Blog
Books
Search Hadith

ابتدائی ایام ،انبیاء اور عجیب مخلوقات کا بیان

128 Hadiths Found
عبداللہ بن مسعود‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جبریل علیہ السلام میرے پاس سبز چادر میں آئے جس میں موتی جڑے ہوئے تھے۔

Haidth Number: 3084
حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌اپنے صحابہ میں بیٹھے ہوئے تھے، اچانک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےان سے کہا: کیا تم سن رہے ہو جو میں سن رہا ہوں؟ صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: ہم تو کوئی آواز نہیں سن رہے۔ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: میں آسمان کے چرچرانے کی آواز سن رہا ہوں، اور اس کے چرچرانے پر اسے ملامت نہیں کی جا سکتی ،آسمان میں بالشت بھر بھی جگہ خالی نہیں جہاں کوئی فرشتہ سجدے کی حالت میں یا قیام کی حالت میں نہ ہو

Haidth Number: 3085

عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ أَنَّ رَسُولَ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌قَالَ: أُتِيتُ بِالْبُرَاقِ وَهُوَ دَابَّةٌ أَبْيَضُ طَوِيلٌ يَضَعُ حَافِرَهُ عِنْدَ مُنْتَهَى طَرْفِهِ فَلَمْ نُزَايِلْ ظَهْرَهُ أَنَا وَجِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَام حَتَّى أَتَيْتُ بَيْتَ الْمَقْدِسِ فَفُتِحَتْ لَنَا أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَرَأَيْتُ الْجَنَّةَ وَالنَّارَ قَالَ حُذَيْفَةُ بْنُ الْيَمَانِ: وَلَمْ يُصَلِّ فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ قَالَ زِرٌّ: فَقُلْتُ لَهُ: بَلَى قَدْ صَلَّى قَالَ حُذَيْفَةُ: مَا اسْمُكَ يَا أَصْلَعُ! فَإِنِّي أَعْرِفُ وَجْهَكَ وَلَا أَعْرِفُ اسْمَكَ؟ فَقُلْتُ: أَنَا زِرُّ بْنُ حُبَيْشٍ قَالَ: وَمَا يُدْرِيكَ أَنَّهُ قَدْ صَلَّى؟ قَالَ: فَقُلْتُ: يَقُولُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: سُبۡحٰنَ الَّذِیۡۤ اَسۡرٰی بِعَبۡدِہٖ لَیۡلًا مِّنَ الۡمَسۡجِدِ الۡحَرَامِ اِلَی الۡمَسۡجِدِ الۡاَقۡصَا الَّذِیۡ بٰرَکۡنَا حَوۡلَہٗ لِنُرِیَہٗ مِنۡ اٰیٰتِنَا ؕ اِنَّہٗ ہُوَ السَّمِیۡعُ الۡبَصِیۡرُ (۱) الإسراء قَالَ: فَهَلْ تَجِدُهُ صَلَّى؟ لَوْ صَلَّى لَصَلَّيْتُمْ فِيهِ كَمَا تُصَلُّونَ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ قَالَ زِرٌّ: وَرَبَطَ الدَّابَّةَ بِالْحَلَقَةِ الَّتِي يَرْبِطُ بِهَا الْأَنْبِيَاءُ عَلَيْهِمْ السَّلَام قَالَ حُذَيْفَةُ: أَوَكَانَ يَخَافُ أَنْ تَذْهَبَ مِنْهُ وَقَدْ أتَاهُ اللهُ بِهَا؟

