Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلسُّفْلُ یہ عُلْوٌ کی ضد ہے اور سَفُلَ (سَفُوْلًا) فَھُوَ سَافِلٌ کے معنیٰ پست اور حقیر ہونے کے ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (ثُمَّ رَدَدۡنٰہُ اَسۡفَلَ سٰفِلِیۡنَ ) (۹۵:۵) پھر (رفتہ رفتہ) اس کی حالت کو (بدل کر) پست سے پست کردیا۔ نیز فرمایا: (وَ جَعَلَ کَلِمَۃَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوا السُّفۡلٰی) (۹:۴۰) اور کافروں کی بات کو پست کردیا۔ کبھی اَسْفَلُ ’’فَوْقُ‘‘ کے بالمقابل بھی استعمال ہوتا ہے۔ چنانچہ فرمایا: (اِذۡ جَآءُوۡکُمۡ مِّنۡ فَوۡقِکُمۡ وَ مِنۡ اَسۡفَلَ مِنۡکُمۡ ) (۳۳:۱۰) جب وہ تمہارے اوپر اور نیچے کی جانب سے تم پر (چڑھ) آئے۔ سُفَالَۃُ الرِّیْحِ: ہوا کی بائیں جانب یعنی جدھر کو چل رہی ہو۔ اس کی ضد عُلَاوَۃٌ ہے جس کے معنیٰ اوپر کی جانب کے ہیں یعنی جس طرف سے آرہی ہو۔ اَلسِّفْلَۃُ: کمینے لوگ۔ جیسے دُوْنٌ۔ اَمْرُھُمْ فِیْ سَفَالٍ: ان کا معاملہ انحطاط میں ہے یعنی ان کی حالت وگرگوں ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
السُّفْلٰى سورة التوبة(9) 40
الْاَسْفَلِ سورة النساء(4) 145
الْاَسْفَلِيْنَ سورة الصافات(37) 98
الْاَسْفَلِيْنَ سورة حم السجدہ(41) 29
اَسْفَلَ سورة الأنفال(8) 42
اَسْفَلَ سورة الأحزاب(33) 10
اَسْفَلَ سورة التين(95) 5
سَافِلَهَا سورة هود(11) 82
سَافِلَهَا سورة الحجر(15) 74
سٰفِلِيْنَ سورة التين(95) 5