیں، اس کی وجہ سے ہم بہت زیادہ پریشان ہیں، اس کو ایک ایک دن میں کئی کئی بار دورہ پڑتا ہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: یہ مجھے پکڑائو۔ اس نے بچے کو اٹھا کر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے اور پالان کی لکڑی کے درمیان بٹھا دیا، آپ نے اس کا منہ کھول کر اس میں تین بار پھونک ماری، جس کے ساتھ تھوک بھی تھا اور یہ دعا پڑھی: بِسْمِ اللّٰہِ أَنَا عَبْدُ اللّٰہِ اخْسَأْ عَدُوَّ اللّٰہِ۔ (میں اللہ کا نام لے کر کہتا ہوں کہ میں اللہ کا بندہ ہوں،تو ناکام ہو جا اے اللہ کے دشمن )پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے وہ بچہ اس عورت کو تھما دیا اور فرمایا: تم واپسی پر ہمیں یہیں ملنا اور بتلانا کہ کیا نتیجہ نکلا ہے۔ سیدنایعلی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں:۔ ہم آگے چلے گئے، پھر جب ہم واپس آئے تو ہم نے اس عورت کو اسی جگہ پایا۔ اس کے پاس تین بکریاں تھیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دریافت فرمایا: تمہارے بچے کا کیا حال ہے؟ اس نے کہا:اس اللہ کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث کیا ہے! ہم نے اُس وقت سے اب تک کوئی چیز محسوس نہیں کی۔ آپ یہ بکریاں بطور عطیہ (ہدیہ) قبول فرمائیں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم اتر کر ایک بکری لے لو اور باقی واپس کردو۔ ایک روایت میں ہے: اس نے دو مینڈھے اور کچھ پنیر اور کچھ گھی آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں پیش کیا۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم پنیر، گھی اور ایک مینڈھا رکھ لو اور دوسرا مینڈھا واپس لوٹا دیا۔ سیدنایعلی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں ایک روز جبانہ (ویرانے) کی طرف نکل گیا، جب ہم کھلی جگہ پر پہنچے تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تمہارا بھلا ہو، کوئی ایسی چیز دیکھوجو (قضائے حاجت کے وقت) میرے لیے آڑ بن سکے۔ میں نے عرض کیا: مجھے تو ایسی کوئی نظر نہیں آرہی، صرف ایک درخت ہے، میرے خیال میں وہ بھی آپ کی آڑ کا کام نہیں دے سکتا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس کے قریب کیا چیز ہے؟ میں نے عرض کیا: اس جیسا ایک درخت ہے یایوں کہا کہ اس کے قریب ہی ایک اور درخت ہے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم ان درختوں کے پاس جا کر کہو کہ اللہ کے رسول تمہیں حکم دے رہے ہیں کہ تم اللہ کے حکم سے اکٹھے ہو جائو۔ سیدنایعلی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں کہ یہ بات سن کر وہ دونوں درخت آپس میں مل گئے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کی اوٹ میں قضائے حاجت کی اور پھر واپس آگئے اور فرمایا: تم ان درختوں کے پاس جا کر ان سے کہو کہ اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تمہیں حکم دیتے ہیں کہ تم دونوں اپنی اپنی جگہ پہ واپس چلے جائو۔ چنانچہ وہ اپنی اپنی جگہ لوٹ گئے۔ سیدنایعلی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں:ایک دن میں آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں بیٹھا ہوا تھا کہ ایک اونٹ دوڑتا ہوا آیا اور اس نے اپنی گردن کا نیچے والا حصہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سامنے زمین پر رکھ دیا اور اس کی آنکھ سے ٹپ ٹپ آنسو گرنے لگے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تیرا بھلا ہو، پتہ کرکے آئو کہ یہ اونٹ کس کا ہے؟ اس کا ایک کام ہے۔ میں اس کے مالک کی تلاش میں نکلا، وہ ایک انصاری کا تھا۔ میں اس کو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں بلا لایا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تیرے اونٹ کو کیا شکایت ہے؟ اس نے کہا:اسے کیا شکایت ہے؟ میں تو نہیں جانتا کہ اسے کیا شکایت ہے؟ ہم اس پر کام کرتے رہے اور پانی لاد کر لاتے رہے، اب یہ پانی اٹھا کر لانے سے قاصر ہے، تو ہم نے کل مشورہ کیا کہ اسے نحر (ذبح) کرکے اس کا گوشت تقسیم کر دیں۔ آپ نے فرمایا: تم ایسا نہ کرنا، تم یہ اونٹ مجھے ہبہ کر دو یا فروخت کردو۔ اس نے کہا:اے اللہ کے رسول! یہ آپ کا ہے، آپ رکھ لیں، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے بیت المال کے صدقہ والے اونٹوں والا نشاں لگا کر ادھر بھیج دیا۔

