Blog
Books
Search Hadith

فضائل قرآن ،دعاؤں ،اذکار اور دَم کا بیان

271 Hadiths Found
براء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: قرآن کو اپنی آوازوں سے مزین کرو، کیوں کہ اچھی آواز قرآن کے حسن میں اضافہ کر دیتی ہے

Haidth Number: 2853
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلهِ، وَلا إِلَهَ إِلا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ باقی رہنے والی نیکیاں ہیں

Haidth Number: 2854
ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہتی ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌میرے پاس سے گزرے تو میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں بوڑھی اور کمزور ہو چکی ہوں، مجھے کوئی عمل بتایئے جو میں بیٹھے بیٹھے کر سکوں۔ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: سو مرتبہ سبحان اللہ کہو، یہ تمہارے لئے اولاد اسماعیل سے سو گرد نیں آزاد کرنے کے برابر ہے۔ اور سو مرتبہ الحمدللہ کہو، یہ تمہارے لئے سو عدد زین اور لگام پہنائے ہوئے( تیار شدہ)گھوڑوں کے برابر ہوگاجو تم اللہ کے راستے میں دو۔ اور سو مرتبہ اللہ اکبر کہو، یہ تمہارے لئے نکیل ڈالی ہوئی مقبول اونٹنیوں کے برابر ہوگا۔ سو مرتبہ لا الہ الا اللہ کہو۔ ابن خلف نے کہا: میرے خیال میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: یہ آسمان و زمین کو بھر دے گا، اس دن کسی شخص کا عمل اتنا بلند نہیں ہو گا سوائے اس شخص کے جو اس طرح کہے

Haidth Number: 2855
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: تنہا رہنے والےسبقت لے گئے۔ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ تنہا رہنے والے کون لوگ ہیں؟ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جو لوگ اللہ کے ذکر میں مشغول رہتے ہیں

Haidth Number: 2856
عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، کہتے ہیں کہ میں نے نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سنا، آپ نماز میں پڑھ رہے تھے: اگر ابن آدم کے لئے سونے کی ایک وادی ہو تو وہ دوسری وادی تلاش کرے گا۔ اگر اسے دوسری وادی دے دی جائے تو وہ تیسری وادی تلاش کرے گا۔ اور ابن آدم کا پیٹ قبر کی مٹی کے علاوہ کوئی دوسری چیز نہیں بھر سکتی۔

Haidth Number: 2857
عبداللہ بن مسعود‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ: سورۂ تبارک (سورۃ الملک) عذاب قبر سے رکاوٹ کا باعث ہے۔(

Haidth Number: 2858
)عقبہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ میری امت میں سے کچھ لوگ ایسے ہوں گے جو قرآن کو پانی کی طرح پئیں گے۔( )s

Haidth Number: 2859
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہتے ہیں کہ ابو بکر‌رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ بوڑھے محسوس ہوتے ہیں؟ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: ھود، واقعہ، المرسلات، عم یتساء لون، اور اذا الشمس کورت سورتوں نے مجھے بوڑھا کر دیا ہے

Haidth Number: 2860

عَنْ يَحْيَى بن أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ حَدَّثني ابن أُبَيّ أَنَّ أّبَاهُ أَخْبَرَهُ: أَنَّهُ كَانَ لَهُم جُرْنٌ فِيهِ تَمْرٌ، وَكَان أَبِي يَتعَاهَده فَوَجدَه يَنْقُصُ فَحَرَسَهُ فَإِذَا هُوَ بِدَابَّةٍ تشبه الْغُلامَ الْمُحْتَلِمِ، قَالَ: فَسَلَّمَتُ فَرَدَّ السَّلامَ، فَقُلتُ: مَنْ أَنْتَ؟ أَجِنٌّ أَمْ إِنْسٌ؟ قَالَ: جِنٌّ قَالَ : فَنَاوِلْنِي يَدَكَ ، فَنَاوَلَنِي يَدَهُ، فَإِذَا هِي يَدُ كَلْبٍ، وشَعْرُ كَلْبٍ، قَالَ: هَكَذَا خَلْقُ الْجِنِّ؟ قَالَ: لَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنُّ مَا فِيهِمْ أَشَدُّ مِنِّي، قَالَ لَه أَبِي: مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنعْتَ؟ قَالَ: بَلَغَنَا أَنَّكَ رَجُلٌ تُحِبُّ الصَّدَقَةَ، فَأحبَبْنَا أَن نُصِيبَ مِنْ طَعَامِكَ، قَالَ أَبِي: فَمَا الذِي يجِيرنا مِنكُم؟ قَالَ: هَذِهِ الآيَةُ: آيَةُ (الكرسي) ثُم غَدا إِلى النبي ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فأخبَره فَقَالَ: صَدَقَ الْخَبِيثُ.

