Blog
Books
Search Hadith

ایام فتن، علامات قیامت اور دوبارہ زندہ کیےجانے کا بیان

226 Hadiths Found

عَنْ جُنَادَةَ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ الدَوسِي قَالَ: دَخلتُ أَنَا وَصَاحِب لِي عَلى رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُول اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَقُلْنَا: حَدِّثْنَا مَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌وَلَا تُحَدِّثْنَا عَنْ غَيْرِهِ وَإِنْ كَانَ عندنا مُصَدَّقًا قَالَ: نَعم، قَامَ فِيْنَا رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ذَاتَ يَومِ فَقَالَ: أُنْذِركُم الدَجَّال، أُنْذِركُم الدَجَّال، أُنْذِركُم الدَجَّال، فَإِنَّهُ لَمْ يَكُنْ نَبِيٌّ إِلَّا وَقَدْ أَنْذَرَهُ أُمَّتَهُ وَإِنَّهُ فِيكُمْ أَيَّتُهَا الْأُمَّةُ وَإِنَّهُ جَعْدٌ آدَمُ مَمْسُوحُ الْعَيْنِ الْيُسْرَى، وإن مَعَهُ جَنَّةً وَّنَارًا فَنَارُهُ جَنَّةٌ وَجَنَّتُهُ نَارٌ، وَإِن مَعه نَهرَ مَاءٍ وَجبَلَ خُبْزٍ، وَإِنَّهُ يُسَلَّطُ عَلَى نَفْسٍ فَيَقْتُلُهَا ثُم يُحيِيهَا، لَا يُسَلَّطُ عَلى غَيرِهَا، وَإِنَه يُمطِر السَّماء وَلَا تَنبُتُ الأَرض، وَإِنه يَلبَثُ فِي الْأَرْضِ أَرْبَعِينَ صَبَاحًا حتى يَبْلُغُ منها كُلَّ مَنْهَلٍ، وإنه لا يَقْرُبُ أَرْبَعَةَ مَسَاجِدَ مَسْجِدَ الْحَرَامِ وَمَسجِدَ الرسُول وَمَسجِدَ المَقْدَسِ والطُّورَ، وَمَا شبه عَلَيْكُمْ من الاشياء فَإِنَّ الله لَيْسَ بِأَعْوَرَ (مرتين).

جنادہ بن ابی امیہ دوسی رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ میں اور میرا ایک دوست رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کے ایک صحابی کے پاس آئے،ہم نے کہا:آپ نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے جو سنا ہے وہ ہمیں بیان کیجئے،اس کے علاوہ کسی اور سے بیان نہ کیجئے اگرچہ وہ سچا ہی کیوں نہ ہو، انہوں نے کہا ٹھیک ہے،ایک دن رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌ہم میں کھڑے ہوئے اور فرمانے لگے:میں تمہیں دجال سے ڈراتا ہوں، میں تمہیں دجال سے ڈراتا ہوں، میں تمہیں دجال سے ڈراتا ہوں۔ کیوں کہ جو نبی بھی آیا ہے اس نے دجال سے اپنی امت کو ڈرایا ہے اور اے میری امت! وہ تم میں ظاہر ہوگا، وہ گندمی رنگ کا سخت گھنگریالے بالوں والا ہوگا، بائیں آنکھ سے کانا ہوگا۔اس کے ساتھ جنت اور جہنم ہوگی، اس کی جہنم جنت ہے اور اس کی جنت جہنم ہے اور اس کے ساتھ پانی کی ایک نہر اور روٹی کا پہاڑ ہوگا۔ وہ ایک شخص پر غلبہ پائے گا تو اسے قتل کر کے زندہ کر دے گا۔ اس کے علاوہ کسی اور پر غلبہ نہیں پا سکے گا۔ وہ آسمان سے بارش برسائے گا لیکن زمین میں کھیتی نہیں اگے گی، وہ زمین میں چالیس دن رہے گا، اور زمین کے کونے کونے تک جائے گا، وہ چار مسجدوں کے قریب نہیں جاسکےگا۔مسجدحرام،مسجدنبوی،مسجداقصی اور طور۔تم اس کےبارےمیں شبہ میں نہ پڑجاناکیوں کہ تمہارارب کانا نہیں(دومرتبہ فرمایا)۔

