Blog
Books
Search Hadith

خوبیوں اور خامیوں کا بیان

315 Hadiths Found
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! معاویہ کو حساب و کتاب سکھا، اور اسے عذاب سے بچا۔ یہ حدیث ......... رایت کی گئی ہے۔

Haidth Number: 3390
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے اپنی خالہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے پاس نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے وضو کا پانی رکھا، جب آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌باہرآئے تو فرمایا: میرے لئے کس نے وضو کا پانی رکھا ہے؟ میمونہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے بھانجے نے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! اسے دین میں سمجھ اور تفسیر کا علم دے۔

Haidth Number: 3391
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ: اے اللہ! جس نے اہل مدینہ پر ظلم کیا اور انہیں ڈرایا تو بھی اسے ڈرا ، اور اس پر اللہ فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہو، اس سے فرض و نفل قبول نہیں کیا جائے گا۔

Haidth Number: 3392

عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أُسَامَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: اجْتَمَعَ جَعْفَرٌ وَّعَلِيٌّ وَّزَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ فَقَالَ جَعْفَرٌ: أَنَا أَحَبُّكُمْ إِلَى رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌وَقَالَ زَيْدٌ: أَنَا أَحَبُّكُمْ إِلَى رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَقَالُوا: انْطَلِقُوا بِنَا إِلَى رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌حَتَّى نَسْأَلَهُ فَقَالَ أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ: فَجَاءُوا يَسْتَأْذِنُونَهُ فَقَالَ: اخْرُجْ فَانْظُرْ مَنْ هَؤُلَاءِ؟ فَقُلْتُ: هَذَا جَعْفَرٌ وَّعَلِيٌّ وَّزَيْدٌ مَا أَقُولُ أَبِي قَالَ: ائْذَنْ لَهُمْ وَدَخَلُوا فَقَالُوا: مَنْ أَحَبُّ إِلَيْكَ قَالَ: فَاطِمَةُ قَالُوا: نَسْأَلُكَ عَنِ الرِّجَالِ قَالَ: أَمَّا أَنْتَ يَا جَعْفَرُ! فَأَشْبَهَ خَلْقُكَ خَلْقِي وَأَشْبَهَ خُلُقِي خُلُقَكَ وَأَنْتَ مِنِّي وَشَجَرَتِي وَأَمَّا أَنْتَ يَا عَلِيُّ! فَخَتَنِي وَأَبُو وَلَدِي وَأَنَا مِنْكَ وَأَنْتَ مِنِّي وَأَمَّا أَنْتَ يَا زَيْدُ فَمَوْلَايَ وَمِنِّي وَإِلَيَّ وَأَحَبُّ الْقَوْمِ إِلَيَّ

محمد بن اسامہ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ: جعفر، علی اور زید بن حارثہ رضی اللہ عنہم جمع ہوئے۔ جعفر‌رضی اللہ عنہ نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تم سے زیادہ پیارا ہوں۔ زید رضی اللہ عنہ نے کہا: میں تم سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پیارا ہوں۔ انہوں نے کہا: ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے چلو تاکہ ہم آپ سے پوچھ لیں۔ اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما نے کہا: وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ سے اجازت طلب کی۔ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: دیکھو یہ کون لوگ ہیں؟ میں نے کہا: یہ جعفر ،علی اور زید رضی اللہ عنہم ہیں۔ میں نے اپنے والدزید کا نہیں بتایا ؟ آپ نے فرمایا: انہیں اجازت دے دو، وہ اندر آئے اور کہنے لگے: آپ کو سب سے زیادہ پیارا کون ہے؟ آپ نے فرمایا: فاطمہ، انہوں نے کہا: ہم آپ سے مردوں کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔ آپ نے فرمایا: جعفر! تمہاری عادت میری عادت سے مشابہہ ہے اور میری صورت تمہاری صورت سے مشابہہ ہے تم مجھ سےاور میرے نسب سے ہو اور اے علی! تم میرے داماد اور میرے بیٹے کے والد ہو، میری بیٹی کے نگران ہو، میں تم سے ہوں۔ اور تم مجھ سے ہو ، اور اے زید ! تم میرے آزاد کردہ غلام ہو اور مجھ سے ہو اور میری طرف منسوب ہو اور لوگوں میں سب سےزیادہ محبوب ہو ۔

