Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلنَّقْصُ:یہ ابرام کی ضد ہے اور اس کے معنی کسی چیز کا شیرازہ بکھیرنے کے ہیں جیسے نَقَضْتُ الْبِنَائَ:عمارت کو ڈھانا۔اَلْحَبْلَ:رسی کے بل اتارنا۔ اَلْعَقْدَ:گرہ کھولنا۔ اَلنِّقْضُ وَالنَّقْضُ:یہ دونوں بمعنی منقوض آتے ہیں لیکن بکسر النون زیادہ تر عمارت کے لئے آتا ہے۔اور بفتح النون کا عام استعمال اشعار کے متعلق ہوتا ہے۔اسی سے دبلے اونٹ اور زمین کی پرت کو جو کھمبی وغیرہ کے نکلنے سے پھٹ جاتی ہے نِقْضٌ کہا جاتا ہے۔پھر نَقْضُ الْحَبْلِ وَالْعَقْدِ سے استعارہ کے طور پر عہد شکنی کے لئے نقض کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (اَلَّذِیۡنَ عٰہَدۡتَّ مِنۡہُمۡ ثُمَّ یَنۡقُضُوۡنَ عَہۡدَہُمۡ ) (۸۔۵۶) ہر بار اپنے عہد کو توڑڈالتے ہیں۔ (الَّذِیۡنَ یَنۡقُضُوۡنَ عَہۡدَ اللّٰہِ) (۲۔۲۷) جو خدا کے اقرار کو توڑدیتے ہیں۔ (وَ لَا تَنۡقُضُوا الۡاَیۡمَانَ بَعۡدَ تَوۡکِیۡدِہَا) (۱۶۔۹۱) اور جب پکی قسمیں کھاؤ تو ان کو نہ توڑو۔اور اسی طرح کلام و شعر میں مُنَاقَضَۃٌ ہے جیسا کہ جریر اور فرزدق کے نقائص شعر یہ مشہور ہیں۔اَلنَّقِیْضَان:وہ قضیے جن میں سے ایک کا مصدق دوسرے کے کذب کو مستلزم ہو جیسے ایک ہی چیز کے متعلق ایک ہی حالت میں ھُو کَذَا وَلَیْسَ بِکَذَا کا حکم لگانا۔ اِنْتَقَضَ: (افتعال) اِنْتِقَاضًا کے معنی عمارت مسمار ہونے یا رسی کھل جانا کے ہیں اور اسی سے اِنْتَقَضَتِ الْقَرْحَۃُ ہے یعنی زخم کا اچھا ہونے کے بعد خراب ہوجانا۔اِنْقَضَتِ الدَّجَاجَۃُ:مرغی کا انڈا دیتے وقت کڑکڑانا۔اَلْاِنْقَاضُ کے اصل معنی آواز کے نہیں ہیں۔بلکہ کسی چیز کے اس طرح ٹوٹنے کے ہیں کہ اس سے آواز پیدا ہو۔پھر اس کا اطلاق آواز پر ہونے لگا ہے اور آیت کریمہ:۔ (الَّذِیۡۤ اَنۡقَضَ ظَہۡرَکَ ) (۹۴۔۳) جس نے تمہاری پیٹھ توڑرکھی تھی۔میں اَنْقَضَ کے معنی کمر کو اس طرح توڑنا کے ہیں کہ اس سے کڑکڑانے کی آواز سنائی دے۔ اَلْاِنْقَاضُ:بیٹھے ہوئے جانور کو للکارنے کی آواز۔شاعر نے کہا ہے (1) (الرجز) (۳۲۶) اَعْلَمْتُھَا الْاِنْفَاضَ بَعْدَ الْقَرْقَرَۃِ یعنی میں نے اسے انقاض کے بعد قرقرۃ کی آواز سنائی۔ نَقِیْضُ الْمَفَاصِلِ:جوڑوں کے کڑکڑانے کی آواز۔

Words
Words Surah_No Verse_No
اَنْقَضَ سورة الشرح(94) 3
تَـنْقُضُوا سورة النحل(16) 91
نَقَضَتْ سورة النحل(16) 92
نَقْضِهِمْ سورة النساء(4) 155
نَقْضِهِمْ سورة المائدة(5) 13
يَنْقُضُوْنَ سورة البقرة(2) 27
يَنْقُضُوْنَ سورة الأنفال(8) 56
يَنْقُضُوْنَ سورة الرعد(13) 20
يَنْقُضُوْنَ سورة الرعد(13) 25