Haidth Number: 2567
موسیٰ بن عقبہ رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے، کہتے ہیں کہ مجھے میرے نانا ابو حبیبہ نے بیان کیا کہ وہ اس گھر میں داخل ہوئے جس میں عثمان‌رضی اللہ عنہ محصور تھے،انہوں نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا وہ بات چیت کرنے کے لئے عثمان‌رضی اللہ عنہ سے اجازت لے رہے تھے۔ عثمان‌رضی اللہ عنہ نے انہیں اجازت دے دی، وہ کھڑے ہوئے اور اللہ کی حمدو ثنا بیان کی، پھر کہنے لگے: میں نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سنا فرما رہے تھے:تم میرے بعد فتنے اور اختلاف میں پڑ جاؤ گے۔ ایک شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا:اے اللہ کے رسول!ہماری رہنمائی کرنے والا کون ہوگا؟ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: تم اس امین(امانتدار)اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ مل جانا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ کر رہے تھے

Haidth Number: 2568
بہز بن حکیم بن معاویہ اپنے والد سے وہ اپنے دادا (معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ )سے مرفوعا بیان کرتے ہیں کہ تم قیامت کے دن بلائے جاؤ گے تمہارے منہ بند ہوں گے، پھر سب سے پہلے جو عضو بات کرےگا وہ تمہاری ران اور ہتھیلی ہو گی

Haidth Number: 2569
ابو ذر‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہےکہ: تم آج اس دور میں ہو جس میں علما ء زیادہ ہیں اور خطباءکم،جس شخص نے اپنے علم کے مطابق دسواں حصہ بھی عمل چھوڑ دیا وہ گمراہ ہوگا، اور اس کے بعد ایسا دور آئے گا جس میں خطباء زیادہ ہوں گے اور علما ءکم،جس شخص نے اپنے علم کے مطابق دسواں حصہ بھی عمل کیا وہ نجات پا جائے گا

Haidth Number: 2570
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: قیامت کے دن ایک موٹا تازہ بھاری بھرکم آدمی آئے گا لیکن اللہ کے ہاں ایک مچھر کے پر کے برابر بھی وزن نہیں رکھے گا۔ اور فرمایا: یہ آیت پڑھو:(الكهف:۱۰۵)۔’’پس ہم ان کے (اعمال کے وزن کے) لیے قیامت کے دن ترازو قائم کریں گے ‘‘۔

Haidth Number: 2571

) عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَافِعٍ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌أَنَّهَا قَالَتْ: كُنْتُ أَسْمَعُ النَّاسَ يَذْكُرُونَ الْحَوْضَ وَلَمْ أَسْمَعْ ذَلِكَ مِنْ رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَلَمَّا كَانَ يَوْمًا مِنْ ذَلِكَ وَالْجَارِيَةُ تَمْشُطُنِي فَسَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌يَقُولُ: أَيُّهَا النَّاسُ! فَقُلْتُ لِلْجَارِيَةِ: اسْتَأْخِرِي عَنِّي قَالَتْ: إِنَّمَا دَعَا الرِّجَالَ وَلَمْ يَدْعُ النِّسَاءَ! فَقُلْتُ: إِنِّي مِنَ النَّاسِ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : إِنِّي لَكُمْ فَرَطٌ عَلَى الْحَوْضِ فَإِيَّايَ! لَا يَأْتِيَنَّ أَحَدُكُمْ فَيُذَبُّ عَنِّي كَمَا يُذَبُّ الْبَعِيرُ الضَّالُّ فَأَقُولُ: فِيمَ هَذَا؟ فَيُقَالُ: إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ؟ فَأَقُولُ: سُحْقًا.

