Blog
Books
Search Hadith

توبہ، نصیحت اور رقائق كا بیان

117 Hadiths Found
آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: میرے پاس جبریل علیہ السلام آئے اور كہنے لگے: اے محمد ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌جب تك چاہو زندہ رہو، بالآخر آپ نے مرنا ہے۔ جسے چاہیں پسند كر لیں بالآخر اس سے جدا ہونا ہے، جو چاہو عمل كرو كیوں كہ تمہیں اس كا بدلہ دیا جانا ہے۔ جان لیجئے كہ مومن كا شرف اس كا رات كا قیام ہے، اور اس كی عزت لوگوں سے مستغنی ہونے میں ہے۔( )

Haidth Number: 1312
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جانتے ہو مفلس كون ہے؟ صحابہ نے كہا: ہم میں مفلس وہ ہےجس كے پاس نہ درہم ہے نہ دینار نہ كوئی سازو سامان ۔ آ پ نے فرمایا: میری امت كا مفلس شخص وہ ہے جو قیامت كے دن نماز، روزہ اور زكاۃ لے كر آئے گا ۔ ایک شخص آئے گا جسے اس نے گالی دی ہوگی، كسی پر تہمت لگائی ہو گی، كسی كا مال كھایا ہوگا، كسی كا خون بہایا ہوگا، كسی كو مارا ہوگا، اس شخص كی نیكیوں میں سے اُسے بھی دے دیا جائے گا اور اِسے بھی دے دیا جائے گا۔ اگر اس کے ذمہ لوگوں کے حقوق پورے ہونے سے پہلے اس كی نیكیاں ختم ہو گئیں تو ان كے گناہ اٹھا كر اس شخص پر لاد دیئے جائیں گے، پھر اسے آگ میں پھینك دیا جائے گا۔( )

Haidth Number: 1313
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے كہا كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جب تك میں تمہیں كچھ نہ بتاؤں مجھے چھوڑےركھو اور جب تمہیں كوئی بات بتاؤں تو اسے اچھی طرح یاد كر لو، كیوں كہ تم سے پہلے لوگ كثرتِ سوال اور اپنے انبیاءسے اختلاف كی بناءپر ہلاك ہوئے۔( )

Haidth Number: 1314
ابن طاؤس اپنے والد سے بیان كرتے ہیں ۔انہوں نے كہا كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے عبادہ بن صامت كو زكاۃ كا نگران بنایا، پھران سے كہا: ابوولید! اللہ سےڈرتےرہوكہیں ایسا نہ ہو کہ تم قیامت كےدن كوئی اونٹ اپنی گردن پراٹھاكرلاؤجوبلبلارہاہواوركوئی گائےاٹھاكرلاؤ جوڈکاررہی ہویا كوئی بكری اٹھا كر لاؤ جو منمنا رہی ہو۔( )

Haidth Number: 1315
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: ظلم سے بچو ،كیوں كہ ظلم قیامت كے دن اندھیروں كا سبب ہوگا، اور بخیلی سے بچو كیوں كہ بخیلی نے تم سے پہلے لوگوں كو ہلاك كر دیا، بخیلی نے انہیں اس بات پر ابھارا كہ وہ لوگوں كا خون بہائیں اور ان كی حرام چیزوں کو حلال سمجھ لیں

Haidth Number: 1316
سہل بن ابی حثمہ سے مروی ہے انہوں نے كہا كہ میں نے نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سنا آپ منبر پر فرما رہے تھے : سات كبیرہ گناہوں سےبچو، لوگ خاموش رہے كوئی شخص نہ بولا۔ آپ نے فرمایا: كیا تم مجھ سے ان كے بارے سوال نہیں كرو گے؟ اللہ كے ساتھ شرك کرنا،كسی جان كو قتل كرنا، مقابلے سے فرارہونا، یتیم كا مال كھانا، سود كھانا، پاكدامن عورت پر تہمت لگانا اور ہجرت كے بعد واپس چلے جانا۔( )

Haidth Number: 1317
نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انہوں نے كہا كہ میں نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سنا فرما رہے تھے: اپنے اور حرام كےدرمیان حلال كا پردہ حائل كر لو، جس شخص نے ایسا كام كیا اس نے اپنا دین اور اپنی عزت بچالی، اور جو شخص حرام میں پڑ گیا تو گویا تو وہ گویا اس شخص کی مانند ہے (جو اپنے جانوروں کو کسی ممنوعہ) چراگاہ کے قریب چلا رہا ہے۔( )

Haidth Number: 1318
فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ مرفوعا بیان كرتے ہیں: اپنے اور آگ كے درمیان پردہ حائل كر دو اگر چہ ایك كھجور كے ٹكڑے كے ساتھ ہی كیوں نہ ہو۔( )

