Blog
Books
Search Hadith

تجارت، مزدوری اور زہد کا بیان

123 Hadiths Found
ام ایمن سے مروی ہے كہ انہوں نے آٹا چھانا، پھر انہوں نے نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے لئے ایك پتلی روٹی (چپاتی)تیار كی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: یہ كیا ہے؟ ام ایمن رضی اللہ عنہا نے كہا: یہ ایك ایسا كھانا ہے جسے ہم اپنے علاقے میں بناتے ہیں، مجھے اچھا لگا كہ آپ كے لئے اس سے ایک پتلی روٹی بنادوں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے اس میں واپس ڈال دو پھر اس كا آٹا بناؤ۔( )

Haidth Number: 1249
براءبن عازب رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ : سود كے بہتر(۷٢) درجےہیں، اس كا سب سے كم ترین درجہ آدمی كا اپنی ماں سے زنا كرنے كے برابر ہے، اور اس كا سب سے بڑا درجہ كسی مسلمان كی عزت خراب كرنا ہے۔( )

Haidth Number: 1250
عمر بن سعد كہتے ہیں كہ مجھے ابو سعد رضی اللہ عنہ سے كوئی ضرورت پیش آگئی ۔ عمر بن سعد سے روایت ہے کہتے ہیں کہ مجھے اپنے والد سعد بن ابی وقاص سے کوئی کام تھا۔ دوسری سند میں ہے ابوحیان مجمع سے بیان کرتے ہیں کہ عمر بن سعد کو اپنے والد سے لوگ مطلب براری کے لئے کرتے ہیں۔ اور سعد رضی اللہ عنہ اس کی بات پر توجہ نہیں دے رہے تھے۔ جب اس کی بات مکمل ہوگئی تو سعد رضی اللہ عنہ نے کہا کہ: بیٹا تم اپنی بات مکمل کرچکے ہو؟ اس نے کہا: جی ہاں۔ تو سعد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہاری یہ بات سننے سے پہلے تمہاری پوری ہونے سے تم دور نہیں تھے اور نہ ہی میں اتنا تمہارے بارے میں اتنا زاہد تھا (لیکن اب ممکن نہیں کیونکہ) میں نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سنا فرما رہے تھے: عنقریب ایسے لوگ آئیں گے جو اپنی زبانوں کو مروڑکربناوٹی انداز سے گفتگو کریں گے جس طرح گائےاپنی زبان گھما کر چارہ کھاتی ہے۔

Haidth Number: 1251
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ : بوڑھا آدمی بڑا ہوتا رہتا ہے اور اس كا جسم كمزور ہوتا رہتا ہے، لیكن اس كا دل دو چیزوں كی محبت میں جوان رہتا ہے۔ لمبی زندگی اور مال كی محبت۔( )

Haidth Number: 1252
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اس امت كے پہلے لوگوں كی بہتری(اصلاح) زہدو یقین كے ساتھ ہوئی اور اس امت كے بعد والے لوگ بخل اور لمبی امیدوں كی وجہ سے ہلاك ہوں گے۔

Haidth Number: 1253
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے كہ: ابلیس نے كہا: (اے اللہ) تو نے اپنی ساری مخلوق كا رزق بیان كر دیا، میرا رزق كس چیز میں ہے؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اس میں جس میں میرا نام نہیں لیا گیا

Haidth Number: 1254
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے كہ: جو شخص مسلمان ہو گیا ، اور اسے گزارے جتنا رزق دیا گیا،اور اللہ تعالیٰ نے اسے جو دیا اس پر قناعت کی توفیق دے دی تو وہ كامیاب ہو گیا۔

Haidth Number: 1255
انس رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے دور میں دو بھائی تھے، ان میں سے ایك نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے پاس آیا كرتا تھا، اور ایك روایت میں ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كی حدیث كی مجلس میں حاضر ہوا كرتا تھا۔ اور دوسرا بھائی كا روبار كیا كرتا تھا۔ كاروبار كرنے والے نے نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے اپنے بھائی كی شكایت كی(كہنے لگا: اے اللہ كے رسول (یہ) میرا بھائی ہے، میرے ساتھ ہاتھ نہیں بٹاتا) رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: شاید تمہیں اس كی وجہ سے رزق دیا جاتا ہو۔( )

Haidth Number: 1256
نعمان سے مروی ہے كہتے ہیں كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھوكےہوتےلیكن آپ كےپاس ردی کھجوریں بھی نہ ہوتی تھیں كہ آپ اپنا پیٹ بھرسكیں۔

Haidth Number: 1257
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌اور آپ كے گھر والے مسلسل كئی راتیں بھوكے پیٹ گزارتے ۔ ان كے پاس رات كا كھانا نہ ہوتا اور اكثر آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کی روٹی جو کی ہوتی تھی۔( )

Haidth Number: 1258
انس بن مالك رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كو جَو كی روٹی اور بو دار سالن( چربی) كی دعوت دی جاتی تو آپ قبول كر لیتے۔( )