عبداللہ بن رافع ام سلمہ زوجہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کے آزادکردہ غلام سے مروی ہے کہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں لوگوں سے حوض (کوثر)کا ذکر سنا کرتی تھی لیکن رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے نہیں سنا تھا، ایک دن ایسا ہوا کہ لونڈی میری کنگھی کر رہی تھی،میں نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سنا، فرما رہے تھے:لوگو!میں نے لونڈی سے کہا: پیچھے ہٹو، وہ کہنے لگی: آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے تو مردوں کو بلایا ہے،عورتوں کو نہیں،میں نے کہا: میں بھی لوگوں میں سے ہوں۔ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: میں حوض پر تمہارا منتظر ہوں گا۔ اس بات سے بچنا کہ کوئی شخص میرے پاس آئے اور مجھ سے اس طرح دور کر دیا جائے جس طرح گمراہ(بھٹکا ہوا) اونٹ دور بھگا دیا جاتا ہے، اور میں کہوں، یہ کس وجہ سے ؟ تو مجھے بتایا جائے کہ:آپ نہیں جانتے آپ کے بعد انہوں نے کیا کیا نئے کام ایجاد کر لئے تھے ؟اور میں کہوں انہیں دور کردو

Haidth Number: 2572

عَن ابن عَباسٍ، عَن عُمر بنِ الخَطَاب رضوان الله عليهم، قَالَ: قَالَ رَسُول الله صلی اللہ علیہ وسلم : «إِنِّي مُمْسِكٌ بِحُجَزِكُم عن النَّار وتَقَاحمُون فِيهَا تَقَاحُمَ الْفَرَاش والجَنَادِبَ، وَيُوشِكُ أَن أُرْسِلَ حُجَزَكُمْ وَأَنَا فَرَطٌ لَكُم عَلَى الْحَوْض فَتَرِدُوْنَ علي مَعًا وأشتاتاً فأَعْرِفُكُمْ بِأَسْمَائِكُم وبسيمَاكُمْ كَمَا يَعْرِفُ الرَّجُلُ الْغَرِيبَةَ مِنَ الْإِبِل في إبله، فَيَذْهَبُ بِكُمْ ذَاتَ الشِّمَالِ، وَأُنَاشِدُ فِيكُم رَبَّ الْعَالَمِين فَأَقُولُ: يَا رَبِّ أُمَّتِي، فيقال: إِنَّك لَا تَدْرِي ما أَحْدَثُوا بعدك، إِنَّهُم كَانُوا يَمْشُون القهقرى بَعْدَك، فَلَا أعرفن أَحَدَكُم يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَة يَحْمِل شَاةً لَهَا ثُغَاءٌ ينَادِي: يَا مُحَمِّدُ! يَا مُحَمَّدُ! فَأَقُوْلُ: لَا أَمْلِكُ لَك من الله شيئًا، قَد بَلّغْتُ وَلَا أَعْرِفَنّ أَحَدكُم يَأْتِي يَوِم الْقِيَامَة يَحْمِل بَعِيرًا لَه رُغَاءٌ ينادي: يَا محمد! يَا محمد! فأقول: لَا أَمْلِكُ لَك من الله شيئا، قَد بلغت، وَلَا أَعرفن أَحَدَكُم يَأْتِي يَوِم الْقِيَامَة يَحْمِل فَرَسًا لَه حَمْحَمَةٌ ينادي: يَا محمد! يَا محمد! فأقول: لَا أَمْلِكُ لَك من الله شيئا، قَد بلغت، وَلَا أعرفن أَحَدَكُم يَأْتِي يَوِم الْقِيَامَة يَحْمِل قِشْعاً مِنْ أَدَمٍ يُنَادِي: يَا محمد! يَا محمد! فأقول: لَا أَمْلِكُ لَكَ مِنَ الله شَيْئًا قَد بَلَّغْتُ».

