اَلشِّمَالُ: بایاں۔ ضدیمین۔ قرآن پاک میں ہے: (عَنِ الۡیَمِیۡنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ قَعِیۡدٌ ) (۵۰:۱۷) جو دائیں اور بائیں بیٹھے ہیں۔ نیز چھوٹی چادر جس سے بائیں جانب ڈھانپ لی جائے اسے بھی شِمَالٌ کہا جاتا ہے جس طرح کہ عربی زبان میں دوسرے اعضاء کی مناسبت سے لباس کے مختلف نام رکھے گئے ہیں۔ مثلاً قمیس کی آستین کو یَدٌ (ہاتھ) اور جو حصہ سینہ اور پشت پر آئے اسے صَدْرٌ اور ظَھْرٌ کہا جاتا ہے اور پائجامہ کے پائتہ کو رِجْلٌ سے موسوم کردیتے ہیں۔ وغیرذالک۔ اور اَلْاِشْتَمَال بالثَّوْبِ: کپڑے کو اس طرح لپیٹنا کہ اس کا بالائی سرا بائیں جانب ڈالا جائے حدیث میں ہے۔ (1) (۱۰۱) (نُھِیَ عَنْ اشْتِمَالِ الصَّمَّائِ) کہ اشتمال الصماء ممنوع ہے۔ اور استعارہ کے طور پر کمبل کو جو جسم پر لپیٹا جاتا ہے۔ شَمْلَۃٌ وَمِشْمَلٌ کہا جاتا ہے اور اسی سے شَمَلَھُمُ الْاَمْرُ کا محاورہ ہے جس کے معنیٰ کسی امر کے سب کو شامل اور عام ہوجانے کے ہیں۔ پھر شَمال کے لفظ سے مجازاً کہا جاتا یہ۔ شَمَلْتُ الشَّاۃَ: بکری کے تھنوں پر غلاف چڑھنا۔ اور شِمَالَ کے معنیٰ عادت بھی آتے ہیں۔ کیونکہ وہ بھی چادر کی طرح انسان پر مشتمل ہوجاتی ہے۔ اَلشَّمُوْلُ: شراب۔کیونکہ وہ عقل کو ڈھانپ لیتی ہے اور شراب کو شمول کہنا ایسے ہی ہے جیساکہ عقل کو ڈھانپ لینے کی وجہ سے خَمْرٌ کہا جاتا ہے۔ اَلشِّمَالُ: (بکسر الشین) وہ ہوا جو کعبہ کی بائیں جانب سے چلتی ہے اور اس میں ایک لغت شَمَالٌ (بفتحۂ شین) بھی ہے۔ شَامَلَ وَاشْمَلَ کے معنیٰ شمال کی جانب میں جانے کے ہیں۔ جیسے جنوب سے اَجْنَبَ (جنوب کو جانا) کنایہ کے طور پر تلوار کو مشْتمَلٌ کہا جاتا ہے جیساکہ اسے رِدَائٌ سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ اسی سے مُرتَدٍ بالسَّیْفِ وَمُتَدَرِّعًا لَہٗ کی طرح جَائَ مُشْتَمِلًا بِسَیْفِہٖ کا محاورہ ہے۔ نَاقَۃٌ شَمِلَّۃٌ وَشِمَالٌ: بادشمالی کی طرح تیز رو اونٹنی۔ اور شاعر کے قول۔ (2) (الکامل) (۲۶۶) وَلَتَعْرِفَنَّ خَلائِقًا مُشْمُولَۃً وَلَتَنْدَ مَنَّ وَلَاتَ سَاعَۃَ سَنْدَم تم عمدہ اخلاق کو پہچان لوگے اور تم پشیمانی اٹھاؤگے لیکن وہ وقت پشیمانی کا نہیں ہوگا۔ میں مَشْمُوْلَۃٌ سے مراد پاکیزہ اخلاق ہیں گویا بادشمالی نے (شراب کی طرح) انہیں ٹھنڈا اور خوش گوار بنادیا۔
Words | Surah_No | Verse_No |
اشْتَمَلَتْ | سورة الأنعام(6) | 144 |
اشْـتَمَلَتْ | سورة الأنعام(6) | 143 |
الشِّمَالِ | سورة الكهف(18) | 17 |
الشِّمَالِ | سورة الكهف(18) | 18 |
الشِّمَالِ | سورة ق(50) | 17 |
الشِّمَالِ | سورة الواقعة(56) | 41 |
الشِّمَالِ | سورة الواقعة(56) | 41 |
الشِّمَالِ | سورة المعارج(70) | 37 |
بِشِمَالِهٖ | سورة الحاقة(69) | 25 |
شَمَاۗىِٕلِهِمْ | سورة الأعراف(7) | 17 |
شِمَالٍ | سورة سبأ(34) | 15 |
وَالشَّمَاۗىِٕلِ | سورة النحل(16) | 48 |