Blog
Books
Search Hadith

اذان اور نماز كا بیان

315 Hadiths Found
انس‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ : تم اپنے دین میں سب سے پہلی چیز جو گم پاؤ گے وہ امانت ہو گی اور آخری چیز نماز ہوگی۔

Haidth Number: 595
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے كہتی ہیں كہ سب سے پہلے دو دو ركعت نماز فرض ہوئی ،جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم مدینے تشریف لائے تو ہر نماز میں اسی کی مثل اضافہ کردیا سوائے مغرب کی نماز کے کہ وہ دن کی نماز کو وتر بناتی ہے اور فجر کے کہ اس میں لمبی قرأت کی جاتی ہے۔ كیونكہ مغرب دن كی وتر نماز ہے اور صبح كی نماز لمبی قرأت سے پڑھی اور جب آپ سفر میں جاتے تو پہلے كی طرح (دو دو ركعت) نماز پڑھتے۔

Haidth Number: 596
عبداللہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے پہلی چیز جس كا بندے سے حساب لیا جائے گا وہ نماز ہوگی ، اور سب سے پہلا معاملہ جس كا فیصلہ كیا جائے گا وہ خون(قتل ) ہوگا

Haidth Number: 597
انس‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ قیامت كے دن بندے كا سب سے پہلا حساب نماز كے بارے میں لیا جائے گا۔ اگر وہ درست رہی تو اس كے سارے عمل درست رہیں گے، اور اگر وہ خراب رہی تو اس كے سارے عمل خراب رہیں گے۔

Haidth Number: 598
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز میں (صفوں کے درمیان) فاصلے سے بچو۔

Haidth Number: 599
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس عورت نے بخور(خوشبو) لگائی وہ ہمارے ساتھ عشاءكی نماز میں حاضر نہ ہو۔

Haidth Number: 600
ابو حازم سے مروی ہے كہتے ہیں كہ سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ اپنی قوم كے نوجوانوں كو نماز پڑھانے كے لئے آگے كرتے تھے۔ ان سے پوچھا گیا:آپ یہ كام كرتے ہیں حالانكہ آپ بزرگی كے حامل ہیں؟ انہوں نے كہا:میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا فرما رہے تھے، امام ضامن ہوتا ہے، اگر وہ درست نماز پڑھائے تو اس كے لئے بھی اجر ہے اور مقتدیوں كے لئے بھی اور اگر وہ غلط نماز پڑھائے تو اس پر گناہ ہے اور مقتدیوں كے لئے اجر ہے۔

Haidth Number: 601
سلمان فارسی‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: بركت تین چیزوں میں ہے، جماعت میں، ثرید میں اور سحر ی میں۔

Haidth Number: 602
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے ایك صحابی سے مروی ہے كہ آدمی اپنے گھرمیں نفل نماز پڑھے تو یہ لوگوں كے پاس نفل نماز پڑھنے اسی قدر سے افضل ہے، جس طرح آدمی كی جماعت سے نماز اس كے اكیلے نماز پڑھنے سے افضل ہے۔

Haidth Number: 603
ابو ذر‌رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان كرتے ہیں كہ گدھے، عورت اور سیاہ كتے كے گزرنے كی وجہ سے نماز دہرائی جائیگی۔ عبداللہ بن صامت نے كہا: كالے كتے كا، زرد اور سرخ كتے سے فرق كیوں ہے؟ تو انہوں نے كہا میں نے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح سوال كیا تھا جس طرح تم نے مجھ سے كیا ہے، تو آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: كالا كتا شیطان ہوتا ہے۔

Haidth Number: 604
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جماعت كی نماز، اكیلے شخص كی نماز سے پچیس گناافضل ہے، اور رات اور دن كے فرشتے فجر كی نماز میں جمع ہوتے ہیں۔( )

Haidth Number: 605
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے انہوں نے كہا كہ یہ ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم كی سنت ہے، یعنی مسافر جب مقیم كے پیچھے نماز پڑھے تو پوری نماز پڑھے وگرنہ قصر كرے

Haidth Number: 606
ایك انصاری صحابی سے مرفوعا مروی ہے كہ: تین چیزیں ایسی ہیں جو ہر مسلمان پر لازم ہیں، جمعہ كے دن غسل كرنا، مسواك كرنا اور اگر میسر ہو تو خوشبو لگانا۔

Haidth Number: 607
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ ،نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان كرتے ہیں كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین چیزیں ہر مسلمان پر لازم ہیں۔مریض كی عیادت كرنا، جنازے میں حاضر ہونا، چھینكنے والا جب الحمدللہ كہے تو اسے جواب میں ‘‘یَرْحَمُکَ اللہُ کہنا۔