Haidth Number: 1319
) ابو راشد حبرانی سے مروی ہے انہوں نے كہا: ابو امامہ باہلی نے میرا ہاتھ پكڑا اور كہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پكڑا اور مجھ سےكہا: ابو امامہ مومنین میں سے ایسے بھی ہیں جس كا دل میرے لئے نرم ہو تا ہے۔

Haidth Number: 1320
انس رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے : جب اللہ تعالیٰ كسی بندے سے بھلائی كا ارادہ كرتا ہے تو دنیا میں اسے جلدی سزا دے دیتا ہے۔ اورجب اللہ تعالیٰ كسی بندے سے برائی كا ارادہ كرتا ہے تو اس كے گناہ اس پر روك كر ركھتا ہے حتی كہ قیامت كے دن اسے پوری سزا دےگا۔( )

Haidth Number: 1321
عمرو بن حمق خزاعی سے مرفوعا مروی ہے : جب اللہ تعالیٰ كسی بندے سے بھلائی كا ارادہ كرتا ہے تو اسے محبوب بنا دیتا ہے۔ پوچھا گیا : یہ عسل سے كیا مراد ہے؟ آپ نے فرمایا: اس كی موت سے پہلے اس كے لئے نیك اعمال كا دروازہ كھول دیا جاتا ہے ۔ حتی كہ اس كے ارد گرد كے لوگ اس سے راضی ہو۔( )

Haidth Number: 1322

) عَنْ الْعَيْزَارِ بْنِ جَرْوَلٍ الْحَضْرَمِيِّ قَالَ: كَان مِنَّا رَجُلٌ يُقَالُ لَه أَبُو عُمَيْرٍ قَالَ: وَكَانَ مُؤَاخِيًا لِعَبْد الله –يَعْني: ابن مَسعَود- فَكَانَ عَبْدُ الله يَأْتِيهِ فِي مَنْزِله، فَأَتَاه مَرَّةً، فَلَمْ يُوَافِقْه في الْمَنْزِلِ، فَدَخَلَ عَلَى امْرَأَتِهِ، قَالَ: فَبَيْنَا هُو عِنْدَهَا إِذْ أَرْسَلَتْ خَادِمَها في حَاجَةٍ، فَأَبْطَأَتْ عَلَيْهَا فَقَالَت: قَد أَبْطَأتْ، لَعَنَهَا الله! قَالَ: فَخَرَجَ عَبْدُ الله فَجَلَسَ عَلَى الْبَاب قَال: فَجَاء أبو عُمَيْر، فَقَال لِعَبْد الله: أَلَا دَخَلْتَ عَلَى أَهْلِ أَخِيْكَ؟ قَالَ: فَقَال: قَد فَعَلْتُ ولَكِنَّهَا أَرْسَلَتْ الخَادِمةَ فِي حَاجَة، فَأَبْطَأَتْ عَلَيْهَا فَلَعَنَتْهَا و إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ الله ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌يَقُولُ: إِذَا خَرَجَتِ اللَّعْنَةُ مِن فِي صَاحِبهَا نَظَرَتْ، فَإِنْ وَجَدَتْ مَسْلَكًا في الَّذِي وُجِّهَتْ إِلَيْه و إِلَا عَادَتْ إلى الَّذِي خَرَجَتْ مِنْهُ و إِنِّي كَرِهتُ أَنْ أَكُونَ لِسَبِيْلِ اللَّعْنَة.

عیزار بن جرول حضرمی سے مروی ہے انہوں نے كہا: ہم میں ایك آدمی تھا جسے ابو عمیر كہا جاتا تھا، وہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ كا بھائی بنا ہوا تھا۔ عبداللہ رضی اللہ عنہ اس كے پاس اس كے گھر میں آتے، ایك مرتبہ وہ آئے تو وہ گھر میں موجود نہیں تھے۔ عبداللہ رضی اللہ عنہ ان كی بیوی كے پاس آئے۔ وہ ان كے پاس بیٹھے تھے كہ اس نے اپنی لونڈی كو كسی كام سے بھیجا ۔ اس نے دیر كر دی تو وہ كہنے لگیں: اس نے دیر كر دی اللہ اس پر لعنت كرے۔ عبداللہ رضی اللہ عنہ وہاں سے اٹھ كر دروازے كے پاس بیٹھ گئے۔ كچھ دیر بعد ابو عمیر آئے تو انہوں نے عبداللہ رضی اللہ عنہ سے كہا: كیا آپ بھائی كے گھر والوں کے پاس نہیں گئے؟ عبداللہ رضی اللہ عنہ نے كہا: میں نے ایسا كیا تھا، لیكن اس نے اپنی لونڈی كو كسی كام سے بھیجا، اس نے دیر كر دی تو اس نے اس پر لعنت بھیجی اور میں نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سنا فرما رہے تھے: جب لعنت كسی كے منہ سے نكلتی ہے تو وہ دیكھتی رہتی ہے، تو جس پر لعنت کی گئی ہے وہ اس کا مستحق ہو تو وگرنہ اس شخص کی طرف لوٹ آتی ہے جس كے منہ سے نكلی ہوتی ہے اور مجھے یہ بات نا پسند لگی كہ میں لعنت كا راستہ بنوں۔( )

