اَلْحَیُوْقُ وَالْحَیْقَانُ : (ض) کے معنیٰ کسی چیز کو گھیرنے اور اس پر نازل ہونے کے ہیں۔ او ریہ باء کے ساتھ متعدی ہوتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے : (وَ لَا یَحِیۡقُ الۡمَکۡرُ السَّیِّیُٔ اِلَّا بِاَہۡلِہٖ) (۳۵:۴۳) اور بری چال کا وبال اس کے چلنے والے پر ہی پڑتا ہے۔ (وَ حَاقَ بِہِمۡ مَّا کَانُوۡا بِہٖ یَسۡتَہۡزِءُوۡنَ ) (۴۶:۲۶) اور جس چیز سے استہزاء کیا کرتے تھے اس نے ان کو آگھیرا۔