Haidth Number: 3393
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فاطمہ رضی اللہ عنہا کا ذکر کیا۔ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کی تو آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: کیا تمہیں یہ بات پسند نہیں کہ تم دنیا اور آخرت میں میری بیوی رہو؟ میں نے کہا: کیوں نہیں ،اللہ کی قسم! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دنیا اور آخرت میں میری بیوی ہو

Haidth Number: 3394
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آکر آپ کو بتایا گیا: یہ انصار ہیں ،ان کے مرد اور عورتیں مسجد میں رو رہے ہیں ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انہیں کس بات نے رلایا ہے؟ اس نے کہا: یہ ڈرتے ہیں کہ آپ فوت ہو جائیں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر آئے آپ پر ایک چادر تھی جسے آپ نے اپنے کاندھوں پر ڈالا ہوا تھا، اور آپ نے سیاہی مائل عمامہ باندھا ہوا تھا۔ آپ آکر منبر پر بیٹھ گئے( یہ آپ کی آخری مجلس تھی جو آپ نے کی۔) اللہ کی حمدو ثنا کی پھر فرمایا: اما بعد! اے لوگو! لوگ زیادہ ہو جائیں گے اور انصار کم ہو جائیں گے حتی کہ یہ آٹے میں نمک کے برابر ہو جائیں گے۔ تم میں سے جو شخص (امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) کے کسی معاملے کا نگران بنے( اور وہ اپنی طاقت کے مطابق) کسی کو نقصان پہنچائے یا نفع، تو وہ انصار کے نیک شخص سے قبول کرے اور خطار کار سے در گزر کرے۔

Haidth Number: 3395
ابو زبیر سے مروی ہے کہ جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو دوہرا ہوا جا رہا تھا۔ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے اس کے بارےمیں پوچھا تو لوگوں نے کہا: روزے دار ہے۔ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے اسے روزہ کھولنے کا حکم دیا اور فرمایا: کیا تمہیں کافی نہیں کہ تم اللہ کے راستے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہو؟ اور تمہیں روزہ رکھنے کی نوبت آگئی ہے؟

Haidth Number: 3396
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے حکم دیا گیا کہ میں خدیجہ کو(جنت میں) یاقوت کے ایک گھر کی بشارت دوں جس میں نہ شور ہو اور نہ تھکاوٹ۔ یہ حدیث ........ سے مروی ہے

Haidth Number: 3397
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے ایک بستی کا حکم دیا گیا ہے جو بستیوں کو کھا جائے گی (حاوی ہوجائے گی)۔لوگ اسے یثرب کہتے ہیں ،اور یہ مدینہ ہے۔ لوگوں کو اس طرح نکال دیتا ہے جس طرح بھٹی لوہے کے زنگ کو نکال دیتی ہے۔ اور ایک دوسری روایت ان سے مرفوعا ان الفاظ کے ساتھ ہے: لوگوں پر ایک وقت ایسا آئے گا کہ آدمی اپنے چچازاد اور قریبی کو بلائے گا، آؤخوشحالی کی طرف، آؤ خوشحالی کی طرف، حالانکہ(اس وقت) مدینہ ان کے لئے بہتر ہوگا اگر انہیں علم ہو تو، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جو شخص اس سے بے رغبت ہو کر نکلے گا، اللہ تعالیٰ اس سے بہتر اس میں لے آئے گا، خبردار مدینہ بھٹی کی طرح ہے جو بے کار لوگوں کو نکال دے گا، قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک مدینہ اپنے شریر لوگوں کو اس طرح نہ نکال دے جس طرح بھٹی لوہے کا زنگ نکالتی ہے۔

