Blog
Books
Search Hadith

خلافت، بیعت، اطاعت اور امارت کا بیان

77 Hadiths Found
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ عمرو رضی اللہ عنہ نے جابیہ میں لوگوں سے خطاب كیا، كہنے لگے: اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم میری طرح ایسی ہی جگہ كھڑے ہوئے اور فرمایا: میرے صحابہ سے حسنِ سلوك كرو، پھر ان لوگوں سے كرنا جو ان سے متصل ہوں، پھر ان لوگوں سے جو ان سے متصل ہوں۔ پھر ایسے لوگ آئیں گےجو قسم مانگنےسے پہلے ہی قسم كھائیں گےاورگواہی مانگنے سے پہلے ہی گواہی دیں گے۔تم میں سے جوشخص جنت کی آسائش پسندکرتا ہےوہ جماعت سے چمٹا رہے، كیوں كہ شیطان ایك كے ساتھ ہوتا ہے اور دو سے دور رہتا ہے۔ كوئی شخص كسی عورت سے علیحدگی میں نہ ملے ، كیوں كہ ان میں تیسرا شیطان ہوتا ہے اور جس شخص كو اس كی نیكی خوش كرے اور برائی نا پسند لگے تو وہ مومن ہے۔

Haidth Number: 1721

عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ (عَبْدَاللهِ بْنِ عَمْرُوْ) قَالَ: شَهِدْتُ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌وَجَاءَتْهُ وُفُودُ هَوَازِنَ فَقَالُوا: يَا مُحَمَّدُ! إِنَّا أَهْلٌ وَعَشِيرَةٌ فَمُنَّ عَلَيْنَا مَنَّ اللهُ عَلَيْكَ فَإِنَّهُ قَدْ نَزَلَ بِنَا مِنَ الْبَلَاءِ مَا لَا يَخْفَى عَلَيْكَ فَقَالَ: اخْتَارُوا بَيْنَ نِسَائِكُمْ وَأَمْوَالِكُمْ وَأَبْنَائِكُمْ. قَالُوا: خَيَّرْتَنَا بَيْنَ أَحْسَابِنَا وَأَمْوَالِنَا نَخْتَارُ أَبْنَاءَنَا قَالَ: أَمَّا مَا كَانَ لِي وَلِبَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَهُوَ لَكُمْ فَإِذَا صَلَّيْتُ الظُّهْرَ فَقُولُوا إِنَّا نَسْتَشْفِعُ بِرَسُولِ اللهِ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَبِالْمُؤْمِنِينَ عَلَى رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فِي نِسَائِنَا وَأَبْنَائِنَا قَالَ: فَفَعَلُوا. فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : أَمَّا مَا كَانَ لِي وَلِبَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَهُوَ لَكُمْ وَقَالَ الْمُهَاجِرُونَ: مَا كَانَ لَنَا فَهُوَ لِرَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌وَقَالَتِ الْأَنْصَارُ مِثْلَ ذَلِكَ وَقَالَ عُيَيْنَةُ بْنُ بَدْرٍ أَمَّا مَا كَانَ لِي ولِبَنِي فَزَارَةَ فَلَا وَقَالَ الْأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ أَمَّا أَنَا وَبَنُو تَمِيمٍ فَلَا وَقَالَ عَبَّاسُ بْنُ مِرْدَاسٍ: أَمَّا أَنَا وَبَنُو سُلَيْمٍ فَلَا فَقَالَتِ الْحَيَّانِ: كَذَبْتَ بَلْ هُوَ لِرَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم : يَا أَيُّهَا النَّاسُ رُدُّوا عَلَيْهِمْ نِسَاءَهُمْ وَأَبْنَاءَهُمْ فَمَنْ تَمَسَّكَ بِشَيْءٍ مِّنَ الْفَيْءِ فَلَهُ عَلَيْنَا سِتَّةُ فَرَائِضَ مِنْ أَوَّلِ شَيْءٍ يُفِيئُهُ اللهُ عَلَيْنَا ثُمَّ رَكِبَ رَاحِلَتَهُ وَتَعَلَّقَ بِهِ النَّاسُ يَقُولُونَ اقْسِمْ عَلَيْنَا فَيْئَنَا بَيْنَنَا حَتَّى أَلْجَئُوهُ إِلَى سَمُرَةٍ فَخَطَفَتْ رِدَاءَهُ فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ رُدُّوا عَلَيَّ رِدَائِي فَوَاللهِ لَوْ كَانَ لَكُمْ بِعَدَدِ شَجَرِ تِهَامَةَ نِعَمٌ لَقَسَمْتُهُ بَيْنَكُمْ ثُمَّ لَا لَا تَلْقَوْنِیْ بَخِيلًا وَلَا جَبَانًا وَلَا كَذُوبًا ثُمَّ دَنَا مِنْ بَعِيرِهِ فَأَخَذَ وَبَرَةً مِنْ سَنَامِهِ فَجَعَلَهَا بَيْنَ أُصْبَعَيْهِ السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى ثُمَّ رَفَعَهَا فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ لَيْسَ لِي مِنْ هَذَا الْفَيْءِ وَلَا هَذِهِ (الوَبْرَةِ) إِلَّا الْخُمُسُ وَالْخُمُسُ مَرْدُودٌ عَلَيْكُمْ فَرُدُّوا الْخِيَاطَ وَالْمَخِيطَ فَإِنَّ الْغُلُولَ يَكُونُ عَلَى أَهْلِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَارًا وَنَارًا وَشَنَارًا .

