Blog
Books
Search Hadith

اذان اور نماز كا بیان

315 Hadiths Found
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے كہا كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب عورت مسجد كی طرف نكلے تو خوشبو سے اس طرح غسل كرے(صاف) جس طرح جنابت سے غسل كرتی ہے۔

Haidth Number: 505

عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الخدري قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : إِذَا خَلَصَ الْمُؤْمِنُونَ مِنَ النَّارِ وَأَمِنُوا فَ (والذي نفسي بيده) مَا مُجَادَلَةُ أَحَدِكُمْ لِصَاحِبِهِ فِي الْحَقِّ يَكُونُ لَهُ فِي الدُّنْيَا بِأَشَدَّ مُجَادَلَةً لَهُ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ لِرَبِّهِمْ فِي إِخْوَانِهِمْ الَّذِينَ أُدْخِلُوا النَّارَ قَالَ: يَقُولُونَ: رَبَّنَا إِخْوَانُنَا كَانُوا يُصَلُّونَ مَعَنَا وَيَصُومُونَ مَعَنَا وَيَحُجُّونَ مَعَنَا (ويجاهدون معنا) فَأَدْخَلْتَهُمُ النَّارَ قَالَ: فَيَقُولُ: اذْهَبُوا فَأَخْرِجُوا مَنْ عَرَفْتُمْ منهم فَيَأْتُونَهُمْ فَيَعْرِفُونَهُمْ بِصُوَرِهِمْ لَا تَأْكُلُ النَّارُ صُوَرَهُمْ فَمِنْهُمْ مَّنْ أَخَذَتْهُ النَّارُ إِلَى أَنْصَافِ سَاقَيْهِ وَمِنْهُمْ مَّنْ أَخَذَتْهُ إِلَى كَعْبَيْهِ فَيُخْرِجُونَهُمْ فَيَقُولُونَ: رَبَّنَا أَخْرَجْنَا مَنْ أَمَرْتَنَا ثُمَّ يَقُولُ: أَخْرِجُوا مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ وَزْنُ دِينَارٍ مِنْ الْإِيمَانِ ثُمَّ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ وَزْنُ نِصْفِ دِينَارٍ حَتَّى يَقُولَ: مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ قَالَ أَبُو سَعِيدٍ: فَمَنْ لَّمْ يُصَدِّقْ بِهَذَا فَلْيَقْرَأْ هَذِهِ الْآيَةَ اِنَّ اللّٰہَ لَا یَظۡلِمُ مِثۡقَالَ ذَرَّۃٍ ۚ وَ اِنۡ تَکُ حَسَنَۃً یُّضٰعِفۡہَا وَ یُؤۡتِ مِنۡ لَّدُنۡہُ اَجۡرًا عَظِیۡمًا ﴿۴۰﴾ النساء قَالَ: فَيَقُولُونَ: رَبَّنَا قَدْ أَخْرَجْنَا مَنْ أَمَرْتَنَا فَلَمْ يَبْقَ فِي النَّارِ أَحَدٌ فِيهِ خَيْرٌ قَالَ: ثُمَّ يَقُولُ الله: شَفَعَتِ الْمَلَائِكَةُ، وَشَفَعَ الْأَنْبِيَاءُ، وَشَفَعَ الْمُؤْمِنُونَ وَبَقِيَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ قَالَ: فَيَقْبِضُ قَبْضَةً مِّنَ النَّارِ أَوْ قَالَ: قَبْضَتَيْنِ نَاسٌ لَّمْ يَعْمَلُوا لِلهِ خَيْرًا قَطُّ قَدْ احْتَرَقُوا حَتَّى صَارُوا حُمَمًا قَالَ فَيُؤْتَى بِهِمْ إِلَى مَاءٍ يُقَالُ لَهُ مَاءُ الْحَيَاةِ، فَيُصَبُّ عَلَيْهِمْ فَيَنْبُتُونَ كَمَا تَنْبُتُ الْحَبَّةُ فِي حَمِيلِ السَّيْلِ فَيَخْرُجُونَ مِنْ أَجْسَادِهِمْ مِثْلَ اللُّؤْلُؤِ فِي أَعْنَاقِهِمُ الْخَاتَمُ عُتَقَاءُ اللهِ قَالَ: فَيُقَالُ لَهُمْ: ادْخُلُوا الْجَنَّةَ فَمَا تَمَنَّيْتُمْ أَوْ رَأَيْتُمْ مِنْ شَيْءٍ فَهُوَ لَكُمْ عِنْدِي أَفْضَلُ مِنْ هَذَا قَالَ: فَيَقُولُونَ: رَبَّنَا وَمَا أَفْضَلُ مِنْ ذَلِكَ؟ قَالَ: فَيَقُولُ: رِضَائِي عَلَيْكُمْ فَلَا أَسْخَطُ عَلَيْكُمْ أَبَدًا

