Blog
Books
Search Hadith

لباس، زیب و زینت اختیار کرنے، کھیل اور تصویروں کا بیان

80 Hadiths Found

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : أَتَانِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام فَقَالَ إِنِّي كُنْتُ أَتَيْتُكَ اللَّيْلَةَ فَلَمْ يَمْنَعْنِي أَنْ أَدْخُلَ عَلَيْكَ الْبَيْتَ الَّذِي أَنْتَ فِيهِ إِلَّا أَنَّهُ كَانَ فِي الْبَيْتِ تِمْثَالُ رَجُلٍ وَكَانَ فِي الْبَيْتِ قِرَامُ سِتْرٍ فِيهِ تَمَاثِيلُ فَمُرْ بِرَأْسِ التِّمْثَالِ يُقْطَعْ فَيُصَيَّرَ كَهَيْئَةِ الشَّجَرَةِ وَمُرْ بِالسِّتْرِ يُقْطَعْ وَفِي رِوَايَةٍ : إِنَّ فِي الْبَيْتِ سِتْرًا فِي الْحَائِط فِيْه تَمَاثِيْل فَاقْطَعُوا رُؤُوْسَهَا فَاجْعَلُوهَا بِسَاطاً أَوْ وسَائِد فَأَوْطِئُوه فَإِناَّ لاَنَدْخُلْ بَيْتًا فِيْه تَمَاثِيْل فَيُجْعَلَ مِنْهُ وِسَادَتَانِ تُوطَآنِ وَمُرْ بِالْكَلْبِ فَيُخْرَجَ فَفَعَلَ رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌وَإِذَا الْكَلْبُ جَرْوٌ كَانَ لِلْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ رضی اللہ عنھما تَحْتَ نَضَدٍ لَهُمَا قَالَ وَمَا زَالَ يُوصِينِي بِالْجَارِ حَتَّى ظَنَنْتُ أَوْ رَأَيْتُ أَنَّهُ سَيُوَرِّثُهُ

ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:میرے پاس جبریل علیہ السلام آئےاورکہنےلگے:میں آج رات آپ کےپاس آیا تھا، مجھے کسی چیز نے اس گھر میں داخل ہونے سے نہیں روکا جس میں آپ تھے سوائے ایک آدمی کی تصویر کے۔ گھر میں پردے کی چادریں تھیں ان میں تصاویرتھیں،آپ تصویروں کےسرختم کرنے کا حکم دیجئے تا کہ وہ کسی درخت کی طرح ہو جائیں ، اور پردوں کو کاٹنے کا حکم دیجئے، (اور ایک روایت میں ہے: اس گھر میں ایک پردہ ایسا تھا جس میں تصاویر تھیں، ان کے سر کاٹ دیجئے اور انہیں نیچے بچھانے والی چادر یا تکئے بنا لیجئے اور انہیں روندیئے ۔کیوں کہ ہم ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصاویر ہوں) اس سے دو تکئے بنا لئےجائیں جنہیں روندا جائے اور کتے کو باہر نکالنے کا حکم دیجئے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی کیا، وہ کتے کا ایک چھوٹا سا بچہ تھا جو حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کا تھا اور ان کی چار پائی کے نیچے تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جبریل علیہ السلام مجھےپڑوسی کے بارے میں اتنی نصیحتیں کرنے لگے کہ مجھے گمان ہوا کہ وہ وارث بنا دے گا۔

Haidth Number: 3004
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دونوں جوتے پہن لویادونوں جوتے اتار دو اور جب پہنو تو دائیں سے شروع کرو اور جب اتارو تو بائیں سے شروع کرو۔

Haidth Number: 3005
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بچہ دیکھا جس کے کچھ بال کٹے ہوئے تھے اور کچھ بال چھوڑے ہوئے تھے۔آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے انہیں اس بات سے منع فرمایا اور فرمایا : سب مونڈدو یا سب چھوڑ دو

Haidth Number: 3006
ابوھریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص سرمہ ڈالے تو طاق عدد میں اور جب کوئی شخص استنجا کرے تو طاق عدد میں ڈھیلے استعمال کرے

Haidth Number: 3007
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہےکہ:جب تم اپنا جوتا پہنوتودائیں سے شروع کرو،اور جب جوتا اتارو تو بائیں سے شروع کرواور جب جوتا پہنو تو دایاں پاؤں پہلے ہونا چاہئے اور جب جوتا اتارو تو بایاں پاؤں پہلے ہونا چاہیئے، ایک جوتے میں مت چلو، دونوں کو اتار دو یا دونوں کو پہن لو۔