Haidth Number: 11268
۔(دوسری سند) یہ حدیث بھی گزشتہ حدیث کی مانند مروی ہے، البتہ کچھ تفصیل اس میںیوں ہے: ایک اونٹ نے آکر اپنا سینہ زمین پر رکھ دیا اورپھر اس نے اس قدر جھاگ نکالی کہ اردگرد کی جگہ تر ہوگئی، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے دریافت فرمایا: آیا تم جانتے ہو یہ اونٹ کیا کہہ رہاہے ؟ یہ کہہ رہا ہے کہ اس کا مالک اسے ذبح کرنا چاہتا ہے۔ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کے مالک کو پیغام بھیجا، جب وہ آ گیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے فرمایا: کیا تم یہ اونٹ مجھے ہبہ کرتے ہو؟ اس نے کہا:اے اللہ کے رسول! یہ مجھے اپنے سارے مال میں سب سے زیادہ محبوب ہے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اچھا تو پھر میں تمہیں اس کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کا حکم دیتاہوں۔ اس نے کہا: ٹھیک ہے اے اللہ کے رسول! میرا جس قدر بھی مال ہے، میں سب سے بڑھ کر اس کا اکرام کروں گا۔ سیدنایعلی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایک قبر کے پاس سے گزرے، اس قبر والے کو عذاب ہو رہا تھا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اسے کسی مشکل کام کی وجہ سے عذاب نہیں ہو رہا۔ پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کی قبر پر ایک چھڑی رکھنے کا حکم دیا، پس وہ رکھ دی گئی،آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: امید ہے کہ جب تک یہ تر رہے گی اس کے عذاب میں تخفیف کر دی جائے گی۔