ابو سعید خدری‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے كہا كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب مومن لوگ آگ سے خلاصی پالیں گے، اور بے خوف ہو جائیں گے، تو ( اس ذات كی قسم جس كے ہاتھ میں میری جان ہے) تم میں سے كوئی شخص دنیا میں اپنے ساتھی سے اتنا سخت جھگڑا نہیں كرتا جتنا شدید جھگڑا مومنین اپنے رب سے اپنے ان بھائیوں كے بارے میں كریں گے جو آگ میں ڈال دیئے گئے ہونگے ۔ كہیں گے اے ہمارے رب ہمارے بھائی ہمارے ساتھ نماز پڑھا كرتے تھے، روزہ ركھا كرتے تھے، حج كیا كرتے تھے( اور ہمارے ساتھ جہاد كیا كرتے تھے) پھر بھی آپ نے انہیں آگ میں ڈال دیا۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: جاؤ، ان میں سے جن كو پہچانتے ہو آگ سے نكال لو۔ جنتی ان كے پاس آئیں گے ، وہ انہیں ان كے چہروں سے پہچانیں گے۔ آگ ان كے چہروں كو نہیں جلائے گی۔ ان میں ایسے بھی ہونگے جنہیں آگ نصف پنڈلیوں تك جلائے گی، ان میں ایسے بھی ہونگے جنہیں ٹخنوں تك جلائے گی( جنتی) ان میں سے (بے شمار) لوگوں كو نكال لیں گے وہ كہیں گے: اے ہمارے رب جن كے بارے میں تو نے ہمیں حكم دیا ہم نے انہیں نكال لیا۔ پھر( وہ دوبارہ آئیں گے، اور بات چیت كریں گے) اللہ تعالیٰ فرمائے گا: جس كے دل میں ایک دینار جنان بھی ایمان ہے اسے آگ سے نكال لو۔ (جنتی بے شمار لوگوں كو نكالیں گے) ۔پھر(وہ كہیں گے: اے ہمارے رب جن كے بارے میں تو نے ہمیں حكم دیا ہم نے ان میں سے آگ میں ایك بھی نہیں چھوڑا۔ پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا: لوٹ جاؤ)جس شخص كے دل میں نصف دینار كے وزن كے برابر ایمان ہو( اسے بھی آگ سے نكال لو، جنتی اس میں سے بے شمار لوگوں كو نكالیں گے، جنتی كہیں گے: اے ہمارے رب جن كے بارے میں تو نے ہمیں حكم دیا ہم نے ایك بھی نہیں چھوڑا ۔) حتیٰ كہ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: جس كے دل میں ذرہ برابر ایمان ہے اسے بھی نكال لو(جنتی بے شمار لوگوں كو نكال لیں گے۔) ابو سعید نے كہا: جو شخص اس حدیث كی تصدیق نہ كرے وہ یہ آیت پڑھ لے: ﴿النساء:۴۰﴾ ترجمہ: یقینا اللہ تعالیٰ ذرّہ برابر بھی ظلم نہیں كرتا ، اور اگر نیكی ہو تو اسے کئی گناہ بڑھا دے گا، اور اپنے پاس سے اجر عظیم عنایت كرتا ہے ۔ جنتی لوگ كہیں گے: اے ہمارے رب جن كے بارے میں تو نے ہمیں حكم دیا ہم نے ان سب كو نكال لیا، اب آگ میں كوئی بھی شخص ایسا نہیں جس میں كوئی بھلائی ہو۔ پھر اللہ تعالیٰ فرمائے گا: فرشتوں نے سفارش كی، انبیاءنے سفارش كی، مومنین نے سفارش كی، اب ارحم الراحمین باقی رہ گیا۔ اللہ آگ میں سے ایك مٹھی، یا دو مٹھی ایسے لوگوں كی بھر كر نكالے گا، جنہوں نے كبھی كوئی نیكی نہیں كی ہوگی، جو جل كر كوئلہ ہو چكے ہونگے۔ انہیں اس پانی تك لایا جائے گا جسے( آب حیات) كہا جاتا ہے۔ ان پر پانی ڈالا جائے گا وہ اس طرح اُگ آئیں گے جس طرح دانہ سیلاب كے كچرے میں پھوٹ آتا ہے۔(جسےا تم نے چٹان كے اطراف میں دیكھا ہوگا، اور درختوں كے اطراف میں، ان میں سے جو سورج كی طرف ہوتا ہے، وہ سر سبز ہوجاتا ہے، اور جو سائے كی طرف ہوتاہے وہ سفید رہ جاتاہے)۔ ان كے جسم موتی كی طرح ہوجائیں گے ، اور ان كی گردنوں پر مہر لگی ہوگی( اور ایك روایت میں ہے، مہریں لگی ہونگی) یہ اللہ كے آزاد كردہ ہیں۔ ان سے كہا جائے گا: جنت میں داخل ہو جاؤ، جس چیز كی تمنا كرو گے ، اور جو چیز دیكھو گے وہ تمہارے لئے ہے۔ (اہل جنت كہیں گے: یہ رحمن كے آزاد كردہ ہیں، اس نے کسی عمل اور نیکی کے بغیر انہیں جنت میں داخل كیا ہے)، وہ كہیں گے: اے ہمارے رب تو نے ہمیں وہ دے دیا جو دنیا والوں میں سے كسی كو نہیں دیا۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میرے پاس تمہارے لئے اس سے بھی عمدہ چیز ہے۔ وہ كہیں گے: اے ہمارے رب اس سے عمدہ كیا چیز ہو سکتی ہے؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میں تم سے راضی ہو گیا، اب میں كبھی بھی تم سے ناراض نہیں ہونگا۔