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ،عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: میں تمہیں پیچھے سے پکڑ کر آگ سے بچا رہا ہوں اور تم کیڑے مکوڑوں (پروانوں) اور ٹڈیوں کی طرح اس میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہو۔ قریب ہے کہ میں تمہیں پیچھے سے چھوڑ دوں،اور میں حوض پر تمہارا منتظر رہوں گا،تم ٹولیوں کی صورت میں اور الگ الگ میرے پاس آؤ گے،میں تمہیں تمہارے ناموں اور تمہارے نشانوں کے ساتھ اس طرح پہچانوں گا جس طرح کوئی شخص اپنے اونٹوں میں اجنبی اونٹ پہچانتا ہے ۔پھر تم میں سے (بعض کو) بائیں طرف لے جایا جائے گا، میں رب العالمین سے تمہارے بارے میں التجا کروں گا اور کہوں گا: اے میرے رب! یہ میری امت ہے،مجھے کہا جائے گا: آپ نہیں جانتے کہ آپ کے بعد انہوں نے کیا کیا نئے کام ایجاد کر لئے، یہ آپ کے بعد الٹے قدموں پھر گئے۔میں تم میں سے کسی شخص کو اس حال میں نہ پاؤں کہ اس کے کاندھوں پر کوئی بکری ہو جو منمنارہی ہو اور وہ شخص پکار رہا ہو: یا محمد! یا محمد! (میری مدد کرو) اور میں کہوں میں اللہ سے تمہیں نہیں چھڑا سکتا میں نے تو پیغام پہنچا دیا تھا۔ اور تم میں سے کسی شخص کو اس حال میں نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن آئے اور اس کے کاندھوں پر کوئی اونٹ ہو جو بلبلا رہا ہو، وہ شخص (مدد کے لئے) پکار رہا ہو یا محمد! یا محمد! اور میں کہوں: میں اللہ سے تمہیں نہیں چھڑا سکتا، میں نے تو پیغام پہنچا دیا تھا۔اور کسی شخص کو اس حال میں نہ پاؤں کہ وہ قیامت کے دن اپنے کاندھوں پر گھوڑا اٹھائے ہوئے آئے جو ہنہنا رہا ہو اور وہ شخص پکار رہا ہو یا محمد! یا محمد! اور میں کہوں میں اللہ سے تمہیں نہیں چھڑا سکتا، میں نے تو پیغام پہنچا دیا تھا۔اور نہ کسی شخص کو اس حال میں پاؤں کہ اس نے چمڑے کا ایک ٹکڑا اٹھا رکھا ہو اور وہ پکار رہا ہو یا محمد! یا محمد! اور میں کہوں میں اللہ سے تمہیں نہیں بچا سکتا، میں نے تو پیغام پہنچا دیا تھا

Haidth Number: 2573
ابو امامہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: قیامت کی پہلی بڑی نشانی سورج کا مغرب سے طلوع ہونا ہے

Haidth Number: 2574
خالد بن معدان رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے کہ عمیر بن اسود عنسی نے بیان کیا کہ وہ عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کے پاس آئے جو حمص کے ساحل پر اترے تھے اور اپنے خیمے میں تھے ان کے ساتھ ام حرام رضی اللہ عنہا بھی تھیں،عمیر نے کہا کہ: ام حرام رضی اللہ عنہا نے ہمیں بیان کیا کہ انہوں نے نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سنا فرما رہے تھے: میری امت کا پہلا گروہ جو سمندری جہاد کرے گا انہوں نے اپنے اوپر جنت واجب کرلی ام حرام رضی اللہ عنہا نے کہا کہ: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا میں ان میں ہوں گی ؟ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: تم ان میں ہوگی۔ پھر فرمایا: میری امت کا پہلا لشکر قیصر کے شہر (قسطنطنیہ) سے جہاد کرے گا ان کی بخشش کر دی گئی۔ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں ان میں سے ہوں گی ؟آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: نہیں۔

Haidth Number: 2575
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: قیامت کے دن سب سے پہلے آدم علیہ السلام کو بلایا جائے گا،ان کی اولاد (نسل انسانی) ان کو دیکھے گی۔ کہا جائے گا: یہ تمہارے والد آدم علیہ السلام ہیں۔ وہ کہیں گے: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ ۔اللہ تعالیٰ فرمائےگا :اپنی اولاد سے جہنم کا حصہ نکالو۔ وہ کہیں گے: اے میرے رب! کتنا حصہ نکالوں؟ اللہ تعالیٰ فرمائےگا:ہر سو میں سے ننانوے، صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! تب تو ہم میں سے ہر سو میں سے ننانوے شخص پکڑ لئے جائیں گے تو ہم میں سے کتنے بچیں گے ؟آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: دوسری امتوں کے مقابلے میں میری امت کالے بیل میں سفید بال کی طرح ہوگی

Haidth Number: 2576
ابو ذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے یزید بن ابی سفیان سے کہا: میں نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سنا فرما رہے تھے: پہلا شخص جو میری سنت(طریقے)کو تبدیل کرے گا بنو امیہ میں سے ہوگا۔

