Blog
Books
Search Hadith

تجارت، مزدوری اور زہد کا بیان

123 Hadiths Found
ابو امامہ بن سہل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہتے ہیں كہ ایك دن میں اور عروہ بن زبیر عائشہ رضی اللہ عنہا كے پاس آئے۔ كہنے لگیں : ایك مرتبہ اگر تم اللہ كے نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كو اس بیماری میں دیكھ لیتے جس میں وہ فوت ہوئے، میرے پاس ان كے چھ دینار تھے۔ موسیٰ(راوی) نے كہا یاسات دینار اللہ كے نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے مجھے حكم دیا كہ میں انہیں تقسیم كر دوں۔ اللہ كے نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كی تكلیف کی وجہ سے میں مصروف ہو گئی (بھول گئی)۔ حتی كہ آپ كو كچھ افاقہ ہوا۔ آپ نے پھر مجھ سے ان كے بارے میں پوچھا: ان چھ یا سات دیناروں كا كیا ہوا؟ میں نے كہا: اللہ کی قسم! آپ كی تكلیف نے مجھے مصروف كر دیا۔ آپ نے وہ دینار منگوائے پھر انہیں اپنی ہتھیلی میں ترتیب سے ركھا اور فرمایا: اللہ كے نبی نے كیا گمان كیا ہے اگر وہ اللہ عزوجل سے ملاقات كرے اور یہ اس كے پاس ہوں؟ یعنی چھ یا سات دینار۔

Haidth Number: 1279
انس رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جو بھی مسلمان كوئی پودا لگاتا ہے، یا كاشتكاری كرتا ہے، پھر اس میں سے كوئی پرندہ، انسان یا جانور كھاتا ہے تو وہ اس كے لئے صدقہ ہے

Haidth Number: 1280
جابر رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے جو مسلمان كوئی پودا لگاتا ہے، اس میں سے جو كچھ كھایا جاتا ہے ، اس كے لئے صدقہ ہے۔ جو چوری كیاجائے اس كے لئے صدقہ ہے ، جانور اس میں سے جو كچھ كھائیں اس كے لئے صدقہ ہے، پرندے كھائیں تو اس كے لئے صدقہ ہے اور جو کوئی بھی اس سے مانگ کر اس میں کمی کرتا ہے اس كے لئے( قیامت تك) صدقہ ہے

Haidth Number: 1281
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ مجھے یہ بات پسند نہیں كہ میرےلئے احد پہاڑ سونے كا بن جائے اور تین راتیں گزرنےكے بعد سوائے قرض ادا كرنے كے میرے پاس اس میں سے ایك دینار بھی باقی ہو۔

Haidth Number: 1282
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے كہ : جو شخص تحفہ دے كر واپس طلب كرتا ہے وہ اس كتے كی طرح ہے جو قے كر كے اپنی قے چاٹتا ہے۔ جب تحفہ دینے والا واپسی كا مطالبہ كرے تو اسے كھڑا كیا جائے اور بتایا جائے كہ وہ كیا مانگ رہا ہے پھر تحفہ واپس كر دیا جائے

Haidth Number: 1283
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا:جس شخص نے كوئی چیز ذخیرہ كی تاكہ مسلمانوں كے لئے وہ چیز مہنگی ہوجائے تو وہ گنہگار ہے۔( )

Haidth Number: 1284
عبیدا للہ بن عبداللہ بن عتبہ سے مروی ہے كہ ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا زوجہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے قرض لیا تو ان سے كہا گیا: ام المومنین! آپ قرض تو لے رہی ہیں لیكن آپ كے پاس قرض ادا كرنے كے لئے كچھ نہیں؟ انہوں نے كہا: میں نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سنا فرما رہے تھے: جو شخص ادا كرنے كی نیت سے قرض لیتاہے اللہ تعالیٰ اس كی مدد كرتا ہے۔( )

