Islamic Sayings Islamic Sayings
Blog
Books
Lughaat

اَلسَّرِقَۃُ: (مصدرض) اس کے اصل معنیٰ خفیہ طور پر اس چیز کے لئے لینے کے ہیں جس کا لینے کا حق نہ ہو اور اصلاح شریعت میں کسی چیز کو محفوظ جگہ سے مخصوص مقدار میں لے لینے کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ السَّارِقُ وَ السَّارِقَۃُ ) (۵:۳۸) اور جو چوری کرے مرد ہو یا عورت۔ (قَالُوۡۤا اِنۡ یَّسۡرِقۡ فَقَدۡ سَرَقَ اَخٌ لَّہٗ مِنۡ قَبۡلُ) (۱۲:۷۷) (برادران یوسف علیہ السلام نے کہا) کہ اگر اس نے چوری کی ہو تو کچھ عجب نہی ںکہ اس کے ایک بھائی نے بھی پہلے چوری کی تھی۔ (اَیَّتُہَا الۡعِیۡرُ اِنَّکُمۡ لَسٰرِقُوۡنَ) (۱۲:۷۰) کہ قافلہ والو! تم تو چور ہو۔ (اِنَّ ابۡنَکَ سَرَقَ) (۱۲:۸۱) کہ آپ کے صاحبزادے نے (وہاں جاکر) چوری کی۔ اور اِسْتَرَقَ السَّمْعَ کے معنیٰ چوری چھپے سننے کی وشش کرنا ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (اِلَّا مَنِ اسۡتَرَقَ السَّمۡعَ ) (۱۵:۱۸) ہاں! اگر کوئی چوری سے سننا چاہے۔ اَلسَّرَقُ والسَّرَقَۃُ: سفید ریشم۔

Words
Words Surah_No Verse_No
اسْتَرَقَ سورة الحجر(15) 18
سَرَقَ سورة يوسف(12) 77
سَرَقَ سورة يوسف(12) 81
سٰرِقِيْنَ سورة يوسف(12) 73
لَسٰرِقُوْنَ سورة يوسف(12) 70
وَالسَّارِقَةُ سورة المائدة(5) 38
وَالسَّارِقُ سورة المائدة(5) 38
يَسْرِقْنَ سورة الممتحنة(60) 12
يَّسْرِقْ سورة يوسف(12) 77

266x220

266x220

266x220

266x220

545x220

545x220