Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْبَخْسُ : (س) کے معنی کوئی چیز ظلم سے کم کرنا کے ہیں قرآن پاک میں ہے: (وَ ہُمۡ فِیۡہَا لَا یُبۡخَسُوۡنَ) (۱۱:۱۵) اور اس میں ان کی حق تلفی نہیں کی جاتی۔ (وَ لَا تَبۡخَسُوا النَّاسَ اَشۡیَآءَہُمۡ ) (۷:۸۵) اور لوگوں کو چیزیں کم نہ دیا کرو۔ اَلْبَخْسُ وَالْبَاخِسُ۔ حقیر اور ناقص چیز۔ اور آیت کریمہ: (وَ شَرَوۡہُ بِثَمَنٍۭ بَخۡسٍ دَرَاہِمَ ) (۱۲:۲۰) میں بعض نے کہا ہے کہ بَخسٍ کے معنی حقیر اور ناقص کے ہیں اور بعض نے مبجوس یعنی منقوص کا ترجمہ کیا ہے۔ محاورہ ہے: تَبَاخَسُوْا۔ انہوں نے ایک دوسرے کی حق تلفی کی۔

Words
Words Surah_No Verse_No
بَخْسًا سورة الجن(72) 13
بَخْسٍ سورة يوسف(12) 20
تَبْخَسُوا سورة الأعراف(7) 85
تَبْخَسُوا سورة هود(11) 85
تَبْخَسُوا سورة الشعراء(26) 183
يَبْخَسْ سورة البقرة(2) 282
يُبْخَسُوْنَ سورة هود(11) 15