صَفْحٌ کے معنی ہر چیز کا چو ڑا پہلو یا جا نب کے ہیں ۔ مثلاً : صَفْحَۃُ الْوَجْہِ ( چہرے کی جا نب ) صَفْحَۃُ السَّیْفِ : (تلوا ر کا چو ڑا پہلو ) صَفْحَۃُ الْحَجَر(پتھر کی چوڑی جا نب ) وغیرہ ۔ اَلصَّفْحُ : (مصدر ) کے معنی ترک ملا مت اور عفو کے ہیں ۔ مگر یہ عفو سے زیا دہ بلیغ ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آیت کریمہ : (فَاعۡفُوۡا وَ اصۡفَحُوۡا حَتّٰی یَاۡتِیَ اللّٰہُ بِاَمۡرِہٖ ) (۲۔۱۰۹) تو تم معا ف کر دو اور در گزر کر و یہا ں تک کہ خدا اپنا دوسرا حکم بھیجے ۔ میں عفو کے بعد صَفْحٌ کا حکم دیا گیا ہے کیو نکہ بعض اوقا ت انسا ن عفو یعنی در گزر تو کر لیتا ہے لیکن صَفْحٌ سے کا م نہیں کرلیتا ۔ یعنی کسی سے اس قد در گزر کر نا کہ اسے مجرم ہی نہ گرا دنا جا ئے نیزفر ما یا : (فَاصۡفَحۡ عَنۡہُمۡ وَ قُلۡ سَلٰمٌ) (۴۳۔۸۹) اس لیے در گذر کر و اور سلا م کہہ دو۔ (فَاصۡفَحِ الصَّفۡحَ الۡجَمِیۡلَ) (۱۵۔۸۵) تو تم ان سے اچھی طرح در گذر کر و ۔ (اَفَنَضۡرِبُ عَنۡکُمُ الذِّکۡرَ صَفۡحًا) (۴۳۔۵) بھلا اس لیے کہ تم حد سے نکلے ہو ئے لو گ ہو ہم تم کو نصیحت کر نے سے با ز رہیں گے ؟ صَفَحْتُ عَنْہُ (۱) میں نے اس سے دو گذر کر تے ہو ئے اسے صَفْحٌ جَمِیْلٌ کا والی بنا یا یعنی اس کے جرم سے کلیہُ اعراض بر تا (۲) اس سے دور ہو تے ہو ئے ایک جا نب سے ملا (۳) میں نے کتا ب کے اس صفحہ سے تجاوز کیا جس میں اس کا جرم لکھ رکھا تھا ۔ اس صو رت میں یہ تَصَفَّحْتُ الْکِتَا بَ سے ما خو ذ ہو گا ۔ جس کے معنی کتاب کے صفحا ت کو الٹ پلٹ کر دیکھنے کے ہیں ۔ قر آن پا ک میں ہے: (وَ اِنَّ السَّاعَۃَ لَاٰتِیَۃٌ فَاصۡفَحِ الصَّفۡحَ الۡجَمِیۡلَ) (۱۵۔۸۵) اور قیا مت تو ضرور آکر رہے گی لہٰذا تم (ان سے ) اچھی طرح در گزر کر و ۔ اس آیت میں آنحضرت ﷺ کو حکم دیا گیا ہے کہ ان کے کفر کی وجہ سے غم کھا نے کی ضرورت نہیں ہے ۔ جیسا کہ دو سرے مقا م پر فر ما یا : (وَ لَا تَحۡزَنۡ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا تَکُ فِیۡ ضَیۡقٍ مِّمَّا یَمۡکُرُوۡنَ ) (۱۶۔۱۲۷) اور ان کے با رے میں غم نہ کرو اور جو یہ بد اندیش کر رہے ہیں اس سے تنگ دل نہ ہو ۔ اَلْمَصَا فَحَۃُ مصافحہ کر نا، ہا تھ ملا نا ۔
Words | Surah_No | Verse_No |
الصَّفْحَ | سورة الحجر(15) | 85 |
صَفْحًا | سورة الزخرف(43) | 5 |
فَاصْفَحِ | سورة الحجر(15) | 85 |
فَاصْفَحْ | سورة الزخرف(43) | 89 |
وَاصْفَحُوْا | سورة البقرة(2) | 109 |
وَاصْفَحْ | سورة المائدة(5) | 13 |
وَتَصْفَحُوْا | سورة التغابن(64) | 14 |
وَلْيَصْفَحُوْا | سورة النور(24) | 22 |