Haidth Number: 506
عطاء سے مروی ہے انہوں نے عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے بر سرِ منبر سنا كہہ رہے تھے: جب تم میں سے كوئی شخص مسجد میں داخل ہو اور لوگ ركوع میں ہوں تو وہ مسجد میں داخل ہوتے وقت ركوع كر لے، آہستہ آہستہ چلتا ہوا/سرکتا ہوا صف میں آجائے كیونكہ یہ سنت ہے۔

Haidth Number: 507
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ عمر‌رضی اللہ عنہ خطبۂ جمعہ دے رہے تھے، اچانك ایك آدمی ( اور ایك روایت میں ہے عثمان رضی اللہ عنہ )مسجد میں داخل ہوا۔ تو عمر‌رضی اللہ عنہ نے كہا: تم نماز سے پیچھے کیوں رہتے ہو؟ اس آدمی نے كہا: معاملہ دراصل یہ ہے كہ میں نے اذان سنی تو وضو كر لیا۔ عمر‌رضی اللہ عنہ نے كہا: كیا تم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں سنا آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جب تم میں سے كوئی شخص جمعہ كے لئے جائے تو غسل كر لے؟

Haidth Number: 508
كعب بن عجرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ ایك نابيناآدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آیا اور كہنے لگا: اے اللہ كے رسول میں اذان سنتا ہوں لیکن كبھی مجھے ساتھ لانے والا کوئی نہیں ہوتا؟ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جب تم اذان سنو تو اللہ كے داعی كو جواب دو

Haidth Number: 509
سہل بن معاذ اپنے والد معاذ‌رضی اللہ عنہ سے بیان كرتے ہیں،كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم اذان دینے والے كو سنو جو نماز كے لئے پكار رہا ہے، تو جس طرح وہ كہہ رہا ہے تم بھی اسی طرح كہو۔

