Blog
Books
Search Hadith

حدود، معاملات اور احکام کا بیان

140 Hadiths Found
شادی شدہ مرد اور شادی شدہ عورت جب زنا كریں تو ان دونوں كو لازمی طور پر رجم كرو۔ یہ حدیث سیدنا عمر، زید بن ثابت، ابی بن کعب اور ابوامامۃ بن سھل کی خالہ العجماء رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔ عمر‌رضی اللہ عنہ کی حدیث سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے مروی ہے بیان کرتے ہیں کہ عمر‌رضی اللہ عنہ نے فرمایا:مجھے خدشہ ہے کہ کچھ عرصہ گذرجائےاور کوئی شخص کہے کہ اس رجم کا حکم قرآن مجید میں موجود نہیں اور اس طرح وہ اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ فریضے کو ترک کرنےکی وجہ سےگمراہ ہوجائیں۔ خبردار جب شادی شدہ زنا كرے تو رجم كر نا حق ہے یا تو دلیل مل جائے یا حمل ہو جائے، یا اعتراف كر لے۔ میں نے یہ آیت پڑھی ہے: شادی شدہ مرد اور عورت جب زنا كریں تو۔۔۔۔( الحدیث) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رجم كروایا اور ان كے بعد ہم بھی رجم كروائیں گے

Haidth Number: 1641
جارود رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ:مسلمان كی گم شدہ چیز (جسے کوئی شخص قبضہ کرنے کی نیت سےاٹھاتاہے)آگ کے شعلوں کا باعث ہے۔

Haidth Number: 1642
ابو امامہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ادھار ادا کیا جائے گا،دودھ والا جانور واپس کیا جائے گا،اور جسے بندھی ہوئی کوئی گری پڑی چیز ملے تو اس کے لئے اس کا کھولنا حلال نہیں یہاں تک کہ اسے کسی کو دکھا دے۔

Haidth Number: 1643
سعد بن ابی وقاص‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: مومن سے لڑائی كرنا كفر ہے اور اسے گالی دینا فسق ہے۔ اور كسی مسلمان كے لئے حلال نہیں كہ وہ اپنے مسلمان بھائی سے تین دن سے زیادہ قطع تعلقی كرے۔

Haidth Number: 1644
عائشہ رضی اللہ عنہا كہتی ہیں كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب كوئی قسم كھاتے تو اسے نہ توڑتے ۔پھر جب اللہ تعالیٰ نے قسم كا كفارہ نازل كیا توآپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا:جب میں كوئی قسم كھاتا ہوں پھر اس سے بہتر كام دیكھتا ہوں تو اپنی قسم كا كفارہ دے دیتا ہوں اور بہتر كام كر لیتا ہوں

Haidth Number: 1645
شھر بن حوشب رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے كہتے ہیں كہ میں نے ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے كہا: اے ام المومنین! جب اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم آپ كے پاس ہوتے تو كونسی دعا زیادہ كرتےتھے؟ انہوں نے كہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم اكثر یہ دعا کیا كرتےتھے: اے دلوں كو پھیرنے والے میرا دل اپنے دین پر ثابت كر دے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: ہر آدمی كا دل اللہ تعالیٰ كی دو انگلیوں كے درمیان ہوتا ہے ۔جس كا دل چاہے ثابت ركھے جس كا دل چاہے ٹیڑھا كر دے۔

Haidth Number: 1646
رفاعہ بن عرابہ جہنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہتے ہیں كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب كوئی قسم كھاتے تو كہتے : اس ذات كی قسم جس كے ہاتھ میں محمد(صلی اللہ علیہ وسلم) كی جان ہے۔

Haidth Number: 1647
عمر‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حفصہ كو طلاق دی پھر رجوع كر لیا

Haidth Number: 1648
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مال غنیمت میں سے كسی اونٹ كے بال لیتے پھر فرماتے: میرا اس (مال فے) میں اتنا ہی حصہ ہے جتنا كسی اور كا، خیانت سے بچو كیوں كہ یہ قیامت والے دن خیانت كرنے والے كے لئے رسوائی كا باعث ہوگی۔ دھاگہ، سوئی اور اس سے بھی كم تر چیز واپس كر دو۔ اللہ كے راستے میں قریب اور دور ، مقیم حالت میں اور سفر میں جہاد كرو، كیوں كہ جہاد جنت كے دروازوں میں سے ایك دروازہ ہے۔ اللہ تعالیٰ اس كے ذریعے غم اور پریشانی سے نجات دیتا ہے۔ قریبی اور دور كے عزیزپر(بھی)اللہ كی حدود قائم كرو۔ تمہیں اللہ كے بارے میں كسی ملامت كرنے والے كی ملامت کا خوف نہیں ہونا چاہئے

