Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلصُّبُ کے معنی سخت کے ہیں اور پشت کو بھی اس کی صلا بت اور سختی کی وجہ سے صُلْبٌ کہتے ہیں ۔ قرآن پا ک میں ہے : (یَّخۡرُجُ مِنۡۢ بَیۡنِ الصُّلۡبِ وَ التَّرَآئِبِ ) (۸۶۔۷) جو پیٹھ اور سینے کے بیچ میں سے نکلتا ہے ۔ اور آیت کریمہ: (وَ حَلَآئِلُ اَبۡنَآئِکُمُ الَّذِیۡنَ مِنۡ اَصۡلَابِکُمۡ) (۴۔۲۳) اور تمہا رے صلبی بیٹو ں کی بیو یا ں بھی ۔ میں تنبیہ کی گئی ہے کہ اولا د با پ کا جز ہو تی ہے چنا نچہ شا عر نے کہا ہے ۔ (1) (السریع ) (۲۷۵)وَاِنَّمَا اَوْلَادُنَا بَیْنَنَا اَکْبَا دُنَا تَمْشِیْ عَلیَ الْاَ رْ ضِ: ہما ری اولا د ہما رے جگر گو شے ہیں جو زمین پر چلتے پھر تے ہیں اور دو سرے شا عر نے کہا ہے ۔(2) (الرجز ) (۲۷۶) فَیْ صُلْبٍ مِثْلِ الْعِنَا نِ الْمُو ئْ دَم : ایسی پشت میں جو چپٹری ہو ئی لگا م کی طرح نرم ہے ۔ اَلصَّلَبُ وَاْلْاِ صْطِلَا بُ کے معنی ہڈیو ں سے چکنا ئی نکالنا کے ہیں اور صَلَبَ جس کے معنی قتل کر نے کے لیے لٹکا دینا کے ہیں ۔ بقول بعض اسے صَلَبٌ اس لیے کہتے ہیں کہ اس میں اس شخص کی پیٹھ لکڑی کے سا تھ با ندھ دی جا تی ہے اور بعض نے کہا ہے کہ یہ صَلْبُ الْوَدْکِ سے ہے جس کے معنی ہڈیو ں سے چکنا ئی نکا لنا کے ہیں ۔ قرآن پا ک میں ہے : (وَ مَا قَتَلُوۡہُ وَ مَا صَلَبُوۡہُ ) (۴۔۱۵۷) اور انہوں نے عیسیٰ علیہ السلا م کو قتل نہیں کیا اور نہ سو لی پر چڑھا یا ۔ (لَاُصَلِّبَنَّکُمۡ فِیۡ جُذُوۡعِ النَّخۡلِ) (۲۰۔۷۱) اور کھجو ر کے تنو ں پر سو لی چڑھو ا دو ں گا ۔ (اَنۡ یُّقَتَّلُوۡۤا اَوۡ یُصَلَّبُوۡۤا) (۵۔۳۳) کہ قتل کر دیئے جا ئیں یا سو لی پر لٹکوا دیئے جا ئیں ۔ اَلصَّلِیْبُ : اصل میں سو لی کی لکڑی کو کہتے ہیں ۔ نیز صلیب اس لکڑی کو بھی کہتے ہیں جو عیسا ئی بطور عبا دت کے گلے میں اس خیال پر با ندھ لیتے ہیں کہ عیسیٰ علیہ السلا م کو اس پر سولی لٹکا یا گیا تھا ۔ اور جس کپڑے پر صلیب کے نشا نا ت بنے ہو ئے ہو ں اسے مُصَلَّبٌ کہا جا تا ہے ۔ صَالِبٌ : سخت بخا ر جو پیٹھ کو چور کر دے یا پسینہ کے ذریعہ انسا ن کی چر بی نکال لا ئے ۔ صَلَّبْتُ السِّناَ نَ : میں نے نیزے کے بھا لے کو تیز کیا ۔ الصُّلْبِیَّۃُ: سا ن کا پتھر (جس پراوزار تیز کیے جا تے ہیں ) ۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الصُّلْبِ سورة الطارق(86) 7
اَصْلَابِكُمْ سورة النساء(4) 23
صَلَبُوْهُ سورة النساء(4) 157
فَيُصْلَبُ سورة يوسف(12) 41
لَاُصَلِّبَنَّكُمْ سورة الأعراف(7) 124
وَّلَاُوصَلِّبَنَّكُمْ سورة الشعراء(26) 49
وَّلَاُوصَلِّبَنَّكُمْ سورة طه(20) 71
يُصَلَّبُوْٓا سورة المائدة(5) 33