Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْوَقْرُ:کان میں بھاری پن۔وَقَرَتْ اُذُنُہ‘ تَقِرُ وَتَوْقَرُ:کان میں ثقل ہونا یعنی باب ضَرَبَ وَفَتَحَ سے آتا ہے لیکن ابوزید نے اسے سَمِعَ سے مانا ہے اور اس سے مَوْقُوْرَۃٌ صفت مفعولی ہے قرآن پاک میں ہے۔ (وَ فِیۡۤ اٰذَانِنَا وَقۡرٌ) (۴۱۔۵) اور کانوں میں ثقل پیدا کردیا۔نیز وَقْرٌ کا لفظ گدھے یا خچر کے ایک بوجھ پر بھی بولا جاتا ہے۔ (1) جیسا کہ وَسْقٌ کا لفظ اونٹ کے بوجھ کے ساتھ مخصوص ہے اور اَوْقَرْتُہ‘ کے معنی بوجھ لادنے کے ہیں۔نَخْلَۃٌ مُوْقِرَۃٌ وَمُوْقَرَۃٌ:پھل سے لدی ہوئی کھجور۔ اَلْوَقَارُ:کے معنی سنجیدگی اور حلم کے ہیں۔ (2) باوقار اور حلیم آدمی کو وَقُوْرٌ،وَقَارٌ اور مُتَوَقِّرٌ کہا جاتا ہے قرآن پاک میں ہے:۔ (مَا لَکُمۡ لَا تَرۡجُوۡنَ لِلّٰہِ وَقَارًا ) (۷۱۔۱۳) تم کو کیا ہوا کہ تم خدا کی عظمت کا اعتماد نہیں رکھتے۔فُلَانٌ ذُوْوَقْرَۃِ:فلاں بردبار ہے اور آیت:۔ (وَ قَرۡنَ فِیۡ بُیُوۡتِکُنَّ ) (۳۳۔۳۳) اور اپنے گھروں میں پڑی رہو۔میں بعض نے کہا ہے کہ یہاں قَرْنَ، وَقَارَ بمعنی سکون سے ہے اور بعض نے کہا ہے کہ یہ وَقَرْتُ،اَقِرُ، وَقْرَا سے ہے جس کے معنی بیٹھ رہنا کے ہیں۔ (3) اَلْوَقِیْرُ:بھیڑ بکری کا بہت بڑا ریوڑ۔یہ بھی وقار سے ہے گویا کثرت تعداد اور سست رفتاری کی وجہ سے اس میں وقار یعنی سکون پایا جاتا ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
وَتُوَقِّرُوْهُ سورة الفتح(48) 9
وَقَارًا سورة نوح(71) 13
وَقْرًا سورة الأنعام(6) 25
وَقْرًا سورة بنی اسراءیل(17) 46
وَقْرًا سورة الكهف(18) 57
وَقْرًا سورة لقمان(31) 7
وَقْرٌ سورة حم السجدہ(41) 5
وَقْرٌ سورة حم السجدہ(41) 44
وِقْرًا سورة الذاريات(51) 2