Haidth Number: 1259
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی اکرم ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کے پاس ڈکار ماری تو آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا:اپنی ڈكار روك لوكیونكہ دنیا میں زیادہ پیٹ بھركركھانےوالےقیامت كےدن لمبی بھوك كا سامنا كریں گے۔

Haidth Number: 1260

عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ حَدِيثًا مِّنْ رَجُلٍ فَأَعْجَبَنِي فَقُلْتُ: اكْتُبْهُ لِي فَأَتَى بِهِ مَكْتُوبًا مُذَبَّرًا: دَخَلَ الْعَبَّاسُ وَعَلِيٌّ عَلَى عُمَرَ وَعِنْدَهُ طَلْحَةُ وَالزُّبَيْرُ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ وَسَعْدٌ وَهُمَا يَخْتَصِمَانِ فَقَالَ عُمَرُ لِطَلْحَةَ وَالزُّبَيْرِ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ وَسَعْدٍ: أَلَمْ تَعْلَمُوا أَنَّ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَالَ: كُلُّ مَالِ النَّبِيِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌صَدَقَةٌ إِلَّا مَا أَطْعَمَهُ أَهْلَهُ وَكَسَاهُمْ إِنَّا لَا نُورَثُ قَالُوا: بَلَى قَالَ: فَكَانَ رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌يُنْفِقُ مِنْ مَالِهِ عَلَى أَهْلِهِ وَيَتَصَدَّقُ بِفَضْلِهِ ثُمَّ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَوَلِيَهَا أَبُوبَكْرٍسَنَتَيْنِ فَكَانَ يَصْنَعُ الَّذِي كَانَ يَصْنَعُ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم ثُمَّ ذَكَرَ شَيْئًا مِنْ حَدِيثِ مَالِكِ بْنِ أَوْسٍ.

ابو البختری سے مروی ہے كہتے ہیں كہ میں نے ایك آدمی سے حدیث سنی تو اس سے كہا: مجھے لكھ كر دو۔ وہ اسے لكھ كر لایا۔ عباس اور علی رضی اللہ عنہما عمر رضی اللہ عنہ كے پاس آئے۔ ان كے پاس طلحہ ، زبیر ،عبدالرحمن اور سعد رضی اللہ عنہمبیٹھے ہوئے تھے۔ عباس اور علی رضی اللہ عنہ جھگڑ رہے تھے۔ عمر رضی اللہ عنہ نے طلحہ، زبیر، عبدالرحمن اور سعد رضی اللہ عنہم سے كہا: كیا تمہیں نہیں معلوم كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایاتھا: انبیاء علیہم السلام كا سارا مال صدقہ ہے سوائے اس مال كے جو وہ اپنے گھر والوں كو كھلاتے ہیں اور پہناتے ہیں؟ ہم انبیاءوارثت نہیں چھوڑتے ۔ سب نے كہا: ہاں كیوں نہیں، (معلوم ہے)۔ عمر رضی اللہ عنہ نے كہا: رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌اپنے مال سے اپنے گھر والوں پر خرچ كیا كرتے تھے۔ اور زائد صدقہ كر دیا كرتے تھے۔ پھر رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌فوت ہو گئے تو دو سال ابو بكر رضی اللہ عنہ خلیفہ بنے۔ انہوں نے بھی وہی كام كیا جو رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے كیا ۔ پھر مالک بن اوس کی حدیث میں سے کچھ بیان کیا۔ ( )

Haidth Number: 1261
Haidth Number: 1262
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے میرے كاندھے كو پكڑ كر فرمایا: دنیا میں اجنبی یا مسافر كی طرح رہو۔( )

Haidth Number: 1263
عبداللہ بن عمر و رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے ایك آدمی سے كہا: اے فلاں تم نے صبح كس طرح كی؟ اس نے كہا: اےاللہ كے رسول میں آپ کے سامنے اللہ كی تعریف بیان كرتا ہوں، رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: میں تم سے یہی سننا چاہتا تھا۔

Haidth Number: 1264
اسماعیل بن عبداللہ كہتے ہیں كہ انس بن مالك رضی اللہ عنہ ، ولید بن عبدالملك كے پاس آئے ۔تو ولید نے ان سے كہا: قیامت كے بارےمیں آپ نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے كیا سنا ہے؟ انس بن مالك‌رضی اللہ عنہ نے كہا كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: میں دنیا سے نہیں اور یہ مجھ سے نہیں ،مجھے اور قیامت كو اس طرح بھیجا گیا ہے كہ ہم ایك دوسرے كی طرف سبقت كر رہے ہیں (یعنی قیامت بہت قریب ہے)۔

Haidth Number: 1265
فضالہ بن عبید كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌جب لوگوں كو نماز پڑھاتے تو لوگ بھوك كی وجہ سے نڈھال ہو كر گر پڑتے۔ یہ لوگ اصحاب صفہ تھے ، بدو لوگ كہتے كہ یہ پاگل ہیں۔ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نماز سے فارغ ہو كر فرماتے : اگر تمہیں معلوم ہو جائے كہ اللہ كے ہاں تمہارا كیا اجر ہے تو تم خواہش كرتے كہ تم اور زیادہ حاجت مند اور فاقہ كش ہو جاؤ۔( )

