Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْوَھْنُ کے معنی (کسی معاملہ میں جسمانی طور پر کمزور ہونے یا اخلاقی کمزوری ظاہر کرنے کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (رَبِّ اِنِّیۡ وَہَنَ الۡعَظۡمُ مِنِّیۡ ) (۱۹:۴) اے میرے پروردگار! میری ہڈیاں برھاپے کے سبب کمزور ہوگئی ہیں۔ (فَمَا وَہَنُوۡا لِمَاۤ اَصَابَہُمۡ ) (۳:۱۴۶) تو جو مصیبتیں ان پر واقع ہوئیں ان کے سبب انہوں نے نے نہ تو ہمت ہاری۔ (وَہۡنًا عَلٰی وَہۡنٍ) (۳۱:۱۴) تکلیف پر تکلیف سہہ کر۔ یعنی جوں جوں پیٹ میں حمل کا بوجھ بڑھتا ہے کمزوری پر کمزوری بڑھتی چلی جاتی ہے۔ (وَ لَا تَہِنُوۡا وَ لَا تَحۡزَنُوۡا) (۳:۱۳۹) اور دیکھو بددل نہ وہنا اور نہ کسی طرح کا غم کرنا۔ (وَ لَا تَہِنُوۡا فِی ابۡتِغَآءِ الۡقَوۡمِ) (۴:۱۰۴) اور کفار کا پیچھا کرنے میں سستی نہ کرنا۔ (ذٰلِکُمۡ وَ اَنَّ اللّٰہَ مُوۡہِنُ کَیۡدِ الۡکٰفِرِیۡنَ) (۸:۱۸) (بات یہ ہے) کچھ شک نہیں کہ خدا کافروں کی تدبیر کو کمزور کردینے والا ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
اَوْهَنَ سورة العنكبوت(29) 41
تَهِنُوْا سورة آل عمران(3) 139
تَهِنُوْا سورة النساء(4) 104
تَهِنُوْا سورة محمد(47) 35
مُوْهِنُ سورة الأنفال(8) 18
وَهَنَ سورة مريم(19) 4
وَهَنُوْا سورة آل عمران(3) 146
وَهْنًا سورة لقمان(31) 14
وَهْنٍ سورة لقمان(31) 14