Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلْغَمُّ: (ن) کے بنیادی معنی کسی چیز کو چھپا لینے کے ہیں اسی سے اَلْغُمّٰی ہے جس کے معنی غبار اور تاریکی کے ہیں۔ نیز اَلْغُمّٰی جنگ کی شدت کو کہتے ہیں جو قوم پر چھا جائے اس طرح بادل کو اَلْغَمَام کہتے ہیں کیونکہ وہ سورج کی روشنی کو ڈھانپ لیتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (اَنۡ یَّاۡتِیَہُمُ اللّٰہُ فِیۡ ظُلَلٍ مِّنَ الۡغَمَامِ ) (۲:۲۱۰) کہ خدا کا عذاب بادلوں کے سائبانوں میں آنازل ہو۔ اسی سے غُمَّ الْھِلَالُ (چاند ابر کے نیچے آگیا اور دیکھا نہ جاسکا) وَیَوْمٌ غَمٌّ (سخت گرم دن وَلَیْلَۃٌ غَمَّۃٌ وَغُمّٰی (تاریک اور سخت گرم رات) وغیرہا محاورات ہیں کسی شاعر نے کہا ہے۔(1) (رجز) (۳۲۹) لَیْلَۃٌ غُمّٰی طَامِسٌ ھَلَالُھَا تاریک رات جس کا چاند بے نور ہو۔ اور غُمَّۃُ الْاَمْرِ کے معنی کسی معاملہ کا پیچیدہ اور مشتبہ ہونا ہیں۔ قرآن پاک میں ہے: (ثُمَّ لَا یَکُنۡ اَمۡرُکُمۡ عَلَیۡکُمۡ غُمَّۃً ) (۱۰:۷۱) پھر تمہارا معاملہ تم پر مشتبہ نہ رہے۔ یعنی پھر وہ معاملہ تمہارے لیے قلق و اضطراب کا موجب نہ ہو اور غَمٌّ وَغُمَّۃٌ کے ایک ہی معنی ہیں یعنی حزن و کرب جیسے کَرْبٌ وَکُرْبَۃٌ اور غَمَامَۃٌ اس چیتھڑے کو کہتے ہیں جو اونٹنی کی ناک اور آنکھوں پر باندھ دیا جاتا ہے (تاکہ کسی چیز کو دیکھ یا سونگھ نہ سکے) اور نَاصِیَۃٌ غَمَّائُ پیشانی کے لمبے بال جو چہرے کو چھپالیں۔

Words
Words Surah_No Verse_No
الْغَمَامَ سورة البقرة(2) 57
الْغَمَامَ سورة الأعراف(7) 160
الْغَمَامِ سورة البقرة(2) 210
الْغَمِّ سورة آل عمران(3) 154
الْغَمِّ سورة طه(20) 40
الْغَمِّ سورة الأنبياء(21) 88
بِالْغَمَامِ سورة الفرقان(25) 25
بِغَمٍّ سورة آل عمران(3) 153
غَمًّـۢا سورة آل عمران(3) 153
غَمٍّ سورة الحج(22) 22
غُمَّةً سورة يونس(10) 71