عمرو بن شعیب اپنے والد سے وہ ان كے دادا سے بیان كرتے ہیں( عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے) كہتے ہیں كہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس موجود تھا ، آپ كے پاس ہوازن كے وفود آئے اور كہنے لگے: اے محمد( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہم بال بچوں والے اور خاندان والے ہیں، ہم پر احسان كیجئے اللہ آپ پر احسان كرے گا۔ ہم ایسی مصیبت میں گرفتار ہیں جو آپ پر مخفی نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے اموال اور بال بچوں میں سے كسی ایك كو چن لو۔ انہوں نے كہا: آپ نے ہمارے اموال اور اولاد میں اختیار دے دیا ہے، ہم اپنے بیٹے لیتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے اور بنی عبدالمطلب کا حصہ تمہارے لئے ہے۔ جب میں ظہر كی نماز پڑھوں تو تم كہنا: ہم مومنین كے سامنےاپنے بیوی بچوں كے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كی سفارش ركھتے ہیں۔ انہوں نے ایسا ہی كیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو میرے لئے اور بنی عبدالمطلب كے لئے حصہ ہے وہ تمہارا ہوا۔ مہاجرین نے كہا: ہمارا حصہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے لئے ہے۔ انصار نے بھی یہی بات كہی ۔ عیینہ بن بدر نے كہا: میرا اور بنی فزار ہ کا حصہ نہیں۔ اقرع بن حابس نے كہا: میرا اور بنو تمیم كا حصہ بھی نہیں۔ عباس بن مرداس نے كہا: میرا اور بنو سلیم كا حصہ بھی نہیں۔ حیان نے كہا: اس نے جھوٹ بولا ،یہ حصہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے لئے ہے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے لوگو ! ان کے بیوی بچے ان کو واپس كر دو، جو شخص مالِ فئی میں سے لینا چاہے اس كے لئے مالِ فئی (غنیمت) میں سے جو اللہ تعالیٰ ہمیں دے گا۔ چھ گناہ ہے۔ پھر آپ اپنی سواری پر سوار ہوئے۔ لوگ آپ سے چمٹ گئے اور كہنے لگے ہمارا حصہ ہم میں تقسیم كریں، یہاں تک کہ آپ كو ایك كیكر كے درخت سے لگادیا، اور آپ كی چادر کانٹوں میں پھنس گئی۔ اچك لی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے لوگو! مجھے میری چادر واپس كر دو، اللہ كی قسم! اگر تہامہ كے درختوں كے برابر بھی تمہارے لئے اونٹ ہوتے تو میں تمہارے درمیان تقسیم كر دیتا ۔ پھر تم مجھے نہ بخیل پاؤ گے، نہ بزدل اور نہ جھوٹا ۔پھر آپ اپنے اونٹ كے قریب ہوئے اور اس كی كوہان سے كچھ بال لے كر اپنی شہادت اور درمیانی انگلیوں میں پكڑے،پھر انہیں بلند كر كے فرمایا: اے لوگو ! میرے لئے اس مالِ غنیمت اور ان بالوں سوائے خمس كے اور خمس کچھ بھی نہیں۔ بھی تم میں واپس لوٹا دیا جائے گا۔ سوئی اور دھاگہ بھی واپس كرو، كیوں كہ خیانت ، قیامت كے دن خیانت كرنے والے كے لے عار ،ذلت اور آگ كا باعث ہوگی

Haidth Number: 1722
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے اپنی امت كے بارے میں سب سے زیادہ خوف گمراہ كرنے والے ائمہ (حكام ) كا ہے۔( ) یہ حدیث سیدنا عمر بن خطاب، ابودرداء، ابوذر غفار، رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کے آزاد کردہ غلام ثوبان، شداد بن اوس اور علی رضی اللہ عنہم سے مروی ہے۔

Haidth Number: 1723
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب دو خلیفوں كی بیعت كی جائے تو بعد والے کو قتل کردو۔ یہ حدیث سیدنا ابو سعید، ابوہریرہ، معاویہ بن ابی سفیان، انس بن مالک اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہم سے مروی ہے

