اَلصَّحِیفَۃُ کے معنی پھیلی ہو ئی چیز کے ہیں جیسے صَحِیفَ الوَ جہِ (چہرے کا پھیلا ؤ) اور وہ چیز جس میں کچھ لکھا جا تا ہے اسے بھی صحیفہ کہتے ہیں اس کی جمع صَحَا ئِفُ و صُحُفٌآتی ہے قرآن پا ک میں ہے : (صُحُفِ اِبۡرٰہِیۡمَ وَ مُوۡسٰی )(۸۷۔۱۹) یعنی ابراہیم اور مو سیٰ ؑ کے صحیفو ں میں اور آ یت کریمہ : (یَتۡلُوۡا صُحُفًا مُّطَہَّرَۃً فِیۡہَا کُتُبٌ قَیِّمَۃٌ )(۹۸۔۳۰)پاک اوراق پڑھتے ہیں جن میں مستحکم (آیتیں ) لکھی ہو ئی ہیں ، میں بعض نے کہا ہے کہ صُحُفٌ سے قرآن پاک مرا د ہے اور اس کو صُحُفاً اور فِیْھَا کُتُبٌ اس لیے کہا ہے کہ قرآن پا ک کتب سا بقہ کی بنسبت بہت سے زا ئد احکا م اور نصو ص پر مشتمل ہے ۔ اَلْمُصْحفُ متعدد صحیفو ں کا مجمو عہ اس کی جمع مَصَا حِفُ آتی ہے اور اَلتَّصحِیْفُ کے معنی اشتبا ہ حروف کی وجہ سے کسی صحیفہ کی قرأت یا روا یت میں غلطی کر نے کے ہیں ۔اور صَحْفَۃٌ (چو ڑی رکا بی ) چو ڑے پیا لے کی طرح کا ایک برتن ۔(1)