Blog
Books
Search Hadith

ایام فتن، علامات قیامت اور دوبارہ زندہ کیےجانے کا بیان

226 Hadiths Found
ابو سعید خدری‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی حتی کہ بیت اللہ کا حج کرنے والا کوئی نہ رہے۔

Haidth Number: 2717
ابو موسیٰ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک آدمی اپنے پڑوسی ،بھائی اور والد کو قتل کرنے نہ لگ جائے

Haidth Number: 2718
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک کوئی شخص کسی قبر کے پاس سے گزرے اور تمنا کرے کہ کاش اس کی جگہ میں ہوتا، اسے اللہ عزوجل کی ملاقات کی محبت نہ ہوگی

Haidth Number: 2719
انس‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک لوگوں پر عام بارش ہو اور زمین سبزہ نہ اگائے

Haidth Number: 2720
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک لوگوں پر عام بارش ہواس بارش کے پانی سے کوئی گھر بچ نہیں سکے گا نہ مضبوط اینٹوں والا اور نہ بالوں والا (یعنی خیمے وغیرہ)۔

Haidth Number: 2721
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ: رات اور دن اس وقت تک ختم نہیں ہوں گے جب تک وہ جہجاہ نامی غلام بادشاہ نہ بن جائے۔(

Haidth Number: 2722
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک لوگ گھر بنا کران میں نقش و نگار نہ کرنے لگ جائیں

Haidth Number: 2723
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک لوگ گدھوں کی طرح راستے میں ہی جفتی کرنے نہ لگ جائیں ۔میں نے کہا: کیا ایسا ہوگا؟آپ نے فرمایا: ہاں ایسا ضرور ہوگا

Haidth Number: 2724
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: لشکر اس گھر(بیت اللہ )سےاس وقت تک جنگ کرنے سے باز نہیں آئیں یہاں تک کہ ان کا ایک لشکر زمین میں دھنسا دیا جائے

Haidth Number: 2725
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مرفوعا مروی ہے کہ:رات اور دن اس وقت تک ختم نہیں ہوں گے جب تک لات اور عزی کی عبادت نہ کی جانے لگے، عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرا خیال تھا کہ جب اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: (التوبۃ:۳۳) ،”وہ ذات جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق دے کر بھیجا تاکہ اسے تمام ادیان پر غالب کر دے اگرچہ مشرکوں کو یہ بات نا پسند ہی کیوں نہ ہو“۔ تو یہ معاملہ مکمل ہوگیا۔آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جب تک اللہ چاہے گا یہ دین غالب رہے گا۔(

Haidth Number: 2726
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ: رات اور دن اس وقت تک ختم نہیں ہوں گے جب تک وہ جہجاہ نامی غلام بادشاہ نہ بن جائے۔

Haidth Number: 2727
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: قیامت کے دن اللہ تعالیٰ بوڑھے زانی اور بوڑھی زانیہ کی طرف(رحمت کی نظر سے) نہیں دیکھے گا

Haidth Number: 2728
انس رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ: لوگوں پر ایک وقت ایسا آئے گا کہ اپنے دین پر قائم رہنے والا شخص اس آدمی کی طرح ہوگا جس نےانگارہ پکڑا ہوا ہو

Haidth Number: 2729
میمونہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ ایک دن رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: تمہارا اس وقت کیا حال ہوگا جب دین کے ٹکڑے کر دیئے جائیں گے (خون بہے گا، زیب و زینت عام ہو جائے گی، بلند مکانات تعمیر ہوں گے ) لالچ غالب آجائے گی، بھائیوں میں اختلاف پڑجائے گا اور بیت اللہ العتیق جلا دیا جائے گا؟۔

Haidth Number: 2730
معاویہ بن قرہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے مرفوعا بیان کرتے ہیں کہ:زمین ظلم و جور سے بھر جائے گی ۔جب زمین ظلم و جور سے بھر جائے گی تو اللہ تعالیٰ مجھ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص بھیجےگا،اس کا نام میرے نام جیسا ہوگا، وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا، جس طرح وہ ظلم و جور سے بھری ہوئی ہوگی

Haidth Number: 2731
ابو ثعلبہ خشنی‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس امت کو نصف دن سے زیادہ محروم نہیں کرے گا

Haidth Number: 2732