Haidth Number: 3398
ابو سلمہ بن عبدالرحمن سے مروی ہے کہ میں عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا، انہوں نے مجھے کہا کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے کہا کرتے تھے: میرے بعد تمہارا معاملہ مجھے پریشان کئے ہوئے ہے اور تم پر صبر کرنے والے ہی صبر کر سکتے ہیں۔ پھر کہنے لگیں: اللہ تعالیٰ تمہارے والد کو جنت کی نہر سے سیراب کرے،عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے انہیں مال (مویشی ) دیا تو وہ چالیس ہزار (درہم یا دینار )کا بیچا گیا ۔

Haidth Number: 3399
جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر نکلے تو اپنے صحابہ سے کہا: میرے آگے آگے چلو ،میرے پیچھے فرشتوں کے لئے جگہ چھوڑ دو ۔

Haidth Number: 3400
عبدالملک بن عمیر سے مروی ہے، کہتے ہیں کہ: عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کو شام کا نگران بنایا، اور خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو معزول کر دیا، خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے کہا: تم پر اس امت کے امین کو نگران بنا کر بھیجا گیا ہے۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: اس امت کا امین ابو عبیدہ بن جراح ہے، ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نےکہا کہ: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: خالد اللہ کی تلواروں میں سے ایک تلوار ہےاور قبیلے کا بہترین جوان ہے

Haidth Number: 3401
عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حرام قرار دیا اور اس کےلئے دعا کی اور میں نے مدینے کو حرام قرار دیا ہے اور اس کے صاع اور مد میں برکت کے لئے دعا کی ہے جس طرح ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کے لئے دعا کی تھی

Haidth Number: 3402
عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: آپ اپنی بیویوں کو مت بتائیں کہ میں نے آپ کو پسند کر لیا ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا: اللہ تعالیٰ نے مجھے مبلغ بنا کر بھیجا ہے مجھے مشقت میں ڈالنے والا بنا کر نہیں بھیجا

Haidth Number: 3403
Haidth Number: 3404
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ:یقینا اللہ عزوجل نے (اور ایک روایت میں ہے : شاید اللہ تعالیٰ نے) اہل بدر کو دیکھا تو فرمایا: جو چاہو کرو میں نے تمہیں بخش دیا ہے۔

Haidth Number: 3405
کعب بن عاصم اشعری سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے میری امت کو اس بات سے بچا لیا ہے کہ وہ گمراہی پر جمع ہوں۔

Haidth Number: 3406
ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نصف شعبان کی رات دنیا والوں کی طرف جھانکتا ہے اور اپنی تمام مخلوق کو معاف کر دیتا ہے، سوائے مشرک اور بغض وعداوت اور کینہ رکھنے والے کے ۔

Haidth Number: 3407
عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں حسان رضی اللہ عنہ کے لئے منبر رکھواتے، جس پر کھڑے ہو کر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں فخریہ کلمات کہتے، یارسول اللہ کی مدافعت کرتے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے : اللہ تعالیٰ روح قدس کے ذریعے حسان کی مدد کرے جب تک وہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں فخریہ کلمات کہتا ہے۔یارسول اللہ کی مدافعت کرتا ہے ۔

Haidth Number: 3408
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے بعد میری امت میں کچھ لوگ ایسے آئیں گے جو چاہیں گے کہ اپنا مال اور گھر بار دے کر میری ایک جھلک دیکھ لیں۔

Haidth Number: 3409
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن اپنے سر پر کپڑا باندھے باہر نکلے تواس دن انصار کے بچوں اور خدمتگاروں کےچہروں پر پریشانی کے آثار تھے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں تم سے محبت کرتا ہوں( دو یا تین مرتبہ فرمایا) پھر فرمایا: انصار نے اپنی ذمہ داری نبھائی اور تمہاری ذمہ داری باقی ہے۔ ان کے نیک شخص سے اچھا سلوک کرو اور ان کے خطاکار شخص سے در گزر کرو۔