Haidth Number: 11269

۔ (۱۱۲۷۰)۔ (وَعَنْہٗمِنْطَرِیْقٍ ثَالِثٍ) قَالَ: قَالَ ثَلَاثَۃُ أَشْیَائَ، رَأَیْتُہُنَّ مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بَیْنَا نَحْنُ نَسِیرُ مَعَہُ إِذْ مَرَرْنَا بِبَعِیرٍیُسْنٰی عَلَیْہِ، فَلَمَّا رَآہُ الْبَعِیرُ جَرْجَرَ وَوَضَعَ جِرَانَہُ، فَوَقَفَ عَلَیْہِ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَقَالَ: ((أَیْنَ صَاحِبُ ہٰذَا الْبَعِیرِ؟)) فَجَائَ فَقَالَ: ((بِعْنِیہِ۔)) فَقَالَ: لَا بَلْ أَہَبُہُ لَکَ، فَقَالَ: ((لَا، بِعْنِیہِ۔)) قَالَ: لَا بَلْ أَہَبُہُ لَکَ وَإِنَّہُ لِأَہْلِ بَیْتٍ مَا لَہُمْ مَعِیشَۃٌ غَیْرُہُ، قَالَ: ((أَمَا إِذْ ذَکَرْتَ ہٰذَا مِنْ أَمْرِہِ فَإِنَّہُ شَکَا کَثْرَۃَ الْعَمَلِ وَقِلَّۃَ الْعَلَفِ فَأَحْسِنُوا إِلَیْہِ۔)) قَالَ: ثُمَّ سِرْنَا فَنَزَلْنَا مَنْزِلًا فَنَامَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَجَائَ تْ شَجَرَۃٌ تَشُقُّ الْأَرْضَ حَتّٰی غَشِیَتْہُ ثُمَّ رَجَعَتْ إِلٰی مَکَانِہَا، فَلَمَّا اسْتَیْقَظَ ذَکَرْتُ لَہُ، فَقَالَ: ((ہِیَ شَجَرَۃٌ اسْتَأْذَنَتْ رَبَّہَا عَزَّوَجَلَّ أَنْ تُسَلِّمَ عَلٰی رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَأَذِنَ لَہَا۔)) قَالَ: ثُمَّ سِرْنَا فَمَرَرْنَا بِمَائٍ فَأَتَتْہُ امْرَأَۃٌ بِابْنٍ لَہَا بِہِ جِنَّۃٌ، فَأَخَذَ النَّبِیُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بِمَنْخَرِہِ فَقَالَ: ((اخْرُجْ إِنِّی مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللّٰہِ۔)) قَالَ: ثُمَّ سِرْنَا فَلَمَّا رَجَعْنَا مِنْ سَفَرِنَا مَرَرْنَا بِذٰلِکَ الْمَائِ، فَأَتَتْہُ الْمَرْأَۃُ بِجَزُورٍ وَلَبَنٍ، فَأَمَرَہَا أَنْ تَرُدَّ الْجَزُورَ وَأَمَرَ أَصْحَابَہُ فَشَرِبَ مِنَ اللَّبَنِ فَسَأَلَہَا عَنِ الصَّبِیِّ، فَقَالَتْ: وَالَّذِی بَعَثَکَ بِالْحَقِّ مَا رَأَیْنَا مِنْہُ رَیْبًا بَعْدَکَ۔ (مسند احمد: ۱۷۷۰۸)

۔(تیسری سند ) سیدنایعلی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے تین امور مشاہدہ کئے، ایک دفعہ ہم آپ کے ساتھ جا رہے تھے، ہم ایک اونٹ کے پاس سے گزرے، جس پر کھیتی کو سیراب کرنے کے لیے پانی لادا جاتا تھا۔ اونٹ نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا تو وہ جھاگ اگلنے لگا اور اس نے( زمین پر بیٹھ کر) اپنی گردن زمین پر لگا دی۔ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس کے پاس کھڑ ے ہوگئے اور پوچھا: اس اونٹ کا مالک کہاں ہے؟ جب وہ آیا تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم یہ اونٹ مجھے فروخت کردو۔ اس نے کہا: میں اسے آپ کے ہاتھ فروخت نہیں کرتا، البتہ آپ کو ہبہ کر دیتا ہوں۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہیں بلکہ تم اس کو میرے ہاتھ پر فروخت کردو۔ اس نے کہا: جی نہیں، میں اسے فروخت نہیں، بلکہ ہم اسے آپ کے نام ہبہ کرتے ہیں۔ وہ اونٹ ایسے گھرانے کا تھاکہ جن کا اس کے سوا کوئی اور ذریعۂ معاش نہیں تھا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: تم نے اس کے متعلق جو کچھ ذکر کیا ہے، وہ اپنی جگہ درست ہے، دراصل بات یہ ہے کہ اس نے کام کی کثرت اور گھاس کی کمی کی شکایت کی ہے، تم اس کے ساتھ اچھا سلوک کیا کرو۔ سیدنایعلی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: اس کے بعد ہم آگے گئے اور ایک مقام پر رکے۔ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سو گئے، ہم کیا دیکھتے ہیں کہ ایک درخت زمین کو چیرتا ہوا آیا اور اس نے آپ کو ڈھانپ لیا، پھر وہ اپنی جگہ واپس لوٹ گیا۔ جب آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم بیدار ہوئے تو میں نے اس واقعہ کا آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے ذکر کیا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اس درخت نے اپنے رب تعالیٰ سے اجازت طلب کی کہ وہ اللہ کے رسول کو سلام کہہ لے، تو اسے اجازت دے دی گئی۔ سیدنایعلی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: ہم آگے گئے اور پانی کے ایک چشمے (یا تالاب) کے پاس سے گزرے۔ ایک عورت اپنے بیٹے کو لیے آئی، جسے جن چمٹے ہوئے تھے۔ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس بچے کی ناک کو پکڑ کر فرمایا: نکل جا، میں اللہ کا رسول محمد (تجھے یہ حکم دے رہا) ہوں۔ سیدنایعلی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں:پھر ہم آگے روانہ ہوگئے، ہم سفر سے واپس آئے اور اس چشمے یا تالاب کے پاس سے گزرے تو وہ عورت ایک موٹی تازی بکری اور دودھ لے کر حاضر ہوئی، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بکری واپس کر دینے کا حکم دیا اور صحابہ کو دودھ پی لینے کا امر صادر فرمایا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے بچے کے متعلق دریافت کیا تو اس نے بتایا کہ اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث کیا ہے! ہم نے آپ کے بعد اس میں بیماری کا کوئی اثر نہیں دیکھا۔