حذیفہ بن یمان‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: میرے پاس براق لایا گیا یہ ایک لمبا سفید جانور ہے، انتہائے نظر پر اس کا قدم پڑتا ہے۔ میں اور جبریل علیہ السلام اس کی پیٹھ پر بیٹھے رہے حتی کہ ہم بیت المقدس آگئے۔ ہمارے لئے آسمان کے دروازے کھول دیئے گئے۔ میں نے جنت اور جہنم دیکھی۔ حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت المقدس میں نماز نہیں پڑھی، زر بن بن حبیش‌رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے حذیفہ‌رضی اللہ عنہ سے کہا: کیوں نہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے نماز پڑھی تھی ،حذیفہ نے کہا: تمہارا کیا نام ہے؟گنجے انسان! میں تمہارا چہرہ پہچانتا ہوں ، لیکن نام نہیں جانتا۔میں نے کہا: میں زر بن جیش ہوں۔ انہوں نے کہا: تمہیں کس طرح معلوم ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھی ہے؟ میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: (الاسراء:۱)کہنے لگے: کیا تمہیں اس میں نماز کا ذکر ملتا ہے؟ اگر وہ نماز پڑھتے تو تم بھی اس میں اسی طرح نماز پڑھتے جس طرح مسجد حرام میں پڑھتے ہو ۔ زر‌رضی اللہ عنہ نے کہا: اور آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے اس کڑے کے ساتھ اپنی سواری باندھی جس کڑے کے ساتھ دوسرے انبیاء علیہما السلام اپنی سواریاں باندھا کرتے تھے۔ حذیفہ‌رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کو اس بات کا خوف تھا کہ وہ بھاگ جائے گی حالانکہ اللہ تعالیٰ نے اسے بھیجا تھا؟

Haidth Number: 3086
انس‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ وہ جندب یا ان کے علاوہ کسی دوسرےصحابی سے بیان کرتے ہیں کہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: آدم اور موسیٰ علیہم السلام میں جھگڑا ہوا تو آدم علیہ السلام ،موسیٰ علیہ السلام سے جیت گئے

Haidth Number: 3087
عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہےکہ حارث بن ہشام نے نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سوال کیا: آپ کے پاس وحی کس طرح آتی ہے؟ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: کبھی میرے پاس گھنٹیوں کی آواز کی صورت میں آتی ہے ،اور یہ مجھ پر سب سے سخت مرحلہ ہوتا ہے، جب یہ کیفیت مجھ سے ختم کی جاتی ہے تو مجھے یاد ہو جاتا ہے اور کبھی فرشتہ آدمی کی صورت میں آتا ہے ،جو وہ کہتا ہے میں یاد کر لیتا ہوں۔

Haidth Number: 3088
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام سے (نعمان) یعنی عرفہ میں عہد لیا، اللہ تعالیٰ نے ان کی پشت سے ہر انسان کو نکالا جو پیدا ہونے والا تھا، اور گرد و غبار کے ذرات کی طرح ان کے سامنے بکھیر دیا، پھر ان سے متوجہ ہو کر بات کی فرمایا: (الاعراف:۱۷۲،۱۷۳)کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟ وہ کہنے لگے :کیوں نہیں، ہم گواہی دیتے ہیں(یہ اس وجہ سے) کہ کہیں تم قیامت کے دن یہ نہ کہو کہ ہم اس بارے میں لاعلم تھے یا تم کہو کہ ہمارے باپ دادا نے اس سے پہلے شرک کیا اور ہم تو ان کے بعد ان کی اولاد تھے کیا تو ہمیں باطل لوگوں کے فعل کی وجہ سے ہلاک کر ے گا؟

Haidth Number: 3089
جابر‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ: مجھے اجازت دی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے عرش کو اٹھانے والےفرشتوں میں سے ایک فرشتے کے بارے میں بتاؤں ،اس کے کان سے لے کر کاندھے تک کا فاصلہ سات سو سال کی مسافت کا ہے۔

Haidth Number: 3090
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کے پاس آیا اور کہنے لگا: اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! وَجَنَّۃٍ عَرْضُھَا السَّمٰوٰتُ وَ الْاَرْضُ (اسی آیت کہ) جنت کی چوڑائی آسمان و زمین کے برابر ہے۔ تو جہنم کہاں ہے؟ آپ نے فرمایا: تمہارا اس رات کے بارے میں کیا خیال ہے جس نے تم سے ہر چیز کو چھپا دیا کہ وہ کہاں رکھی ہوئی ہے؟ اس نے کہا: اللہ بہتر جانتا ہے۔ آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔( )

Haidth Number: 3091
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جہنم نے اپنے رب سے شکایت کی اور کہنے لگی: میرے بعض حصے نے دوسرے کو کھا لیا ہے تو اللہ تعالیٰ نے اسے دو سانس لینے کی اجازت دی، ایک سانس سردی میں اور دوسرا گرمی میں، اس کا سردی کا سانس سردی کی شدت اور گرمی کا سانس گرمی شدت ہے۔