Haidth Number: 3410
عبدالرحمن بن ابی نعم سے مروی ہے کہ: ایک آدمی نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مچھر کے خون کے بارے میں سوال کیا جو کپڑے میں لگ جاتا ہے؟(میں بیٹھا ہوا تھا) (ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اس سے کہا: تم کس علاقے سے تعلق رکھتے ہو؟ اس نے کہا: اہل عراق سے ہوں۔) ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا:اوہ! (کلمہ تعجب) اس شخص کی طرف دیکھو، یہ مچھر کے خون کے بارے میں سوال کر رہا ہے؟ حالانکہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے کو شہید کر دیا۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا فرما رہے تھے: حسن اور حسین دنیا میں میری خوشبو ہیں۔

Haidth Number: 3411
ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ: اس امت میں سے اللہ کے بہترین بندے وہ ہیں کہ جب ان پر نظر پڑے تو اللہ تعالیٰ یاد آجائے اور اس امت کے بدترین لوگ وہ ہیں کہ جو چغل خوری کرتے ہیں، پیاروں کے مابین تفریق ڈالتے ہیں، اورپاکدامن لوگوں پر تہمت لگاتے ہیں۔

Haidth Number: 3412
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ بنو فزارہ کے ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک اونٹنی ان اونٹوں میں سے دی جو انہوں نے( غابہ) میں حاصل کی تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے بدلے کچھ دیا، جس پر وہ غصے ہوگیا، میں نے اس منبر پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:عرب کا کوئی شخص مجھے تحفہ دیتا ہے تو میرے پاس جتنی استطاعت ہوتی ہے اس کے بدلے میں دےدیتاہوں وہ ناراض ہو جاتا ہے اور مجھ پر غصے رہتا ہے۔ اللہ کی قسم! آج کے بعد میں کسی عرب سے تحفہ قبول نہیں کروں گا سوائے قریشی ، انصاری ، ثقفی یا دوسی کے۔

Haidth Number: 3413
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےقوم (قریش) کی ایک عورت کو نکاح کا پیغام بھیجا جسے سودہ کہا جاتا تھا، اس کی ایک پریشانی تھی کہ اس کے پہلے شوہر سے جو مر چکا تھا پانچ یا چھ بچے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کہا: تمہیں مجھ سے کونسی بات روک رہی ہے؟ اس نے کہا: اے اللہ کے نبی! مجھے آپ سے کوئی بات منع نہیں کر رہی کہ آپ ساری مخلوق سے زیادہ مجھے پسند ہیں، لیکن میں آپ کی عزت کرتی ہوں اور یہ بچے رات دن آپ کے سر پر کھڑے ہو کر شور مچائیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کے علاوہ کوئی اور بات تمہیں روکتی ہے؟ سودہ رضی اللہ عنہا نے کہا: واللہ! نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا: اللہ تم پر رحم فرمائے، بہترین عورتیں جو اونٹوں کی سواری کرتی ہیں قریش کی نیک عورتیں ہیں، بچپن میں بچے کے بارے میں خوفزدہ رہتی ہیں اور اپنے شوہر مال و منال اور آرام کا خیال رکھتی ہیں۔