یحییٰ بن ابی کثیر سے مروی ہے کہتے ہیں کہ مجھے ابن ابی نے بیان کیا، ان کے والد نے انہیں بتایا کہ ان کا ایک کھجور سکھانے کا میدان تھا جس میں کھجوریں تھیں۔ ان کا والد اس کی نگرانی کرتا تھا۔ ایک دن دیکھا کہ کھجوریں کم ہیں، تو اس کا پہرہ دیا۔ کیا دیکھتے ہیں کہ ایک جانور ہے جو بالغ لڑکے کے مشابہ ہے۔ میں نے سلام کہا ،اس نے سلام کا جواب دیا ۔میں نے کہا: جن ہو یا انسان؟ اس نے کہا جن ،انہوں نے کہا: مجھے اپنا ہاتھ دکھاؤ۔ اس نے اپنا ہاتھ دکھایا تو کیا دیکتےو ہیں وہ ایک کتے کی طرح کا ہاتھ ہے اور کتے کی طرح بال ہیں ۔انہوں نے کہا: جن کی تخلیق اس طرح ہوتی ہے؟ جن نے کہا: جنات جانتے ہیں کہ ان میں مجھ سے طاقتور کوئی نہیں ہے۔ میرے والد نے اس سے کہا: تمہیں اس کام پر کس نے مجبور کیا ؟ اس نے کہا:ہمیں خبر ملی ہے کہ تم ایسے شخص ہو جو صدقہ پسند کرتے ہو، اس لئے ہم نے سوچا کہ ہم بھی آپ کا کھانا کھائیں ،میرے والد نے کہا: ہمیں تم سے کونسی چیز پناہ دیتی ہے؟ اس نے کہا:آیتہ الکرسی ۔میرے والد صبح نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کے پاس گئے اور انہیں بتایا تو آپ نے فرمایا: اس خبیث نے سچ کہا

Haidth Number: 2861
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ: اللہ کے انبیاء علیہم السلام اور رسولوں پر درود بھیجو، کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں بھی اسی طرح مبعوث کیا جس طرح مجھے مبعوث کیا ہے۔

Haidth Number: 2862
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: مجھ پر درود بھیجو کیوں کہ تمہارا مجھ پر درود بھیجنا تمہارے لئے پاکیزگی کا باعث ہے۔ اور اللہ تعالیٰ سے میرے لئے وسیلے کا سوال کرو

Haidth Number: 2863
عبداللہ بن بسر مازنی کہتے ہیں کہ دو بدو رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کے پاس آئے ۔ایک نے کہا: اے اللہ کے رسول! کونسا شخص بہتر ہے؟ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اس شخص کے لئے خوشخبری ہو جس کی عمر لمبی ہوئی ،اور اس نے نیک اعمال کئے۔ دوسرے شخص نے کہا: کونسا عمل بہتر ہے؟ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا کہ: بہترین عمل یہ ہے کہ تم دنیا سے اس طرح جاؤ کہ تمہاری زبان اللہ کے ذکر سے تر ہو

Haidth Number: 2864
عبداللہ بن عمر و رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہتے ہیں کہ میں نے کہا:اے اللہ کے رسول!مجالس ذکر کی غنیمت(انعام)کیا ہے؟ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: مجالس ذکر کا انعام جنت ہے

Haidth Number: 2865
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اللہ تبارک وتعالیٰ فرماتا ہے: اے ابن آدم !جب تم مجھے تنہائی میں یاد کرو گے تو میں تمہیں تنہائی میں یاد کرو ں گا۔ اور جب تم مجھے لوگوں میں یاد کرو گے تو میں تمہیں ان لوگوں میں یاد کروں گا جو ان سے بہتر ہوں گے جن میں تم مجھے یاد کرتے ہو

Haidth Number: 2866
انس بن مالک‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :اے ابن آدم!تو مجھے جب بھی پکارے گا اور مجھ سے امید رکھے گا تو میں تیرے سارے گناہ بخش دوں گا اور کوئی پرواہ نہیں کروں گا۔ اے ابن آدم !اگر تیرے گناہ آسمان کی بلندی کو چھولیں،پھر تو مجھ سے معافی مانگے تو میں تجھے بخش دوں گا اور مجھے کوئی پرواہ نہیں ہوگی۔ اے ابن آدم! اگر تو میرے پاس زمین بھر خطائیں لے کر آئے بس تو نے میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کیا ہو تو میں تیرے لئے زمین بھر مغفرت لاؤں گا

