Blog
Books
Search Hadith

فضائل قرآن ،دعاؤں ،اذکار اور دَم کا بیان

271 Hadiths Found
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: کیا تم پسند کرتے ہو کہ تم دعا میں زیادہ کوشش کرو؟ تم کوَ: اللهُمَّ أَعِنَّا عَلَى شُكْرِكَ وَذِكْرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ، اے اللہ اپنے شکر، ذکر اور اچھی عبادت کے لئے ہماری مدد کر

Haidth Number: 2733
خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ: مظلوم کی بددعا سے بچو، کیوں کہ یہ بادلوں پر اٹھالی جاتی ہے۔ اللہ عزوجل فرماتا ہے: میری عزت اور جلال کی قسم! میں اس کی ضرور مدد کروں گا اگرچہ کچھ دیر بعد ہی کیوں نہ ہو

Haidth Number: 2734
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے: مظلوم کی بددعا سے بچو،کیوں کہ یہ آسمان کی طرف چنگاری کی صورت میں جاتی ہے

Haidth Number: 2735
انس بن مالک‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے: مظلوم کی بددعا سے بچو،اگرچہ وہ کافر ہی کیوں نہ ہو۔ کیوں اس کے درمیان کوئی رکاوٹ پردہ نہیں۔

Haidth Number: 2736
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا:جمع ہو جاؤکیوں کہ میں جلد ہی تمہارے سامنے ایک تہائی قرآن کی تلاوت کروں گا۔ جمع ہونے والے جمع ہوگئے۔ پھر اللہ کے نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌باہر آئے اور قُلۡ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ ۚ﴿۱﴾ پڑھی، پھر اندر چلے گئے ،پھر اللہ کے نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌باہر نکلے اور فرمایا: میں نے تم سے کہا تھا کہ میں تمہارے سامنے قرآن کا ایک تہائی تلاوت کروں گا۔ غور سے سن لو! یہ سورت قرآن کے ایک تہائی کے برابر ہے۔

Haidth Number: 2737
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ: اللہ سے قبولیت کے یقین کے ساتھ دعا کرو، اور جان لو کہ اللہ تعالیٰ لا پرواہ و غافل دل کی دعا قبول نہیں کرتا

Haidth Number: 2738
انس بن مالک‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جب تمہیں درد محسوس ہو تو درد والی جگہ پر اپنا ہاتھ رکھو اور کہو: بِسْمِ اللهِ (وَبِاللهِ) أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ مَا أَجِدُ مِنْ وَجَعِي هَذَا ،پھر اپنا ہاتھ اٹھا لو۔ پھر طاق مرتبہ یہ کام کرو

Haidth Number: 2739
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌اپنے گھر والوں کو جمع کرتے اور کہتے : جب تم میں سے کسی کو کوئی غم یا تکلیف پہنچے تو وہ کہے: الله الله رَبِّي ، لَا أُشْرَك بَه شَيْئًا، اللہ اللہ میرا رب ہے میں اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کرتا

Haidth Number: 2740
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جب تم صبح کرو تو کہو: اے اللہ! تیرےنام سے، ہم نےصبح کی اور تیرے نام سے ہم شام کرتے ہیں۔ تیرے لئے زندہ ہیں تیرے لئے ہی مرتے ہیں(اور تیری طرف اٹھ کر جانا ہے)۔ اور جب تم شام کرو تو کہو:اے اللہ! تیرےنام سے ہم نے شام کی اورتیرےنام سے ہم نے صبح کی ،تیرے لئے زندہ ہیں ،تیرے لئے ہی مرتے ہیں اور تیری طرف ہی لوٹ کر جانا ہے۔

Haidth Number: 2741
محمد بن منکدر سے مروی ہے کہتے ہیں کہ ایک آدمی نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کے پاس آیا اور نیند میں برے( ڈراؤنے) خواب دیکھنے کی شکایت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم اپنے بستر پر جاؤ تو کہو: میں اللہ کے تمام مکمل کلمات کے ساتھ اس کے غصے، اس کی سزا، اس کے بندوں کے شر اور شیاطین کےوسوسوں اور ان کی آمد سے(اللہ کی) پناہ میں آتا ہوں