Haidth Number: 3414

عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَالَ: اهْجُوا قُرَيْشًا فَإِنَّهُ أَشَدُّ عَلَيْهَا مِنْ رَشْقٍ بِالنَّبْلِ فَأَرْسَلَ إِلَى ابْنِ رَوَاحَةَ فَقَالَ: اهْجُهُمْ فَهَجَاهُمْ فَلَمْ يُرْضِ فَأَرْسَلَ إِلَى كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَى حَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهِ قَالَ حَسَّانُ: قَدْ آنَ لَكُمْ أَنْ تُرْسِلُوا إِلَى هَذَا الْأَسَدِ الضَّارِبِ بِذَنَبِهِ ثُمَّ أَدْلَعَ لِسَانَهُ فَجَعَلَ يُحَرِّكُهُ فَقَالَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَأَفْرِيَنَّهُمْ بِلِسَانِي فَرْيَ الْأَدِيمِ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : لَا تَعْجَلْ فَإِنَّ أَبَا بَكْرٍ أَعْلَمُ قُرَيْشٍ بِأَنْسَابِهَا وَإِنَّ لِي فِيهِمْ نَسَبًا حَتَّى يُلَخِّصَ لَكَ نَسَبِي فَأَتَاهُ حَسَّانُ ثُمَّ رَجَعَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ! قَدْ لَخَّصَ لِي نَسَبَكَ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَأَسُلَّنَّكَ مِنْهُمْ كَمَا تُسَلُّ الشَّعْرَةُ مِنَ الْعَجِينِ قَالَتْ عَائِشَةُ: فَسَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌يَقُولُ لِحَسَّانَ: إِنَّ رُوحَ الْقُدُسِ لَا يَزَالُ يُؤَيِّدُكَ مَا نَافَحْتَ عَنِ اللهِ وَرَسُولِهِ وَقَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌يَقُولُ: هَجَاهُمْ حَسَّانُ فَشَفَى وَاشْتَفَى قَالَ حَسَّانُ : هَجَوْتَ مُحَمَّدًا فَأَجَبْتُ عَنْهُ وَعِنْدَ اللهِ فِي ذَاكَ الْجَزَاءُ هَجَوْتَ مُحَمَّدًا بَرًّا حَنِيفًا رَسُولَ اللهِ شِيمَتُهُ الْوَفَاءُ فَإِنَّ أَبِي وَوَالِدَهُ وَعِرْضِي لِعِرْضِ مُحَمَّدٍ مِنْكُمْ وِقَاءُ ثَكِلْتُ بُنَيَّتِي إِنْ لَمْ تَرَوْهَا تُثِيرُ النَّقْعَ مِنْ كَنَفَيْ كَدَاءِ يُبَارِينَ الْأَعِنَّةَ مُصْعِدَاتٍ عَلَى أَكْتَافِهَا الْأَسَلُ الظِّمَاءُ تَظَلُّ جِيَادُنَا مُتَمَطِّرَاتٍ تُلَطِّمُهُنَّ بِالْخُمُرِ النِّسَاءُ فَإِنْ أَعْرَضْتُمُو عَنَّا اعْتَمَرْنَا وَكَانَ الْفَتْحُ وَانْكَشَفَ الْغِطَاءُ وَإِلَّا فَاصْبِرُوا لِضِرَابِ يَوْمٍ يُعِزُّ اللهُ فِيهِ مَنْ يَّشَاءُ وَقَالَ اللهُ قَدْ أَرْسَلْتُ عَبْدًا يَقُولُ الْحَقَّ لَيْسَ بِهِ خَفَاءُ وَقَالَ اللهُ قَدْ يَسَّرْتُ جُنْدًا هُمُ الْأَنْصَارُ عُرْضَتُهَا اللِّقَاءُ لَنَا فِي كُلِّ يَوْمٍ مِّنْ مَّعَدٍّ سِبَابٌ أَوْ قِتَالٌ أَوْ هِجَاءُ فَمَنْ يَّهْجُو رَسُولَ اللهِ مِنْكُمْ وَيَمْدَحُهُ وَيَنْصُرُهُ سَوَاءُ وَجِبْرِيلٌ رَسُولُ اللهِ فِينَا وَرُوحُ الْقُدُسِ لَيْسَ لَهُ كِفَاءُ . ( )

عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قریش کی ہجو کرو کیوں کہ یہ ان پر تیر سے زیادہ تیز لگتی ہے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن رواحہ رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا کہ ان کی ہجو کرو، ابن رواحہ رضی اللہ عنہ نے ان کی ہجو کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پسند نہ آئی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا، پھر حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کی طرف پیغام بھیجا۔ جب حسان رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو انہوں نے کہا: اب وقت آگیا ہے کہ آپ اس شیر کی طرف پیغام بھیجیں جو اپنی دم مارتا ہے پھر اپنی زبان کو حرکت دی اور کہا: اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق دے کر بھیجا ہے! میں اپنی زبان سے ان کو چمڑے کی طرح چاک کردوں گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جلدی مت کرو، کیوں کہ ابو بکر قریش کے نسب کو زیادہ جانتے ہیں، اور ان میں میرا نسب بھی ہے۔ انتظار کرو تاکہ ابو بکر رضی اللہ عنہ میرا نسب الگ کر دیں۔ حسان رضی اللہ عنہ ، ابو بکر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے پھر واپس آکر کہنے لگے: اے اللہ کے رسول! مجھے آپ کانسب الگ کر کے بتادیا گیا، اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق دے کر بھیجا ہے! میں آپ کو ایسے نکال لوں گا جس طرح آٹے میں سے بال نکالا جاتا ہے، عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ حسان رضی اللہ عنہ کے لئے فرما رہے تھے: روح القدس تمہاری مدد کرتا رہے گا جب تک تم اللہ اور اس کے رسولکا دفاع کرتے رہو گے اور کہتی ہیں کہ: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ فرما رہے تھے:حسان نے ان کی ایسی ہجو کی ہے کہ اللہ کے رسول کا دل ٹھنڈا ہوگیا ہے۔ حسان رضی اللہ عنہ نے کہا:تم نے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی ہجو کی ہے اور میں اس کا جواب دے رہا ہوں اور اس کام کی اللہ کے پاس جزاء ہے۔ تم نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ہجو کی جو یکسو اور نیکوکار ہیں، اللہ کے رسول ہیں، وفا ان کی عادت ہے۔میرے ماں باپ اور میری عزت ، محمد ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کی عزت بچانے کیلئے تمہارے سامنے رکاوٹ ہیں۔ دفاع کرنے والے ہیں۔ میری بچے گم ہوجائیں اگر تم انہیں نہ دیکھو کہ وہ کداء کے دونوں جانب گرد و غبار اڑائے ہوئے آرہے ہیں۔ وہ ایسے گھوڑوں یا اونٹنیوں پر اس جن کی باگیں کھچی ہوئی ہیں۔ ہمارے گھوڑے گرد وغبار اڑا رہے ہیں، جن کی پیشانیاں عورتیں اپنے دوپٹوں سے صاف کرتی ہیں۔ اگر تم ہم سے اعراض کرو تو ہم عمرہ کرلیں، اور یوں فتح ہوجائے اور پردہ ہٹ جائے۔ وگر نہ صبر کرو، اس دن کی جنگ کیلئے جس دن اللہ تعالی جسے چاہے عزت دے۔ اللہ تعالی نے فرمایا: میں نے ایک بندہ بھیجا ہے جو حق بات کہتا ہے، اس میں کوئی اخفا یا شک شبہ نہیں ہے۔اور اللہ تعالی فرماتا ہے: میں نے اس کے لئے لشکر میسر کردئے ہیں، وہ انصار ہیں، یہ میری ملاقات کے خواہشمند ہیں۔ ہر دن معد کی طرف سےگالی، یا قتال یا ہجو در پیش ہے۔ تم میں سے جو شخص اللہ کے رسول ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کی ہجو کرتا ہے یا اس کی مدح کرتا یا اس کی نفرت کرتا ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔جبریل ہم میں اللہ کا قاصد ہے اور روح القدس ہے اس کے برابر کوئی نہیں۔

Haidth Number: 3415
یحیی بن عباد بن عبداللہ( بن زیبر) اپنے والد سے وہ ان کے دادا سے بیان کرتے ہیں کہ: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ حنظلہ بن ابی عامر رضی اللہ عنہ کے قتل کے وقت فرما رہے تھے: جب حنظلہ اور ابو سفیان بن حارث کا مقابلہ ہوا اور شداد بن اسود تلوار لے کر حنظلہ رضی اللہ عنہ کے سینے پر چڑھ گیا اور انہیں شہید کر دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے ساتھی کو فرشتے غسل دے رہے تھے۔ لوگوں نے اس کی بیوی سے پوچھا تو اس نے کہا: جب اس نے اعلان سنا تو یہ جنبی حالت میں باہر چلا گیا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسی وجہ سے فرشتے اسےغسل دے رہے تھے۔