Haidth Number: 3092
عبیداللہ بن انس سے(مرسلا) مروی ہے کہ: دو میں سے پہلا بد بخت وہ شخص ہے جس نے اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں اوربعد والے لوگوں میں دوسرا بد بخت وہ شخص ہے جو تجھے نیزہ مارے گا اے علی !اور آپ نے نیزا مارے جانے والی جگہ کی طرف اشارہ کیا۔

Haidth Number: 3093

عَنْ أَبِي مُوسَى ، قَالَ : أَتَى النَّبِيُّ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌أَعْرَابِيا فَأَكْرَمه ، فَقَالَ لَه: « ائْتِنَا » فَأَتَاه ، فَقَالَ رَسُولُ الله ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌: (وَفِي رِوَايَةٍ: نَزَلَ رُسولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌بِأَعْرَابِي فَأَكْرَمه فَقَال لَه رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌: « تَعهَدْنَا ائْتِنَا » فَأَتَاهُ الأَعْرَابِي فَقَالَ لَه رَسُول اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌:) « سَلْ حَاجَتَك » ، فَقَالَ : نَاقَةٌ بِرَحْلِهَا ، وَأَعْنَزًا يَحْلِبُهَا أَهْلِي ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌: « أَعَجَزْتُمْ أَنْ تَكُونُوا مِثْلَ عَجُوْزِ بَنِي إِسْرَائِيْل ؟ » ، (فَقَالَ أَصْحَابه : يَا رَسُولَ اللهِ! وَمَا عَجُوز بَنِي إِسْرائِيْل؟) قَالَ : « إِنَّ مُوسَى لمَّا سَارَ بِبَنِي إِسْرائِيْل مِنْ مِصْرَ ضَلُّوا الطَّرِيْق؟ ، فَقَالَ : مَا هَذاَ ؟ فَقَالَ عُلَمَاؤُهم : (نَحْنُ نُحَدِّثُكَ:) إِنَّ يُوْسُفَ لماَ حَضَرَه المَوْت أَخذَ عَلَيْنَا مَوْثِقاً مِّنَ اللهِ أَنْ لَّا نَخْرُج مِنْ مِّصْر حَتَّى نَنْقُل عِظَامَه مَعَناَ ، قَالَ: فَمَنْ يَّعْلَم مَوْضِعُ قَبْرِه ؟ (قَالُوا: مَا نَدْرِي أَيْن قَبْر يُوسُف إِلَّا) عَجُوزٌ مِّنْ بَنِي إِسْرائِيْل ، فَبَعَثَ إِلَيْهَا فَأَتَتْهُ ، فَقَالَ : دُلُّوْنِي عَلىَ قَبْرِ يُوْسف ، قَالَتْ : (لَا وَاللهِ لاَ أَفْعَل) حَتَّى تُعْطِيَنِي حُكْمِي، قَالَ : وَمَا حُكْمُكَ ؟ قَالَتْ : أَكُوْنُ مَعَك فِي الْجَنَّة ، فَكَرِه أَنْ يُعْطِيَهَا ذَلِك ، فَأَوْحَى اللهُ إِلَيْه : أَنْ أَعْطهَا حُكْمهاَ ، فَانْطَلَقَتْ بِهِمْ إِلَى بُحَيْرَة : مَوْضِعَ مُسْتَنْقِع مَاءٍ ، فَقَالَتْ : أَنْضِبُوا هَذَا الماَء ، فَأَنْضَبُّوا ، قَالَتْ : اِحْفِرُوا وَاسْتَخْرِجُوا عِظَامَ يُوْسُف ، فَلَمَّا أَقَلُّوهاَ إِلَى الأَرْضِ إِذَا الطَّرِيْق مِثْل ضَوْءِ النَّهَار ».

ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌ایک اعرابی کے پاس آئے ،اس نے آپ کی مہمانی کی آپ نے اس سے کہا: ہمارے پاس آنا، وہ آ پ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کے پاس آیا تو رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: (اور ایک روایت میں ہے) رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌ایک اعرابی کے مکان پر اترے تو اس نے آپ کی مہمانی کی) تو رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے اس سے کہا: ہم سے وعدہ کرو کہ ہمارے پاس آؤ گے ،وہ اعرابی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے اس سے کہا: اپنی ضرورت بیان کرو، اس نے کہا: ایک اونٹنی کجاوے کے ساتھ اورکچھ بکریاں جن کا میری گھر والے دودھ نکالیں۔ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: کیا تم اس بات سے عاجز آگئے ہو کہ تم بنی اسرائیل کی بڑھیا جیسے بن جاؤ؟( آپ کے صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! بنی اسرائیل کی بڑھیا کون تھی؟)آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: موسیٰ علیہ السلام جب بنی اسرائیل کو کرلے کر مصر سے نکلے تو راستہ بھٹک گئے۔ موسیٰ علیہ السلام نے کہا:یہ کیا ہے؟ ان کے علماء نے کہا:( ہم آپ کو بتاتے ہیں) جب یوسف علیہ السلام کی موت کا وقت آیا تو انہوں نے اللہ کی طرف سے ہم سے پختہ عہد لیا تھا کہ جب تک ہم ان کی ہڈیوں کو اپنے ساتھ منتقل نہیں کریں گے مصر سے نہیں نکلیں گے۔ موسیٰ علیہ السلام نے کہا: ان کی قبر کی جگہ کے بارے میں کون جانتاہے؟ کہنے لگے:(ہمیں نہیں معلوم کہ یوسف علیہ السلام کی قبر کہاں ہے؟) ہاں، بنی اسرائیل کی ایک بڑھیا ہے، موسیٰ علیہ السلام نے اس کی طرف پیغام بھیجا وہ آئی تو موسیٰ علیہ السلام نے کہا: ہمیں یوسف علیہ السلام کی قبر بتاؤ۔ اس نے کہا:(نہیں ،واللہ میں ایسا نہیں کروں گی)جب تک تم میرا فیصلہ قبول نہیں کرو گے۔ موسیٰ علیہ السلام نے کہا: تمہارا فیصلہ کیا ہے؟ وہ کہنے لگی: میں آپ کے ساتھ جنت میں رہوں گی، موسیٰ علیہ السلام کو یہ بات نا گوار لگی کہ اس کا فیصلہ قبول کریں ۔اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کی طرف وحی کی کہ اس کا فیصلہ قبول کر لو، وہ انہیں لے کر ایک تالاب کی طرف گئی جو پانی سے بھرا ہوا تھا لیکن نکاس نہ تھا، کہنے لگی: یہ پانی نکالو، تو انہوں نے پانی نکالا تو بڑھیا کہنے لگی: گڑھا کھودو اور یوسف علیہ السلام کی ہڈیاں نکال لو۔ جب انہوں نے گڑھا کھودواتو راستہ دن کی روشنی کی طرف واضح ہوگیا۔( )

Haidth Number: 3094
انس‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ: یوسف علیہ السلام کو حسن کا نصف (یا وافر)حصہ دیا گیا تھا

Haidth Number: 3095
عوف بن مالک‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ: یہودی اکہتر(۷۱) فرقوں میں تقسیم ہوئے، ایک جنت میں اور ستر جہنم میں، عیسائی بہتر(۷۲) فرقوں میں تقسیم ہوئے ایک جنت میں اور اکہتر(۷۱) جہنم میں۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میری امت تہتر(۷۳) فرقوں میں تقسیم ہوگی، ایک جنت میں اور بہتر(۷۲) جہنم میں جائیں گے۔ پوچھا گیا کہ: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ کون لوگ ہوں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ جماعت والے ہوں گے

Haidth Number: 3096
مجاہد سے مروی ہے کہتے ہیں کہ ہم عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھے تھے ۔لوگوں نے دجال کا ذکر چھیڑاتو کسی نے کہا: اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان کا فر لکھا ہوگا۔ ابن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے نہیں سنا۔ لیکن آپ نے فرمایا: رہی بات ابراہیم علیہ السلام کی تو اپنے ساتھی کی طرف دیکھ لو، اور موسیٰ علیہ السلام تو وہ سخت گھنگھریالے بالوں والے گندمی رنگ کے کھجور کے درخت کی چھال سے بٹی ہوئی رسی کی نکیل ڈالے ہوئے سرخ اونٹ پر سوار ہیں۔ گویا کہ میں انہیں دیکھ رہا ہوں جب وہ تلبیہ پڑھتے ہوئے وادی میں اترے

Haidth Number: 3097
ابو ذر‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ آدم علیہ السلام تین رنگ کی مٹی سے پیدا ہوئے۔ سیا ہ سفید اور سبز۔