Haidth Number: 1285
ا بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ:جس شخص کو فاقہ پیش آیا پھر اسےلوگوں كےسامنےبیان كیاتواس كا فاقہ ختم نہیں كیاجائے گا اور جس شخص نے اللہ كے سامنے فریاد كی تو اللہ تعالیٰ عنقریب اسےغنی كر دے گا۔یا تو جلد موت دے دے گا یا پھر جلد دولت دے دے گا۔ ( )

Haidth Number: 1286
ابو شریح رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جس شخص نے اپنے مسلمان بھائی كو بیچی ہوئی چیز (اس کے مطالبے پر) واپس لے لی، اللہ تعالیٰ قیامت كےدن اس كی غلطیاں واپس لے لے گا(یعنی درگزر کردے گا)۔( )

Haidth Number: 1287
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: جس شخص نے ایك چیز میں دو قیمتیں مقرر كیں تو اس کے لئے ان میں سے کم قیمت والی بیع (جائز) ہے یا اس کے لئے سود ہے۔ ( )

Haidth Number: 1288
حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جس شخص نے كوئی گھر بیچا اور اس کی قیمت اس جیسے (کسی دوسرے گھر) میں نہ لگائی اس کے لئے اس میں برکت نہیں دی جائے گی

Haidth Number: 1289
اسماءبنت یزید بن سكن رضی اللہ عنہا كہتی ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:جس شخص نےدودینارچھوڑے اس نے دوداغ چھوڑے (یعنی آگ کے داغ)۔( )

Haidth Number: 1290
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جس شخص كے پاس گزارے جتنا موجود تھا، پھر بھی اس نے مانگا تو قیامت كے دن اس كا سوال اس كے چہرے پر خراش کی صورت بن كر آئے گا۔ پوچھا گیا: اے اللہ كے رسول اسے كتنا مال كفایت كرتا ہے؟ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: پچاس درہم یا اس كے برابر قیمت كا سونا

Haidth Number: 1291
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سےمروی ہےكہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:جس نے ہم سےدھوكہ كیاوہ ہم میں سےنہیں اور مکر اور دھوكہ آگ میں ہیں۔

Haidth Number: 1292
عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ ایك دن انہوں نے عمر رضی اللہ عنہ سے صدقے كے بارے میں تذكرہ كیا، تو عمر رضی اللہ عنہ نے كہا: كیا تم نےرسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے نہیں سنا جب آپ نے صدقے میں خیانت كا ذكر كیا كہ: جس شخص نے اس میں سے(یعنی صدقے میں سے)كسی اونٹ یا بكری كی خیانت كی تو قیامت كے دن وہ اسے اٹھائے ہوئے آئے گا۔ ۔۔؟ عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ نے كہا: كیوں نہیں

Haidth Number: 1293
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جس شخص پر قرض ہو اور وہ ادا كرنے كی نیت ركھتا ہو تو اس كےساتھ اللہ كی طرف سے مدد ہو جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ اس كے لئے رزق كا ذریعہ بنا دیتا ہے

Haidth Number: 1294
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جس شخص كی زمین ہو اور وہ بیچنا چاہتا ہو تو وہ( پہلے)اپنے پڑوسی كے سامنے پیش كرے۔

Haidth Number: 1295
Haidth Number: 1296
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ ایك آدمی رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے پاس كچھ مانگنے آیا۔ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے نصف وسق ادھار لے كر اسے دے دیا۔ پھر (كچھ عرصے بعد) ادھار دینے والا شخص آیا اور ادھار كا تقاضہ كرنے لگا۔ آپ نے اسے ایك وسق دیا اور فرمایا: آدھا وسق ادھار كے بدلے اور آدھا وسق میری طرف سے تمہارے لئے۔( )

Haidth Number: 1297
عائشہ رضی اللہ عنہا كہتی ہیں كہ میں نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سنا كہ: آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے اس بات سے منع فرمایا کہ کنوئیں کا بچا ہوا زائد پانی روکا جائے۔( )

Haidth Number: 1298
جابر بن عبداللہ انصاری كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے كتے اور بلے كی قیمت سے منع فرمایا۔( )

