Blog
Books
Search Hadith

حدود، معاملات اور احکام کا بیان

140 Hadiths Found
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ولد الزنا تین لوگوں كی برائی ہے

Haidth Number: 1701
ابو ماجدہ رحمۃ اللہ علیہ كہتے ہیں كہ میں عبداللہ بن مسعود‌رضی اللہ عنہ كے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔ كہنے لگے: مجھے وہ پہلا شخص یاد ہے جس كا ہاتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے كاٹا۔ ایك چور لایا گیا، اور اس كا ہاتھ كاٹنے كا حكم دیا گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے چہرے پر تاسف صاف نظر آرہا تھا۔ لوگوں نے كہا:اے اللہ كے رسول! شاید آپ كو اس كا ہاتھ كاٹا جانا پسند نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے كون سی بات روكے گی؟ اپنے بھائی كے خلاف شیطان كے مددگار نہ بنو۔ حاكم كے لئے جائزنہیں كہ جب اس كے پاس حد كا معاملہ آئے تو حد نہ لگائے ۔اسے حد لگانی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ درگزر كرنے والا ہے، درگزر كو پسند كرتا ہے: ﴿النور:۲۲﴾ ”یہ درگزراور معاف كریں، كیا تمہیں یہ بات پسند نہیں كہ اللہ تعالیٰ تمہیں بخش دے، اللہ تعالیٰ بخشنے والا رحم كرنے والا ہے“

Haidth Number: 1702
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے :وزن اہل مكہ كا معیاری ہے اور پیمانہ اہل مدینہ كا قابل اعتبار ہے

Haidth Number: 1703
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے كہ: بیٹا، باپ كی كمائی ہے

Haidth Number: 1704
امیہ بن صفوان بن امیہ رحمۃ اللہ علیہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے بیان كرتے ہیں كہ: حنین كے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے كچھ زرہیں ادھار لیں ،تو انہوں نے كہا: اے محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) كیا یہ غصب كا مال ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں بلكہ ضمانت والا ادھار ہے

Haidth Number: 1705
طارق بن محاربی‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: ماں اپنے بچے پر ظلم نہ كرے , ماں اپنے بچے پر ظلم نہ كرے

Haidth Number: 1706
) خشخاش عنبری‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آیا ، میرے ساتھ میرا بیٹا بھی تھا۔ آپ نے فرمایا: كیا یہ تمہارا بیٹا ہے؟ میں نے كہا: جی ہاں، آپ نے فرمایا: تم اس پر ظلم نہیں كرو گے، اور یہ تم پر ظلم نہیں كرے گا

Haidth Number: 1707
) اسامہ بن شریك رضی اللہ عنہ سےمرفوعا مروی ہے كہ: كوئی نفس كسی دوسرے پر ظلم نہیں كرے گا

Haidth Number: 1708
) ام فضل رضی اللہ عنہا كہتی ہیں كہ ایك اعرابی نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آیا آپ میرے گھر میں تھے۔ اس نے كہا: اے اللہ كے رسول!میری ایک بیوی ہے، میں نے دوسری شادی كر لی، میری پہلی بیوی كا خیال ہے كہ اس نے میری نئی بیوی كو ایك دو مرتبہ دودھ پلایا ہے۔ اللہ كے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایك مرتبہ یا دو مرتبہ کا دودھ پلانا حرام نہیں كرتا

Haidth Number: 1709
ابو امامہ رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم آئےتو آپ كے ساتھ دو غلام تھے۔ ایك غلام علی رضی اللہ عنہ كو دے كر كہا:اسے مت مارنا، مجھے نمازی كو مارنے سےمنع كیا گیا ہے،اورجب سےہم آئےہیں میں نےاسےنمازپڑھتےدیكھاہے۔اوردوسراغلام ابوذر رضی اللہ عنہ كودےكركہا:اس سےبھلائی کرنا، توابوذر رضی اللہ عنہ نےاسےآزادكردیا۔پھرنبی صلی اللہ علیہ وسلم نےابوذر رضی اللہ عنہ سےپوچھا (غلام کے بارے میں دریافت کیا) كیاكیا؟ابوذر رضی اللہ عنہ نےكہا:آپ نےمجھےحكم دیاكہ میں اس سےنیكی كروں تومیں نےاسےآزادكردیا۔

Haidth Number: 1710
) عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم كچھ لوگوں كے پاس سے گزرے جو ایك مینڈھے كو تیر مار رہے تھے ۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم كو یہ بات ناگوار لگی، اور فرمایا: جانوروں كا مثلہ نہ كرو

Haidth Number: 1711
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہ نقصان اٹھانا ہے، نہ نقصان دینا ہے۔ یہ حدیث سیدنا ابو سعید خدری، عبداللہ بن عباس، عبادہ بن صامت، عائشہ، ابوہریرہ، جابر بن عبداللہ اور ثعلبہ بن مالک رضی اللہ عنہم سے مرسلا اور موصولا مروی ہے۔