Haidth Number: 2867
سلمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: ایک آدمی نے کہا: الحمدللہ کثیرا (اللہ کے لئے بہت زیادہ تعریفات ہوں) فرشتے کو لکھنا گراں محسوس ہوا تو اس نے اس بارے میں اپنے رب عزوجل سے رجوع کیا۔ تو اس سے کہا گیا: اسے اسی طرح لکھو جس طرح میرے بندے نے کہا: بہت زیادہ

Haidth Number: 2868
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہتے ہیں کہ قریش نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: اپنے رب سے ہمارے لئے دعا کیجئے کہ وہ صفا کو ہمارے لئے سونے کا بنا دے ، ہم آپ پر ایمان لے آئیں گے۔ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: کیا تم ایسا کرو گے؟ قریش نے کہا: ہاں۔ آپ نے دعا کی تو جبریل آپ کے پاس آئے اور کہنے لگے: آپ کا رب آپ کو سلام کہتا ہے اور فرماتا ہے کہ اگر تم چاہو تو (صفا) ان کے لئے سونے کا بن جائے لیکن اس کے بعد جس شخص نے کفر کیا اسے میں ایسا عذاب دوں گا جو دنیا میں کسی کو نہیں دیا ہوگا۔ اور اگر تم چاہو تو میں ان کے لئے توبہ اور رحمت کا دروازہ کھلا رکھوں ۔ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: تو بہ اور رحمت کا دروازہ اچھا ہے۔

Haidth Number: 2869
ابو مالک اشجعی رحمۃ اللہ علیہ اپنے والد(طارق بن اشیم) سے بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سنا، آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کے پاس ایک آدمی آیا اور کہنے لگا: اے اللہ کے رسول! جب میں اپنے رب سے سوال کروں تو کیا کہوں؟ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: کہو: اے اللہ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے عافیت دے، اور مجھے رزق دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاروں انگلیاں ملائیں سوائے انگوٹھے کے ۔ یہ چاروں دعائیں تمہارے لئے دنیا اور آخرت کی بھلائی جمع کر دیں گی

Haidth Number: 2870
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ابو بکر صدیق‌رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول!مجھے ایسی دعا سکھائیے جو میں صبح و شام پڑھتا رہوں؟ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: کہو ،اے اللہ غیب اور حاضر کو جاننے والے ،آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے، ہر چیز کے رب اور مالک ،میں گواہی دیتا ہوں کہ تو ہی سچا معبود ہے میں اپنے نفس کے شر، شیطان کے شر اور شرک سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔ صبح شام اور رات سوتے وقت یہ کلمات کہو۔

Haidth Number: 2871

عَنْ أَنسٍ رضی اﷲ عنہ قَالَ: جَاء أَعْرَابِيٌّ۔ إلی النَّبِي ﷺ فَقَال: یَا رَسُولَ اﷲ، عَلَمنِي خَیْرًا فَأَخَذ النَّبِي ﷺ بِیَدہ فَقَال: قُل سُبْحَان اﷲ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ، وَلَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ، وَاللّٰہُ أَکْبَرُ فَعَقَد الْأَعْرَابِيّ عَلَی یدہ۔ وَمَضَی وَتَفَکَّرتُم رَجَع فَتَبَسَّم النَّبِي ﷺ قَالَ: تَفکر الْبَائِس فَجَاء فَقَال: یَا رَسُول اللّٰہ!، سُبْحَان اﷲ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ، وَلَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ، وَاللّٰہُ أَکْبَرُ ھٰذَا لِلّٰہِ فَمَا لِي؟ فَقَال لَہ النَّبِي ﷺ: یا أَعْرَابِيّ! إذَا قُلْتَ: سُبْحَانَ اﷲِ قَالَ اﷲُ: صَدقْتَ وَإِذَا قُلْتَ: الْحَمْدُ لِلّٰہِ قَالَ اﷲُ: صَدَقْتَ، وَإِذَا قُلْتَ: وَلَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ قَالَ اﷲُ: صَدَقْتَ، وَإِذَا قُلْتَ: اﷲُ أَکْبَر قَالَ اﷲُ: صَدَقْتَ، وَإِذَا قُلْتَ:: اللھُمّ! اغْفِرْ لِي قَالَ اﷲُ: قَد فَعلتُ وَإِذَا قُلْتَ: اللھُمّ! ارْحَمْنِي قَالَ اﷲُ: (قد) فَعلتُ وَإِذَا قُلْتَ: اللھُمّ! ارْزُقْنِي قَالَ اﷲُ: قَد فَعلتُ قَالَ: فَعَقَد الْأَعْرَابِيّ عَلَی سَبع في یَدہ ثُمَّ وَلَّی۔