Haidth Number: 3008
شرید سے مروی ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک آدمی سے دور چل رہے تھے جس نے تہہ بند لٹکایا ہوا تھا۔آپ تیزی سے اس کی طرف گئے یا دوڑتےہوئے اس کی طرف گئے،اورفرمایا:اپنا تہہ بند اوپر کرو اور اللہ سے ڈر جاؤ اس نے کہا میں کمزور پنڈلیوں والا ہوں اور میرے گھٹنے رگڑ کھاتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اپنا تہہ بند اوپر کر لو کیوں کہ اللہ تعالیٰ کی ہر مخلوق خوب صورت ہے ،اس کے بعد جب بھی اس شخص کو دیکھا گیا تو اس کا تہہ بند نصف پنڈلی تک ہوتا تھا۔

Haidth Number: 3009
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بالوں کی تکریم کرو۔

Haidth Number: 3010
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عمر‌رضی اللہ عنہ پر ایک سفید کپڑا دیکھا تو فرمایا: تمہارا یہ کپڑا نیا ہے یا دھویا ہوا ہے؟عمر‌رضی اللہ عنہ نے کہا:یہ دھویا ہوا ہے (اور ایک روایت میں ہے کہ :یہ نیا ہے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نیا کپڑاپہنو، سہولت والی زندگی گزارو اور شہادت کی موت پاؤ۔

Haidth Number: 3011
سعید بن عبدالرحمن جحشی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اگر تم بال رکھو تو ان کی تکریم کرو۔

Haidth Number: 3012
ابو ذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے بہترین چیز جس سے (بالوں کی) اس سفیدی کوتبدیل کیاجاتا ہے، مہندی اور کتم (ایک قسم کی بوٹی)ہے۔

Haidth Number: 3013
عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہےکہ: اللہ تعالیٰ جب اپنے بندے کو کوئی نعمت دیتا ہے تو اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اپنی نعمت کا اثر اپنے بندے پر دیکھیے۔

Haidth Number: 3014
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اللہ عزوجل جب اپنے بندے کو کوئی نعمت دیتا ہے تو اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کا اثر اپنے بندے پر دیکھے، اللہ تعالیٰ تیوریاں چڑھانے والےکو نا پسندکرتا ہے۔اور چمٹ کر سوال کرنے والے سے بغض رکھتا ہے اور حیاء دار ،پاکدامن اور خستہ حالی اور غربت کے اظہار سے محبت کرتا ہے۔

Haidth Number: 3015
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تہہ بند لٹکانے والے کی طرف(رحمت کی نظر سے) نہیں دیکھتا۔

Haidth Number: 3016
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پر زرد رنگ کے دو کپڑے دیکھے تو فرمایا:یہ کفار کے کپڑے ہیں انہیں مت پہنو۔

Haidth Number: 3017
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انگوٹھی بنوائی اور اس میں ایک نقش کروایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے ایک انگوٹھی بنوائی ہے اور اس میں ایک نقش کروایا ہے، اس لئے کوئی شخص اس جیسا نقش نہ بنوائے۔ پھر انس‌رضی اللہ عنہ نے کہا : گویا میں آپ کے ہاتھ میں اس انگوٹھی کی چمک دیکھ رہاہوں

Haidth Number: 3018
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہتی ہیں کہ پردہ کا حکم آنے کے بعد سودہ رضی اللہ عنہا حاجت ضروریہ سے باہر نکلیں وہ ایک موٹی عورت تھیں جو انہیں پہچانتا ان سے چھپی نہ رہتیں۔ عمر بن خطاب‌رضی اللہ عنہ نے انہیں دیکھا تو کہا: سودہ! واللہ تم ہم سے چھپی نہیں رہ سکتیں، خیال رکھو کہ تم کس طرح باہر نکلتی ہو؟ وہ واپس پلٹ آئیں ،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر میں تھےاور رات کا کھانا کھا رہے تھے ،ان کے ہاتھ میں ہڈ تھی ،سودہ رضی اللہ عنہا اندر آئیں اور کہنے لگیں: اے اللہ کے رسول! میں اپنے کسی کام سے باہر نکلی تھی، عمر رضی اللہ عنہ نے مجھے ایسی ایسی بات کہی ہے۔ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف وحی نازل کی، پھر ان سے وحی کی کیفیت ختم کر دی گئی، وہ ہڈی آپ کے ہاتھ میں تھی آپ نے اسے نیچے نہیں رکھا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہیں اجازت دی گئی ہے کہ تم اپنے کام سے باہر نکلو۔

