Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْغَیْظُ کے معنی سخت غصہ کے ہیں۔ یعنی وہ حرارت جو انسان اپنے دل کے دوران خون کے تیز ہونے پر محسوس کرتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے۔ (قُلۡ مُوۡتُوۡا بِغَیۡظِکُمۡ) (۳:۱۱۹) کہہ دو کہ (بدبختو) غصے میں مرجاؤ۔ غَاظَہٗ (کسی کو غصہ دلانا)۔ (لِیَغِیۡظَ بِہِمُ الۡکُفَّارَ) (۴۸:۲۹) تاکہ کافروں کا جی جلائے۔ اور اﷲ تعالیٰ نے سخت غصہ کے وقت نفس کو روکنے کا حکم دیا ہے اور جو لوگ اپنے غصہ کو پی جاتے ہیں ان کی تحسین فرمائی ہے۔ چنانچہ فرمایا: (وَ الۡکٰظِمِیۡنَ الۡغَیۡظَ) (۳:۱۳۴) اور غصے کو روکتے ہیں۔ اور اگر غیظ کی نسبت اﷲ تعالیٰ کی طرف ہو تو اس سے انتقام لینا مراد ہوتا ہے۔ جیسے فرمایا: (وَ اِنَّہُمۡ لَنَا لَغَآئِظُوۡنَ ) (۲۶:۵۵) اور یہ ہمیں غصہ دلارہے ہیں۔ یعنی وہ اپنی مخالفانہ حرکتوں سے ہمیں انتقام پر آمادہ کررہے ہیں۔ اور تَغَیُّظُ کے معنی اظہار غیظ کے ہیں جو کبھی ایسی آواز کے ساتھ ہوتا ہے جو سنائی دے، جیسے فرمایا۔ (سَمِعُوۡا لَہَا تَغَیُّظًا وَّ زَفِیۡرًا) (۲۵:۱۲) تو اس کے جوش غضب اور چیخنے چلانے کو سنیں گے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الْغَيْظَ سورة آل عمران(3) 134
الْغَيْظِ سورة آل عمران(3) 119
الْغَيْظِ سورة الملك(67) 8
بِغَيْظِكُمْ سورة آل عمران(3) 119
بِغَيْظِهِمْ سورة الأحزاب(33) 25
تَغَيُّظًا سورة الفرقان(25) 12
غَيْظَ سورة التوبة(9) 15
لَغَاۗىِٕظُوْنَ سورة الشعراء(26) 55
لِيَغِيْظَ سورة الفتح(48) 29
يَغِيْظُ سورة الحج(22) 15
يَّغِيْظُ سورة التوبة(9) 120