Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْعَوْنُ (کے معنی کسی کی مدد اور پشت پناہی کرنا کے ہیں (نیز عَوْنٌ مددگار) کہا جاتا ہے۔ فُلَانٌ عَوْنِیْ یعنی فلاں میرا مددگار ہے قَدْ اَعَنْتُہٗ (افعال) میں نے اس کی مدد کی۔ قرآن پاک میں ہے۔ (فَاَعِیۡنُوۡنِیۡ بِقُوَّۃٍ ) (۱۸:۹۵) تم مجھے قوت (بازو) سے مدد دو۔ (وَ اَعَانَہٗ عَلَیۡہِ قَوۡمٌ اٰخَرُوۡنَ) (۴۵:۴) اور دوسرے لوگوں نے اس میں اس کی مدد کی۔ اَلتَّعَاوُنُ: ایک دوسرے کی مدد کرنا۔ قرآن پاک میں ہے۔ (وَ تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡبِرِّ وَ التَّقۡوٰی ۪ وَ لَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثۡمِ وَ الۡعُدۡوَانِ) (۵:۲) نیکی اور پرہیزگاری میں ایک دوسرے کی مدد کرو اور گناہ اور ظلم کی باتوں میں ایک دوسرے کی مدد نہ کیا کرو۔ اَلْاِسْتِعَانَۃُ: مدد طلب کرنا۔ قرآن پاک میں ہے۔ (اسۡتَعِیۡنُوۡا بِالصَّبۡرِ وَ الصَّلٰوۃِ ) (۲:۱۵۳) صبر اور نماز سے مدد لیا کرو۔ اَلْعَوَانُ: ادھیڑ عمر کو کہتے ہیں۔ قرآن میں ہے۔ (عَوَانٌۢ بَیۡنَ ذٰلِکَ) (۲:۶۸) بلکہ ان کے بین بین یعنی ادھیڑ عمر کی۔ اور کبھی بطور کنایہ کے عمر رسیدہ عورت کو بھی عَوَانٌ کہہ دیا جاتا ہے۔ جیساکہ شاعر نے کہا ہے۔(1) (البسیط) (۳۲۵) فَاِنْ اَتُوْکَ فَقَالُوْا اِنَّھَا نَصَفٌ فَاِنَّ اَمْثَلَ نِصْفَیْھَا الَّذِیْ ذَھَبَا اگر تمہارے پاس آکر کہیں کہ ادھیڑ عمر ہے تو تم کہو اس کی عمر کا بہترین حصہ تو گزر چکا ہے۔ اور استعارۃً جو جنگ کئی سال تک جاری ہے اور پرانی ہو جائے اسے بھی عَوَانٌ کہا جاتا ہے۔ نیز پرانی کھجور کو بھی عَوَانَۃٌ کہہ دیتے ہیں۔ اَلْعَانَۃٌ: گورخر اس کی جمع عَانَاتٌ وَعَوْنٌ ہے اَلْعَانَۃُ موئے زہار۔ اس کی تصغیر عُوَیْنَۃٌ ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
اسْتَعِيْنُوْا سورة البقرة(2) 153
اسْتَعِيْنُوْا سورة الأعراف(7) 128
الْمُسْتَعَانُ سورة يوسف(12) 18
الْمُسْتَعَانُ سورة الأنبياء(21) 112
تَعَاوَنُوْا سورة المائدة(5) 2
عَوَانٌۢ سورة البقرة(2) 68
فَاَعِيْنُوْنِيْ سورة الكهف(18) 95
نَسْتَعِيْنُ سورة الفاتحة(1) 4
وَاسْتَعِيْنُوْا سورة البقرة(2) 45
وَاَعَانَهٗ سورة الفرقان(25) 4
وَتَعَاوَنُوْا سورة المائدة(5) 2