یہ کلمہ ضمیر منصوب منفصل کے تلفظ کے لیے وضع کیا گیا ہے جب ضمیر (منصوب) (اپنے عامل پر) مقدم ہو یا اس پر کسی کلمہ کا عطف ڈالا جائے اور یا الا کے بعد آئے تو اس (اِیَّا) کے ساتھ استعمال ہوتی ہے جیسے (تقدیم کی صورت میں فرمایا) (اِیَّاکَ نَعۡبُدُ ) (۱:۴) اور عطف کی صورت میں فرمایا : ( نَحۡنُ نَرۡزُقُہُمۡ وَ اِیَّاکُمۡ ) (۱۷:۳۱) ان کو اور تم کو ہم ہی رزق دیتے ہیں۔ (وَ قَضٰی رَبُّکَ اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّاۤ اِیَّاہُ ) (۱۷:۲۳) اور تیرے پروردگار نے قطعی طور ارشاد فرمایا کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو۔