Haidth Number: 1724
ابو سعید خدری‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ جب تین شخص كسی سفر پر نكلیں تو كسی ایك كو امیر بنا لیں۔( )

Haidth Number: 1725
علقمہ بن وائل بن حجر اپنے والد رضی اللہ عنہ سے بیان كرتے ہیں كہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، ایك آدمی آپ سے سوال كر رہا تھا: اگرہم پر ایسے امراء مقرر ہو جائیں جو ہمارا حق نہ دیں اور اپنا حق (زبردستی) لیں تو آپ كا اس بارے میں كیا خیال ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سنو اور اطاعت كرو، كیوں كہ ان كے ذمے وہ ہے جس كے وہ ذمے دار ہیں اور تمہارے ذمے وہ ہے جس كے تم ذمے دار ہو۔( )

Haidth Number: 1726
عوف بن مالك اشجعی رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ہجیر میں خطبہ دیا۔آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌مرعوب تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تك میں تمہارے درمیان ہوں میری اطاعت كرو، اور اللہ عزوجل كی كتاب كو مضبوطی سے تھام لو۔ اس كے حلال كو حلال سمجھو اور اس كے حرام كو حرام سمجھو۔( )

Haidth Number: 1727
ابو سعید خدری‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان خطبہ دینے كے لئے كھڑے ہوئے۔ آپ نے فرمایا: خبردار قریب ہے كہ مجھے بلایا جائے اور میں بلاواقبول كرلوں۔ میرے بعد تمہیں ایسے حكام ملیں گے جو ایسی بات كہیں گے جس كا علم ہوگا اور نیك اعمال كریں گے۔ ان كی اطاعت ہی حقیقی اطاعت ہے۔ تم ایك لمبا عرصہ اسی طرح گزاروگے۔ پھر ان كے بعد تمہیں ایسے حكام ملیں گے جو ایسی بات كہیں گے جس كا علم نہیں ہوگا اور برے اعمال كریں گے۔ جن لوگوں نے ان كی خیر خواہی كی ان كی مدد كی اور انہیں تقویت پہنچائی تو یہ لوگ خود بھی ہلاك ہوں گے اور دوسروں كو بھی برباد كریں گے۔ اپنے جسموں سے ان میں شامل ہو جاؤ لیكن اپے اعمال سے ان كا اثر زائل كردو۔ نیك آدمی كی گواہی دو كہ یہ نیك ہے اور برے آدمی كے بارے میں بھی بتاؤ كہ یہ برا ہے

Haidth Number: 1728
عبدالرحمن بن شماسہ رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے كہ كہتے ہیں كہ میں کچھ پوچھنے کے لئے عائشہ رضی اللہ عنہا كے پاس آیا، انہوں نے كہا: تم كن لوگوں سے تعلق ركھتے ہو؟ میں نے كہا: اہل مصر سے تعلق ہے۔ انہوں نے كہا: تمہارے اس معركے میں تم نے اپنے امیر كو كیسا پایا؟ اس مصری نے كہا: ہمیں اس كی كوئی بات بری محسوس نہیں ہوئی، اگر ہم میں سے كسی كا اونٹ مرجاتا تو اسے اونٹ دے دیتا، اگر غلام مر جاتا تو اسے غلام دے دیتا، اگر خرچے كی ضرورت ہوتی تو خرچہ دیتا ۔ عائشہ رضی اللہ عنہا كہنے لگیں: محمد بن ابو بكر(میرے بھائی) نے جو کیا وہ مجھے اس بات سے نہیں روکے گی کہ سے كیا كہ میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كی وہ بات نہ بتاؤں جو آپ نے میرے اس گھر میں كہی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ جو شخص میری امت كے كسی معاملے كا والی بنا اور اس نے ان پر سختی كی تو تو بھی اس پر سختی كر اور جو شخص میری امت كے كسی معاملے كا نگران بنا اس نے ان پر نرمی كی تو تو بھی اس پر نرمی كر۔

Haidth Number: 1729
انس‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: اللہ تعالیٰ ہر نگران سے اس كی رعایا كے بارے میں سوال كرے گا۔ اس نے رعایا كی حفاظت كی یا اسے ضائع كر دیا۔ حتی كہ آدمی سے اس كے گھر والوں كے بارے میں بھی پوچھا جائے گا

