Blog
Books
Search Quran
Lughaat

یہ حرف جار ہے اور یہ ابتدائی (۱) غایت (۲)تبعیض، (۳)تبین، کے لیے آتا ہے۔ اور حرف(۴) نفی اور استفہام کیس اتھ وہ تو استغفراق جنس کے معنی دیتا ہے۔ چنانچہ فرمایا: (فَمَا مِنۡکُمۡ مِّنۡ اَحَدٍ ) (۶۹:۴۷) پھر تم میں سے کوئی۔ اور کبھی (۵) غوض کے لیے ہوتا ہے جیسے خُذْ ھٰذَا مِنْ ذٰلِکَ یعنی اس کے عوض میں یہ لے لو۔ اور آیت کریمہ: (اِنِّیۡۤ اَسۡکَنۡتُ مِنۡ ذُرِّیَّتِیۡ بِوَادٍ ) (۱۴:۳۷) میں نے اپنی اولاد میدان (مکہ) میں لابسائی ہے۔ میں مِنْ تبعیض کے لیے ہے۔ کیونکہ وہاں حضرت ابراہیمؑ کی ذریت میں سے بعض آباد ہوئے تھے۔ اور آیت کریمہ: (مِنَ السَّمَآءِ مِنۡ جِبَالٍ فِیۡہَا مِنۡۢ بَرَدٍ ) (۲۴:۴۳) اور آسمان میں جو (اولوں کے) پہاڑ ہیں ان سے اولے نازل کرتا ہے۔ میں (۱) ہوسکتا ہے کہ مِنْ جِبَالٍ منصوب عَلَی الْمَفْعُوْلِیَۃ ہو ای یُنَزِّلَ مِنَ السَّمَآئِ جِبَالًا تو مِنْ اولی برائے ظرفیت ہے اور ثانی برائے مفعولیہ اور ثالث برائے تبیین۔ اور اولوں کے جبال اتارنے سے بکثرت اولے نازل کرنا مراد ہے جیساکہ محاورہ ہے۔ عِنْدَہُ جِبَالٌ مِنْ مَّالٍ۔ یعنی اس کے پاس بہت سامان ہے۔ بَعض (۲) نے کہا ہے کہ مِنْ جِبَالٍ منصوب علی الظرفیۃ بھی ہوسکتا ہے۔ اس بنا پر کہ وہ اولے پہاڑوں سے نازل ہوتے ہیں اور مِنْ بَرَدٍ منصوب علی المفعولیہ ہوتو معنی یہ ہوں گے۔ کہ وہ آسمان کے پہاڑوں سے اولے نازل کرتا ہے۔ بعض (۳) کے نزدیک یہ بھی ہوسکتا ہے کہ مِنْ بَرَدٍ موضع رفع میں ہو۔ اور مِنْ جِبَالٍ منصب علی المفعولیۃ ہو۔ تو گویا اصل عبارت یوں ہے۔ وَیُنَزِّلُ مِنَ السَّمَآئِ جِبَالًا فِیْھَا بَرَدٌ اور جبال کا لفظ مَانَزَلَ مِنَ السَّمَآئِ کی عظمت اور کثرت کو ظاہر کرتا ہے۔(1) اور آیت کریمہ: (فَکُلُوۡا مِمَّاۤ اَمۡسَکۡنَ عَلَیۡکُمۡ ) (۵:۴) تو جو شکار وہ تمہارے لیے پکڑ رکھیں اس کو کھالیا کرو۔ میں ابوالحسن نے کہا ہے۔(2) کہ من زائدہ ہے۔ لیکن صحیح یہ ہے کہ من زائدہ نہیں ہے۔ بلکہ تبعیضیہ ہے کیونکہ بعض مَآاَمْسَکْنَ ایسی چیزیں بھی ہیں جن کا کھانا جائز نہیں ہے۔ جیسے خون، غدودیں اور وہ چیزیں جو قاذ ورات سے مختلط ہوتی ہیں اور ان کے تناول سے شریعت نے منع فرمایا ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
مِنِّىْ سورة إبراهيم(14) 36
مِنِّىْ سورة البقرة(2) 249
مِنِّىْ سورة آل عمران(3) 35
مِنِّىْٓ سورة البقرة(2) 249
مِنِّيْ سورة مريم(19) 4
مِنِّيْ سورة القصص(28) 34
مِنِّيْ سورة السجدة(32) 13
مِّـنِّىْ سورة البقرة(2) 38
مِّنِّيْ سورة طه(20) 39
مِّنِّيْ سورة طه(20) 123