Haidth Number: 1323
عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے : جب تم اللہ كو دیكھو كہ وہ بندے كو اس كے گناہوں كے باوجود دنیا سے دے رہا ہے تو سمجھ لو كہ اللہ تعالیٰ اس سے محبت نہیں كرتا، كیوں كہ یہ اس كے لئے ڈھیل ہے، پھر یہ آیت تلاوت كی: ﴿الانعام:۴۴﴾ ترجمہ: پھر جو لوگ ان چیزوں کو بھولے رہے جن کی ان کو نصیحت کی جاتی تھی تو ہم نے ان پر ہر چیز کے دروازے کشادہ کردیئے یہاں تک کہ جب ان چیزوں پر جو کہ ان کو ملیں تھیں، وہ خوب اترا گئے، ہم نے ان کو دفعتاً پکڑ لیا، پھر تو وہ بالکل مایوس ہوگئے۔( )

Haidth Number: 1324
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہتے ہیں كہ ہم رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے ارد گرد بیٹھے ہوئے تھے ،اچانك لوگ فتنے كا ذكركرنے لگے۔ یا آپ كے پاس فتنے كا ذكر ہوا تو آپ نے فرمایا: جب تم لوگوں كو دیكھو كہ وہ اپنے وعدوں كی پاسداری نہیں كر رہے، اور امانتوں كے بوجھ كو ہلكا سمجھا جانے لگا ہے، اور وہ اس طرح ہوں : آپ نے انگلیاں ایك دوسرے میں داخل كیں، میں آپ كی طرف آیا اور آپ سے كہا: اس وقت میں كیا كروں؟ اللہ مجھے آپ پر قربان كرے۔ آپ نے فرمایا: اپنے گھر كو لازم كرلو، اپنی زبان روكے ركھو، نیكی كو اختیار كرو اور برائی كو چھوڑ دو، اپنا خاص معاملہ (ضروری)سمجھو اور عام لوگوں کے معاملات چھوڑدو۔( )

Haidth Number: 1325
) ابو ذر رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ میں نے كہا: اے اللہ كے رسول مجھے نصیحت كیجئے ۔ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جب تم سے كوئی برائی ہوجائے تواس كے بعد كوئی نیكی كرو جو اسے مٹا دے۔میں نے كہا:اے اللہ كے رسول ! كیا”لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ“ كہنا بھی نیكی ہے؟ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا:یہ تو افضل نیكی ہے۔( )

Haidth Number: 1326
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے كہ: اگر چار عادتیں تم میں موجود ہیں تو دنیا سے اگر تمہیں كچھ بھی نہ ملے تو كوئی حرج نہیں۔امانت كی حفاظت، سچ بولنا، اچھا اخلاق اور پاكیزہ حلال لقمہ۔( )

Haidth Number: 1327
انس رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ ساری عمر نیكی كرتے رہو، اور اللہ كی رحمت کی عطیوں کے منتظر رہو كیونكہ اللہ اپنی رحمت کے عطیات اپنے بندوں میں سے جسے چاہتا ہے دیتا ہے، اور اللہ سے سوال كرو كہ وہ تمہارے عیوب پر پردہ ڈالے اور تمہاری گھبراہٹوں میں تمہیں امن دے۔( )

Haidth Number: 1328
) ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: مجھے چھ چیزوں كی ضمانت دو میں تمہیں جنت كی ضمانت دیتا ہوں۔جب تم میں سے كوئی شخص بات كرے تو جھوٹ مت بولے، اور جب اس كے پاس امانت ركھی جائے تو خیانت نہ كرے، اور جب وعدہ كرے تو وعدہ خلافی نہ كرے، اپنی نگاہیں نیچی ركھو، اپنے ہاتھ روكے ركھو، اور اپنی شرمگاہوں كی حفاظت كرو۔( )

Haidth Number: 1329
انس‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: كیا میں تمہیں تمہارے بہترین لوگوں كے بارے میں نہ بتاؤں ؟،(وہ لوگ بہترین ہیں) جن كی عمریں طویل ہوں اور سیدھے راستے پر ہوں ۔