Haidth Number: 1649
عرباض رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ: آپ صلی اللہ علیہ وسلم مالِ فئے كے اونٹ كے بال لیتے پھر فرماتے: میرا اس میں اتنا ہی حصہ ہے جتنا كسی عام آدمی كا سوائے خمس كے ، اور وہ بھی تم میں ہی واپس لوٹا دیا جائے گا۔ سوئی ، دھاگہ اور اس سے بھی كم تر چیز واپس كر دو، خیانت سے بچو، كیوں كہ یہ قیامت كے دن خیانت كرنے والے كے لئے عار اور رسوائی كا باعث ہوگی

Haidth Number: 1650
) عبیداللہ بن عبداللہ (بن عتبہ)اپنے والد سے بیان كرتے ہیں كہ سبیعہ بنت حارث اپنے شوہر كی وفات كے كچھ دن بعد نفاس سے فارغ ہوئی۔ ابو سنابل ان كے پاس سے گزرے تو كہا: تم اس وقت تك حلال نہیں ہوگی جب تك چار مہینے دس دن نہ گزار لو۔ سبیعہ نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذكر كی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابو سنابل نے جھوٹ بولا، جو بات اس نے کہی حقیقت اس طرح نہیں۔تم حلال ہو چكی ہو۔ نكاح كر سكتی ہو( جب تمہارے پاس كوئی شخص آئے جسے تم پسند كرتی ہو تو میرے پاس آجانا، یا مجھے اطلاع کر دینا)۔

Haidth Number: 1651
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:تمہارے لئےکافی ہے کہ تم سانپ کوایک کوڑا مارو،نشانےپرلگے یا خطا ہو جائے۔

Haidth Number: 1652
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے كہ ہر نشہ آور چیز شراب كے زمرے میں آتی ہے۔ اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے ، جس شخص نے شراب پی اس كی نماز چالیس دن تك ضائع كر دی گئی۔ اگر اس نے توبہ كر لی تو اللہ تعالیٰ بھی اس كی توبہ قبول كر لے گا، اگر اس نے چوتھی مرتبہ شراب پی تو اللہ تعالیٰ كا حق ہے كہ اسے طینۃ الباسل سے پلائے۔ پوچھا گیا یہ طینۃ الباہل كیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : دوزخیوں كی پیپ ، اور جس شخص نے كسی چھوٹے بچے كو شراب پلائی جسے حلال و حرام كی سمجھ نہیں تھی اللہ تعالیٰ پر لازم ہے كہ اسے جہنمیوں كی پیپ پلائے۔

Haidth Number: 1653
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ مجھے عمر بن خطاب‌رضی اللہ عنہ نے خبر دی كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں جزیرۃ العرب سےیہودو نصاریٰ كو ضرورنكالوں گا، اور صرف مسلمانوں كو اس میں رہنے دوں گا

Haidth Number: 1654
عمر بن خطاب‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ:ان شاء اللہ اگر میں زندہ رہا تو رباح ،نجیح، افلح، نافع اور یسار نام ركھنے سے منع كردوں گا۔( )

Haidth Number: 1655
مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا: تم زنا كے بارے میں كیا كہتے ہو؟ صحابہ نے كہا: اللہ اور اس كے رسول نے اسے حرام قرار دیا ہے اور یہ قیامت تك حرام ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی دس عورتوں سے زنا كرے پھر بھی یہ اس زنا كے مقابلے میں كم ہے جو وہ اپنے پڑوسی كی عورت سے كرتا ہے۔ پھر آپ نے ان سے چوری كے بارے میں پوچھا؟ تو صحابہ نے وہی جواب دیا جو زنا كے بارے میں دیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدمی دس گھروں سے چوری كرے پھر بھی یہ اس چوری كے مقابلے میں كم ہے جو وہ اپنے پڑوسی كے گھر سے كرتا ہے

Haidth Number: 1656
معقل بن یسا ر رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ:كسی آدمی كے سر میں لوہے كی كیل ٹھونك دی جائے یہ اس كے لئے اس بات سے بہتر ہے كہ وہ ایسی عورت كو چھوئے جو اس كے لئے حلال نہیں۔

Haidth Number: 1657
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہےكہ:اس شخص نے ایسی توبہ كی ہے اگر كوئی ٹیكس لینے والا بھی ایسی توبہ كرتا تو اس كی توبہ قبول ہو جاتی۔