Haidth Number: 2577
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مرفوعا مروی ہے کہ: سب سے پہلے جس شخص کو کپڑے پہنائے جائیں گے ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام ہوں گے۔( )

Haidth Number: 2578
قیس بن ابی حازم رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے کہ عائشہ رضی اللہ عنہا جب وہ حوأب (چشمے کا نام)کی طرف آئیں تو انہوں نے کتوں کے بھونکنے کی آوازیں سنیں، کہنے لگیں: میرے خیال میں مجھے واپس جانا چاہیئے کیوں کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے ہم سے فرمایا تھا: تم میں سے کون ہے جس پر حواب کے کتے بھونکیں گے؟زبیر‌رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: آپ واپس جاتی ہیں؟ ممکن ہے اللہ عزوجل آپ کی وجہ سے لوگوں کے درمیان صلح کروا دے۔(

Haidth Number: 2579
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: (قيامت كی)نشانیاں،لڑی میں پروئے ہوئے موتیوں کی طرح ہیں، اگر لڑی کاٹ دی جائے تو موتی ایک دوسرے کے پیچھے گرتے چلے جاتے ہیں۔

Haidth Number: 2580
علیم رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ میں عابس غفاری کے ساتھ چھت پر موجود تھا،انہوں نے لوگ دیکھے جو طاعون کی وجہ سےکوچ کرکے جارہے تھے ۔کہنے لگے: انہیں کیا ہوا جو طاعون کی وجہ سےکوچ کر کے جا رہے ہیں ؟اے طاعون مجھے پکڑ لو(دو مرتبہ کہا) ان کے چچازاد جن کو صحبت کا شرف حاصل تھا، نے ان سے کہا: تم موت کی تمنا کیوں کرتے ہو؟ میں نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سنا فرما رہے تھے: تم میں سے کوئی شخص موت کی تمنا نہ کرے، کیوں کہ موت اس کے اعمال کے ختم ہونے پر آئے گی(کہیں ایسا نہ ہو اس کی دعا قبول ہو جائے اوراسے توبہ کا موقعہ نہ ملے سکے۔) اور فرمایا: چھ چیزوں سے پہلے اعمال میں جلدی کرو، بےوقوفوں کی حکومت سے پہلے،سپاہیوں کی کثرت،قطع رحمی،فیصلہ بیچ دینے کے وقت سے،خون کو ہلکا سمجھا جانے کے وقت سے پہلے ۔کیف و سرور میں مست لوگ جو قرآن کو گانا بجانا بنالیں گے، لوگ ایسے شخص کو آگے کریں گے جو نہ تو فقیہہ ہوگا اور نہ عالم وہ صرف اس لئے اسے آگے کریں گے تاکہ وہ انہیں (قرآن مجید) گا کر سنائے۔( )

Haidth Number: 2581
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: چھ چیزوں سے پہلے اعمال میں جلدی کرو سورج کے مغرب سے طلوع ہونے سے پہلے، دجال، دھویں،دابۃ الارض اور کمینے لوگوں کا اکرام اور قیامت سے پہلے

Haidth Number: 2582
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ:اندھیری رات کی طرح چھا جانے والے فتنوں کے ظہور سے پہلے اعمال میں جلدی کرو، آدمی صبح مومن ہوگا لیکن شام کو کافر ہو جائے گا، یا شام کو مومن ہوگا تو صبح کافر ہو جائے گا۔ دنیا کے مال کے بدلے اپنا دین بیچ دے گا

Haidth Number: 2583
ابو مالک اشجعی سعد بن طارق (بن اشیم) اپنے والد رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سنا فرما رہے تھے:میرے صحابہ کےلئے قتل کا فتنہ کافی ہے

Haidth Number: 2584
ابو جبیرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ: مجھے قیامت کی قریبی گھڑی میں بھیجا گیا ہے