Haidth Number: 608
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین شخص اللہ كی ضمانت میں ہیں، وہ شخص جو اللہ كی مساجدمیں سے كسی مسجد كی طرف نكلا ، اور وہ شخص جو اللہ كے راستے میں جہاد كے لئے نكلا اور وہ شخص جو حج كرنے كے لئے نكلا۔

Haidth Number: 609
انس بن مالك‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ : تین شخص ایسے ہیں جن كی نماز قبول نہیں ہوتی، اور نہ ہی وہ آسمان كی طرف بلند ہوتی ہے، نہ ان كے سر سے اوپر جاتی ہے۔ وہ شخص جو كسی قوم كی امامت كرواتا ہے جبكہ لوگ اسے ناپسند كرتے ہوں۔ وہ شخص جس نے جنازے كی نماز پڑھائی حالانكہ اسے كہا نہیں گیا، اور وہ عورت جسے رات كے وقت اس كے شوہر نے بلایا لیكن اس نے انكار كر دیا۔

Haidth Number: 610
محمدبن اسماعیل سے مروی ہے انہوں نے كہا كہ عبداللہ بن ابی حبیبہ‌رضی اللہ عنہ سے كہا گیا كہ كیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے كوئی چیز حاصل كی ہے؟ انہوں نے كہا: رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس (قباء) میں ہماری مسجد میں آئے، میں ابھی نوجوان ہی تھا۔ میں آپ كے دائیں طرف بیٹھ گیا،( اور ابو بكر‌رضی اللہ عنہ آپ كے بائیں جانب بیٹھ گئے) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشروب منگوایا اور اس میں سے پیا، پھر مجھے دے دیا۔ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے دائیں طرف تھا۔میں نے اس میں سے پیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم كھڑے ہو كر نماز پڑھنے لگے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌كو دیكھا كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌اپنے جوتوں میں نماز پڑھ رہے تھے۔(612) عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ مَرْفُوْعاً: جُعِلَ قُرَّةُ عَيْنِي فِي الصَّلَاةِ .

Haidth Number: 611
انس بن مالك‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ میری آنكھوں كی ٹھنڈك نماز میں ركھ دی گئی ہے۔

Haidth Number: 612
مغیرہ بن شعبہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری آنكھوں كی ٹھنڈك نماز میں رکھ دی گئی ہے

Haidth Number: 613
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سےمروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جمعہ دوسرے جمعے تك درمیانی ایام كا كفارہ ہے جب تك كبیرہ گناہوں كا ارتكاب نہ ہو۔

Haidth Number: 614
فضالہ لیثی‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تعلیم دی، انہوں نے مجھے جو تعلیم دی اس میں یہ بات بھی تھی كہ، پانچ نمازوں كی حفاظت كرو، میں نے كہا: ان اوقات میں مجھے مصروفیت ہوتی ہے۔ مجھے كسی جامع كام كا حكم دیجئے۔ جب میں وہ كام كروں تو مجھے كفایت كر جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عصرین كی حفاظت كرو، ایك نماز طلوع شمس سے پہلے اور ایك غروب شمس سے پہلے۔

Haidth Number: 615
ابو امامہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خیبر سے آئے ان كے ساتھ دو غلام تھے۔ علی‌رضی اللہ عنہ نے كہا: اے اللہ كے رسول ہمیں خادم دیجئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان میں سے جسے چاہولے لو، علی‌رضی اللہ عنہ نے كہا: میرے لئے پسند كیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اسے لے لو، اور اسے مارنا مت، كیونكہ میں نے اسے خیبر سے آتے ہوئے نماز پڑھتے دیكھا ہے۔ اور مجھے نمازیوں كو مارنے سے منع كیا گیا ہے۔ابو ذر‌رضی اللہ عنہ كو دوسرا غلام دیا اور اس كے بارے میں بھلا ئی كا حكم دیا ، پھر فرمایا: اے ابو ذر تم نے غلام كا كیا كیا جو میں نے تمہیں دیا تھا؟ انہوں نے كہا كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حكم دیا تھا كہ اس كے ساتھ بھلائی كروں تو میں نے اسے آزاد كر دیا ہے۔

Haidth Number: 616
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے كہ رسول ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌قباء کی طرف نماز پڑھنے كے لئےآئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے پاس انصار آئے اور آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نماز پڑھ رہے تھے کہ انھوں نے سلام کہا۔ میں نے بلال‌رضی اللہ عنہ سےپوچھا: تم نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم كو كس طرح جواب دیتے ہوئے دیكھا جب یہ سلام كہہ رہے تھے اور آپ حالت نما ز میں تھے؟ بلال نے كہا: آپ اس طرح كر رہے تھے اور اپنی ہتھیلی كھولی، جعفر بن عون نے بھی اپنی ہتھیلی كھولی اور اس كے اندر كا حصہ نیچے اور پشت والا حصہ اوپر كیا