Haidth Number: 2742
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا:جب تم میں سے کوئی شخص تمنا کرے تو وہ بہت زیادہ کرے ،کیوں کہ وہ اپنے رب (عزوجل)سے سوال کر رہا ہے

Haidth Number: 2743
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جب کوئی آدمی کسی کی عدم موجودگی میں اس کے لئے دعا مانگتا ہے تو فرشتہ اس سے کہتا ہے :اور تمہارے لئے بھی اسی طرح

Haidth Number: 2744
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ: جب تمہیں اللہ کی یاد دلائی جائے تو باز آجاؤ(رک جاؤ)۔

Haidth Number: 2745
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص سوال کرے تو وہ زیادہ کرے ۔کیوں کہ وہ اپنے رب سے سوال کر رہا ہے

Haidth Number: 2746
عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جب تم اللہ سے سوال کرو تو اس سے جنت الفردوس کا سوال کرو۔کیوں کہ وہ جنت کا سب سے افضل و اعلیٰ حصہ ہے ۔تم میں سے کوئی شخص اپنے چرواہے سے کہتا ہےکہ: وادی کے پوشیدہ سب سے اعلیٰ حصے میں جانا کیوں کہ وہ چارے اور گھاس سے بھر پور ہے

Haidth Number: 2747
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جب (رات کےوقت )تم مرغ کی آواز سنو تو اللہ سے اس کے فضل کا سوال کرو، (اور اس کی طرف رغبت کرو) کیوں کہ اس نے فرشتہ دیکھا ہے اور جب تم (رات کے وقت) گدھے کی آواز سنو تو شیطان (کے شر) سے اللہ کی پناہ طلب کرو،کیوں کہ اس نے شیطان دیکھا ہے

Haidth Number: 2748

عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبِي سَعِيدٍ أَنَّهُمَا شَهِدَا عَلَى رَسُولِ اللهِ صلی اللہ علیہ وسلم قَالَ: إِذَا قَالَ الْعَبْدُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ قَالَ اهُْ عَزَّ وَجَلَّ: صَدَقَ عَبْدِي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا وَأَنَا أَكْبَرُ وَإِذَا قَالَ الْعَبْدُ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا وَحْدِي وَإِذَا قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ لَا شَرِيكَ لَهُ قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا وَلَا شَرِيكَ لِي وَإِذَا قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا لِيَ الْمُلْكُ وَلِيَ الْحَمْدُ وَإِذَا قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ قَالَ: صَدَقَ عَبْدِي لَا إِلَهَ إِلَّا أَنَا وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِي مَنْ رُزِقَهُنَّ عِنْدَ مَوْتِهِ لَمْ تَمَسَّهُ النَّارُ.

ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ اور ابو سعید خدری‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ دونوں نے اس بات کی گواہی دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بندہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُکہتا ہے ،تو اللہ عزوجل فرماتا ہے : میرے بندے نے سچ کہا ۔ میرے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں اور میں سب سے بڑا ہوں۔ اور جب بندہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ کہتا ہے تو اللہ عزوجل فرماتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں میں اکیلا ہوں۔ اور جب لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ لَا شَرِيكَ لَهُکہتا ہے،تو اللہ عزوجل فرماتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں اور میرا کوئی شریک نہیں۔ اور جب بندہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُکہتا ہے تو اللہ عزوجل فرماتا ہے :میرے بندے نے سچ کہا، میرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں، میرے لئے ہی بادشاہت ہے ،اور میرے لئے ہی تمام تعریفات ہیں۔اور جب بندہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِکہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :میرے بندے نے سچ کہا :میرے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں ،گناہ سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت میری توفیق کے ساتھ ہے۔ جس بندے کو موت کے وقت یہ کلمات کہنے کی توفیق مل گئی اسے آگ نہیں چھوئے گی

Haidth Number: 2749
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جب تم سورۃ الفاتحہ پڑھو تو”بسم اللہ الرحمن الرحیم“ پڑھ لیا کرو۔ کیوں کہ یہ ام القرآن اور ام الکتاب اور السبع المثانی ہے اور ” بسم اللہ الرحمن الرحیم“ ان ساتوں میں سے ایک ہے

