Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْعُنُقُ: گردن۔ جمع اَعْنَاقٌ۔ قرآن پاک میں ہے۔ (وَ کُلَّ اِنۡسَانٍ اَلۡزَمۡنٰہُ طٰٓئِرَہٗ فِیۡ عُنُقِہٖ) (۱۷:۱۳) اور ہم نے ہر انسان کے اعمال کو (بہ صورت کتاب) اس کے گلے میں لٹکادیا ہے۔ (مَسۡحًۢا بِالسُّوۡقِ وَ الۡاَعۡنَاقِ) (۳۸:۳۳) ان کی ٹانگوں اور گردنوں پر ہاتھ پھیرنے (لگے)۔ (اِذِ الۡاَغۡلٰلُ فِیۡۤ اَعۡنَاقِہِمۡ ) (۴۰:۷۱) جب کہ ان کی گردنوں میں طوق ہوں گے۔ اور آیت کریمہ: (فَاضۡرِبُوۡا فَوۡقَ الۡاَعۡنَاقِ ) (۸:۱۲) کے معنی یہ ہیں کہ ان کے سروں پر مارو اور اسی سے دراز گردن آدمی کو رَجُلٌ اَعْنَقُ کہا جاتا ہے اِمْرَئَ ۃٌ عَنْقَائُ دراز گردن عورت۔ کَلْبٌ اَعْنَقُ: سفید گردن کتا۔ اَعْنَقْتُہٗ کَذَا: میں نے اس کی گردن میں فلاں چیز ڈال دی اس سے بطور استعارہ اِعْتَنَقَ الْاَمْرَ کا محاورہ ہے جس کے معنی ہیں: کسی بات کی ذمہ داری اٹھالینا۔ کسی مسلک کو قبول کرلینا۔ اَلْاَعْنَاقُ کے معنی رؤسائے قوم کے ہیں۔ چنانچہ آیت کریمہ: (فَظَلَّتۡ اَعۡنَاقُہُمۡ لَہَا خٰضِعِیۡنَ) (۲۶:۴) پھر ان کے اکابر عاجز و درماندہ ہوکر اس کے سامنے جھک جائیں۔ میں اَعْنَاق سے رؤساء و اکابرین قوم مراد ہیں۔ تَعَنَّقَ الْاَرْنَبُ: خرگوش نے گردن اٹھاکر دیکھا۔ اَلْعَنَاقُ بکری مادہ بچہ۔ عَنْقَائُ مُغْرِبٌ: بعض نے کہا ہے کہ ایک خیالی پرند کا نام ہے جس کا وجود دنیا میں نہیں پایا جاتا۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الْاَعْنَاقِ سورة الأنفال(8) 12
اَعْنَاقُهُمْ سورة الشعراء(26) 4
اَعْنَاقِ سورة سبأ(34) 33
اَعْنَاقِهِمْ سورة الرعد(13) 5
اَعْنَاقِهِمْ سورة يس(36) 8
اَعْنَاقِهِمْ سورة مومن(40) 71
عُنُقِكَ سورة بنی اسراءیل(17) 29
عُنُقِهٖ سورة بنی اسراءیل(17) 13
وَالْاَعْنَاقِ سورة ص(38) 33