Haidth Number: 617
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مرفوعا مروی ہے كہ : چھ حالتیں ایسی ہیں جو بھی مسلمان ان میں سے كسی ایك حالت میں فوت ہوا تو اللہ پر ذمہ ہے كہ وہ اسے جنت میں داخل كر دے۔ (١) وہ شخص جو جہاد كرنے كے لئے نكلا ،اگر وہ اسی حالت میں مر گیا تو اللہ كا ذمہ ہے، (٢) وہ شخص جو كسی جنازے كے ساتھ چلا، اگر وہ اسی حالت میں مرگیا تو وہ اللہ كے ذمے میں ہے،(٣)وہ شخص جس نے كسی مریض كی عیادت كی اگر وہ اسی حالت میں مر گیا تو وہ اللہ كے ذمے میں ہے،(٤)وہ شخص جس نے اچھی طرح وضو كیا پھر نماز پڑھنے كے لئے مسجد كی طرف چلا اگر وہ اسی حالت میں مر گیا تو وہ اللہ كے ذمے میں ہے،(٥)وہ شخص جوكسی شرعی امیر كے پاس آیا اس كے پاس صرف اس كی مدد اور عزت كے لئے آیا اگر یہ اسی حالت میں مرگیا تو یہ اللہ كے ذمے میں ہے،(٦)وہ شخص جو اپنے گھر میں ہے كسی مسلمان كی غیبت نہیں كرتا، نہ ان پر ناراضگی كا اظہار كرتا ہے، اور نہ غصے كا، اگر وہ مرگیاتو وہ اللہ كے ذمے میں ہے۔

Haidth Number: 618
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے كہا كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایك نئی قبر كے پاس سے گزرے تو فرمایا: دو ہلكی پلكی ركعتیں ہیں ،جنہیں تم حقیر اور اضافی چیز سمجھتے ہو، اگر یہ شخص دو رکعتوں کا اہتمام کرلیتا تو اب اسے تمہاری بقیہ پوری دنیا سے زیادہ عزیز ہوتیں۔

Haidth Number: 619
ابو بكرہ‌رضی اللہ عنہ (نماز میں) اس وقت پہنچے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ركوع كی حالت میں تھے، ابو بكرہ‌رضی اللہ عنہ نے صف سے پہلے ہی ركوع كر لیا۔ پھر صف كی طرف چل پڑے۔ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھ لی تو فرمایا: تم میں سے كس شخص نے صف سے پہلے ركوع كیا پھر صف كی طرف بڑھا؟ ابو بكرہ‌رضی اللہ عنہ نے كہا: میں ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تمہاری حرص زیادہ كرے اور آئندہ ایسا نہ كرنا۔

Haidth Number: 620
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے كہتی ہیں كہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سجدۂ سہو نماز میں ہر كمی و زیادتی سے كفایت كر جاتے ہیں۔

Haidth Number: 621
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: مومن كا شرف رات كو نماز پڑھنے میں ہے، اور اس كی عزت اس چیز سے مستغنی ہوجانے میں ہے جو لوگوں کے ہاتھ میں ہے

Haidth Number: 622
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہتے ہیں كہ :آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں مدینے میں آٹھ اور سات ركعتیں نماز پڑھائی، ظہراور عصر، مغرب اور عشاء۔

Haidth Number: 623
عبداللہ بن بحینہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایك نماز پڑھائی( اور ایك روایت میں ہے ظہر كی نماز) ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌دو ركعتیں پڑھ كر كھڑے ہوگئے( بیٹھے نہیں) ۔ سبحان اللہ كہا گیا۔ (جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدھے ہوگئے تو پھر كھڑے ہی رہے واپس بیٹھے نہیں)۔لوگ بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم كے ساتھ كھڑے ہوگئے یہاں تک کہ نماز مکمل کر لی اور سلام باقی رہ گیا۔ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم كے سلام كا انتظار كر رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے بیٹھے بیٹھے سلام پھیرنے سے پہلے دو سجدے کئے (ہر سجدے میں اللہ اکبر کہتے)( پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیر دیا)۔( لوگوں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے ساتھ سجدے كئے۔ یہ سجدے تشہد میں بیٹھنے سے بھول كی وجہ سےتھے۔

Haidth Number: 624