اَلْقَذْفُ: (ض) کے معنی دور پھینکنا کے ہیں پھر معنی بُعد کے اعتبار سے دور دراز منزل کو منزل قذف و قذیف کہا جاتا ہے اسی طرح دوردراز شہر کو بَلْدَۃٌ قَذِیْفَۃ بول لیتے ہیں … اور آیت کریمہ: (فَاقۡذِفِیۡہِ فِی الۡیَمِّ ) (۲۰:۳۹) پھر اس (صندوق) کو دریا میں ڈال دو۔ کے معنی دریا میں پھینک دینے کے ہیں۔ نیز فرمایا: (وَ قَذَفَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمُ الرُّعۡبَ) (۳۳:۲۶) اور ان کے دلوں میں دہشت ڈال دی۔ (بَلۡ نَقۡذِفُ بِالۡحَقِّ عَلَی الۡبَاطِلِ) (۲۱:۱۸) بلکہ ہم سچ کو جھوٹ پر کھینچ مارتے ہیں۔ (یَقۡذِفُ بِالۡحَقِّ ۚ عَلَّامُ الۡغُیُوۡبِ ) (۳۴:۴۸) وہ اوپر سے حق اتارتا ہے اور وہ غیب کی باتوں کا جاننے والا ہے۔ (وَ یُقۡذَفُوۡنَ مِنۡ کُلِّ جَانِبٍ) (۳۷:۸) اور ہر طرف سے (ان پر انگارے) پھینکے جاتے ہیں (یعنی) وہاں سے نکال دینے کو۔ اور رَمْیٌ کی طرح قَذْفٌ کا لفظ بھی بطور استعارہ گالی دینے اور عیب لگانے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔(1)
Words | Surah_No | Verse_No |
اقْذِفِيْهِ | سورة طه(20) | 39 |
فَاقْذِفِيْهِ | سورة طه(20) | 39 |
فَقَذَفْنٰهَا | سورة طه(20) | 87 |
نَقْذِفُ | سورة الأنبياء(21) | 18 |
وَقَذَفَ | سورة الأحزاب(33) | 26 |
وَقَذَفَ | سورة الحشر(59) | 2 |
وَيَقْذِفُوْنَ | سورة سبأ(34) | 53 |
وَيُقْذَفُوْنَ | سورة الصافات(37) | 8 |
يَقْذِفُ | سورة سبأ(34) | 48 |