Haidth Number: 3098
عبدالرحمن بن حسنہ رضی اﷲ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں کہ ہم ایک سفر میں رسول اﷲ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کے ساتھ تھے۔ ہمیں کئی سانڈے (گوہ) ملے، ہانڈیاں جوش مار رہی تھیں، رسول اﷲ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: بنی اسرائیل کی ایک امت کے چہرے تبدیل کردیے گئے تھے مجھے ڈر ہے کہ کہیں یہ ہی نہ ہو۔ یعنی سانڈہ۔ عبدالرحمن رضی اﷲ عنہ نے کہا: ہم نے بھوکے ہونے کے باوجود وہ ہانڈیاں الٹ دیں۔

Haidth Number: 3099
نافع، سائبہ (فاکہ بن مغیرہ کی آزاد کردہ لونڈی) سے بیان کرتے ہیں کہ وہ عائشہ رضی اﷲ عنہا کے پاس آئی تو ان کے گھر میں ایک نیزہ رکھا ہوا دیکھا۔ کہنے لگی: ام المومنین! آپ اس نیزے کا کیا کرتی ہیں؟ عائشہ رضی اﷲ عنہا نے کہا: ہم اس کے ساتھ چھپکلیوں کو قتل کرتے ہیں، کیونکہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے ہمیں بتایا کہ: ابراہیم علیہ السلام کو جب آگ میں ڈالا گیا تو زمین کا ہر جانور ان کی آگ بجھا رہا تھا سوائے چھپکلی کے۔ یہ اس آگ میں پھونک مار رہی تھی، اس لیے آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے اسے قتل کا حکم دیا۔

Haidth Number: 3100
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ: اللہ تعالیٰ نے مجھے اجازت دی ہے کہ میں ایسے مرغ کے بارے میں بتاؤں جس کے پاؤں زمین میں ہیں اور اس کی گردن عرش کے نیچےجھکی ہوئی ہے اور وہ کہہ رہا ہے: تو پاک ہے اے ہمارے رب! تو کتنا عظیم ہے۔ تو اسے جواب دیا جاتا ہے یہ بات وہ شخص نہیں جانتا جو میری جھوٹی قسم کھاتا ہے۔

Haidth Number: 3101
ابو نضرہ سے مروی ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کا ایک صحابی بیمار ہوگیا ،اس کے ساتھی اس کے پاس اس کی عیادت کرنے کے لئے آئے ،وہ رونے لگا۔کسی نے اس سے کہا: اے اللہ کے بندے! کیوں رو رہے ہو؟ کیا تمہیں رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے یہ بات نہیں کہی کہ اپنی مونچھیں کاٹتے رہو حتی کہ مجھ سےملاقات کرلو؟ اس نے کہا: کیوں نہیں، لیکن میں نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سنا، آپ فرما رہے تھے: اللہ تعالیٰ نے اپنے دائیں ہاتھ میں ایک مٹھی بھری اور فرمایا: یہ اس (جنت)کے لئے ہے اور مجھے کوئی پرواہ نہیں ، اور دوسری مٹھی بھری ، یعنی دوسرے ہاتھ میں۔ اور فرمایا: یہ اس(جہنم) کے لئے ہے اور مجھے کوئی پرواہ نہیں۔ مجھے نہیں معلوم کہ میں کونسی مٹھی میں ہوں

Haidth Number: 3102
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے جب مخلوق پیدا فرمائی تو اپنے ہاتھ سے اپنے بارے میں لکھا کہ: میری رحمت میرے غصے پر غالب رہے گی

Haidth Number: 3103
ابو ہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہےکہ: اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو اپنی صورت پر پیدا فرمایا اور ان کی لمبائی ساٹھ ہاتھ تھی۔

Haidth Number: 3104
ابو موسیٰ اشعری‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہےکہ: اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام کو ایک مٹھی سے جو اس نے پوری زمین سے لی تھی، پیدا فرمایا اس لئے آدم علیہ السلام کی اولاد زمین کے رنگ پر پیدا ہوتی ہے ان میں سرخ بھی ہیں سفید بھی اور سیاہ بھی اور ان رنگوں کے درمیان بھی ، نرم بھی سخت بھی ،خبیث بھی اور پاکیزہ بھی

Haidth Number: 3105
عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو اندھیرے میں پیدا فرمایا: اور ان پر اپنا نورڈالا تو جس شخص تک یہ نور پہنچ گیا وہ ہدایت پاگیا اور جس تک نہیں پہنچا وہ گمراہ ہوگیا۔ عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اسی لئے میں کہتا ہوں کہ: جو ہونے والا ہے اسے لکھ کر قلم خشک ہو چکا ہے۔( )