Haidth Number: 11270
۔(چوتھی سند) سیدنایعلی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: میں سمجھتا ہوں کہ میں نے اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی جو باتیں دیکھی ہیں، دوسروں نے ان سے کم ہی دیکھی ہوں گی۔ پھر انہوں نے بچے کا، دو کھجوروں کا اور اونٹ والا واقعہ ذکر کیا۔ البتہ اس روایت میں یوں ہے کہ آپ نے اونٹ کے مالک سے فرمایا: کیا بات ہے، یہ اونٹ تمہاری شکایت کر رہا ہے؟ یہ کہہ رہا ہے کہ تم اس پر پانی لاد لاد کر اس سے کام لیتے رہے اور اب جب یہ بوڑھا ہو گیا ہے تو تم اسے نحر کر دینا چاہتے ہو۔ اس نے کہا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ نبی بنا کر مبعوث کیا ہے! آپ کی بات واقعی درست ہے، میرایہی ارادہ ہے،اس اللہ کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث کیا ہے! میں اسے نحر(ذبح) نہیں کروں گا۔

Haidth Number: 11271

۔ (۱۱۲۷۲)۔ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْأَحْوَصِ الْأَزْدِیِّ قَالَ: حَدَّثَتْنِی أُمِّی أَنَّہَا رَأَتْ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَرْمِی جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ مِنْ بَطْنِ الْوَادِی، وَخَلْفَہُ إِنْسَانٌ یَسْتُرُہُ مِنَ النَّاسِ أَنْ یُصِیبُوہُ بِالْحِجَارَۃِ وَہُوَ یَقُولُ: ((أَیُّہَا النَّاسُ لَا یَقْتُلْ بَعْضُکُمْ بَعْضًا وَإِذَا رَمَیْتُمْ فَارْمُوْا بِمِثْلِ حَصَی الْخَذْفِ۔)) ثُمَّ أَقْبَلَ فَأَتَتْہُ امْرَأَۃٌ بِابْنٍ لَہَا فَقَالَتْ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ ابْنِی ہٰذَا ذَاہِبُ الْعَقْلِ فَادْعُ اللّٰہَ لَہُ، قَالَ لَہَا: ((ائْتِینِی بِمَائٍ۔)) فَأَتَتْہُ بِمَائٍ فِی تَوْرٍ مِنْ حِجَارَۃٍ، فَتَفَلَ فِیہِ وَغَسَلَ وَجْہَہُ، ثُمَّ دَعَا فِیہِ، ثُمَّ قَالَ: ((اذْہَبِی فَاغْسِلِیہِ بِہِ، وَاسْتَشْفِی اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ۔)) فَقُلْتُ لَہَا: ہَبِی لِی مِنْہُ قَلِیلًا لِابْنِی ہٰذَا فَأَخَذْتُ مِنْہُ قَلِیلًا بِأَصَابِعِیْ فَمَسَحْتُ بِہَا شِقَّۃَ ابْنِی، فَکَانَ مِنْ أَبَرِّ النَّاسِ، فَسَأَلْتُ الْمَرْأَۃَ بَعْدُ مَا فَعَلَ ابْنُہَا، قَالَتْ: بَرِئَ أَحْسَنَ بَرْئٍ۔ (مسند احمد: ۲۷۶۷۲)

