اَلْعَمَہُ کے معنی حیرانگی کی وجہ سے کسی کام میں تردد سے کام لینا کے ہیں۔ عَمِہَ (س) صیغہ صفت فاعلی عَمِہٌ وَعَامِہٌ اور عَامِہٌ کی جمع عُمَّہٌ ہے۔ قرآن پاک میں ہے۔ (فِیۡ طُغۡیَانِہِمۡ یَعۡمَہُوۡنَ) (۲:۱۵) وہ اپنی شرارت و سرکشی میں پڑے بہک رہے ہیں۔ (زَیَّنَّا لَہُمۡ اَعۡمَالَہُمۡ فَہُمۡ یَعۡمَہُوۡنَ ) (۲۷:۴) ہم نے ان کے اعمال ان کے لیے آراستہ کردئیے تو وہ سرگردان ہورہے ہیں۔
Words | Surah_No | Verse_No |
يَعْمَهُوْنَ | سورة الأنعام(6) | 110 |
يَعْمَهُوْنَ | سورة الأعراف(7) | 186 |
يَعْمَهُوْنَ | سورة يونس(10) | 11 |
يَعْمَهُوْنَ | سورة الحجر(15) | 72 |
يَعْمَهُوْنَ | سورة المؤمنون(23) | 75 |
يَعْمَهُوْنَ | سورة النمل(27) | 4 |
يَعْمَھُوْنَ | سورة البقرة(2) | 15 |