Haidth Number: 1730

عَنْ أَبِي هُرَيْرَة قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌لِأَبِي الْهَيْثَم: هَلْ لَكَ خَادِمٌ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: فَإِذَا أَتَانَا سَبِيٌّ فَأْتِنَا، فَأُتِي النَّبِيُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌بِرَأْسَيْنِ لَيْسَ مَعَهُمَا ثَالِثٌ فَأَتَاه أَبُو الْهَيْثَم، فَقَالَ النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وسلم : اخْتَرْ مِنْهُمَا قَالَ: يَا رَسُول الله اخْتَرْ لِي ، فَقَالَ النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وسلم :إِنَّ الْمُسْتَشَارَ مُؤْتَمَنٌ خُذْ هَذَا فَإِنِّي رَأَيْتُه يُصَلِّي وَاسْتَوْصِ بِهِ خَيْراً. فَقَالَتِ امْرَأَتُه: ما أَنْتَ بِبَالِغ مَا قَالَ فِيْهِ النَّبِيُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌إِلًّا أَنْ تُعْتِقَه قَالَ: فَهُو عَتِيْقٌ . فَقَالَ النَّبِيُّ صلی اللہ علیہ وسلم : إِنَّ الله لَمْ يَبْعَثْ نَبِيًّا وَلَا خَلِيفَةً إِلَّا وَلَه بِطَانَتَان، بِطَانَةٌ تَأْمُرُه بِالْمَعْرُوف وَتَنْهَاه عَنِ الْمُنْكَر، وَبِطَانَةٌ لَا تَأْلُوْهُ خِبَالًا وَمَنْ يُوقَ بِطَانَةَ السُّوْءِ فَقَدْ وُقِيَ.

ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو الہثیم سے فرمایا:كیا تمہارا كوئی خادم ہے؟ اس نے كہا:نہیں۔آپ نے فرمایا:جب ہمارے پاس قیدی آئیں تب آنا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس دو قیدی آئے تیسرا ان كے ساتھ نہیں تھا۔ ابو الہیثم آپ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آیا توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان دونوں میں سے پسند كر لو۔ ابو الہیثم نے كہا:اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم میرے لئے پسند كیجئے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس سے مشورہ لیا جائے وہ اس كے پاس امانت ہوتا ہے۔ اسےلے لو كیوں كہ میں نے اسے نماز پڑھتے دیكھاہے اور اس سے اچھا سلوك كرنا۔ اس كی بیوی نے اس سے كہا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت پر عمل اسی صورت میں ہوسکتا ہے کہ تم اسے آزاد کردو۔ ابو الہیثم نے كہا:یہ آزاد ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اللہ تعالیٰ نے كسی نبی یا خلیفہ كو مبعوث كیا تو اس كے دو دوست بنائے، ایك دوست اسے نیكی كا حكم دیتا ہے اور برائی سے روكتا ہے اور دوسرا دوست اس كے نقصان پہنچانے کا کوئی موقعہ خالی نہیں جانے دیتا۔ اور جو شخص برے دوست سے بچا لیا گیا وہ یقینا بچ گیا۔

Haidth Number: 1731
سالم اپنے والد( عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما )سے بیان كرتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا:آپ منبر پر تھے: اگر تم اس كی امارت میں نكتہ چینی كرتے ہو، (آپ كی مراد اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما تھے)تو اس سے پہلے تم نے اس کے والد كی امارت میں بھی نكتہ چینی كی تھی، اور اللہ كی قسم وہ اس كے لائق تھے اور اللہ كی قسم وہ مجھے لوگوں میں سب سے زیادہ محبوب تھے۔ اور اللہ كی قسم یہ بھی امارت كے لائق ہے۔ (آپ كی مراد اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما تھے)اور اللہ كی قسم اس كے والد كے بعد یہ مجھے سب سے زیادہ محبوب ہے۔ میں تمہیں اس كے بارے میں وصیت(حکم ) كرتا ہوں، كیوں كہ یہ تمہارے نیك لوگوں میں سے ہے۔

Haidth Number: 1732
عوف بن مالك رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اگ تم چاہو تو میں تمہیں امارت كے بارے میں بتادوں كہ یہ كیا ہے؟ اس كا پہلا مرحلہ ملامت ہے، اس كا دوسرا مرحلہ ندامت ہے اور اس كا تیسرا مرحلہ قیامت كے دن عذاب ہے ۔سوائے اس شخص كے جس نے انصاف كیا، لیكن اقرباء كی موجودگی میں وہ انصاف كس طرح كر سكتا ہے

Haidth Number: 1733
حسن رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے كہ عائذ بن عمرو رضی اللہ عنہ ( جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے صحابہ میں سے تھے)عبیداللہ بن زیاد كے پاس آئے اور كہا:اے بیٹے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنافرما رہے تھے:بدترین نگران ظلم كرنے والے ہیں، تم ان میں شامل ہونے سے بچو۔ عبیداللہ نے اس سے كہا:بیٹھ جاؤ، كیوں كہ تم محمد ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے صحابہ كے کچرے (بےکارشخص ہو)میں سے ہو۔عائذنےكہا:كیاان میں کچراتھا؟کچراتوان كےبعداوران كےعلاوہ میں ہے۔

