Blog
Books
Search Hadith

قربانی، ذبحہ ، عقیقہ،كھانے،پنےْ اور حیوانوں كےساتھ نرمی كرنے كا بیان

129 Hadiths Found
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے كہا كہ میں نے رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سنا فرما رہے تھے:میرے پاس جبریل علیہ السلام آئے اور كہا : اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ! یقینا اللہ عزوجل نے شراب پر، اسے كشید كروانے والے پر، كشید كرنے والے پر، پینے والے پر، اٹھانے والے پر، جس كی طرف لے جائی جائے اس پر، بیچنے والے پر، خریدنے والے پر، پلانے والے پر اور طلب كرنے والے پر لعنت فرمائی ہے۔( )

Haidth Number: 790
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: شراب سے بچو،كو ں كہ یہ ہر برائی كی چابی ہے۔

Haidth Number: 791
) عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں كہ: جاہلیت میں جب لوگ عقیقہ كرتے توعقیقے كے خون میں روئی كاٹكڑا بھگوتے، جب بچے كا سرمونڈتے تواس روئی كو بچے كے سر پر ركھتے،نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: خون كی جگہ تم خلوق (خوشبو) لگاؤ، یعنی ذبح كے دن بچے كے سر پر۔

Haidth Number: 792
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مرفوعا مروی ہے كہ:ہمارے لئے دومردار اور دوخون حلال كئے گئے، دومردار مچھلی اور ٹڈی ہںب، اور دوخون جگر اورتلی ہیں۔

Haidth Number: 793
ابوہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ:( اونٹ پر) وزن پچھے كر كے ركھوكیو نكہ ہاتھ معلق (بندھے ہوئے) ہوتے ہیں، جبكہ قدم مضبوط ہوتے ہیں۔

Haidth Number: 794
عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے كہ وہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے پاس آئے توآپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے پاس كھانا رکھا ہواتھا، آپ نے فرمایا: بیٹےمیرے قریب ہوجاؤ، اللہ كا كانام لو، اپنے دائیں ہاتھ سے كھاؤ اور اپنے سامنے سے كھاؤ۔

Haidth Number: 795
ابوہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: جب تم میں سے كسی شخص كا خادم اس كے لئے كھانا تیار كر ے، جس كی گرمی سردی اس نے برداشت كی ہوتووہ اسے اپنے ساتھ بٹھائے،اگر وہ انكار كرے تواس كے ہاتھ میں ایك لقمہ ہی دے دے۔

Haidth Number: 796
ابن جریج سے مروی ہے کہتے ہیں مجھے ابوزبیر نے خبر دی کہا میں نے جابر رضی اللہ عنہ سے سنا ہےكہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جب تم میں سے كوئی شخص كھانا كھائے تو جب اپنے ہاتھ صاف نہ کرے جب تك اسے چاٹ نہ لے یا چٹوا نہ لے، اور جب تك پلیٹ چاٹ نہ لے یا چٹوانہ لے،نہ اٹھائے كیونكہ آخری كھانے میں بركت ہوتی ہے۔

Haidth Number: 797
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ جب تماارا كوئی خادم كھانا لائے تووہ اسے اپنے ساتھ بٹھالے۔ اگر اسے اپنے ساتھ نہ بٹھائے تواس میں سے كچھ دے دے۔

Haidth Number: 798
ابوہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جب تماُرا خادم كھانا لائے تواسے اپنے ساتھ بٹا لو، (اگر اپنے ساتھ نہ بٹھاؤ) تواسے ایك یا دولقمے دے دو۔ كیونكہ اس نے گرمی اور پكانے كی مشقت برداشت كی ہے۔

Haidth Number: 799
عبداللہ بن مسعود‌رضی اللہ عنہ سے موقوفا مروی ہےكہ جب تمہارا خادم كھانا لائے تواسے اپنے ساتھ بٹھالویا اس میں سے اسے دے دو۔ كیونكہ اس نے گرمی اور دھویں كی تكلفی برداشت كی ہے۔