انس رضی اﷲ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ ایک بدو نبی ﷺ کے پاس آیا او رکہنے لگا: اے اﷲ کے رسول! مجھے خیر سکھائیے۔ نبی ﷺ نے اس کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا کہو: سبحان اﷲ، والحمدللہ، ولا الہ الّا اﷲ، واﷲ اکبر۔ بدو نے اپنے انگلیوں پر گنا، اور سوچتا ہوا چلا گیا۔ پھر واپس پلٹا، تو نبی ﷺ تبسم فرمانے لگے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ناامید شخص کی طرح فکر کررہا ہے۔ وہ آپ کے قریب آیا اور کہنے لگا: اے اﷲ کے رسول! سبحان اﷲ، والحمدللہ، ولا الہ الا اﷲ، واﷲ اکبر یہ اﷲ کے لیے ہیں میرے لیے کیا ہے؟ نبی ﷺ نے اس سے فرمایا: اے دیہاتی! جب تم سبحان اﷲ کہو گے تو اﷲ تعالیٰ فرمائے گا تم نے سچ کہا، جب تم الحمدللّٰہ کہو گے تو اﷲ تعالیٰ فرمائے گا تم نے سچ کہا، جب تم لا الہ الا اﷲ کہو گے تو اﷲ تعالیٰ فرمائے گا: تم نے سچ کہا، جب تم اﷲ اکبر کہو گے تو اﷲ تعالیٰ فرمائے گا تم نے سچا کہا، جب تم کہو گے: اے اﷲ مجھے بخش دے تو اﷲ تعالیٰ فرمائے گا میں نے بخش دیا جب تم کہو گے: اے اﷲ مجھ پر رحم فرما تو اﷲ تعالیٰ فرمائے گا: میں نے رحم کردیا، اور جب تم کہو گے اے اﷲ مجھے رزق عطا فرما، تو اﷲ تعالیٰ فرمائے گا میں نے رزق دے دیا، بدو نے اپنے ہاتھ پر سات کی گنتی گنی پھر واپس پلٹ گیا۔

Haidth Number: 2872

عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ قَالَ: قُلْتُ: لِعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خَنْبَشٍ التَّمِيمِيِّ وَكَانَ (شيخا) كَبِيرًا: أَدْرَكْتَ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَالَ: نَعَمْ قَالَ: قُلْتُ: كَيْفَ صَنَعَ رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌لَيْلَةَ كَادَتْهُ الشَّيَاطِينُ؟ فَقَالَ: إِنَّ الشَّيَاطِينَ تَحَدَّرَتْ تِلْكَ اللَّيْلَةَ عَلَى رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌مِنَ الْأَوْدِيَةِ وَالشِّعَابِ وَفِيهِمْ شَيْطَانٌ بِيَدِهِ شُعْلَةُ نَارٍ يُرِيدُ أَنْ يُحْرِقَ بِهَا وَجْهَ رَسُولِ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌فَهَبَطَ إِلَيْهِ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ! قُلْ: قَلتُ: وَمَا أَقُولُ؟ قَالَ: قُلْ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ الَّتِي لا يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ ، وَلا فَاجِرٌ مِّنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَذَرَأَ وَبَرَأَ وَمِنْ شَرِّ مَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ وَمِنْ شَرِّ مَا يَعْرُجُ فِيهَا وَمِنْ شَرِّ مَا ذَرَأَ فِي الأَرْضِ وَمَا يَخْرُجُ مِنْهَا ، وَمِنْ شَرِّ فِتَنِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَمِنْ شَرِّ كُلِّ طَارِقٍ إِلَّا طَارِقًا يَطْرُقُ بِخَيْرٍ يَا رَحْمَنُ! قَالَ: فَطَفِئَتْ نَارُهُمْ وَهَزَمَهُمُ اللهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى.