Haidth Number: 1734
جبیر بن مطعم‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ ایك عورت نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آئی ، آپ نے اسے حكم دیا كہ وہ دوبارہ آپ كے پاس آئے ۔ اس نے كہا: اگر میں آؤں اور آپ كو نہ پاؤں تو پھر آپ كا كیا خیال ہے؟ وہ آپ کی موت مرادلے رہی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم مجھے نہ پاؤ تو پھر ابو بكر رضی اللہ عنہ كے پاس آنا

Haidth Number: 1735
ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایك گھر كے دروازے پر كھڑے ہوئے جس میں قریش كے كچھ لوگ بیٹھے تھے۔ آپ دروازے كا كواڑ پكڑ كر كھڑے ہو گئے اور فرمانے لگے: كیا قریش كے علاوہ بھی كوئی گھر میں ہے؟ آپ كو بتایا گیا: اے اللہ كے رسول ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌ہماری بہن كافلاں بیٹا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگوں کا بھانجا انہی میں سے ہے، پھر فرمایا: یہ امارت قریش میں ہوگی،جب تك وہ اس بات پر رہیں کہ جب ان سے رحم طلب كیا جائے تو رحم كریں، جب فیصلہ كریں تو انصاف كر یں اور جب تقسیم كریں تو انصاف كریں۔ ان میں سے جس نے ایسا نہیں كیا تو اس پر اللہ كی لعنت، فرشتوں كی اور تمام لوگوں كی لعنت ہے۔ اس سے فرض و نفل قبول نہیں كئے جائیں گے

Haidth Number: 1736
زہری رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے كہتے ہیں كہ محمد بن جبیر مطعم بیان كرتے ہیں كہ معاویہ رضی اللہ عنہ تك یہ خبر پہنچی(وہ قریش كے وفد میں ان كے ساتھ تھے)كہ عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما حدیث بیان كرتے ہیں كہ عنقریب كوئی قحطانی بادشاہ ہوگا، معاویہ رضی اللہ عنہ غصے سے كھڑے ہوگئے۔ اللہ كی حمدوثناء بیان كی، پھر كہا: اما بعد! مجھ تك یہ بات پہنچی ہے كہ تم میں سے كچھ آدمی ایسی احادیث بیان كرتے ہیں جو اللہ كی كتاب میں نہیں، نہ ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہیں۔ یہ تمہارے كم علم لوگ ہیں، گمراہ كن خواہشات سے بچو۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا فرما رہے تھے: یہ امارت قریش میں رہے گی، جو جب تك قریش اللہ كا دین قائم رکھیں گےان سے دشمنی كرے گا اللہ تعالیٰ اسے چہرے كے بل گرادے گا۔

Haidth Number: 1737

عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِي كَرِبَ الْكِنْدِيِّ أَنَّهُ جَلَسَ مَعَ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ وَأَبِي الدَّرْدَاءِ وَالْحَارِثِ بْنِ مُعَاوِيَةَ الْكِنْدِيِّ فَتَذَاكَرُوا حَدِيثَ رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَقَالَ أَبُو الدَّرْدَاءِ لِعُبَادَةَ: يَا عُبَادَةُ كَلِمَاتُ رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فِي غَزْوَةِ كَذَا وَكَذَا فِي شَأْنِ الْأَخْمَاسِ. فَقَالَ عُبَادَةُ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌صَلَّى بِهِمْ فِي غَزْوِهِمْ إِلَى بَعِيرٍ مِنَ الْمَقْسِمِ فَلَمَّا سَلَّمَ قَامَ رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَتَنَاوَلَ وَبَرَةً بَيْنَ أُنْمُلَتَيْهِ فَقَالَ: إِنَّ هَذِهِ مِنْ غَنَائِمِكُمْ وَإِنَّهُ لَيْسَ لِي فِيهَا إِلَّا نَصِيبِي مَعَكُمْ إِلَّا الْخُمُسُ وَالْخُمُسُ مَرْدُودٌ عَلَيْكُمْ فَأَدُّوا الْخَيْطَ وَالْمَخِيطَ وَأَكْبَرَ مِنْ ذَلِكَ وَأَصْغَرَ وَلَا تَغُلُّوا فَإِنَّ الْغُلُولَ نَارٌ وَعَارٌ عَلَى أَصْحَابِهِ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ وَجَاهِدُوا النَّاسَ فِي اللهِ -تَبَارَكَ وَتَعَالَى- الْقَرِيبَ وَالْبَعِيدَ وَلَا تُبَالُوا فِي اللهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ وَأَقِيمُوا حُدُودَ اللهِ فِي الْحَضَرِ وَالسَّفَرِ وَجَاهِدُوا فِي سَبِيلِ اللهِ فَإِنَّ الْجِهَادَ بَابٌ مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ عَظِيمٌ يُنَجِّي اللهُ -تَبَارَكَ وَتَعَالَى- بِهِ مِنَ الْغَمِّ وَالْهَمِّ .