سلیمان بن عمرو بن احوص ازدی سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میری والدہ نے مجھ سے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو جمرۂ عقبہ کی رمی کرتے ہوئے دیکھا، اس کے بعد آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم آگے بڑھے اورایک عورت اپنے بچے کو لیے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آگئی اور اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میرایہبیٹا پاگل ہے، آپ اللہ تعالیٰ سے اس کے حق میں دعا فرمائیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے فرمایا: پانی لائو۔ وہ پتھر کے ایک برتن میں پانی لے کر آئی، آپ نے اس میں اپنا لعاب دہن ڈالا اور آپ نے اپنا چہرہ اس برتن کے اوپر دھویا، پانی نیچے اس برتن میں گرا، پھر آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس برتن میں دعا پڑھی اور فرمایا : جائو بچے کو اس پانی کے ساتھ غسل دینا اور اللہ تعالیٰ سے شفا کی دعا کرنا۔ میں نے اس سے کہا: تو اس پانی میں سے تھوڑا سا مجھے بھی دے دے تاکہ میں اپنے بیٹے کو پلا لوں، پھر میں نے اپنی انگلی کے ساتھ اس میں سے تھوڑا سا پانی لے کر اپنے بیٹے کے ہونٹ پر لگا دیا۔ اس کے نتیجے میں وہ سب سے بڑھ کر نیک ہوا۔ میں نے اس کے بعد اس عورت سے اس کے بیٹے کے متعلق دریافت کیا کہ اس کا کیا حال ہے؟ اس نے بتلایاکہ وہ بالکل ٹھیک ہو گیا تھا۔

Haidth Number: 11272
سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت اپنے بیٹے کو لیے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں آئی اور اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! اس پر جنون یعنی پاگل پن کا اثر ہے اور اسے ہمارے کھانے کے وقت دورہ پڑتا ہے۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کے سینے پر ہاتھ پھیرا اور اس کے لیے دعا کی، تو اسے ایک قے آئی اور اس کے منہ سے کتے کے پلے کی سی کوئی سیاہ چیز نکلی اور و ہ شفا یاب ہوگیا۔

Haidth Number: 11273
یزید بن عبید سے مروی ہے،وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا سلمہ بن اکوع ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی پنڈلی پر زخم کا ایک نشان دیکھا، میں نے پوچھا: ابو مسلم! یہ نشان کیسا ہے؟ انہوں نے کہا: خیبر کے دن مجھے زخم لگا تھا، یہ اس کا نشان ہے، جس دن مجھے یہ زخم آیا تھا، لوگوں نے کہا: سلمہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو شدید قسم کا زخم آیا ہے، مجھے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں لایا گیا، آپ نے اس زخم پر تھوک کے ساتھ تین پھونکیں ماریں، اس کے بعد اب تک مجھے اس میں کوئی درد محسوس نہیں ہوا۔