Haidth Number: 1658
زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہتے ہیں كہ : جب قرآن میں یہ آیت نازل ہوئی جو سورۂ فرقان میں ہے:وَ الَّذِیۡنَ لَا یَدۡعُوۡنَ مَعَ اللّٰہِ اِلٰـہًا اٰخَرَ وَ لَا یَقۡتُلُوۡنَ النَّفۡسَ الَّتِیۡ حَرَّمَ اللّٰہُ اِلَّا بِالۡحَقِّ اور وہ لوگ جو اللہ كے علاوہ دوسرے معبود كونہیں پكارتے، نہ ہی اللہ كی حرام كردہ جان كو قتل كرتے ہیں سوائے حق كے“، تو ہم اس كی نرمی سے خوش ہوئے ۔ ابھی چھ ماہ ہی گزرے تھےکہ یہ آیت نازل ہوئی جوسورۂ نساء میں ہےاورپوری آیت پڑھی:وَ مَنۡ یَّقۡتُلۡ مُؤۡمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَآؤُہٗ جَہَنَّمُ خٰلِدًا فِیۡہَا وَ غَضِبَ اللّٰہُ عَلَیۡہِ وَ لَعَنَہٗ وَ اَعَدَّ لَہٗ عَذَابًا عَظِیۡمًا ﴿۹۳﴾ اور جو شخص كسی مومن كو جان بوجھ كر قتل كرتا ہے تو اس كا بدلہ جہنم ہے جس میں وہ ہمیشہ رہے گا اور اس پر اللہ كا غضب اور لعنت ہوگی“

Haidth Number: 1659
نعیم بن ھزال رحمۃ اللہ علیہ اپنے والد سے بیان كرتے ہیں كہ ماعز اسلمی رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آیا اور چار مرتبہ آپ كے پا س اقرار كیا۔ آپ نے اسے رجم كرنے كا حكم دیا اور ھزال رضی اللہ عنہ سے كہا: اگر تم اسے اپنے كپڑے سے ڈھانپ لیتے تو بہتر ہوتا

Haidth Number: 1660
طلحہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ:دماغ کی چوٹ میں قصاص نہیں ہے

Haidth Number: 1661
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے كہ :جس نے ہمارے علاوہ كسی اور كی مشابہت كی وہ ہم میں سے نہیں، یہودونصاریٰ كی مشابہت نہ كرو۔ یہودیوں كا سلام انگلیوں كے اشارے سے ہے اور عیسائیوں كا سلام ہتھیلی كے اشارے سے ہے

Haidth Number: 1662
ابو درداء رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اپنی كتاب میں جو چیز حلال كی ہے وہ حلال ہے اور جو حرام كی ہے وہ حرام ہے۔ اور جس سے خاموش رہا ہے اس سے درگزر ہے۔ اللہ تعالیٰ سے اس كی عافیت قبول كرو: ” اور تمہارا رب بھولنے والا نہیں“

Haidth Number: 1663
عبداللہ بن معاویہ بن حدیج رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ ایك آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال كیا:اے اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم مجھ پر كونسی چیزیں حرام ہیں اوركونسی حلال ہیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، اس نے تین مرتبہ سوال كا2، ہر مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ پھر فرمایا:سوال كرنے والا كون ہے؟ اس آدمی نے كہا: اے اللہ كے رسول! میں ہوں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دو انگلیوں سے ٹھونگ ماری اور فرمایا:جس سے تمہارا دل مطمئن نہ ہو اسے چھوڑ دو

Haidth Number: 1664
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: كوئی بھی نگران ہو تو اس كے دو دوست ہو تے ہیں۔ ایك دوست اسے نیكی كا حكم دیتا ہے اور برائی سے منع كرتا ہے ، اور دوسرا دوست اس كے نقصان کا کوئی موقع جانے نہیں دیتا۔ جو اس كے شر سے بچ گیا تو وہ واقعی بچ گیا، اور وہ اسی سے تعلق ركھے گا جو ان دونوں میں سے اس پر غالب ہوگا۔

Haidth Number: 1665
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: كوئی بھی نگران ہو تو اس كے دو دوست ہو تے ہیں۔ ایك دوست اسے نیكی كا حكم دیتا ہے اور برائی سے منع كرتا ہے ، اور دوسرا دوست اس كے نقصان کا کوئی موقع جانے نہیں دیتا۔ جو اس كے شر سے بچ گیا تو وہ واقعی بچ گیا، اور وہ اسی سے تعلق ركھے گا جو ان دونوں میں سے اس پر غالب ہوگا۔