Haidth Number: 1299
جعفر بن محمد اپنے والد وہ ان كے دادا حسین رضی اللہ عنہ سے مرفوعا بیان كرتے ہیں كہ: آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے رات كے وقت پھل توڑنے اور فصل كاٹنے سے منع فرمایا۔ جعفر بن محمد كہتے ہیں : میرے خیال میں مساكین كی وجہ سے (آپ نے ایسا حکم دیا۔)( )

Haidth Number: 1300
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ میں نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سنا آپ نے بانسری بجانے والے كی كمائی سے منع فرمایا۔( )

Haidth Number: 1301
انس رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اس ذات كی قسم جس كے ہاتھ میں محمد ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كی جان ہے، آل محمد ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے پاس صبح كے وقت كبھی نہ گندم كا صاع ہوا اور نہ كھجور كا صاع ہوا۔( )

Haidth Number: 1302
عائشہ رضی اللہ عنہا كہتی ہیں كہ : میرے پاس ایك انصاریہ عورت آئی ۔ اس نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كا بستر دیكھا جو کہ دو ہری کی ہوئی چادر کی صورت میں تھا۔وہ واپس گئی اور آپ كے لئے ایك بستر بھیجا جس كے اندر اون بھری ہوئی تھی۔ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌میرے پاس آئے تو فرمایا: یہ كیا ہے؟ میں نے كہا: اے اللہ كے رسول فلاں انصاریہ عورت میرے پاس آئی تو اس نے آپ كا بستر دیكھا۔ واپس گئی اور یہ بستر آپ كے لئے بھیجا ہے۔ آپ نے فرمایا: اسے واپس كر دو،: میں نے اسے واپس نہیں کیا مجھے یہ بات اچھی لگی کہ وہ میرے گھر میں رہے۔ آپ نے تین مرتبہ كہا، پھر فرمایا: واللہ ، اے عائشہ اگر میں چاہوں تو اللہ تعالیٰ میرے ساتھ سونے اور چاندی كے پہاڑ چلا دے۔

Haidth Number: 1303
جابر رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ ایک جانور کے بدلے دو جانور ہاتھوں ہاتھ (نقد ونقد )دینے میں کوئی حرج نہیں۔

Haidth Number: 1304
خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ ایك آدمی مرنے لگا تو اس نے مجھے وصیت کی، اس کی وصیت میں ام ولد (لونڈی)اور آزاد بیوی کا ذکر تھا ، تو ایک دن ام ولد اورآزاد بیوی میں تلخ كلامی ہو گئی ۔ اس عورت نے كہا: اے کمینی! كل تمہارا كان پكڑا جائے گا اور تمہیں بازار میں بیچ دیا جائے گا۔ میں نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے اس بات کا تذکرہ کیا تو آپ نے فرمایا: ام ولد نہ بیچی جائے

Haidth Number: 1305
ابو امامہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: گانے بجانے والی لونڈیاں نہ بیچو نہ خریدو اور نہ لونڈیوں کو گانا بجانا سکھاؤ۔ ان كی تجارت میں كوئی بھلائی نہیں اور ان كی قیمت حرام ہے۔ اسی كے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی:وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّشْتَرِیْ لَہْوَ الْحَدِیْثِ لِیُضِلَّ عَنْ سَبِیْلِ اﷲِ بِغَیْرِ عِلْمٍ (لقمان: ٦ )”كچھ لوگ ایسے ہیں جو لغو بات خریدتے ہیں تاكہ اللہ كے راستے سے گمراہ كریں“۔( )

Haidth Number: 1306
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ:جائیداد نہ بناؤ کہ تم دنیا میں مگن ہو جاؤگے۔ ( )

Haidth Number: 1307
عقبہ بن عامر سے مرفوعا مروی ہے كہ : خود كو امن میں آنے كے بعد خوف میں مبتلا نہ كرو۔ صحابہ نے كہا: اے اللہ كے رسول یہ خوف كونسا ہے؟ آپ نے فرمایا: قرض

Haidth Number: 1308