Haidth Number: 3019
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مجوسیوں کا ذکر کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا:وہ اپنی مونچھیں بڑھاتے ہیں اورداڑھیاں منڈواتے ہیں ،تم ان کی مخالفت کرو۔ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اپنی مونچھیں اس طرح کاٹتے تھے جس طرح بکری یا اونٹ کے بال کاٹے جاتے ہیں۔

Haidth Number: 3020
معاذبن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب انہیں یمن کی طرف بھیجا تو فرمایا :نازو نعمت سے بچنا کیوں کہ اللہ کے بندے آسائشوں والے نہیں ہوتے

Haidth Number: 3021
معاویہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ: جس عورت نے اپنے بالوں میں دوسرے بال داخل کئے اس نے یقیناً جھوٹ داخل کیاہے۔

Haidth Number: 3022
انس رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ: تہہ بند نصف پنڈلی تک ہونا چاہیئے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں پر اس کی مشقت دیکھی تو فرمایا: ٹخنوں تک اجازت ہے اس سے جو نیچے ہے اس میں بھلائی نہیں۔

Haidth Number: 3023
کریب رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ میں ابو لہب کی گلی میں ابن عباس‌رضی اللہ عنہ کو لے کر جا رہا تھا۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب ان کی بینائی ختم ہو گئی تھی۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما کہنے لگے:میں نے اپنے والد سے سنا وہ کہہ رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ایک آدمی اپنا لباس پہن کر اس کے لٹکے ہوئے کنارے(تکبر سے)دیکھ رہا تھا اچانک اللہ تعالیٰ نے اسے زمین میں دھنسا دیا ،اور وہ قیامت تک اس میں دھنستا چلا جائے گا۔

Haidth Number: 3024
ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:سادگی (بدحالی ) ایمان سے ہے ۔

Haidth Number: 3025
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہےکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:تین شخص ایسے ہیں جن کے نزدیک فرشتے نہیں آتے ۔جنبی ،نشہ کرنے والا، اور خلوق، (ایک بوٹی کانام)سے رنگنے والا

Haidth Number: 3026
ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب چادر لٹکانے کے بارے میں جو حم دینا تھا دیا تو تو میں نے کہا:اے اللہ کے رسول! ہم کتنا کپڑا لٹکائیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک بالشت لٹکاؤ۔ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے کہا:تب تو قدم ظاہر ہوجائیں گے۔آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا:تو ایک ہاتھ کپڑا لٹکالو۔

Haidth Number: 3027
سبیعہ اسلمیہ سے مروی ہے کہتی ہیں کہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس شام سے کچھ عورتیں آئیں۔ عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: تم کن لوگوں سے تعلق رکھتی ہو؟ انہوں نے کہا: اہل حمص سے۔ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: حمام والی ہو؟ کہنے لگی: جی ہاں۔ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا فرما رہے تھے: میری امت کی عورتوں پر حمام حرام ہے۔ ان میں سے ایک عورت نے کہا: میری بیٹیاں ہیں جن کے بال شراب سے دھو کر کنگھی کرتی ہوں۔ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: کون سا مشروب ہے؟ اس نے کہا:شراب ،عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: خنزیر کے خون سے دھونا پسند کرو گی؟اس نے کہا نہیں۔عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا : یہ شراب بھی اس خون جیسی ہے

Haidth Number: 3028
ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت کی چادر ایک بالشت نیچے ہونی چاہیئے۔ میں نے کہا: تب تو اس کے قدم ظاہر ہو جائیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو پھر ایک ہاتھ ہونی چاہیئے اس سے زیادہ نہ کرے۔

Haidth Number: 3029
زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ: سونا اور ریشم میری امت کی عورتوں کے لئے حلال ہے جب کہ مردوں کے لئے حرام۔

Haidth Number: 3030
عکرمہ مولی ابن عباس کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا جب انہوں نے تہہ بندباندھا تو آگے سے اپنا تہہ بند لٹکا یا حتی کہ اس کے کنارے ان کے قدم چھونے لگے اور پیچھے سے اپنا تہہ بنداٹھالیا۔ میں نے کہا: آپ اس طرح تہہ بند کیوں باندھ رہے ہیں؟ کہنے لگے۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح تہہ بند باندھتے ہوئے دیکھاہے

Haidth Number: 3031
عبداللہ بن عمرو‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ: اہل جنت کی بہترین خوشبو مہندی ہوگی۔

Haidth Number: 3032
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انگوٹھی بنوائی اور اسے پہنا ،پھر فرمایا: اس نے اس دن سے مجھے تم سے مشغول کردیا ہے۔ اک نظر اس کی طرف دیکھتا ہوں اور ایک نظر اس کی طرف دیکھتا ہوں،پھر اسے پھینک دیا۔

Haidth Number: 3033