مقدام بن معدیكرب كندی رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے كہ وہ عبادہ بن صامت ابو درداءاور حارث بن معاویہ كندی رضی اللہ عنہم كے پاس بیٹھے یہ صحابہ کرام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کا ذکر کر رہے تھے۔ ابو درداء نے عبادہ رضی اللہ عنہما سے كہا: عبادہ رضی اللہ عنہ ! فلاں فلاں غزوے میں خمس كے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے الفاظ كس طرح ہیں؟ عبادہ رضی اللہ عنہ نے كہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایك غزوے میں تقسیم كے اونٹوں كے پہلو میں نماز پڑھائی۔ جب سلام پھیرا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كھڑے ہوگئے۔ اور اونٹ كے بال اپنی انگلیوں میں پكڑ كر كہا: یہ تمہاری غنیمت سے ہے۔ اس میں میرا بھی اتنا حصہ ہے جتنا تمہارا ،سوائے خمس كے اور خمس بھی تم میں واپس كر دیا جائے گا۔ سوئی، دھاگہ ان سے بڑھ كر اور ان سے كم ترسب واپس كر دو، خیانت نہ كرو، كیوں كہ دنیا و آخرت میں خیانت كرنے والے كے لئے آگ اور عار كا باعث ہے۔ اللہ كے راستے میں لوگوں سے دور اور قریب جہاد كرو۔ اللہ كے راستے میں كسی ملامت كرنے والے كی ملامت كی پرواہ نہ كرو۔ حضرو سفر میں اللہ كی حدود قائم كرو۔ اللہ كے راستے میں جہاد كرو،كیوں كہ جہاد جنت كے دروازوں میں سے عظیم دروازہ ہے۔ اس كی وجہ سے اللہ تبارك و تعالی غم اور پریشانی سے نجات دیتا ہے۔

Haidth Number: 1738
شرید بن سوید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہتے ہیں كہ ثقیف كے وفد میں ایك كوڑھی شخص تھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس كی طرف پیغام بھیجا كہ ہم نے تجھ سے بیعت لے لی اور اب واپس چلے جاؤ

Haidth Number: 1739
ابو موسیٰ‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ میں میرے دو چچا زاد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس آئے۔ ایك نے كہا: اے اللہ كے رسول ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌اللہ تعالیٰ نے آپ كو جو حكمرانی دی ہے اس میں سے ہمیں بھی دیجئے۔ دوسرے نے بھی ایسی ہی بات کہی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم كسی ایسے شخص كو ذمہ داری نہیں دیتے جو اس كا مطالبہ كرے، نہ ہی كسی ایسے شخص كو جو اس كی حرص ركھتا ہے

Haidth Number: 1740
ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے زكاۃ وصول کرنے کے لئے بھیجنے کا ارادہ کیا، پھر فرمایا: ابو مسعود جاؤ، میں قیامت كے دن تجھے اس حال میں نہ پاؤں كہ تمہاری گردن پر زكاۃ كا اونٹ ہو جو بلبلا رہا ہو، جسے تم نے خیانت سے حاصل كیا ہو۔ ابو مسعود رضی اللہ عنہ نے كہا: تب تو میں نہیں جاؤں گا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تمہیں مجبور نہیں كروں گا

Haidth Number: 1741
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:عنقریب تم امارت كی حرص كرو گے، اور عنقریب قیامت كے دن یہ امارت ندامت (اور حسرت) كا باعث ہوگی۔ اس لئے دودھ پلانے والی اچھی ہوتی ہے اور دودھ چھڑانے والی بری۔

Haidth Number: 1742
عبداللہ(بن مسعود) رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ عنقریب میرے بعد تمہارے معاملات كے ایسے نگران آئیں گے جو سنت كو ختم كریں گے اور بدعت كو پروان چڑھائیں گے۔ نماز كو ان كے اوقات سے مو خر كریں گے۔ عبداللہ بن مسعود‌رضی اللہ عنہ نے كہا: اگر میں انہیں پاؤں تو كیا كروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(اے ام عبد كے بیٹے)جس شخص نے اللہ كی نا فرمانی كی اس کی اطاعت نہیں آپ نے یہ بات تین مرتبہ فرمائی۔