Haidth Number: 11274
سیدنا عبداللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے،وہ کہتے ہیں : قبیلہ ٔ بنو عامر کا ایک فرد نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! آپ کے کندھوں کے درمیان جو ابھرا ہوا گوشت ہے، وہ مجھے دکھلائیں۔ میں ایک ماہر طبیب ہوں۔ اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس سے فرمایا: آیا میں تجھے ایک نشانی نہ دکھلائوں؟ اس نے کہا ضرور دکھلائیں ۔ آپ نے کھجور کے ایک درخت کی طرف دیکھ کر فرمایا: کھجور کے اس درخت کو بلائو۔ اس نے اسے بلایا تو وہ چھلانگیں لگاتاہوا آیا اور آپ کے سامنے آکر کھڑا ہوگیا ۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے واپس لوٹ جانے کا حکم دیا تو وہ اپنی جگہ واپس پلٹ گیا۔ تو اس عامری نے کہا :اے آل بنو عامر! میں نے اس سے بڑا جادو گر کبھی نہیں دیکھا۔

Haidth Number: 11275

۔ (۱۱۲۷۶)۔ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ جَعْفَرٍقَالَ: أَرْدَفَنِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ذَاتَ یَوْمٍ خَلْفَہٗ،فَأَسَرَّإِلَیَّ حَدِیْثاً لَا أُخْبِرُ بِہِ أَحَداً أَبَداً، وَکَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَحَبُّ مَا اسْتَتَرَبِہِ فِیْ حَاجَتِہِ ھَدَفٌ، أَوْحَائِشُ نَخْلٍ، فَدَخَلَ یَوْماً حَائِطاً مِنْ حِیْطَانِ الْأَنْصَارِ، فَاِذَا جَمَلٌ قَدْ أَتَاہٗفَجَرْجَرَ،وَذَرَفَتْعَیْنَاہٗ، قَالَ بَہْزٌوَعَفَّّانُ: فَلَمَّّا رَأَی النَّبِیَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم حَنَّ وَ ذَرَفَتْ عَیْنَاہٗ، فَمَسَحَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سَرَاتَہٗوَذِفْرَاہٗ، فَسَکَنَ۔ فَقَالَ: ((مَنْ صَاحِبُ الْجَمَلِ؟)) فَجَائَ فَتًی مِنَ الْأَنْصَارِ، فَقَالَ: ھُوَ لِیْیَا رَسُوْلَ اللّٰہِ، فَقَالَ: ((أَمَا تَتَّقِی اللّٰہَ فِی ھٰذِہِ الْبَہِیْمَۃِ الَّتِیْ مَلَّّکَکَہَا اللّٰہٗ۔)) إِنَّہُشَکَااِلَیَّ أَنَّکَ تُجِیْعُہٗ وَتُدْئِبُہٗ۔ (مسنداحمد: ۱۷۴۵)

سیدناعبداللہ بن جعفر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے،وہ کہتے ہیں : اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک دن مجھے سواری پر اپنے پیچھے سوار کیا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھ سے راز دارانہ طور پر ایک بات فرمائی،جو میں کبھی بھی کسی کو نہیں بتلائوں گا۔ اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم قضائے حاجت کے وقت کسی بلند عمارت یا کھجوروں کے جھنڈکو پسند کیا کرتے تھے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ایک دن انصاریوں کے کھجوروں کے باغات میں سے ایک باغ میں تشریف لے گئے، تو ایک اونٹ نے آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پاس آکر بلبلانا اور آنکھوں سے آنسو بہانا شرو ع کر دیا۔ جعفر اور عفان سے مروی ہے،وہ کہتے ہیں: اس نے نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو دیکھا تو رونے لگا اور اس کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اس کی پشت پر اور اس کے سر پر ہاتھ پھیرا تو وہ پر سکون ہوگیا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے پوچھا ـ: اس اونٹ کا مالک کون ہے؟ ایک انصاری نو جوان نے آکر عرض کی: اے اللہ کے رسول! یہ اونٹ میرا ہے۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا : اللہ نے تمہیں اس جانور کا مالک بنایا ہے۔ کیا تم اس کے بارے میں اللہ سے نہیں ڈرتے؟ اس نے مجھ سے شکایت کی ہے کہ تم اسے بھوکا رکھتے ہو اور مشقت زیادہ لیتے ہو۔

Haidth Number: 11276