Haidth Number: 510
عبدالرحمن بن عوف‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے كوئی شخص نماز میں بھول جائے اور اسے معلوم نہ ہو كہ اس نے ایك ركعت پڑھی ہے یا دو ركعتیں تو وہ ایك پر بنیاد ركھے۔ اگر اسے معلوم نہ ہو كہ اس نے دو پڑھی ہیں یا تین تو وہ دو پر بنیاد ركھے، اور اگر اسے معلوم نہ ہو كہ اس نے تین ركعتیں پڑھی ہیں یا چار تو وہ تین پر بنیاد ركھے، اور سلام سے پہلے دو سجدے كرے۔

Haidth Number: 511
عبدالرحمن بن عوف‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے كوئی شخص نماز میں بھول جائے اور اسے معلوم نہ ہو كہ اس نے ایك ركعت پڑھی ہے یا دو ركعتیں تو وہ ایك پر بنیاد ركھے۔ اگر اسے معلوم نہ ہو كہ اس نے دو پڑھی ہیں یا تین تو وہ دو پر بنیاد ركھے، اور اگر اسے معلوم نہ ہو كہ اس نے تین ركعتیں پڑھی ہیں یا چار تو وہ تین پر بنیاد ركھے، اور سلام سے پہلے دو سجدے كرے

Haidth Number: 512
جبیر بن مطعم‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے كوئی شخص سترے كی طرف رخ كر كے نماز پڑھے ، تو اس كے قریب ہو جائے تاكہ اس شخص اور سترے كے درمیان سے شیطان نہ گزر سكے

Haidth Number: 513
عصمہ بن مالك خطمی‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے: جب تم میں سے كوئی شخص جمعہ پڑھے، تو اس كے بعد كوئی نماز نہ پڑھے جب تک بات نہ كرلے، یااس جگہ سے ہٹ نہ جائے۔

Haidth Number: 514
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے انہوں نے كہا كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے كوئی شخص نماز پڑھے ،تو وہ اپنے دونوں كپڑے پہن لے۔ كیوں كہ اللہ تعالیٰ اس كی آرائش كا زیادہ حقدار ہے۔

Haidth Number: 515
معاویہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب امام بیٹھا ہوا نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ كر نماز پڑھو ۔ (یہ حکم ابتدائی طور پر تھا بعد میں یہ منسوخ ہوگیا)

Haidth Number: 516
ربیع بن معوذ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب لوگ کسی میت کی نمازِ جنازہ پڑھیں، اور اس كی تعریف كریں تو اللہ رب العزت فرماتا ہے: جو یہ لوگ جانتے ہیں اس بارے میں ان كی گواہی كافی ہوگئی، اور جو یہ لوگ نہیں جانتے میں اسے بخشتا ہوں۔

Haidth Number: 517

عَنْ صَفْوَانَ بْنِ الْمُعَطَّلِ السُّلَمِيِّ أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللهِ! إِنِّي أَسْأَلُكَ عَمَّا أَنْتَ بِهِ عَالِمٌ وَّأَنَا بِهِ جَاهِلٌ مِنَ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ سَاعَةٌ تُكْرَهُ فِيهَا الصَّلَاةُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : إِذَا صَلَّيْتَ الصُّبْحَ فَأَمْسِكْ عَنِ الصَّلَاةِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ فَإِنَّهَا تَطْلُعُ بقَرْنَي شَيْطانٍ فَإِذَا طَلَعَتْ فَصَلِّ فَإِنَّ الصَّلَاةَ مَحْضُورَةٌ وَّمُتَقَبَّلَةٌ حَتَّى تَعْتَدِلَ عَلَى رَأْسِكَ مِثْلَ الرُّمْحِ فَإِذَا اعْتَدَلَتْ عَلَى رَأْسِكَ فَإِنَّ تِلْكَ السَّاعَةَ تُسْجَرُ فِيهَا جَهَنَّمُ وَتُفْتَحُ فِيهَا أَبْوَابُهَا حَتَّى تَزُولَ عَنْ حَاجِبِكَ الْأَيْمَنِ فَإِذَا زَالَتْ عَنْ حَاجِبِكَ الْأَيْمَنِ فَصَلِّ فَإِنَّ الصَّلَاةَ مَحْضُورَةٌ مُّتَقَبَّلَةٌ حَتَّى تُصَلِّيَ الْعَصْرَ ، (ثُمَّ دَعِ الصَّلاَة حَتَّى تَغِيْبَ الشَّمْسُ)