Haidth Number: 1743

عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بُرَيْدَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي بُرَيْدَة يَقُوْل: حَاصَرْنَا خَيْبَر فَأَخَذَ اللِّوَاءَ أَبُو بَكْرٍ وَلَمْ يُفْتح لَه وَأَخَذَ مِنَ الْغَد عُمَرُ فَانْصَرَفَ وَلَمْ يُفْتَح لَه وَأَصَابَ النَّاسُ يَوْمَئِذ شِدَّةٌ وَجَهْدٌ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌إِنِّي دَافِعُ لِوَائِي غَدًا إِلَى رَجُلٍ يُحِبُّ الله وَرَسُولَه وَيُحِبُّه الله وَرَسُوْلُهُ لا يَرْجِعُ حَتَّى يُفْتَح لَه وَبِتْنَا طَيِّبَة أَنْفُسِنَا أَنَّ الْفَتْحَ غَدًا فَلَمَا أَصْبَحَ رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌صَلَّى الْغَدَاة ثُمَّ قَامَ قَائِمًا وَدَعَا بِاللِّوَاءِ وَالنَّاسُ عَلَى مَصَافهِم فَمَامِنَّا إِنْسَانٌ لَه مَنْزِلَةٌ عِنْدَ رَسُوْلِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌إِلَّا هُوَ يَرْجُو أَن يَكُونَ صَاحِبُ اللِّوَاءِ فَدَعَا عَلِيَّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَهُوَ أَرْمَد فَتَفَلَ فِي عَيْنَيْه وَمَسَحَ عَنْه وَدَفَعَ إِلَيْه اللِّوَاءَ وَفَتَحَ اللهُ لَه، وَأَنَا فِيْمَنْ تَطَاوَل إِلَيْهَا .

عبداللہ بن بریدہ رحمۃ اللہ علیہ كہتے ہیں كہ میں نے ابو بریدہ رضی اللہ عنہ سے سنا كہہ رہے تھے : ہم نے خیبر كا محاصرہ كیا، ابو بكر رضی اللہ عنہ نے جھنڈا پكڑا لیكن انہیں فتح نہ ملی،دوسرے دن عمر‌رضی اللہ عنہ نے جھنڈا پكڑا لیكن انہیں بھی فتح نہیں ملی اور واپس پلٹ آئے۔ اس دن لوگوں كو سخت مشقت محسوس ہوئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:كل میں ایسے شخص كو جھنڈا دوں گا جو اللہ اور اس كے رسول سے محبت كرتا ہوگا اور اللہ اور اس كا رسول اس سے محبت كرتے ہوں گے۔ جب تك فتح نہیں ہوگی وہ واپس نہیں پلٹے گا۔ ہم رات خوش ہو كر سوئے كہ كل فتح ہو جائے گی، جب صبح ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح كی نماز پڑھائی، پھر كھڑے ہو كر جھنڈا منگوایا ۔ لوگ اپنی صفوں میں تھے، ہم میں سے جو شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے كسی بھی حد تك قریب تھا وہ امید لگائے ہوئے تھا كہ جھنڈا اسے ملے گا۔ آپ نے علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب كو بلایا ان كی آنكھوں میں تكلیف تھی۔ آپ نے ان كی آنكھوں میں لعاب مبارك ڈالا ان پر ہاتھ پھیرا اور جھنڈا انہیں دے دیا۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں فتح دی۔ میں ان لوگوں میں تھا جنہوں نے خیبر كی طرف پیش قدمی كی۔

Haidth Number: 1744
عبداللہ بن مسعود‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس قریش كے اسی(۸۰)آدمیوں میں تےے،ان میں صرف قریشی ہی تھے۔ اللہ كی قسم میں نے اس دن لوگوں كے چہروں سے زیادہ ہشاش بشاش چہرے نہیں دیكھے۔ انہوں نے عورتوں كا ذكر كیا تو ان كے بارے میں باتیں كرنے لگے۔ آپ بھی ان كے ساتھ شامل ہوگئے حتی كہ میں خواہش كرنے لگا كہ آپ خاموش ہو جائیں۔ پھر میں آپ كے پاس آیا تو آپ نے کلمہ شہادت پڑھا، پھر فرمایا: اما بعد: اے قریش كی جماعت! تم اس امارت كے اہل ہو جب تك تم اللہ كی نا فرمانی نہ كرو گے۔ جب تم اللہ كی نافرمانی كرنے لگ جاؤ گے تو تمہاری طرف ایسے لوگ بھیجے جائیں گے جو تمہیں اس چھڑی کی طرح چھیل دیں گے، آپ نے اپنے ہاتھ میں موجود چھڑی كی طرف اشارہ كیا ، پھر اسے چھیل دیا تو وہ اندر سے سفید نكلی۔

Haidth Number: 1745
عرباض بن ساریہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں صبح كی نماز كے بعد ایك فصیح و بلیغ (دلوں تك اثر كرنے والا) وعظ كیا جس سے آنكھیں بہہ پڑیں اور دل ڈر گئے۔ آپ كے صحابہ میں سے ایك آدمی نے كہا: اے اللہ كے رسول صلی اللہ علیہ وسلم یہ تو الوداع ہونے والے كی گفتگو ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تمہیں اللہ كے تقویٰ اور سمع و اطاعت كی وصیت كرتا ہوں اگرچہ تم پر كوئی حبشی غلام ہی كیوں نہ مقرر ہو، كیوں كہ تم میں سے جو شخص میرے بعد زندہ رہے گا وہ بہت زیادہ اختلاف دیكھے گا۔ اس لئے تم میرے بعد میری سنت اور میرے ہدایت یافتہ خلفاء كا طریقہ لازمی طور پر اختیار كرنا، اسے دانتوں سے مضبوطی سے پكڑ لینا۔(دین میں) نئے كاموں سے بچنا، كیوں كہ ہر نیا كام بدعت ہے ، اور ہر بدعت گمراہی ہے