Haidth Number: 1330
ابو سعید خدری‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی): اللهمّ أَحْيِنِي مِسْكِينًا، وَأَمِتْنِي مِسْكِينًا، وَاحشرنِي فِي زَمْرَة الْمَسَاكِين، اے اللہ مجھے مسكینی كی حالت میں زندہ ركھ ، اور مسكینی كی حالت میں فوت كر ، اور مجھےمساكین كے گروہ میں جمع كر۔( )

Haidth Number: 1331
عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ میں نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كو آہستہ نہیں بلند آواز سے فرماتے سنا کہ: ابو فلاں كی آل والے میرے دوست نہیں،میرا دوست تو اللہ اور نیك مومنین ہیں۔( )

Haidth Number: 1332
عائشہ رضی اللہ عنہا كہتی ہیں كہ میں نے كہا: اے اللہ كے رسول اللہ تعالیٰ جب كسی علاقے والوں پر اپنا عذاب نازل كرتا ہے اور ان میں نیك لوگ بھی ہوں تو كیا انہیں بھی ان كے ساتھ ہلاك كر دیا جاتا ہے؟ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اللہ تعالیٰ جب اپنے دشمنوں پر عذاب نازل كرتا ہے اور ان میں نیك لوگ بھی ہوں تو انہیں بھی ان كے ساتھ ہلاك كر دیا جاتا ہے۔ پھر انہیں ان كی نیتوں پر اٹھایا جائے گا۔( )

Haidth Number: 1333
بنو سلیم كے ایك شخص سے مروی ہے كہ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے كو مال دےکر آزماتا ہے۔ جو شخص اپنے لئے اللہ كی تقسیم پر راضی ہو جائے تو اللہ تعالیٰ اس كے لئے اس مال میں بركت فرمادیتا ہے اور كشادگی كردیتا ہے اور جو شخص راضی نہیں ہوتا اس كے لئے اس كے مال میں بركت نہیں دی جاتی۔( )

Haidth Number: 1334
) ابو امامہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ ایك آدمی رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے پاس آیا اور كہا: آپ كا اس شخص كے بارے میں كیا خیال ہے جو اجر اور شہرت كی نیت سے جہاد كرتا ہے، اس كے لئے كیااجر ہے؟ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اس كے لئے كوئی اجرنہیں۔ اس شخص نے تین مرتبہ یہ بات دہرائی، رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌اس سے كہتے رہے اس كے لئے كوئی چیز نہیں۔ پھر فرمایا: اللہ عزوجل ایسا عمل قبول كرتاہے جو صرف اس كے لئے خالص ہوتا ہے اور جس كے ذریعے اس كی خوشنودی تلاش كی جائے۔( )

Haidth Number: 1335
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ابن آدم میری عبادت كے لئے فارغ ہو جا، میں تیرے دل كو غنیٰ سے بھر دوں گا، تیری محتاجی دور كر دوں گا اور اگر تو نے ایسا نہ كیا تو تجھے مصروفیت میں پھنسا دوں گا اور تیری محتاجی بھی دور نہیں كروں گا ۔ ( )

Haidth Number: 1336
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ :قیامت كے دن بندے كا سب سے پہلے یہ حساب ہو گا كہ اس سے كہا جائے گا ،كیا میں نےتمہیں تندرستی عطا نہیں كی تھی، اور تمہیں ٹھنڈے پانی سے سیراب نہیں كیا تھا؟( )

Haidth Number: 1337
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: قیامت كے دن میرے دوست متقی لوگ ہوں گے ۔ اگرچہ نسب کے اعتبار سے کوئی میرے زیادہ قریب ہی کیوں نہ ہو۔ ایسا نہ ہو کہ لوگ میرے پاس (نیک) اعمال لے کر آئیں اور تم میرے پاس اپنی گردنوں پر دنیا اٹھائے ہوئے آؤ۔ اور كہہ رہے ہو گے: اے محمد ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌ اور میں اس طرح اس طرح كروں كہ نہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے كاندھے دونوں طرف موڑیے۔( )

Haidth Number: 1338
ابو درداء‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: تمہارے سامنے ایك گہری كھائی ہے، اس سے وہی بچ سکتا ہے جس کے گناہوں کا بوجھ ہلکا ہو۔ ( )

Haidth Number: 1339
انس‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں (کچھ لوگوں کا) ذکر کرتے ہوئے فرمایا: تم میں سے کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو اتنی عبادت کریں گے کہ لوگ اور وہ خود بھی اپنی عبادت سے متعجب ہوں گے۔ (لیکن) وہ دین سے ایسے نکل جائیں گے جیسا تیر شکار کے (جسم سے پار) نکل جاتا ہے۔( )

Haidth Number: 1340
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اگر تم نے كوئی گناہ كیا ہے تو اللہ تعالیٰ سے معافی مانگو اور اس سے توبہ كرو، كیونكہ گناہ سے توبہ ندامت اور استغفار ہے۔

Haidth Number: 1341