Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَ لصَّا عِقَہُ اور صَا قِعَۃُ دو نو ں کے تقریبا ً ایک ہی معنی ہیں یعنی ہو لنا ک دھما کہ لیکن صَقَعٌ کا لفظ اجسا م ارضی کے متعلق استعما ل ہو تا ہے اور صَعْقٌ اجسا م ارضی کے متعلق استعما ل ہو تا ہے اور صَعْقٌ اجسا م علو ی کے با رے میں بعض اہل لغت نے کہا ہے کہ صَاعِقَۃٌ تین قسم پر ہے ۔ اول بمعنی مو ت اور ہلا کت جیسے فر ما یا : (فَصَعِقَ مَنۡ فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَنۡ فِی الۡاَرۡضِ) (۳۹۔ ۶۸)تو جو لو گ آ سما ن میں ہیں اور جو زمین میں ہیں سب کے سب مر جا ئیں گے ۔ (فَاَخَذَتۡہُمُ الصّٰعِقَۃُ ) (۵۱۔ ۴۴)سو تم کو مو ت نے آپکڑا ۔ (دوم ) بمعنی عذاب جیسے فر ما یا : (اَنۡذَرۡتُکُمۡ صٰعِقَۃً مِّثۡلَ صٰعِقَۃِ عَادٍ وَّ ثَمُوۡدَ ) (۴۱۔۱۳) میں تم کو مہلک عذاب سے آگا ہ کر تا ہو ں جیسے عا داور ثمو د پر وہ (عذاب ) آیا تھا ۔ (سو م ) بمعنی آگ (اور بجلی کی کڑک ) جیسے فر ما یا : (وَ یُرۡسِلُ الصَّوَاعِقَ فَیُصِیۡبُ بِہَا مَنۡ یَّشَآءُ ) (۱۳۔۱۳) اور وہی بجلیا ں بھیجتا ہے پھر جس پر چا ہتا ہے گرا بھی دیتا ہے ۔ لیکن یہ تینو ں چیزیں دراصل صَا عِقَہ کے آثا ر سے ہیں کیو نکہ اس کے اصل معنی تو فضا میں سخت آواز کے ہیں ۔ پھر کبھی تو اس آواز سے صرف آگ ہی پیدا ہو تی ہے اور کبھی وہ آوا ز عذاب اور کبھی مو ت کا سبب بن جا تی ہے یعنی دراصل وہ ایک ہی چیز ہے اور یہ سب چیزیں اس کے آثار سے ہیں ۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الصَّوَاعِقَ سورة الرعد(13) 13
الصَّوَاعِقِ سورة البقرة(2) 19
الصّٰعِقَةُ سورة البقرة(2) 55
الصّٰعِقَةُ سورة النساء(4) 153
الصّٰعِقَةُ سورة الذاريات(51) 44
صَعِقًا سورة الأعراف(7) 143
صٰعِقَةً سورة حم السجدہ(41) 13
صٰعِقَةُ سورة حم السجدہ(41) 17
صٰعِقَةِ سورة حم السجدہ(41) 13
فَصَعِقَ سورة الزمر(39) 68
يُصْعَقُوْنَ سورة الطور(52) 45