Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْعَزْمُ وَالْعَزِیْمَۃُ: کسی کام کو قطعی اور حتمی طور پر کرنے کا ارادہ کرنا۔ عَزَمْتُ الْاَمْرَ وَعَزَمْتُ عَلَیْہِ وَاعْتَزَامْتُ: میں نے اس کام کو قطعی طور پر کرنے کا ارادہ کرلیا۔ قرآن پاک میں ہے: (فَاِذَا عَزَمْتَ فَتَوَکَّلْ عَلَی اﷲِ (۳:۱۵۹) جب کسی کام کا عز مصمم کرلو تو خدا پر بھروسہ رکھو۔ (وَ لَا تَعۡزِمُوۡا عُقۡدَۃَ النِّکَاحِ ) (۲:۲۳۵) اور … نکاح کا پختہ ارادہ نہ کرنا۔ (وَ اِنۡ عَزَمُوا الطَّلَاقَ) (۲:۲۲۷) اور اگر طلاق کا ارادہ کرلیں۔ (اِنَّ ذٰلِکَ مِنۡ عَزۡمِ الۡاُمُوۡرِ ) (۳۱:۱۷) بے شک یہ بڑی ہمت کے کام ہیں۔ (وَ لَمۡ نَجِدۡ لَہٗ عَزۡمًا ) (۲۰:۱۱۵) اور ہم نے ان میں صبر وثبات نہ پایا۔ یعنی جس بات کا نہیں حکم دیا گیا تھا اس کی حفاظت کرنے اور اسے بجالانے میں ثابت قدم نہ پایا۔ اَلْعَزِیْمَۃُ: ایک قسم کا گنڈہ اور تعویذ جس میں اس خیال سے گرہیں لگائی جاتی تھیں کہ گویا شیطان کو ایذا ارسانی سے روک دیا گیا ہے۔ عَزِیْمَۃٌ کی جمع عَزَائِمٌ آتی ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الْعَزْمِ سورة الأحقاف(46) 35
تَعْزِمُوْا سورة البقرة(2) 235
عَزَمَ سورة محمد(47) 21
عَزَمُوا سورة البقرة(2) 227
عَزَمْتَ سورة آل عمران(3) 159
عَزْمًا سورة طه(20) 115
عَزْمِ سورة آل عمران(3) 186
عَزْمِ سورة لقمان(31) 17
عَزْمِ سورة الشورى(42) 43