ابو تیاح سے مروی ہے کہتے ہیں کہ میں نے عبدالرحمن بن خنبش تمیمی‌رضی اللہ عنہ جو ایک بوڑھے شخص تھے، سے کہا: کیا آپ نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کو دیکھا ہے ؟انہوں نے کہا:جی ہاں، میں نے کہا: جس رات شیاطین آپ کے قریب آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے کیا کیا؟ کہنے لگے: اس رات شیاطین آپ کی طرف وادیوں اور گھاٹیوں سے آنے لگے، ان میں ایک شیطان ایسا بھی تھا جس کے ہاتھ میں آگ کا شعلہ تھا ،اور وہ آپ کا چہرہ جلانا چاہتا تھا ،جبریل علیہ السلام آپ کے پاس آئے اور کہنے لگے: اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم !کہو، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: کیا کہوں؟ جبریل علیہ السلام نے کہا: آپ کہئے: میں اللہ تعالیٰ کے ان مکمل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں جن سے کوئی نیک یا بد تجاوز نہیں کر سکتا ،ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی اور زمین میں پھیلائی۔ اور ہر اس چیز کے شر سے جو آسمان سے نازل ہوتی ہے ،اور جو آسمان میں چڑھتی ہے اور ہر اس چیز کے شر سے جو زمین میں پھلتی پھولتی ہے اور جو زمین سے نکلتی ہے ، رات اور دن کے فتنوں سے اور رات کو آنے والے فتنوں کے شر سے سوائے اس کے جو خیر لے کر آئے اے رحمن۔ یہ کہتے ہی ان کی آگ بجھ گئی اور اللہ تبارک وتعالیٰ نے انہیں شکست دے دی

Haidth Number: 2873
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: قُلۡ یٰۤاَیُّہَا الۡکٰفِرُوۡنَ﴿۱﴾ ،چوتھائی قرآن کے برابر ہے۔

Haidth Number: 2874
عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ کے خیال میں اگر مجھے معلوم ہو جائے کہ لیلۃ القدر کونسی ہے تو مجھے کیا کہنا چاہیئے؟ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: کہو، اے اللہ تو درگزر کرنے والا ہے، درگزر کو پسند کرتا ہے ،مجھے معاف کر دے

Haidth Number: 2875
جابر‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: قرآن سفارش کرنے والا ہے اور اس کی سفارش قبول کی جاتی ہے۔ جو شخص اسے اپنے سامنے رکھے گا اسے جنت کی طرف لے جائے گا اور جو اسے اپنی پیٹھ کے پیچھے پھینک دے گا اسے جہنم کی طرف ہانک کر لے جائے گا

Haidth Number: 2876
عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا:قصہ بیان کرنے والے تین قسم کے لوگ ہوتے ہیں امیر، مامور اور تکبر والا

Haidth Number: 2877
انس‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌جب کسی کے لئے انتہائی سنجیدگی سے دعا کرتے تو فرماتے :اللہ تعالیٰ تم پر نیک لوگوں کی رحمت فرمائے ،جو رات کو قیام کرتے ہیں اور دن کو روزہ رکھتے ہیں ،نہ گنہگارہیں نہ فاسق وفاجر ہیں

Haidth Number: 2878
براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌جب سونے کا ارادہ فرماتے تو اپنا دایاں ہاتھ اپنے دائیں رخسار کے نیچے رکھتے اور کہتے: اے اللہ جس دن تو اپنےبندوں کو اٹھائے گا مجھے اس دن کے عذاب سے بچا ۔( ) یہ حدیث سیدنا حذیفہ بن یمان اور ام المؤمنین سیدہ حفصہ بنت عمر رضی اللہ عنہم سے بھی مروی ہے۔

Haidth Number: 2879
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌جب جنابت کی حالت میں سونے کا ارادہ فرماتے تو وضو کرلیتے، اور جب (جنابت کی حالت میں)کھانا کھانے کا ارادہ فرماتے تو اپنے ہاتھ دھولیتے ۔

Haidth Number: 2880
ابو لبابہ بن عبدالمنذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌جب کسی بستی میں داخل ہونے کا ارادہ فرماتے تو جب تک یہ دعا نہ کر لیتے اس بستی میں داخل نہ ہوتے، اے اللہ! ساتوں آسمان کے رب اور جن چیزوں کو انہوں نے ڈھانپا ہوا ہے، اور ساتوں زمینوں کے رب اور جن چیزوں کو انہوں نے اٹھایا ہوا ہے،ہواؤں کے رب اور جن چیزوں کو یہ اڑائے پھرتی ہیں، شیاطین کے رب اور جن کو یہ گمراہ کرتے ہیں ،میں تجھ سے اس بستی بھلائی اور جو اس بستی میں ہے اس کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں اور اس بستی کے شر اور جو اس بستی میں ہے اس کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔

Haidth Number: 2881
سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ: جب ہوا تیز چلنے لگتی تو آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌فرماتے :اے اللہ اس ہوا کوخیر والی بناتباہی والی نہ بنا۔

Haidth Number: 2882