اَلْبَیْعُ کے معنی بیچنے اور شِرَائٌ کے معنی خریدنے کے ہیں۔ لیکن یہ دونوں لفظ ایک دوسرے کے معنی میں استعمال ہوتے ہیں اور یہ قیمت اور مبیع کے لحاظ سے ہوتا ہے، اسی معنی میں فرمایا: (وَ شَرَوۡہُ بِثَمَنٍۭ بَخۡسٍ دَرَاہِمَ ) (۱۲:۲۰) اور اس کو تھوڑی سی قیمت (یعنی) معدودے چند درہموں پر بیچ ڈالا۔ اور آنحضرت علیہ السلام نے فرمایا(1) (۴۶) لَایَبِیْعَنَّ اَحَدُکُمْ عَلٰی بَیْعِ اَخِیْہِ کہ کوئی اپنے بھائی کی خرید پر خرید نہ کرے۔ اَبَعْتُ الشَّیْئَ: کسی چیز کو بیع کے لیے پیش کرنا۔ شاعر نے کہا ہے(2) (کامل) (۷۵) فَرْسًآ فَلَیْسَ جَوَادُنَا بِمُبَاع۔ یعنی ہم عمدہ گھوڑی فروخت کے لیے پیش نہیں کریں گے۔ اَلْمُبَایَعَۃُ وَالْمَشَارَۃُ: خرید و فروخت کرنا۔ (وَ اَحَلَّ اللّٰہُ الۡبَیۡعَ وَ حَرَّمَ الرِّبٰوا) (۲:۲۷۵) حالانکہ سودے کو خدا نے حلال کیا اور سود کو حرام۔ (وَ ذَرُوا الۡبَیۡعَ ) (۶۲:۹) اور (خریدوفروخت ترک کردو) ۔ ( لَّا بَیۡعٌ فِیۡہِ وَ لَا خِلٰلٌ ) (۱۴:۳۱) جس میں نہ (اعمال کا) سودا ہوگا نہ دوستی (کام آئے گی) بَایَعَ السُّلْطَانَ (بادشاہ کی بیعت کرنا) اس قلیل مال کے عوض جو بادشاہ عطا کرتا ہے اس کی اطاعت کا اقرار کرنا۔ اس اقرار کو بَیْعَۃٌ یَامُبَایَعْۃً کہا جاتا ہے اور آیت کریمہ: (فَاسۡتَبۡشِرُوۡا بِبَیۡعِکُمُ الَّذِیۡ بَایَعۡتُمۡ بِہٖ ) (۹:۱۱۱) تو جو سودا تم نے اس سے کیا ہے اس سے خوش رہو۔ میں بیعت رضوان کی طرف اشارہ ہے جس کا ذکر کہ آیت : (لَقَدۡ رَضِیَ اللّٰہُ عَنِ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ اِذۡ یُبَایِعُوۡنَکَ تَحۡتَ الشَّجَرَۃِ ) (۴۸:۱۸) (اے پیغمبر) جب مؤمن تم سے درخت کے نیچے بیعت کررہے تھے تو خدا ان سے خوش ہوا۔ اور آیت کریمہ: (اِنَّ اللّٰہَ اشۡتَرٰی مِنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ اَنۡفُسَہُمۡ ) (۹:۱۱۱) میں پایا جاتا ہے۔ اَلْبَاعُ: (دونوں بازوؤں کے پھیلانے کی مقدار جو تقریباً ۶فٹ ہوتی ہے) یہ مادہ واوی سے ہے کیونکہ بَاعَ فِی السَّیْرِ یَبُوْعُ کہا جاتا ہے۔ جس کے معنی گھوڑے کے لمبے لمبے قدم رکھنا کے ہیں۔ (3)
Words | Surah_No | Verse_No |
الْبَيْعَ | سورة البقرة(2) | 275 |
الْبَيْعَ | سورة الجمعة(62) | 9 |
الْبَيْعُ | سورة البقرة(2) | 275 |
بَايَعْتُمْ | سورة التوبة(9) | 111 |
بَيْعٌ | سورة البقرة(2) | 254 |
بَيْعٌ | سورة إبراهيم(14) | 31 |
بَيْعٌ | سورة النور(24) | 37 |
بِبَيْعِكُمُ | سورة التوبة(9) | 111 |
تَبَايَعْتُمْ | سورة البقرة(2) | 282 |
فَبَايِعْهُنَّ | سورة الممتحنة(60) | 12 |
وَبِيَعٌ | سورة الحج(22) | 40 |
يُبَايِعُوْنَ | سورة الفتح(48) | 10 |
يُبَايِعُوْنَكَ | سورة الفتح(48) | 10 |
يُبَايِعُوْنَكَ | سورة الفتح(48) | 18 |
يُبَايِعْنَكَ | سورة الممتحنة(60) | 12 |