صفوان بن معطل سلمی‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال كیا كہ:اے اللہ كے رسول ! میں آپ سے اس چیز كے بارے میں سوال كرنا چاہتا ہوں ،جسے آپ جانتے ہیں اور میں لاعلم ہوں۔ رات و دن كے كونسے اوقات ہیں جن میں نماز پڑھنانا پسندیدہ عمل ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جب تم صبح كی نماز پڑھ لو تو سورج طلوع ہونے تك نماز پڑھنے سے ركے رہو،( كیونكہ سورج شیطان كے دو سینگوں كے درمیان سے طلو ع ہوتاہے) جب سورج طلوع ہو جائے تو پھر نماز پڑھو۔ كیونكہ نماز میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور مقبول ہوتی ہے۔حتیٰ كہ جب سورج عین تمہارے سر پر كھڑا ہو جائے۔(تو پھر نماز نہ پڑھو)۔ جب وہ تمہارے سر كے برابر ہو جائے تو یہ وہ گھڑی ہے جس میں جہنم بھڑكائی جاتی ہے ، اور اس گھڑی میں جہنم كے دروازے كھولے جاتے ہیں ۔حتی كہ وہ تمہارے دائیں طرف ڈھل جائے(زوال ہوجائے)۔ جب وہ تمہارے دائیں طرف ڈھل جائے تو پھر نماز پڑھو۔كیونكہ نماز میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں، اور مقبول ہوتی ہے حتی كہ تم عصر پڑھ لو۔پھر سورج غروب ہونے تك نماز چھوڑ دو(نہ پڑھو)۔

Haidth Number: 518
طارق بن عبداللہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم نماز پڑھو تو اپنے سامنے نہ تھوكو نہ اپنے دائیں طرف تھوکو لیكن اپنے بائیں جانب تھوکو اگر وہ خالی ہو، وگرنہ اپنے قدموں کے درمیان تھوك کرمسل دو

Haidth Number: 519
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے كوئی شخص نماز كے لئے كھڑا ہو تو وہ اپنے سامنے نہ تھوكے ،كیونكہ جب تك وہ نماز میں ہے اللہ سے سر گوشی كر رہا ہے، اور نہ اپنے دائیں طرف تھوكے ،كیونكہ اس كے دائیں طرف فرشتہ ہے ۔ لیكن وہ اپنے بائیں طرف یا اپنے قدم كے نیچے تھوك كر اسے دفن كر دے۔

Haidth Number: 520
حذیفہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے كہاكہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے كوئی شخص اپنی نماز میں كھڑا ہوتا ہے ، تو اللہ تعالیٰ اپنے چہرے كا رخ اس كی طرف كر كے متوجہ ہو جاتا ہے۔ اس لئے كوئی شخص اپنے قبلہ كی طرف ہر گز نہ تھوكے ، نہ اپنے دائیں طرف تھوكے۔ كیونكہ نیكیاں لكھنے والے دائیں طرف ہوتے ہیں، لیكن اپنے بائیں طرف تھوكے۔

Haidth Number: 521
مغیرہ بن شعبہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ،انہوں نے كہا كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب امام دو ركعتوں کے بعد كھڑا ہو جائے، اگر اسے سیدھا كھڑا ہونے سے پہلے یاد آجائے تو بیٹھ جائے، اور اگر وہ سیدھا كھڑا ہو گیا ہو تو نہ بیٹھے بلكہ سجدہ سہو كرلے۔

Haidth Number: 522
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب صاحب قرآن (حافظ قرآن) كھڑا ہوتا ہے ، اور رات دن تلاوت كرتا ہے، تو اسے یاد رہتا ہے ، اور اگروہ تلاوت نہ كرے تو قرآن بھول جاتا ہے

Haidth Number: 523
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے كہا كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب امام (غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْہِمْ وَ لاَالضَّآلِّیْنَ)پڑھتا ہے اور آمین كہتا ہے تو تم بھی آمین كہو۔كیونكہ فرشتے بھی اس كی دعا پر آمین كہتے ہیں۔ تو جس شخص كی آمین فرشتوں كی آمین كے موافق ہوگئی۔ اس كے پچھلے تمام گناہ معاف كردیئے جاتے ہیں۔