Haidth Number: 800
جابر‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جب تماْرا بھائی كسی كوكھانے كی دعوت دے تووہ اسے قبول كرے، پھر اگر چاہے توكھالے اور اگر چاہے تونہ دعا کردے

Haidth Number: 801
ابوہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جب تم میں سے كسی شخص كوكھانے كے لئے بلایا جائے تودعوت قبول كرے، اگر روزہ دار نہ ہوتوكھالے، اور اگر روزے دار ہوتودعا کرے۔

Haidth Number: 802
ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جب تم شكار كرواورتنْ دن بعد اسے پاؤ اور تماُرا ترپ بھی اس مںق ہوتو اسےكھالو اگر بد بودار نہ ہوا ہو۔

Haidth Number: 803
سمرہ بن جندب‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جب تم اپنے گھر والوں كو شام کے وقت دودھ سے سراب كر دوتوجس مردار سے اللہ تعالیٰ نے منع كان ہے اس سے بچ جاؤ

Haidth Number: 804
انس‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:جب تم سر سبز زمنن مں سفر كروتوجانوروں كوان كا حق دو اور جب بنجر زمنْ سے گزرو تو جانوروں كواس سے نجات دلاؤ یعنی تیز چلو، (رات میں) سفركولازم كر لو، كو نكہ رات كے وقت زمن لپی ح جاتی ہے، اور جب تم پڑاؤڈالوتوراستےمیں پڑاؤ مت ڈالوكیونكہ یہ ہر جانور کا ٹھکانہ ہے۔

Haidth Number: 805
ابوہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا:جب تم مںا سے كوئی شخص پانی(دودھ وغر ہ) پئےِ توبرتن مںْ سانس نہ لے۔ دوبارہ پناّ چاہے تواسے ہٹالے، پھر دوبارہ منہ سے لگالے۔

Haidth Number: 806
ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے كہ رسول ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جب تم دودھ پیوتوكلی كر لیا كرو۔ كیونكہ اس میں چكنائی ہوتی ہے۔

Haidth Number: 807
ابوہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جب تم مںد سے كوئی شخص قربانی كرے تو اس کو چاہیے کہ وہ اپنی قربانی سے کھائے۔(

Haidth Number: 808
جابر بن عبداللہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جب تم گوشت پكاؤ توشوربہ یا پانی زیادہ كر لاَ كرو، كوَنكہ اس طرح كرنے سے پڑوسوبں كے لئے بھی گنجائش نكل آئے گی

Haidth Number: 809
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انو ں نے نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌سے سنا فرما رہے تھے: جب تم مںك سے كوئی شخص كھانا كھائے اور لقمہ گر جائے توجواسے لگا ہے اسے صاف كر كے كھالے۔ اسے شطا ن كے لئے نہ چھوڑے، اور جب تك اپنا ہاتھ چاٹ نہ لے رومال سے صاف نہ كرے۔ كیونكہ انسان نہیں جانتا كہ كونسے لقمے میں اس كے لئے بركت ہے، شیطان ہر چیز پر انسان كے راستے میں گھات لگائے بٹھا ہے۔ حتی كہ اس كے كھانے كے وقت بھی، اور پلٹن جب تك چاٹ نہ لے یا چٹوا نہ لے نہ اٹھائے۔ كیونكہ كھانے كے آخری حصے میں بركت ہوتی ہے۔

Haidth Number: 810
) ابوہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: جب مكھی تمہارے دودھ (چائے وغیرہ) میں گر جائے تواسے (پورا) ڈبودے كیونكہ اس كے ایك پر میں بیما ری اور دوسرے میں شفا ہوتی ہے۔