Haidth Number: 2585
سہل بن سعد ساعدی‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: مجھے اور قیامت کو اس طرح بھیجا گیا ہے، آپ نے شہادت اور درمیانی انگلی کو ملایا اور فرمایا: میری اور قیامت کی مثال دو دوڑنے والے گھوڑوں کی طرح ہے،پھر فرمایا: میری اور قیامت کی مثال اس شخص کی طرح ہے جسے اس کی قوم نے جاسوس بنا کر بھیجا،جب اسے ڈر ہوا کہ دشمن مجھ سے پہلے پہنچ جائے گا۔ تو اس نے اپنا کپڑاہلاکر اشارہ کیا اور شور مچانے لگا: تم دشمن کے سامنے آگئے، تم دشمن کے سامنے آگئے۔ میں وہی ہوں میں وہی ہوں

Haidth Number: 2586
رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: قیامت سے پہلے تم ایسی قوم سے قتال کرو گے جن کے جوتے بالوں کے بنے ہوں گے،اور وہ اہل بارز (مقابلے والے)ہوں گے

Haidth Number: 2587
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا:قیامت سے پہلے چہروں کا مسخ ہونا،زمین میں دھنسنا اور پتھروں کی بارش ہوگی۔

Haidth Number: 2588
ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: قیامت سے پہلے سود،زنااور شراب عام ہو جائے گی

Haidth Number: 2589
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں سویا ہوا تھا کہ میرے پاس زمین کے خزانے لائے گئے، میرے ہاتھ میں سونے کے دو کڑے رکھے گئے۔ وہ مجھ پر بھاری ہو گئے اور مجھے پریشان کر دیا۔ میری طرف وحی کی گئی کہ ان دونوں پر پھونک ماروں، میں نے ان دونوں پر پھونک ماری تو وہ دونوں ختم ہو گئے۔ میں نے ان دونوں کی تعبیر ان دو جھوٹے(نبوت کے دعویدار)آدمیوں سے کی جن کے درمیان میں میں ہوں۔ یعنی صاحب صنعاء اور صاحب یمامہ

Haidth Number: 2590
Haidth Number: 2591
ابی امامہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا:دابۃ (جانور)نکلے گااور لوگوں کی ناک پر نشان لگا دے گا،پھر وہ لوگ لمبی عمر پائیں گے۔جب کوئی شخص اونٹ خریدےگا تو دوسراآدمی پوچھےگاتم نےیہ اونٹ کس سےخریدا؟وہ کہےگا: ناک پرنشان والےآدمی سے ۔

Haidth Number: 2592
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ: اسلام کی چکی (اسلام کا مدار) پینتیس،چھتیس یا سینتیس (۳۵، ۳۶، ۳۷)سال کے بعد گھومے گی، اگر وہ ہلاک ہونا چاہیں تو اس شخص کے راستے پر چلیں گے جو ہلاکت کی طرف جا رہا ہے، اور اگر وہ ان کے لئے ا ن کا دین قائم کرتا ہے تو ان کے لئے ستر سال تک دین قائم رہے گا۔ میں نے کہا: (اور ایک روایت میں ہے کہ عمر نے کہا: اے اللہ کے نبی!) جو باقی ہیں یا جو گزر گئے آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جو گزر گئے

Haidth Number: 2593
رویفع بن ثابت انصاری‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کے سامنے خشک یا تر کھجوریں پیش کی گئیں۔ صحابہ نے کھائیں اور سوائے گٹھلیوں اور بے کار کھجوروں کے کچھ نہیں بچایا، رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: تم جانتے ہو یہ کیا ہے؟ تم میں سے بہترین آدمی ایک ایک کر کے چلے جائیں گے حتی کہ تم میں سے اس گٹھلی اور بے کار کھجور کی طرح بچیں گے

Haidth Number: 2594
عمر بن ثابت انصاری رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے کہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کے کسی صحابی نے خبر دی کہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے ایک دن فرمایا(آپ انہیں فتنے یعنی دجال سے ڈرا رہے تھے): جان لو کہ جب تک تم میں سے کوئی بھی شخص مر نہیں جاتا وہ اپنے رب کو نہیں دیکھ سکتا اور اس(دجال) کی آنکھوں کے درمیان (ک ف ر)لکھا ہوگا، جو اس کے عمل کو نا پسند کرے گا وہ اسے پڑھ سکے گا

Haidth Number: 2595
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا:ستر(70)کی ابتداء سے(یعنی ہلاک کرنے والےبڑھاپےسے)اور بچوں کی امارت سےاللہ کی پناہ مانگو

Haidth Number: 2596