Haidth Number: 524
ابو سعید خدری‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے كوئی شخص مسجد میں اپنی( فرض) نماز پوری كر لے تو اپنی نماز كا كچھ حصہ اپنے گھر میں پڑھے۔ كیونكہ اللہ تعالیٰ گھر میں نماز پڑھنے كی وجہ سے بھلائی عطا كرتا ہے۔

Haidth Number: 525
عبداللہ بن مسعود‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے كہا: ہم نہیں جانتے تھے كہ ہم دو ركعتوں میں كیا پڑھیں؟ ہم تو صرف تسبیح، تكبیر اور اپنے رب كی تحمید كیا كرتے تھے۔ اور یقینا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خرأ كی ابتداء و انتامء سكھلادی۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم دو ركعتوں میں بیٹھو تو یہ كہا كروالتَّحِيَّاتُ لِلهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ، وَالسَّلامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللهِ الصَّالِحِينَ، أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلا اللهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ. ترجمہ: تمام قولی، بدنی اور مالی عبادتیں اللہ کے لئے ہیں، اے نبی آپ پر سلامتی، اللہ کی رحمت اور برکات ہوں،ہم پر بھی اور اللہ کے نیک بندوں پر بھی سلامتی ہو،میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں اور محمد ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌اس کے بندے اور رسول ہیں۔ پھر جو دعا اسے پسند ہو وہ دعا كرے۔

Haidth Number: 526
ابو ایوب انصاری‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے كہا كہ ایك آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آیا اور كہنے لگا مجھے ایك مكمل ومختصر نصیحت كیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم نماز كے لئے كھڑے ہوا كرو تو الوداعی نماز سمجھ کر پڑھا كرو، اور كوئی ایسی بات نہ كہو جس كی وجہ سے تمہیں كل معذرت كرنی پڑے، اور لوگوں كے پاس جو كچھ ہے اس سے مایوس ہو جاؤ

Haidth Number: 527
سمرہ بن جندب‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم نماز میں كھڑے ہوا كرو تو اپنے امام سے ركوع و سجود میں جلدی نہ كیا كرو ،لیكن وہ تم سے سبقت كرتا رہے

Haidth Number: 528
ایك جہنی شخص‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، اس نے كہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال كیامیں عشاءكی نماز كب پڑھا كروں؟ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جب رات كا اندھیرا ہر وادی میں پھیل جائے، تب عشاء كی نماز پڑھو۔

Haidth Number: 529
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے انہوں نے كہا كہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا فرما رہے تھے: جب جمعہ كے دن تم میں سے كسی شخص كو اونگھ آئے تو وہ اپنی اس جگہ سے اٹھ كر دوسری جگہ چلا جائے۔

Haidth Number: 530
انس‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب نمازكے لئے پكارا جاتا ہے تو آسمان كے دروازے كھول دیئے جاتے ہیں، اور دعا قبول كی جاتی ہے

Haidth Number: 531
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے: جب تم میں سے كوئی شخص نماز میں ہو اور اس كی ہوا خارج ہو جائے تو جا كر وضو كرے۔

Haidth Number: 532
عبداللہ مغفل مزنی‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ،انہوں نے كہا كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم امام كو سجدے كی حالت میں پاؤ تو سجدہ كرو، یا ركوع كی حالت میں پاؤ تو ركوع كرو، یا قیام كی حالت میں پاؤ تو قیام كرو۔ اور جب تمہیں ركعت نہ ملے تو سجدوں كو شمار نہ كرو۔