Haidth Number: 1266
ام سلمہ رضی اللہ عنہا كہتی ہیں كہ جب ابو بكر رضی اللہ عنہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے دور میں بصریٰ كی طرف تجارت كی غرض سے نكلےابوبکر رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کے ساتھ خصوصی تعلق نے بھی تجارت کے ذریعے کسب سے نہ روکا۔ کیونکہ ابوبکر رضی اللہ عنہ تجارت کو بہت پسند کرتے تھے اور نہ ہی رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے ابو بکر رضی اللہ عنہ کو اپنی محبت کی وجہ سے تجارت سے روکا حالانکہ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کو ابوبکر رضی اللہ عنہ کا ساتھ رہنا پسند تھا (اور ابوبکر رضی اللہ عنہ بھی تجارت اس لئے کرتے تھے کہ) رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کو بھی تجارت پسند تھی۔

Haidth Number: 1267
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا: اگرابن آدم كےپاس مال كی دووادیاں بھی ہوں(اورایك روایت میں ہے:سونے كی)تووہ تیسری (وادی)تلاش كرےگا۔ابن آدم كاپیٹ صرف قبر كی مٹی بھر سكتی ہےاورجوشخص توبہ كرتاہےاللہ تعالیٰ اس كی توبہ قبول فرماتا ہے۔( )

Haidth Number: 1268
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: اگر میرے پاس احد پہاڑ كے برابر بھی سونا ہو تو مجھے یہ بات پسند ہے كہ میری تین راتیں نہ گزریں کہ اس میں سے سوائے قرض ادا كرنے كے میرے پاس كچھ بھی ہو۔( )

Haidth Number: 1269
Haidth Number: 1270
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اگر اللہ كے ہاں دنیا مچھر كے پر كے برابر بھی حیثیت ركھتی تو اللہ تعالیٰ كسی كافر كو پانی كا ایك گھونٹ بھی نہ پلاتا

Haidth Number: 1271
ابو حدرد اسلمی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ وہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے پاس بیوی كے مہر میں مدد مانگنے آئے۔ آپ نے فرمایا: تم نے كتنا مہر مقرر كیا ہے؟ انہوں نے كہا:دو سو درہم، آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اگر تم بحاین سے بھی ہاتھ بھرتے تو پھر بھی تم زیادہ نہ كرتے۔

Haidth Number: 1272
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے كہ: تم میں سے ہر شخص لوگوں سے بے پرواہ ہو جائے اگرچہ مسواك کی ایک شاخ كے ساتھ ہی كیوں نہ ہو

Haidth Number: 1273
بریدہ اسلمی سے مرفوعا مروی ہے كہ: تم میں سے كسی بھی شخص كو دنیا سے ایك خادم اور ایك سواری کافی ہیں۔ ( )

Haidth Number: 1274
ابو درداء رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے بادشاہوں سے ملنے والے كے مال كے بارے میں پوچھا گیا ،تو آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ ،بادشاہ كے مال میں سے تمہیں جو كچھ بغیر سوال كئے اور بغیر كسی عہدے كے دے اسے كھاؤ اور مال بناؤ

Haidth Number: 1275
ابو ذر رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ : مجھے پسند نہیں كہ یہ احد پہاڑ میرے پاس سونے كی صورت میں ہو اور تین راتوں كے بعد میرے پاس اس میں سے ایك دینار بھی باقی بچے، سوائے اس دینار كے جو میں قرض ادا كرنے كے لئے بچا كر ركھوں۔ میں اس پہاڑ كو اللہ كے بندوں میں اس طرح اور اس طرح دائیں بائیں خرچ كر دوں اور آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے اپنے ہاتھوں کو دائیں بائیں پھیلایا۔( )

Haidth Number: 1276
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: میں تمہارے بارے میں محتاجی سے نہیں ڈرتا لیكن میں تم پر دولت کی کثرت سے سے ڈرتا ہوں اورمیں تمہارے بارے میں خطا ہونے(بغیرعلم كےغلطی ہو جانے)سے نہیں ڈرتا لیكن مجھے تمہارے بارے جان بوجھ كر غلطی كرنے سے ڈر لگتا ہے۔( )

Haidth Number: 1277
عائشہ رضی اللہ عنہا كہتی ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے اپنی اس تكلیف میں جس میں وہ فوت ہوئے فرمایا:(اے عائشہ )سونے كا كیاكیا؟ میں نے كہا: وہ میرے پاس ہے، آپ نے فرمایا: اسے میرے پاس لاؤ، میں اسے آپ كے پاس لائی یہ كوئی نو یا پانچ دینار ہوگا۔ آپ نے اسے اپنے ہاتھ میں ركھا اور یزید راوی نے بھی ہاتھ سے اشارہ کیا اورفرمایا: محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) كا اللہ كے بارے میں كیا گمان ہے، اگر وہ اللہ سے ملاقات كرے اور یہ سونا اس كے پاس ہو؟ اسے خرچ كردو

Haidth Number: 1278