Haidth Number: 1712
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ كا ہاتھ پكڑا اور اسے پكڑ كر اپنے بیٹے ابرہیم‌رضی اللہ عنہ كے پاس لےآئے۔ ابراہیم كا سانس اكھڑ رہا تھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنی گود میں لے لیا، اور رونے لگے۔ عبدالرحمن‌رضی اللہ عنہ نے آپ سے عرض كیا:آپ بھی رو رہے ہیں؟ كیا آپ نے رونے سے منع نہیں فرمایا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں لیكن میں نے دو فاجر احمق آوازوں سے منع كیا ہے۔ ایك آواز مصیبت كے وقت ،چہرے كو نوچنا اور گریبان چاك كرنا، اور دوسری شیطان كی آواز

Haidth Number: 1713
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ اور مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: (نومولود) بچہ اس وقت تك وارث نہیں بنتا جب تك چیخ مار كر نہ روئے۔ اس كا چیخ مارنا یہ ہےكہ یا تو وہ چیخے یا اسے چھینك آئے یا پھر روئے

Haidth Number: 1714
سلیمان بن عمرو بن احوص رحمۃ اللہ علیہ اپنی والدہ (ام جندب رضی اللہ عنہا) سے بیان كرتے ہیں وہ كہتی ہیں كہ: میں نے وادی كے درمیان سےرسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كو جمرہ كو كنكریاں مارتے دیكھا۔ آپ سوار تھے، ہر كنكری كے ساتھ تكبیر كہتے اور ایك آدمی آپ كے پیچھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر پردہ کئے ہوئے تھا۔ میں نے اس آدمی كے متعلق پوچھا تو لوگوں نے كہا: فضل بن عباس رضی اللہ عنہما ہیں۔ لوگوں كا ہجوم ہو گیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایك دوسرے كو قتل نہ كرو( ایك دوسرے كو زخمی نہ كرو)اور جب تم جمرہ كو كنكریاں مارو تو(چنے کی مانند)چھوٹی كنكریاں مارو

Haidth Number: 1715
ابو سعید خدری‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: كسی شخص كو جب حق بات جاننے، دیکھنے یا سننے سے) معلوم ہوجائےتولوگوں کی ہیبت اسے حق کہنے سے نہ روکے۔

Haidth Number: 1716
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: سزایافتہ زانی اپنے جیسی عورت سے ہی شادی کرے گا

Haidth Number: 1717
ابو سعید خدری‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینے میں خطبہ دیا: اے لوگو اللہ تعالیٰ نے شراب کی حرمت کا اشارہ دیا ہے۔ اورممكن ہے جلد ہی اللہ تعالیٰ اس كے بارے میں كوئی حكم نازل كر دے۔ تو جس شخص كے پاس اس میں سے كوئی چیز ہے اسے بیچ دے اور اس سے فائدہ اٹھائے۔ ابھی تھوڑا ہی عرصہ گزرا تھا كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے شراب حرام كر دی ہے۔ جس شخص تك یہ آیت پہنچے اور اس كے پاس شراب ہو تو اسے نہ پئے اور نہ ہی فروخت كرے

Haidth Number: 1718
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ حنین كے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تقسیم كے اونٹوں میں سے ایک اونٹ كے پہلو کی طرف رخ کرکے نماز پڑھائی۔ پھر اونٹ سے چند بال لئے اور اپنی دو انگلیوں كے درمیان پكڑ كرفرمایا: اے لوگو یہ تمہاری غنیمتوں سے ہے، سوئی اور دھاگہ بھی واپس كردو اور اس سے برتر و کم تر چیز واپس كر دو، كیوں كہ خیانت قیامت كے دن خیانت كرنے والے كے لئے عار، ذلت اور جہنم كا باعث ہوگی

Haidth Number: 1719
عبداللہ بن مسعود‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: ایك آدمی ، دوسرے آدمی كا ہاتھ پكڑے ہوئے آئے گا اور كہے گا: اے میرے رب اس نے مجھے قتل كیا۔ اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا: تم نے اسے كیوں قتل کیا؟ وہ كہے گا: تاكہ آپ كی عزت بلند ہو۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا:یہ عزت میرے لئے ہی ہے۔ ایك اور آدمی آئے گا جس نے كسی دوسرےآدمی كا ہاتھ پكڑا ہوا ہوگا، وہ كہے گا: اس نے مجھے قتل كیا؟ اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا: تم نے اسے كیوں قتل كیا؟ وہ كہے گا: تاكہ فلاں كی عزت بلند ہو۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: یہ عزت فلاں كے لئے نہیں۔ تب وہ اپنا بارِگناہ لے كر پلٹےگا۔

Haidth Number: 1720