Haidth Number: 3106
عبدالرحمن بن قتادہ سلمی رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ اللہ عزوجل نے آدم علیہ السلام کو پیدا فرمایا، پھر ان کی پشت سے مخلوق لی اور فرمایا: یہ جنت کی طرف جائیں گے مجھے ذرہ بھر بھی پرواہ نہیں، اور یہ جہنم کی طرف جائیں گے مجھے ذرہ بھر بھی پرواہ نہیں۔ کسی شخص نے کہا: اے اللہ کے رسول! پھر ہم کس بنا پر عمل کریں؟ آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: تقدیر کے مواقع پر

Haidth Number: 3107
(۳۱۰۸)انس‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے کہ اللہ عزوجل نے ایک مٹھی بھری اور فرمایا: جنت میں میری رحمت کے ساتھ اور ایک دوسری مٹھی بھری ،فرمایا: جہنم میں ، مجھے ذرا بھی پرواہ نہیں

Haidth Number: 3108
ابراہیم بن سعد رحمۃ اللہ علیہ سے مروی ہے، کہتے ہیں کہ: مجھے میرے والد نے بتایا، انہوں نے کہا: میں مسجد میں حمید بن عبدالرحمن کے پہلو میں بیٹھا ہوا تھا ،بنی غفار کا ایک باوقار بزرگ گزرا، ان کے کانوں میں بہراپن یااونچا سننے کی بیماری تھی ،حمید نے اس کی طرف کسی کو بھیجا۔ جب وہ آگیا تو حمید نے کہا: بھتیجے درمیان میں جگہ بناؤ، کیوں کہ یہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌کا صحابی ہے۔ وہ آئے اور ہمارے درمیان آکر بیٹھ گئے۔حمید نے اس سے کہا: وہ حدیث تو بیان کیجئے جو آپ نے مجھے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے بیان کی تھی۔ اس بزرگ نے کہا: میں نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سنا، فرما رہے تھے: اللہ عزوجل بادل کرتا ہے۔وہ خوبصورت انداز میں بات کرتا ہے اور بہترین انداز میں ہنستا ہے

Haidth Number: 3109
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے کہ: پہلی چیز جو اللہ تعالیٰ نے پیدا کی، قلم تھا اسے ہر وہ کام جو ہونے والا تھا لکھنے کا حکم دیا۔

Haidth Number: 3110
عبداللہ بن مسعود‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا:پہلا شخص جس نے سوائب(سائبہ وہ اونٹنی جو بتوں کے نام پر چھوڑ دی جاتی تھی) کا رواج ڈالا اور بتوں کی عبادت کی، ابو خزاعہ عمرو بن عامر تھا۔ اور میں نے اسے دیکھا کہ وہ آگ میں اپنی انتڑیاں گھسیٹ رہا ہے

