Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْعَوْجُ: (ن) کے معنی کسی چیز کے سیدھا کھڑا ہونے کی حالت سے ایک طرف جھک جانا کے ہیں۔ جیسے عُجْتُ الْبَعِیْرَ بِزَمَامِہٖ: میں نے اونٹ کو اس کی مہار کے ذریعہ ایک طرف موڑ دیا۔ فُلَانٌ مَایَعُوْجُ عَنْ شَیْئٍ یَّھُمُّ بِہٖ یعنی فلاں اپنے ارادے سے باز نہیں آتا۔ اَلْعَوْجُ: اس ٹیڑھے پن کو کہتے ہیں جو آنکھ سے بسہولت دیکھا جاسکے جیسے کھڑی چیز میں ہوتا ہے مثلاً لکڑی وغیرہ اور اَلْعِوَجُ اس ٹیڑھے پن کو کہتے ہیں جو صرف عقل و بصیرت سے دیکھا جاسکے جیسے صاف میدان کی ناہمواری کو غوروفکر کے بغیر اس کا ادراک نہیں ہوسکتا یا معاشرہ میں دینی اور معاشی ناہمواریاں کہ عقل و بصیرت سے ہی ان کا ادراک ہوسکتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے۔ (قُرۡاٰنًا عَرَبِیًّا غَیۡرَ ذِیۡ عِوَجٍ ) (۳۹:۲۸) (یہ) قرآن عربی (ہے) جس میں کوئی عیب (اور اختلاف) نہیں ہے۔ (وَ لَمۡ یَجۡعَلۡ لَّہٗ عِوَجًا ) (۱۸:۱) اور اس میں کسی طرح کی کجی (اور پیچیدگی) نہ رکھی۔ (الَّذِیۡنَ یَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ وَ یَبۡغُوۡنَہَا عِوَجًا) (۷:۴۵) جو اﷲ کی راہ سے روکتے اور اس میں کجی ڈھونڈتے ہیں…۔ او رکنایہ کے طور پر کج خلق آدمی کو بھی اَعْوَجُ کہا جاتا ہے۔ اَلْاَعْوَجِیَّۃُ یہ اَعْوَج گھوڑے کی طرف منسوب ہے جو جاہلی عرب میں مشہور تھا۔

Words
Words Surah_No Verse_No
عِوَجًا سورة آل عمران(3) 99
عِوَجًا سورة الأعراف(7) 45
عِوَجًا سورة الأعراف(7) 86
عِوَجًا سورة هود(11) 19
عِوَجًا سورة إبراهيم(14) 3
عِوَجًا سورة الكهف(18) 1
عِوَجًا سورة طه(20) 107
عِوَجٍ سورة الزمر(39) 28
عِوَجَ سورة طه(20) 108