Haidth Number: 2750
انس بن مالک‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جب تم جنت کے باغ میں سے گزرا کرو تو کچھ کھا لیا کرو۔ صحابہ نے کہا کہ یہ جنت کا باغ کیا ہے؟ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: ذکر کی مجالس

Haidth Number: 2751
خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص کسی جگہ اترے تو وہ یہ کلمات کہے: میں ہر اس چیز کے شر سے جو اللہ نے پیدا کی اللہ کے مکمل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں۔ جب تک وہ وہاں سے کوچ نہیں کرے گا اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکے گی

Haidth Number: 2752
ابو بکر بن سلیمان بن ابی حثمہ قرشی سے مروی ہے کہ ایک انصاری آدمی کو پھنسی نکل آئی،اسے بتایا گیا کہ شفاء بنت عبداللہ رضی اللہ عنہا پھنسی کا دم کرتی ہیں۔ وہ ان کے پاس آیا اور ان سے کہا کہ وہ اسے دم کردیں، شفاء رضی اللہ عنہا نے کہا: واللہ جب سے میں مسلمان ہوئی ہوں میں نے دم نہیں کیا۔ وہ انصاری رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کے پاس گیا، اور شفاء نے جو بات کہی تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتائی۔ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے شفاء رضی اللہ عنہ کو بلایا اور فرمایا: میرے سامنے دم کے الفاظ پڑھو، انہوں نے وہ الفاظ پڑھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے دم کرو اور حفصہ رضی اللہ عنہا کو بھی اسی طرح یہ دم سکھاؤ، جس طرح تم نے اسے کتاب سکھائی ہے ۔اور ایک روایت میں ہے لکھنا سکھایا ہے

Haidth Number: 2753
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌فرمایا کرتے تھے: (مقیم) پڑوسی کے شر سے اللہ کی پناہ طلب کیا کرو، کیوں کہ مسافر پڑوسی کو سے جب دور ہونا چاہے تو دور ہوسکتا ہے

Haidth Number: 2754
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مرفوعا مروی ہےکہ: نظر لگنے سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرو کیوں کہ نظر لگنا حق ہے

Haidth Number: 2755
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے ان کا ہاتھ پکڑا اور ان کے ہاتھ سے چاند کی طرف اشارہ کر کے فرمایا: اس سے اللہ کی پناہ طلب کرو کیوں کہ یہی اندھیری رات ہے یا اندھیرا کرنے والا ہے جب چھپ جائے یعنی گرہن زدہ ہوجائے۔ جب یہ چھا جائے۔

Haidth Number: 2756
ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ : اللہ تعالیٰ کا اسم اعظم قرآن کی تین سورتوں میں ہے:(سورۂ) بقرة، آل عمران اور طہ میں۔

Haidth Number: 2757
عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم زمانۂ جاہلیت میں دم کیا کرتے تھے ،ہم نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: مجھے اپنے دم سناؤ، دم میں کوئی حرج نہیں جب تک اس میں شرک نہ ہو

Haidth Number: 2758
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: افضل ذکر لا الہ الا اللہ ،اور افضل شکر الحمدللہ ہے

Haidth Number: 2759
عمران بن حصین‌رضی اللہ عنہ سےمرفوعامروی ہےکہ:قیامت کےدن اللہ کےافضل بندے(اللہ کی)بہت زیادہ تعریف کرنےوالےہوں گے

Haidth Number: 2760
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہےکہ: افضل عبادت دعا ہے۔( )

Haidth Number: 2761
علی‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہےکہ: سب سے افضل کلمہ جو میں نے اور انبیاعلیہم السلام نے عرفہ کی رات کہا (وہ یہ ہے): لا الٰہ الا اللہ وحدہ، لا شریک لہ، لہ الملک ولہ الحمد، وھو علٰی کل شیء قدیر۔ ’’اللہ کے علاوہ کوئی سچا معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اسی کے لیے بادشاہت ہے اور اسی کے لیے تعریف، اور وہ ہر چیں پر قادر ہے۔‘‘

Haidth Number: 2762