Haidth Number: 3111

عَنْ عَبْدِ اللهِ بن مَسْعُودٍ، عَنِ النِّبيِّ صلی اللہ علیہ وسلم ، قَالَ:إِنَّ بني إِسْرَائِيلَ اسْتَخْلَفُوا خَلِيفَةً عَلَيْهِمُ ، بَعدَ مُوسَي عَلَيْهِ السَّلَام فَقَامَ يُصَلِّي لَيلَةً فَوْقَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ فِي الْقَمَرِ ، فَذَكَرَ أُمُورًا صَنَعَهَا، فَتَدَلَّى بِسَبَبٍ، فَأَصْبَحَ السَّبَبُ مُعَلِّقًا فِي الْمَسْجِدِ وَقَدْ ذَهَبَ، قَالَ: فَانْطَلَقَ حَتَّى أَتَى قَوْمًا عَلَى شَطِّ الْبَحْرِ، فَوَجَدَهُمْ يَضْرِبُون لَبِنًا أَوْ يَصْنَعُونَ لَبِنًا، فَسَأَلَهُمْ: كَيْفَ تَأْخُذُونَ عَلَى هَذَا اللَّبِنِ؟ قَالَ: فَأَخْبَرُوهُ، فَلَبَّنَ مَعَهُمْ، فَكَانَ يَأْكُلُ مِنْ عَمَلِ يَدِهِ فَإذَاكَانَ حِيْنَ الصَّلاةُ قَامَ يُصَلِّى، فَرَفَعَ ذَلِكَ الْعُمَّالُ إِلَى دِهْقَانِهِمْ، إِنَّ فِينَا رَجُلاً يَفْعَل كَذَا وَكَذَا، فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ، فَأَبَى أَنْ يَّأْتِيَهُ، ثَلَاثَ مَرَاتٍ ثُمَّ إِنَّهُ جَاءَ يَسِيرُ عَلَى دَابَّتِهِ، فَلَمَّا رَآهُ فَرَّ، فَاتَّبَعَهُ فَسَبَقَهُ، فَقَالَ: أَنْظِرْنِي أُكَلِّمْكَ، قَالَ: فَقَامَ حَتَّى كَلَّمَهُ، فَأَخْبَرَهُ خَبرَه أَنَّهُ كَانَ مَلِكًا، وَأَنَّهُ فَرَّ مِنْ رَهْبَةِ رَبِّهِ، قَالَ: إِنِّي لأَظنني لاحِقٌ بِكَ ، قَالَ: فَاتَّبَعَهُ فَعَبَدَا اللهَ، حَتَى مَاتَا، بِرُمَيْلَةِ مِصْرَ قَالَ عَبْدُ الله: لَو أَنِي كُنت ثَمَّ لَاهتَدَيت إِلَى قَبَرِهِمَا بِصِفَة رَسُولُ اللهِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ‌الْتَي وَصَف لَنَا .

عبداللہ بن مسعود‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: بنی اسرائیل نے موسیٰ علیہ السلام کے بعد ایک شخص کو اپنا خلیفہ بنایا، ایک مرتبہ وہ بیت المقدس کے اوپر چاندنی رات میں نماز پڑھ رہا تھا۔ آپ نے کچھ معاملات کا ذکر کیا جو وہ کیا کرتا تھا۔وہ اسی کے ذریعے نیچے اترے اور اسی مسجد کےساتھ لگی رہی اور اور وہ چلے گئے۔ پھر فرمایا : وہ چلتے رہے حتی کہ سمندرکے کنارے ایک قوم کے پاس آئے۔ انہوں نے دیکھا کہ وہ اینٹیں بنا رہے ہیں ، ان سے پوچھا: تم یہ اینٹیں بنانے کی کیا اجرت لیتے ہو؟ ان لوگوں نے اسے بتایا تو وہ بھی ان کے ساتھ اینٹیں بنانے لگے۔ اور اپنے ہاتھ کی کمائی کھانے لگے۔ جب نماز کا وقت ہوتا تو وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھنے لگےا۔ مزدوروں نے یہ بات اپنے مالک تک پہنچائی کہ ہم میں ایک شخص اس طرح کا کام کر رہا ہے ۔اس مالک نے ان کی طرف بلاوا بھیجا لیکن انہوں نے آنے سے انکار کر دیا۔ تین مرتبہ ایسا ہوا۔ پھر وہ اپنی سواری پر بیٹھ کر آیا جب انہوں نے اسے دیکھا تو بھاگ کھڑے ہوئے وہ اس کے پیچھےبھاگنے لگا اور اس سے آگے بڑھ گیا۔ وہ کہنے لگا: مجھے مہلت دو میں تم سے بات کرنا چاہتا ہوں ۔وہ کھڑےہوئے اس سے بات کرنے لگےاور اپنے متعلق بتایا جب اس نےاسے بتایا کہ وہ بادشاہ تھا اور اپنے رب کے ڈر سے بھاگا ۔اس نے کہا: میرا بھی یہی خیال ہے کہ میں تم سے مل جاؤں گا، پھر وہ اس کے پیچھے پیچھے چلنے لگا: وہ دونوں اللہ کی عبادت کرتے رہے حتی کہ مصر کےصحرامیں فوت ہوئے۔ عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں اگر میں وہاں ہوتا تو جس طرح رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے مجھے ان دونوں کی قبر کی نشانی بتائی ہے میں تمہیں ان دونوں کی قبریں دکھاتا۔( )

Haidth Number: 3112
ابو بردہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے مرفوعا بیان کرتے ہیں کہ:بنی اسرائیل نے ایک کتاب لکھی اور اس کی پیروی کرنے لگے۔ جب کہ تورات کو چھوڑ دیا۔( )

Haidth Number: 3113