Haidth Number: 1666

عن النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ عَنِ النَّبِيِّ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ: مَثَلُ الْقَائِمِ عَلَى حُدُودِ اللهِ وَالْوَاقِعِ (وفي رواية: وَالرَّاتِعُ) فِيْهَا (وَالمُدْهِنُ فِيْهَا) كَمَثَلِ قَوْمٍ اسْتَهَمُّوا عَلَى سَفِيْنَةٍ (فِي الْبَحَرِ) فَأَصَابَ بَعْضُهُمْ أَعْلَاهَا وَ(أَصَابَ) بَعْضُهُمْ أَسْفَلَهَا (وأَوْعَرَها) فَكَانَ الَّذِي (وفي رواية: الذِيْنَ) فِي أَسْفَلِهَا إِذَا اسْتَقَوْا مِنَ الْمَاءِ فَمَرُّوا عَلَى مَنْ فَوْقَهُمْ (فَتَأَذَّوا بِهِ) (وفي روايةٍ: فَكَانَ الَّذِين في أَسْفَلِهَا يَصْعَدُونَ فَيَسْتَقُوْنَ الْمَاءَ فَيَصُبُّون عَلي الَّذِين في أَعْلَاهَا فَقَال الَّذِين في أعلَاهَا: لَا نَدَعُكُم تَصْعَدُون فَتُؤْذُونَنَا) فَقَالُوا: لَوْ أَنَّا خَرَقْنَا فِي نَصِيبِنَا خَرْقًا (فَاْسْتَقَيْنَا مِنْهُ) وَلَمْ نُؤْذِ مَنْ فَوْقَنَا (وفي رواية: ولم نمرَّ عَلَي أَصْحَابِنَا فَنُؤْذِيَهُمْ) (فَأَخَذَ فَأْسَاً فَجَعَلَ يَنْقُرُ أَسْفَلَ السَّفِيْنَةِ فَأَتَوْه فَقَالوا: مَا لَكَ؟ قَالَ: تَأَذَّيْتُم بِي وَلَا بُدّ لِي مِنَ الْمَاء) فَإِنْ تركُوهُمْ وَمَا أَرَادُوا هَلَكُوا جَمِيعًا وَإِنْ أَخَذُوا عَلَى أَيْدِيهِمْ نَجَوْا وَأنجَوْا جَمِيعًا.

نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی نے فرمایا: اللہ كی حدود پر قائم رہنے والے ان میں واقع ہونے والے(توڑنے والے)اور (ان میں سستی كرنے والے) كی مثال اس قوم كی طرح ہے جوجنہوں نے سمندری کشتی میں سفر کے لئے قرعہ اندازی کی۔ کسی کو اوپر والے حصے میں جگہ ملی اور کسی کو نیچے والےحصے میں پھر وہ لوگ جو نچلے والے حصے میں تھے ،جب انہیں پانی كی طلب ہوتی تو اوپر والوں كے پاس جاتے(اوپر والوں كو اس سے تكلیف ہوتی)ایک روایت میں ہے کہ نیچے والے پانی لینے کے لئے اوپر چڑھتے، پانی لیتے تو اوپر والوں پر کچھ گر جاتا۔ انہوں نے كہا:ہم تمہیں اوپر آنے كی اجازت نہیں دیتے كیوں كہ تم ہمیں تكلیف دیتے ہو۔ نیچے والوں نے كہا:اگر ہم اپنے حصے میں سوراخ كر لیں(اور وہاں سے پانی حاصل كریں اور اوپر والوں كو تكلیف نہ دیں تو بہتر ہوگا۔ (اور ایك روایت میں ہے:ہم اوپر والوں كے پاس جاكر انہیں تكلیف نہ دیں)(ان میں سے كسی شخص نے کلہاڑا لیا، اور كشتی كے نچلے حصے میں سوراخ كرنے لگا۔ اوپر والے آئے اور كہنے لگے تمہیں كیا ہوا؟ اس نے كہاتم ہانری وجہ سے تكلیف میں ہو، لیكن ہم بھی پانی كے لئے مجبور ہںر) اگر اوپر والے ان كے مقصد كو نظر انداز كر كے چھوڑ دیں تو سب كے سب ہلاك ہو جائیں اور اگر وہ ان كا ہاتھ روك لیں تو خود بھی بچ جائیں اور انہیں بھی بچا لیں

Haidth Number: 1667
ابو بكرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ:جس شخص نے اللہ كی دلیل كو عظمت دی(واضح كر كے بیان كیا)اللہ تعالیٰ قیامت كے دن اسے عظمت دے گا۔

Haidth Number: 1668
جابر بن عبداللہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ جس شخص نے بنجر زمین كو آباد كیا اس كے لئے اس كام كے بدلے اجر ہے۔ اور اس سے كسی بھی جاندار نے كھایا تو اس كے لئے اجر ہے

Haidth Number: 1669
یعلی بن مرہ ثقفی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس شخص نے بغیر حق كے زمین لی، اسے اس بات كا مكلف بنایا جائے گا كہ اس كی مٹی محشر تك اٹھا كر چلے

Haidth Number: 1670