Haidth Number: 533

عَنِ قَيْسِ بن طَلْقٍ، عَنْ أَبِيهِ طلق بن علی، قَالَ: خَرَجْنَا سِتَّةً وَفْدًا إِلَى رسولِ الله صلی اللہ علیہ وسلم ، خَمْسَةٌ مِنْ بني حَنِيفَةَ وَرَجُلٌ مِنْ بني ضَبْعَةَ بن رَبِيعَةَ حَتَّى قَدِمْنَا عَلَى رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم ، فَبايعنَاهُ وَصَلَّيْنَا مَعَهُ، وَأَخْبَرْنَاهُ أَنَّ بِأَرْضِنَا بِيْعَةً لَنَا، وَاسْتَوْهَبْنَاهُ مِنْ فَضْلِ طَهُوْرِهِ، فَدَعَا بِمَاءٍ، فَتَوَضَّأَ مِنْهُ وَتَمَضْمَضَ، ثُمَّ صَبـَّهُ لَنَا فِي إِدَاوَةٍ،ثم قَـالَ: اذْهَبُوا بِهَذَا الْمَاءِ، فَإِذَا قَدِمْتُمْ بَلَدَكُمْ فَاكْسِرُوا بِيعَتَكُمْ،وانْضَحُوا مَكَانَهَا مِنَ هذا الْمَاءِ، وَاتَّخِذُوا مَكَانَهَا مَسْجِدًا ، فَقُلْنَا: يَا رسول اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم ، الْبَلَدُ بَعِيدٌ وَالْمَاءُ يَنْشَفُ، قَالَ: فَاَمِدُّوْهُ مِنَ الْمَاءِ، فَإِنَّهُ لا يَزِيدُهُ إِلا طِيبًا ، فَخَرَجْنَا فَتَشَاحَنَّا عَلَى حَمْلِ الْإِدَاوَة ، أَيُّنَا يَحْمِلُهَا؟ فَجَعَلَهَا رَسُول الله ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌نَوْباً بَينَناَ لِكُلّ رَجَلٍ مِنًّا يَوْمًا وَّلَيْلَةً ، فَخَرَجْنَا بِهَا حَتَّى قَدِمْنَا بَلَدَنَا، فَعَمِلْنَا الَّذِي أَمَرَنَا وَرَاهِـبُ الْيَوْمِ رَجُلٌ مِنْ طَـيٍّ ، فَنَـادَيْنَا بِالصّـَلاةِ، فَقَالَ الرَّاهِبُ: دَعْوَةُ حَقٍّ، ثُمَّ هَرَبَ فَلَمْ نَرَهُ بَعْدُ

قیس بن طلق اپنے والد طلق بن علی‌رضی اللہ عنہ سے روایت بیان كرتے ہیں ،انہوں نے كہا كہ ہم چھ آدمی وفد بن كر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كی خدمت میں حاضر ہوئے۔ پانچ آدمی بنو حنیفہ سے اور ایك آدمی بنو ضبعۃ بن ربیعہ سے تعلق ركھتا تھا۔ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آئے تو ہم نے آپ كی بیعت كی، آپ كے ساتھ نماز پڑھی، اور انہیں بتایا كہ ہمارے علاقے میں كلیسا ہے۔اور ہم نے آپ سے وضو کا بچا ہوا پانی مانگا توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی منگوایا اس سے وضو كیا، كلی كی، پھر ایك برتن میں ہمارے لئے اسے ڈال دیا، پھر فرمایا: اس پانی كو لے جاؤ، جب تم اپنے شہر میں پہنچو تو اپنے كلیسےكو توڑ دینا، اور اس جگہ پر یہ پانی چھڑكنا اور اس جگہ مسجد بنا لینا، ہم نے كہا: اے اللہ كے رسول ہمارا شہر دور ہے یہ پانی تو خشک ہوجائے گا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانی كو زیادہ كر لینا وہ اسے پاكیزہ كرے گا، ہم باہر نكلے تو ہم اس برتن کو اٹھانے کے لئے آپس میں جھگڑ پڑے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے درمیان باری مقرر فرمادی۔ ہم میں سے ہر شخص كی باری ایك دن اور ایك رات كی تھی۔ ہم اسے لے كر نكلے حتی كہ ہم اپنے شہر پہنچ گئے۔ پھر ہم نے وہی كام كیا جس كا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حكم دیا تھا۔ ان دنوں راہب قبیلہ طئے كا تھا، جب ہم نے نماز كے لئے پكارا(اذان دی) تو راہب نے كہا: یہ حق كی دعوت ہے اور بھاگ گیا اس كے بعد وہ نظر نہ آیا۔

Haidth Number: 534