جَرَیٰ (ض) جِرْیَۃً وَجَرْیًا وَجِرْیَانًا کے معنی تیزی سے چلنے کے ہیں۔ اصل میں یہ لفظ پانی اور پانی کی طرح چلنے والی چیزوں کے متعلق استعمال وہتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ ہٰذِہِ الۡاَنۡہٰرُ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِیۡ ) (۴۳:۵۱) اور یہ نہریں جو میرے (محلوں کے) نیچے بہہ رہی ہیں کیا میری نہیں ہیں؟ (جَنّٰتٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ) (۲:۲۵) باغ، میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں۔ (وَ لِتَجۡرِیَ الۡفُلۡکُ ) (۳۰:۴۶) اور تاکہ … کشتیاں چلیں۔ (فِیۡہَا عَیۡنٌ جَارِیَۃٌ ) (۸۸:۱۲) اس میں چشمے بہہ رہے ہوں گے۔ اور آیت کریمہ: (اِنَّا لَمَّا طَغَا الۡمَآءُ حَمَلۡنٰکُمۡ فِی الۡجَارِیَۃِ ) (۶۹:۱۱) جب پانی طغیانی پر آیا تو ہم نے تم (لوگوں) کو کشتی میں سوار کرلیا۔ میں جَارِیَۃٌ سے مراد کشتی ہے، اس کی جمع جَوارٍ آتی ہے جیسے فرمایا: (الۡجَوَارِ الۡمُنۡشَئٰتُ ) (۵۵:۲۴) اور جہاز جو … اونچے کھڑے ہوتے ہیں۔ (وَ مِنۡ اٰیٰتِہِ الۡجَوَارِ فِی الۡبَحۡرِ کَالۡاَعۡلَامِ ) (۴۲:۳۲) اور اسی کی نشانیوں میں سے سمندر کے جہاز، میں (جو) گویا پہاڑ ہیں۔ اور پرند کے سنگدانہ کو جَرِیَّۃٌ کہنے کی وجہ ہے کہ کھانا چل کر وہاں پہنچتا ہے اور یا اس لیے کہ وہ طعام کا مجریٰ بنتا ہے۔ اَلْاِجْرِیَّا: عادت جس پر انسان چلتا ہے۔ اَلْجَرِیُّ: وکیل۔ یہ لفظ رسول اور وکیل سے اخص ہے۔ اور جَرَّیْتُ جَرِیًّا کے معنی وکیل بناکر بھیجنے کے ہیں۔ اور حدیث میں ہے (1) (۶۲) لَایَسْتَجْرِیَنَّکُمُ الشَّیْطَانُ یہاں یہ لفظ اپنے اصل معنی پر بھی محمول ہوسکتا ہے، یعنی شیطان اپنے حکم کی بجاآوری اور اطاعت میں بہہ جانے پر تمہیں برانگیختہ نہ کرے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ جَرْیٌ بمعنی رسول یا وکیل سے مشتق ہو اور معنی یہ ہوں گے کہ شیطان کی وکالت اور رسالت کے سرپرست مت بنو گویا یہ آیت کریمہ: (فَقَاتِلُوۡۤا اَوۡلِیَآءَ الشَّیۡطٰنِ ) (۴:۷۶) شیطان کے مددگاروں سے لڑو۔ کے مضمون کی طرف اشارہ ہے اور فرمایا: (اِنَّمَا ذٰلِکُمُ الشَّیۡطٰنُ یُخَوِّفُ اَوۡلِیَآءَہٗ ) (۳:۱۷۵) یہ (خوف دلانے والا) تو شیطان ہے جو اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے۔
Words | Surah_No | Verse_No |
تَجْرِيْ | سورة البروج(85) | 11 |
تَجْرِيْ | سورة البينة(98) | 8 |
تَجْرِيٰنِ | سورة الرحمن(55) | 50 |
جَارِيَةٌ | سورة الغاشية(88) | 12 |
فَالْجٰرِيٰتِ | سورة الذاريات(51) | 3 |
لِتَجْرِيَ | سورة إبراهيم(14) | 32 |
لِتَجْرِيَ | سورة الجاثية(45) | 12 |
مَجْــرٖ۩ىهَا | سورة هود(11) | 41 |
وَجَرَيْنَ | سورة يونس(10) | 22 |
وَلِتَجْرِيَ | سورة الروم(30) | 46 |
يَّجْرِيْ | سورة الرعد(13) | 2 |
يَّجْرِيْ | سورة الزمر(39) | 5 |
يَّجْرِيْٓ | سورة لقمان(31) | 29 |
يَّجْرِيْ | سورة فاطر(35) | 13 |