Haidth Number: 811
انس‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی ‌صلی اللہ علیہ وسلم عائشہ رضی اللہ عنہا كے گھر میں داخل ہوئے توگوشت دیكھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس میں سے ہمارے لئےبھون دو، انھوں نے كہا: اے اللہ كے رسول یہ (بریرہ رضی اللہ عنہا کے لئے بطور) صدقہ (آیا) ہے۔ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: اس گوشت میں سے ہمارے لئے بھون دوکیونکہ یہ اپنی جگہ پہنچ چكا ہے۔

Haidth Number: 812
) ابوہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كتے، میں كہ مجھے معلوم تھا كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے روزہ ركھا ہوا ہے، میں نے آپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كی افطاری كے لئے کدوکے برتن میں نبیذ تیار کی ۔ پھر میں اسے آپ كے پاس لایا، کیا دیکھتاہوں کہ نبیذجوش مار رہی ہے توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے دیوار پر دے مارو، كیونكہ یہ ان لوگوں كا مشروب ہے جواللہ اور یوم آخرت پر ایمان نہیں ركھتے۔

Haidth Number: 813
حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے مرفوعا مروی ہے كہ: كھانا كھلاؤ اور اچھی بات كو ۔

Haidth Number: 814
محمد بن زیادسے مروی ہے كہ عبداللہ بن حارث‌رضی اللہ عنہ ہمارے پاس سے گزرے توكہنے لگے كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا: كھاناكھلاؤ، سلام پھیلاؤ، جنتوں كے وارث بن جاؤ۔( )

Haidth Number: 815
ابوہریرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے كچھ كھجوریں دیں۔ مںُ نے اسے کھجور کے پتوں کے بنے ہوئے ٹوکرے میں ركھ كر گھر كی چھت کے ساتھ لٹكا دیا اور ہم اس میں سے كھاتے رہے حتی كہ اس كی آخری كھجوریں شام والوں كے ہاتھ لگںْ۔ جب انولں نے مدیہپ پر حملہ كات۔( )

Haidth Number: 816
جابر بن سمرہ‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ (حرہ) میں ایك آدمی كی اونٹنی تھی۔اس نے ایك آدمی كووہ اونٹنی دے دی، اونٹنی بیمار ہوگئی، جب وہ مرنے لگی تواس كی بیوی نے اس سے كہا: اگر تم اسے نحر كر دواور ہم اس كا گوشت كھائیں، اس نے انكار كر دیا۔وہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌كے پاس آیا اور اس بات كا تذكرہ كیا ، آپ نے فرمایا: كیا تمہا رے پاس اتنی خوراك ہے جو تمہیں كافی ہو؟ اس نے كہا: نہیں۔ آپ نے فرمایا: تب اسے كھالو۔ اونٹنی مرچکی تھی، اس نے كہا: ہم نے اس کا،گوشت اور چربی تقریباً بیس دن كھائی، پھر اس كا مالك ملا تواس نے اس سے كہا: تم نے اسے نحر كیوں نہ كر دیا؟ اس نے كہا: مجھے تم سے شرم آتی تھی۔( )

Haidth Number: 817
جابر‌رضی اللہ عنہ سے مروی ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم كے پاس سے ایك گدھا گزرا، جس كے چراے پرنشانات بنائے گئے تھےآپ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے فرمایا:كیا تمہیں یہ اطلاع نہیں ملی كہ جس شخص نے جانور كے چہرےپر نشانات بنائےیا اس كے چہر ے پر مارا، میں نے اس پر لعنت كی ہے؟آپ نے اس كام سے منع فرمادیا۔

Haidth Number: 818
سالم بن عبداللہ( بن عمر) رضی اللہ عنہ اپنے والد سے بیان كرتے ہیں كہ رسول اللہ ‌صلی اللہ علیہ وسلم ‌نے چھری تیز كرنے اور جانوروں سے چھپانے كا حكم دیا اور جب تم میں سے كوئی شخص ذبح كرےتوپہلے جلدی کرے۔

Haidth Number: 819