Haidth Number: 3416
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: علماء جب اپنے رب کے سامنے حاضر ہوں گے، تو معاذ ان کے سامنے پتھر پر کھڑا ہو گا یا پتھر رکھ رہا ہوگا (یعنی ان کے علم کی فضیلت کی وجہ سے وہ آگے ہونگے )

Haidth Number: 3417
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورتوں پر عائشہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت اس طرح ہے جس طرح باقی کھانوں پر ثرید کی فضیلت ہے۔ یہ حدیث ...... سے مروی ہے۔

Haidth Number: 3418

عَنْ زَيْد بْن عَبْدِ الرَّحمَن بْن سَعِيْد بْن عَمْرو بْن نُفَيل مِنْ بَنِي عَدِي عَنْ أَبِيْه قَالَ : جِئْتُ جَابِر بْن عَبْدِ الله الأَنْصَارِيّ فِي فِتْيَانٍ مِّنْ قُرَيْش ، فَدَخَلْنَا عَلَيْهِ بَعْدَ أَنْ كفَّ بَصَرُه ، فَوَجَدْنَا حَبْلاً مُّعَلَّقاً فِي السَّقْفِ وَ أَقْرَاصًا مَّطْرُوْحَة بَيْنَ يَدَيْه أَوْ خُبْزًا ، فَكُلَّمَا اسِتَطْعَمَ مِسْكِيْن قَامَ جَابِر إِلَى قَرْص مِّنْهَا وَأَخَذَ الحَبْل حَتَّى يَأْتِيَ المِسْكِيْن فَيُعْطِيَه ، ثُمَّ يَرْجِع بِالحَبَل حَتَّى يَقْعُد ، فَقُلْتُ لَه : عَافَاكَ الله نَحْنُ إِذَا جَاءَ المِسْكِيْن أَعْطَيْنَا، فَقَالَ : إِنِّي أَحْتَسِبُ المَشْيَ فِي هَذاَ . ثُمَّ قَالَ : أَلاَ أُخْبِرُكُمْ شَيْئاً سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُوْلِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌؟ قَالُوا: بَلَى ، قَالَ: سَمِعْتُه يَقُولُ : إِنَّ قُرَيْشاً أَهْل أَمَانَة ، لاَ يَبْغِيْهِمُ العثرات أَحَدٌ إِلَّا كَبَّهُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ لِمَنْخِرِيْه .

زید بن عبدالرحمن بن سعید بن عمرو بن نفیل اپنے والد سے بیان کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ میں قریش کے کچھ نو جوانوں کے ساتھ جا بر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہما کے پاس آیا، وہ نابینا ہوگئے تھے۔ ہم نے چھت میں ایک رسی لٹکتی دیکھی، کچھ ٹکیاں یا روٹیاں ان کے سامنے رکھی ہوئی تھیں، جب کوئی مسکین ان سے کھانا مانگتا تو جابر رضی اللہ عنہ ایک ٹکیہ اٹھا کر کھڑے ہو جاتے اور رسی پکڑ کر اس مسکین کے پاس آتے اور اسے وہ ٹکیہ دے دیتے۔ پھر رسی کے ذریعے واپس آکر بیٹھ جاتے۔ میں نے ان سے کہا: اللہ آپ کو عافیت دے، ہمارے پاس کوئی مسکین آتا ہے تو ہم( بیٹھے بیٹھے) اسے دے دیتے ہیں۔ جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں اس طرح چلنے میں ثواب کی امید رکھتا ہوں۔ پھر کہنے لگے: کیا میں تمہیں ایک حدیث نہ بتاؤں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے؟ سب نے کہا: کیوں نہیں۔ انہوں نے کہا: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: قریش اہل امانت ہیں، جو شخص ان کے خلاف ان کی لغزشیں تلاش کرے گا ، اللہ تعالیٰ اسے منہ کے بل بچھاڑ دے گا

Haidth Number: 3419