Haidth Number: 1746
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس دین كا ابتدائی حصہ نبوت اور رحمت ہے۔ پھر خلافت اور رحمت ہوگا، پھر بادشاہت او رحمت ہوگا ، پھر اس بادشاہت پر لوگ گدھوں كی طرح ایک دوسرے کو کاٹیں گے ، تب تم پر جہاد لازم ہے، اور افضل جہاد رِبَاطْ (سرحدوں كی حفاظت ) ہے۔ اور افضل رباط عسقلان كا ہے۔

Haidth Number: 1747

عَنْ عُبَيْد اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ أَنَّ عَائِشَةَ قَالَتْ: لَمَّا ثَقُلَ النَّبِيُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌وَاشْتَدَّ بِهِ وَجَعُهُ اسْتَأْذَنَ أَزْوَاجَهُ فِي أَنْ يُمَرَّضَ فِي بَيْتِي فَأَذِنَّ لَهُ فَخَرَجَ النَّبِيُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌بَيْنَ رَجُلَيْنِ تَخُطُّ رِجْلَاهُ فِي الْأَرْضِ: بَيْنَ عَبَّاسٍ وَرَجُلٍ آخَرَ -قَالَ عُبَيْدُ اللهِ: فَأَخْبَرْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَبَّاسٍ فَقَالَ: أَتَدْرِي مَنِ الرَّجُلُ الْآخَرُ! قُلْتُ: لَا قَالَ: هُوَ عَلِيُّ - وَكَانَتْ عَائِشَةُ  تُحَدِّثُ أَنَّ النَّبِيَّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَالَ: -بَعْدَ مَا دَخَلَ بَيْتَهُ وَاشْتَدَّ وَجَعُهُ-: أَهْرِيقُوا عَلَيَّ مِنْ سَبْعِ قِرَبٍ لَمْ تُحْلَلْ أَوْكِيَتُهُنَّ لَعَلِّي أَعْهَدُ إِلَى النَّاسِ. وَأُجْلِسَ فِي مِخْضَبٍ لِحَفْصَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌ثُمَّ طَفِقْنَا نَصُبُّ عَلَيْهِ تِلْكَ حَتَّى طَفِقَ يُشِيرُ إِلَيْنَا أَنْ: قَدْ فَعَلْتُنَّ ثُمَّ خَرَجَ إِلَى النَّاسِ .

عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے كہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے كہا: جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیماری سے نڈھال ہو گئے اور تكلیف بڑھ گئی تو آپ نے اپنی بیویوں سے میرے گھر میں بیماری كے ایام گزارنے كی اجازت لی۔ سب نے آپ كو اجازت ے دی، نبی صلی اللہ علیہ وسلم دو آدمیوں كے سہارے زمین پر پاؤں گھسیٹتے ہوئے باہر نكلے۔ عباس رضی اللہ عنہ اور ایك دوسرے شخص كے درمیان ، عبیداللہ نے كہا كہ عبداللہ بن عباس‌رضی اللہ عنہ نے كہا: جانتے ہو دوسراآدمی كون تھا؟ میں نے كہا: نہیں۔ انہوں نے كہا: وہ علی‌رضی اللہ عنہ تھے۔ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان كرتی ہیں كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے گھر میں داخل ہوئے اور بخار كی شدت بڑ گئی تو آپ نے فرمایا: مجھ پر سات ایسے مشكیزوں سے پانی ڈالو جن كے منہ نہ كھولے گئے ہوں۔ ممكن ہے میں لوگوں سے عہد لوں، انہیں حفصہ رضی اللہ عنہا كے ٹب میں بٹھایا گیا، پھر ہم ان پر ان مشكیزوں سے پانی ڈالنا شروع ہوئے ،حتی كہ آپ نے ہمیں اشارہ كیا كہ تم نے اپنا كام كر لیا۔ پھر آپ لوگوں كی طرف چلے گئے

Haidth Number: 1748
ابو الاعور سلمی رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: بادشاہوں كے دروازوں پر جانے سے بچو، كیوں كہ یہ بہت مشكل اور ذلت كا باعث ہے

Haidth Number: 1749
معقل بن یسار‌رضی اللہ عنہ كہتے ہیں كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: كوئی بھی شخص رعایا كا نگران بنا اور اس نے ان سے دھوكہ كیا تو وہ آگ میں جائے گا۔

Haidth Number: 1750